Baaghi TV

Tag: جے آئی ٹی

  • عدالتی حکم پر جے آئی ٹی ارکان پہنچے زمان پارک

    عدالتی حکم پر جے آئی ٹی ارکان پہنچے زمان پارک

    جے آئی ٹی کی زمان پارک آمد ،جے آئی ٹی ارکان کو زمان پارک کے اندر جانے کی رسائی دے دی گئی

    ٹیم زمان پارک میں ہنگامی آرائی کے واقعات سے متعلق کرائم سین کا جائزہ لیکر اپنی رپورٹ مرتب کرے گی ۔پنجاب پولیس کی جے آئی ٹی کے ارکان زمان پارک پہنچ گئے جے آئی ٹی کے پانچ ارکان ایس ایس پی عمران کشور سربراہی میں پہنچے۔ ایس ایس پی عمران کشورکا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی ٹیم کے ارکان کرائم سین کا جائزہ لیں گے جے آئی ٹی ٹیم کے ارکان مقدمات سے متعلق عمران خان کے بیان بھی ریکارڈ کریں گے ارکان میں عمران کشور سمیت سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی ،ایم آئی سمیت شامل ہیں۔

    تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ بھی زمان پارک پہنچ گئیں اور کہا کہ انشاء اللہ الیکشن وقت پر ہوںگے جو الیکشن وقت پر نہیں کروائے گا وہ نا اہل ہو گا ۔ ہم تمام تفتیش پر اسی لئے کوپریٹ کر رہے ہیں ،ہم حق پر ہیں اس لئے جے آئی ٹی سے کوپریٹ کر رہے ہیں

    تحریک انصاف کے رہنماء حسان نیازی نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی ٹیم کو ان لوگوں کے رویہ کے باوجود یہاں آنے دیا گیا ہے ،یہ ورکرز پر گولیاں برساتے رہے واٹر کینن کا استعمال کرتے رہے،جے آئی ٹی ٹیم آئی ہے اس کو چائے بھی پلائیں گے محبت بھی کریں گے جس طرح لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے ہم اسی طرح شامل تفتیش ہوں گے،

    خیال رہے کہ تحریک انصاف کے خلاف پنجاب میں درج دہشتگردی کے 10 مقدمات کی تحقیقات کے لیے پنجاب حکومت نے 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی جبکہ ، نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس ایس پی عمران کشور جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر کردیئے گئے جبکہ کمیٹی میں حساس اداروں(آئی بی، آئی ایس آئی اور ایم آئی) کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا ور محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے.

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    زمان پارک بارے آڈیو لیک،مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

  • جے آئی ٹی جمعہ کے روز دو بجے زمان پارک پہنچے گی

    جے آئی ٹی جمعہ کے روز دو بجے زمان پارک پہنچے گی

    عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کے لئے جے آئی ٹی جمعہ کے روز دو بجے زمان پارک پہنچے گی

    سربراہ جے آئی ٹی عمران کشور کا کہنا ہے کہ عمران خان زمان پارک موجود نہیں ہیں اس وجہ سے ٹیم آج نہیں گئی،جے آئی ٹی عمران خان سے لاہور کے تین تھانوں میں درج 10 مقدمات کے حوالے سے تفتیش کرے گی عمران خان کے خلاف ریس کورس میں 8۔ سول لائن اور تھانہ شادمان میں ایک ایک مقدمہ درج ہے

    لاہور ہائیکورٹ نے ایک سماعت میں حکم دیا تھا کہ عمران خان کی ضمانت منظور کی جاتی ہے تا ہم عمران خان تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہوں اور اداروں کے ساتھ تعاون کریں

    تحریک انصاف کی رہنما، ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی عمران خان سے تفتیش کا معاملہ ،پی ٹی آئی چیئرمین کی عدم موجودگی کے حوالے سے جے آئی ٹی کو مطلع کردیا گیا ہے چیئرمین تحریک انصاف اسلام آباد پیشی کے لئے گئے ہیں جے آئی ٹی کو بتا دیا تفتیش کے لیے کسی اور روز آجائیں

     قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

    زمان پارک بارے آڈیو لیک،مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    خیال رہے کہ تحریک انصاف کے خلاف پنجاب میں درج دہشتگردی کے 10 مقدمات کی تحقیقات کے لیے پنجاب حکومت نے 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی جبکہ ، نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس ایس پی عمران کشور جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر کردیئے گئے جبکہ کمیٹی میں حساس اداروں(آئی بی، آئی ایس آئی اور ایم آئی) کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا ور محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے.

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

  • نگران حکومت کو بھی کام کرنے سے روکا نہیں جا سکتا،عدالت

    نگران حکومت کو بھی کام کرنے سے روکا نہیں جا سکتا،عدالت

    عمران خان سمیت پی ٹی آٸی رہنماوں کے خلاف جے آٸی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،

    ہاٸیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی،درخواستیں فواد چوہدری اور مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے داٸر کی گٸی ہیں ،ہوم سیکرٹری کی جانب سے تاحال جواب جمع نہیں کروایا جا سکا ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہوم سیکرٹری کا جواب کیوں نہیں آیا کیس کیسے آگے چلے گا ، سرکاری وکیل نے کہا کہ ہوم سیکرٹری کا جواب کچھ دیر میں جمع کروا دیا جاٸے گا ، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جو لوگ ہماری درخواست میں ملزم ہیں وہی جے آٸی ٹی تشکیل دے رہے ہیں ،بدنیتی سے دفعہ 144 نافذ کی گٸی ، جب یہ معاملہ عدالت میں آیا تو پھر انہوں نے معاملہ حل کرنے کی کوشش کی ،ہنگامہ آراٸی تشدد اور جنگ کا سماں بنانے کے دفعہ 144 اٹھا لی گٸی ،یہ مسلسل قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ،یہ پورا معاملہ پراسیکیوشن کے تحت آتا ہے کہ آیا یہ کیسز بنتے بھی ہیں یا نہیں ،پنجاب حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل کو اس کیس میں پیش ہونے سے روک دیا جو بنیتی ظاہر کرتا ہے ، پنجاب حکومت نے غیر قانونی طور پر سارا کام کیا ،جب عدالت نے نوٹس لیا تو پھر انہوں نے جلدبازی میں دستاویزات تیار کیے ، آٸی جی نے جو لیٹر لکھا اس میں کہا گیا کہ سی سی پی او کی درخواست پر جے آٸی ٹی بناٸی جاٸے، سی سی پی او ہماری درخواست میں ملزم ہیں وہ کیسے یہ درخواست کر سکتے ہیں نگران حکومت نے شفاف اور پرامن انتخابات کروانے ہیں ، نگران حکومت نے امن خود خراب کیا ایک بندہ قتل ہوا درجنوں زخمی ہوٸے ،

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

    میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ جب وارنٹ آٸے تو اس کے بعد کیا ہوا ، سرکاری وکیل نے کہا کہ یہ معاملہ وفاق کا ہے کیونکہ وہاں نے وارنٹ جاری ہوٸے ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب وارنٹ پنجاب پہنچے تو پھر آپ کی ذمہ داری بنتی ہے ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ کیا قانون کو مکمل طور پر فالو کیا گیا یا نہیں ، وارنٹ ایشو ہونے کے بعد جو کاررواٸی ہوٸی اس کی روشنی میں دیکھنا ہے کہ دشت گردی کی دفعات لاگو ہوتی ہیں یا نہیں ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک تفتیش جواٸن نہیں کی ، سکندر ذوالقرنین نے کہا کہ ہم تفتیش روکنے یا تبدیل کرنے کا تو کہہ ہی نہیں رہے ، ان کی بدنیتی ہے کہ غیر قانونی طریقے سے جے آٸی ٹی بناٸی ،

    عدالت نے کہا کہ نگران حکومت کو بھی کام کرنے سے روکا نہیں جا سکتا ،اگر بدنیتی یا قانون کی خلاف ورزی نہ ہو تو عدالت مداخلت نہیں کرتی ، یہ حکومت کا اختیار ہے کہ وہ جے آٸی ٹی بناٸے ،ہم نے عدالت نے سامنے قانون کی خلاف ورزی اور بدنیتی کے شواہد رکھ دیے ،عدالت نے سماعت منگل تک ملتوی کر دی ،عدالت نے اسلام آباد سے جاری وارنٹ گرفتاری کے بعد کی کاررواٸی کی دستاویزات طلب کر لیں

  • پی ٹی آئی کی جے آئی ٹی پر حکم امتناع کی استدعا مسترد

    پی ٹی آئی کی جے آئی ٹی پر حکم امتناع کی استدعا مسترد

    لاہور ہائیکورٹ، عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں سے تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی

    جسٹس طارق سلیم شیخ ،جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل بینچ نے سماعت کی ،فواد چودھری نے عدالت میں کہا کہ ایک ہی وقوعہ کے ایک سے زائد مقدمات درج کئے گئے ،پولیس نے ہماری درخواستوں پر مقدمات درج کرنے سےانکار کردیا۔ آئی جی پنجاب نےخود تسلیم کیا تھا کہ ہمارے 2500 لوگوں کو مقدمات میں ملوث کیا گیا۔ ملک میں کبھی سیاسی جماعتوں کے ورکروں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا گیا جو اس حکومت میں ہوا۔اسلام آباد میں ہمارے سات سالہ کارکن کو پکڑ کرمقدمہ بنا دیا گیا۔ میں نے کہا تھا کہ یہ پورے لاہور کو پکڑ کر اندر ڈال دیں گے،بلال عرف ظل شاہ کی پوسٹ مارٹم تصدیق کرتی ہے کہ اسکی موت پولیس تشدد سے ہوئی،

    جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی بتائیں کتنی ایف آئی آرز پر بنی، فواد چودھری نے کہا کہ 10 ایف آئی آرز ہے، ہر مقدمہ دوسرے سے زیادہ مضحکہ خیز ہے، عدالت نے فواد چودھری کو جی آئی ٹی کے قیام سے متعلق دلائل دینے کی ہدایت کردی، جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ کیا جے آئی ٹی مین موجود افراد کو قانون کے مطابق شامل کیا گیا، کیا انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی پاورز جے آئی ٹی کو تفوض کر سکتے ہیں،

    ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شان گل کا تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت پر اعتراض کیا گیا، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے کہاکہ چار بج چکے ہیں اس درخواست پر اتنی جلدی کیا ہے، جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ ہم آپ سے معاونت چاہتے ہیں ،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے کاہ کہ میں نے 12 سال 27 اے پر ہی کام کیا ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ انکی درخواست میں استدعا جے آئی ٹی پر حکم امتناع ہے، فواد چودھری نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شان گل کے عدالت میں روپے پر اعتراض اٹھا دیا اور کہا کہ میں وزیر قانون رہا، وفاقی وزیر رہا ہوں لیکن عدالت میں ہمیشہ آہستہ آواز میں بات کی ،جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر کچھ سوالات کا تعین نہیں کیا، ہم سماعت کل تک ملتوی کر دیتے پیں ،فواد چودھری نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ جے آئی ٹی پر حکم امتناع جاری کردیں، عدالت نے فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی ،عدالت نے حکم امتناعی کی درخواست پر سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی,

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

    زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

    اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

    عمران خان موو کرتے ہیں تو انکے ساتھ سیکیورٹی ہوتی ہے؟حکومت سے جواب طلب

  • درخواست گزار پی ٹی آئی رہنماوں کی عدم پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی

    درخواست گزار پی ٹی آئی رہنماوں کی عدم پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی

    لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان وزیر آباد حملہ کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست گزار پی ٹی آئی رہنماوں کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کیا، عدالت میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب پیش ہوئے ، عدالت نے کیس کی سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی، عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر فاروق کہاں ہیں ،درخواست گزار موجود ہیں اور نہ انکے وکلا کی جانب سے کوئی پیش ہوا ،جونیئر وکیل نے کہا کہ برہان معظم ملک صاحب یہیں ہیں اگر عدالت کہتی ہے تو بلا لیتے ہیں ،

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیا طریقہ ہیں درخواست گزار کے وکیل کو یہاں ہونا چاہیئے تھا ،ایسے تولگتا ہے کہ درخواست گزار اس کیس کا فیصلہ ہی نہیں ہونےدینا چاہتے،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ ممبران کو تبدیل کیا گیا ہے نہ کوئی نئی جے آئی ٹی بنائی گئی ہے،

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    لاہور ہائیکورٹ میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کوپارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نےرجسٹرار آفس کا دفتری اعتراض ختم کردیا ،عدالت نے درخواست کو سماعت کےلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا نااہلی کا معاملہ دیکھنا تو الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں ۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس پر مزید دلائل کے لئے وقت دیاجائے۔ جسٹس عابد حسین چٹھہ نے کیس کی سماعت کی ،دائر درخواست میں عمران خان،چیف الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا یے، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ توشہ خانہ کے حقائق چھپانے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا،نظیر موجود ہے نااہلی کے بعد نواز شریف بھی عدالت نااہل کر پارٹی صدر نہ رہے،قانونی طور پر نااہلی کے بعد کوئی پارٹی ہیڈ نہیں رہ سکتا،الیکشن کمیشن سے رجوع کیا مگر عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی عدالت عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے،

  • پولیس پر تشدد، کارسرکار میں مداخلت کیس،پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیان ریکارڈ

    پولیس پر تشدد، کارسرکار میں مداخلت کیس،پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیان ریکارڈ

    انسدادِ دہشتگردی عدالت ,جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر تشدد، کار سرکار میں مداخلت کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل کی ،جج عبہر گل خان نے سماعت کی،ں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال سمیت 6 رہنماؤں کی ضمانت میں 27 اپریل تک توسیع کر دی گئی، ایس ایس پی عمران کشور نے کہا کہ صرف اسد عمر شامل تفتیش ہوئے ہیں،آج کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کیے ہیں ، عدالت نے حکم دیا کہ ان کو ابھی شامل تفتیش کر لیں، بار روم میں لے جا کر ان کے بیانات ریکارڈ کر لیں، وکیل ملزمان نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں جے آئی ٹی کو چیلنج کیا ہے،اسد عمر کی حد تک تاریخ دے دیں،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دس بجے تک سب کے بیانات ہو جائیں تو سب کو ایک ساتھ دیکھ لیتے ہیں،عدالت نے بیانات ریکارڈ کروانے تک سماعت ملتوی کردی

    تحریک انصاف کی رہنماء یاسمین راشد،مسرت جمشید چیمہ نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ،جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور نے بیانات ریکارڈ کیے ،میاں اسلم اقبال نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا

    عدالت پیشی کے موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایک اور دن ایک اور جھوٹے مقدمے میں پیشی،اصل سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان ماروائے آئین ملک بننے جا رہے ہیں، کل جو اسمبلی میں کھڑے ہو کر آئین کے منافی تقاریر کیں, یہ کہتے ہیں کہ اقلیتی فیصلہ قبول نہیں کریں گے، کل جو پارلیمان کی چھوٹی اقلیتوں نے فیصلہ دیا، تین سو بیالیس لوگوں کے ہاوس میں ٹوٹل بیالیس بندے نہیں تھے،الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ئے انہوں نے دو ٹوک کہا کہ ہم عدلیہ کے فیصلہ پر عمل درآمد کریں گے، پاکستان جلد الیکشن کی طرف جائے گا،پاکستان میں آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی،یہ پہلے صرف عمران خان سے ڈرتے تھے اب پاکستانی عوام سے بھی ڈرتے ہیں،یہ حق پاکستان کی عوام سے کوئی نہیں چھین سکتا ،کسی قیاس آرائی کی ضرورت نہیں ،عمران خان نے ساڑھے تین سال سے زیادہ پاکستان کی معیثیت چلائی،پاکستان کی صنعتوں میں بارہ فیصد سے زیادہ ترقی ہو رہی تھی، کسان کو تاریخ میں سب سے زیادہ فصلوں کا پیسہ ملا، عمران خان کے وقت میں آئی ٹی میں ایک سو چوالیس فیصد اضافہ ہوا،عمران خان جب گیا تو مہنگائی کی شرح بارہ فیصد تھی آج پنتالیس فیصد ہے،عمران خان کی بہت بڑی سٹرینتھ یہ ہے کہ ادارے مضبوط ہوں اور اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے سب کام کریں جیسی آج مشکلات پیدا ہوئی پاکستان نے اتنا بڑا کرائسز 1971 کے بعد دیکھا ہی نہیں،ایک صدی کا سب سے بڑا کرائسز کورونا کے دوران عمران خان نے کیسے ملک کا دفاع کیا یہ سب کے سامنے ہے،عمران خان اپنی ذات اور جائیدادوں کے لیئے کچھ نہیں مانگتے، عمران خان نے دوبارہ وزیر اعظم بننا ہے اس میں کوئی شک نہیں،جب عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے تو تمام ادارے مل کر پاکستان کی بہتری کے لیئے کام کریں گے،

    تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ آج اے ٹی سی کورٹ میں پی ٹی آئی کے ورکرز اور لیڈر پیش ہوئے ،
    ہمیں عید کے بعد کی ڈیٹ ملی ہے، جے آئی ٹی میں شامل ہو چکے ہیں اور سربراہ کے ساتھ ٹائم بھی ہو گیا ہے ،وفاقی اور صوبائی حکومت جیسے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے انہیں شرم آنی چاہیئے،بندہ گھر میں بیٹھا ہو اس پر سیون اے ٹی آئی لگ جاتی ہے، غریب کے لیئے اس ملک میں اور قانون ہے امیر کے لیئے اور قانون ہے ،ہم یہاں پیشیاں کاٹ رہے ہیں اور ایک امیر آدمی پچاس روپے کے سٹام پر لندن جا کر بیٹھا ہے، ایسے تو پھر سارے بندے رہا ہو سکتے ہیں،کئی قیدیوں کو علاج نہیں ملتا تو وہ جیل میں ہی مر جاتے ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ کیسز بنانے سے مہنگائی ختم ہو جائے گی،اگر کیسز بنانے سے معیثیت ٹھیک ہو سکتی ہے تو بسم اللہ کریں، اگر کیسز بنانے سے ڈالر نیچے آئے گا تو کیسز کریں اور دنیا کو بتائیں کہ ہمارے ملک کا عام شہری دہشت گردی میں ملوث ہے، یہ ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، تمام مجرم سپریم کورٹ کے خلاف بول رہے ہیں،

    سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی جے آئی ٹی نے طلب کر رکھا ہے، عمران خان کو جے آئی ٹی نے تیسری بار طلب کیا ہے مذکورہ جے آئی ٹی پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف درج 10 مقدمات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے جے آئی ٹی کے معاملےپر ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔درخواست میں چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری، آئی جی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت اور صوبائی انتظامیہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کو ہراساں کررہی ہے، وفاقی وزراء میڈیا پر پی ٹی آئی رہنماؤں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں،چیئرمین عمران خان اور مرکزی رہنماؤں کیخلاف 127 کے قریب کیسز بنا دیئے، 8 مارچ کی انتخابی ریلی روکنے کیلئے ظل شاہ قتل اور پولیس تشدد سب کے سامنے ہے پولیس تشدد میں ملوث افسران کیخلاف مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں عدالتوں میں زیر التواء ہیں،ایڈیشنل سیکرٹری ہوم نے خلاف قانون 22 مارچ کو جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا،جو افسران تشدد میں ملوث ہیں انہی کو جے آئی ٹی میں شامل کیا گیا ہے،تشدد میں ملوث افسران نہ جے آئی ٹی بناسکتے ہیں اور نہ تحقیقات کرسکتے ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم نے بدنیتی کی بنیاد پر جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، بدنیتی پر مبنی بنائی جے آئی ٹی کا مقصد حقائق کو مسخ کرنا ہے، عدالت جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے،عدالت جے آئی ٹی سربراہ کو پی ٹی آئی رہنماؤں کو نوٹس جاری کرنے سے روکے،

    عمران خان کیخلاف مقدمات کے اخراج کے لیے درخواست پر سماعت ملتوی

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

  • عمران خان کی مشکل میں اضافہ، جے آئی ٹی نے پھر کیا طلب

    عمران خان کی مشکل میں اضافہ، جے آئی ٹی نے پھر کیا طلب

    عمران خان کی مشکلات میں اضافی، مقدمات میں تفتیش کے لئےv نے عمران خان کو کل پھر طلب کر لیا، عمران خان کو جے آئی ٹی مسلسل طلب کر رہی ہے تا ہم عمران خان پیش نہیں ہو رہے، تیسری بار جے آئی ٹی نے اب طلب کیا ہے،

    جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر تشدد سمیت مقدمات میں تفتیش کیلئے جے آئی ٹی نے عمران خان کو کل طلب کیا ہے گزشتہ روز عمران خان کے وکلا جے آئی ٹی میں پیش ہوئے تھے اور عمران خان کے پیش نہ ہونے کی وجہ ان کی جان کو درپیش سنگین خطرات بتائے تھے وکلا نے جے آئی ٹی کے سامنے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کی بجائے ان کا بیان ریکارڈ کر لیا جائے جے آئی ٹی نے وکلا کی پیشکش کو قبول نہیں کیا اورعمران خان کے بیان پر اصرار کرتے ہوئے انہیں کل 7 اپریل کو 12 بجے دوپہر پھر طلب کر لیا ہے

    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ

    عمران خان کو جے آئی ٹی نے تیسری بار طلب کر لیا ہے مذکورہ جے آئی ٹی پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف درج 10 مقدمات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے جے آئی ٹی کے معاملےپر ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

  • ارشد شریف کیس:جے آئی ٹی نےتحقیقاتی دوسری پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

    ارشد شریف کیس:جے آئی ٹی نےتحقیقاتی دوسری پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

    اسلام آباد: سینیئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ نے سپریم کورٹ میں بیان دے دیا-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نےکی ،دوران سماعت جے آئی ٹی نے کیس کی تحقیقات سے متعلق دوسری پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی، سپریم کورٹ کی جانب سے سربراہ جے آئی ٹی کی سرزنش کی گئی۔

    جسٹس مظاہرنقوی کا کہنا تھا کہ جو کام آپ کے ذمہ لگایا تھا وہ ہوا یا نہیں؟ کینیا سے قتل کے متعلق کوئی مواد ملا ہے یا نہیں؟ سربراہ جے آئی ٹی اویس احمد نے بتایا کہ کینیا میں حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ جسٹس مظاہر نقوی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ کہانیاں نہ سنائیں، آپ کو شاید بات سمجھ نہیں آ رہی۔

    سربراہ جے آئی ٹی اویس احمد کا کہنا تھا کہ کینیا نے شواہد تک رسائی نہیں دی، ارشد شریف قتل کے حوالے سے کینیا سے کوئی ٹھوس مواد نہیں ملا،جسٹس مظاہر نقوی نےکہا کہ شواہد کی بات تو ٹرائل میں سامنے آئےگی، موادکیا جمع کیا ہے؟-

    جسٹس اعجاز الاحسن نےاستفسار کیا کہ ارشد شریف کا موبائل اور دیگر سامان کہاں ہے؟ اس پر سربراہ جے آئی ٹی نے بتایا کہ ارشد شریف کا موبائل اور آئی پیڈ کینیا کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے پاس ہے، باقی سامان موصول ہوچکا ہے۔

    جسٹس مظاہر نقوی نے استفسارکیا کہ جے آئی ٹی کے ارکان کہاں ہیں؟سربراہ جے آئی ٹی اویس احمد نے بتایا کہ تین ارکان عدالت میں موجود ہیں، اس پر جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ باقی ارکان کیوں نہیں آئے؟ کیا تفتیشی ٹیم کا کام نہیں پیش ہونا؟

    فواد چوہدری الیکشن کمیشن کیس: کیس کی اگلی تاریخ تفتیشی افسر کے پیش ہونے پر دیں…

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پوچھا کہ ارشد شریف قتل کیس کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کس نے پبلک کی؟ پتہ کریں کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پبلک کرنےکے پیچھے کون ملوث تھا، ارشد شریف قتل کیس کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بغیر تصدیق کے پبلک کردی گئی، کیا کسی نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جان بوجھ کے پبلک کی؟ کیس سے متعلق پاکستان میں تحقیقات میں غلطیاں ہوئی ہیں۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ کینیا نے ارشد شریف قتل کی تحقیقات میں تعاون نہیں کیا۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ اگر کسی ملک سے تعلقات بہت اچھے نہ ہوں تو تحقیقات کے لیے تعاون کیسے حاصل کیا جاتا ہے؟

    چیف جسٹس نےکہا کہ کینیا آزاد ملک اور ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے، جو بھی حالات ہوں دوسرے ملک کے بارے میں احترام سے بات کریں، عدالت جاننا چاہتی ہے کہ اسپیشل جے آئی ٹی کو اب تک کیا ملا ہے؟ اسپیشل جے آئی ٹی آئندہ کیا لائحہ عمل اختیار کرے گی؟ بتایا جائے ارشد شریف قتل کا قبل ازقت کسی پر الزام عائد نہیں کرسکتے، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ آنے سے اب تک کچھ ایسا ہوا ہےکہ کینیا اب تعاون نہیں کر رہا، سپریم کورٹ ارشد شریف قتل کی تحقیقات کی سربراہی نہیں کر رہی۔

    خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد

    جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ کو کینیا کی وزارت خارجہ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی، یقین دہانی کے باوجود کینیا میں اسپیشل جے آئی ٹی کو کیوں جانے نہیں دیا گیا؟

    جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ ارشد شریف قتل کے تین زاویے ہیں، ارشد شریف کو پاکستان سے بھاگنے پرکس نے مجبورکیا؟ ارشد شریف کے خلاف ملک بھر میں مقدمات کس نے درج کرائے؟ ارشد شریف کو ایسا کیا دکھایا گیا کہ وہ ملک سےچلےگئے؟ کڑیاں جڑیں گی توپتہ چل جائےگا کہ ارشد شریف سے جان کون چھڑوانا چاہتا تھا۔

    جسٹس محمد علی مظہر نے پوچھا کہ ارشد شریف کے ساتھ موجود خرم اور وقار کا بیان کیوں نہیں لیا؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کینین حکام نے صرف ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوٹر سے ملاقات کرائی،کینین حکام نے تعاون کی یقین دہانی کرائی لیکن جگہ کا دورہ نہیں کرنے دیا گیا،کینیا پر سفارتی ذرائع سے دباو ڈال رہے ہیں-

    جسٹس مظاہر نقوی کا کہنا تھا کہ کینیا کی پولیس جس کہانی پر تحقیقات کر رہی ہے وہ قابل قبول نہیں، ارشد شریف قتل پر جے آئی ٹی بنانےکی یہی وجہ تھی۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ارشد شریف پر مقدمات درج کرانےوالوں سے بھی تفتیش کررہے ہیں، بعض سرکاری افسران کے نام آئے، ان سے بھی تفتیش کی، ارشد شریف پر مقدمات کے پیچھے کون تھا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، ارشد شریف کی ٹوئٹس اور پروگرامزکا جائزہ لیا جا رہا ہے، کینیا کے حکام نے تعاون کی یقین دہانی کرائی لیکن جائے وقوعہ نہیں جانے دیا، کینیا پرسفارتی ذرائع سے دباؤ ڈال رہے ہیں-

    پی ایس ایل 8: سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کرنےکی منظوری

    جسٹس مظاہر نقوی کا کہنا تھا کہ عدالت کے ساتھ کھیل نہ کھیلیں، پہلا مرحلہ تو یہی تھا جو مکمل نہیں ہوسکا، کیا جے آئی ٹی کینیا اور یو اے ای میں تفریح کرنےگئی تھی؟-

    جسٹس اعجاز الاحسن نے پوچھا کہ اس معاملے پر اقوام متحدہ سےکیوں مدد نہیں لی جا رہی؟

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ کینیا دوست ملک ہے اور ہرعالمی فورم پرپاکستان کی حمایت کرتا ہے، ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتے کہ دوطرفہ اور عالمی تعاون کھودیں، فی الحال اقوام متحدہ کی مدد لینےکا وقت نہیں آیا۔

    ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ وزیر مملکت خارجہ امور کی کینیا کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے-

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو خود دیکھنا ہوگا کہ آگے کیسے چلنا ہے، ارشد شریف کے اخراجات کون اور کیوں برداشت کر رہا تھا؟ کس کےکہنے پر اخراجات اٹھائے جا رہے تھے؟ سامنے کیوں نہیں آیا ؟ کئی ممالک کےشہریوں کا کیس ضلعی عدلیہ میں ہو تو ہمیں خط لکھا جاتا ہے، پاکستانی سفارت خانہ بھی نیروبی میں وکلا اور صحافیوں سے مدد لے، کینیا نےکیا تحقیقات کی ہیں؟ رپورٹ حاصل کرنےکی کوشش کریں،ایک ماہ کا وقت دیتے ہیں قتل کیس میں کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں رپورٹ دیں، کینیا میں وکیل کریں، اپنے قانونی حقوق کی معلومات لیں، جو کرنا ہے کریں لیکن حقائق تک پہنچیں۔

    عمران خان کے گھر سے دفتر تک سفری اخراجات شیلٹر ہومز سے 6 گنا زیادہ

    جسٹس محمد علی مظہر نے پوچھا کہ کیا پاکستان کا کینیا کے ساتھ باہمی قانونی تعاون کا سلسلہ فعال ہے یا نہیں؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سی این این کی صحافی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوئی،اسرائیل پر بین القوامی اتنا دباو ڈالا گیا کہ تحقیقات آگے بڑھانا پڑھیں،اگر اسپیشل جے آئی ٹی کو کوئی صحافی معلومات دے تو اس کے تحفظ کو بھی یقینی بنائیں-

    چیف جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ اسپیشل جے آئی ٹی کا کینیا کا دورہ بے سود رہا،اسپیشل جے آئی ٹی جانے سے پہلے مکمل طور پر تیار نہیں تھی،کینیا پر الزام عائد کرنے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں-

    ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے کہا کہ اسپیشل جے آئی ٹی کی رپورٹ کی مصدقہ کاپی فراہم کی جائے، چیف جسٹس نے ارشد شریف کی اہلیہ سے مکالمے میں کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ آپ کو نہیں دے سکتے،جے آئی ٹی رپورٹ کے پبلک ہونے سے خدشات پیدا ہوتے ہیں،پہلے ہی کینیا میں موجود 2 بھائیوں سمیت تمام لوگ چھپ گئے ہیں-

    سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کی سماعت مارچ تک ملتوی کردی۔

    چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس

  • ارشد شریف قتل کیس: جے آئی ٹی کا روزانہ میٹنگ کرنے کا فیصلہ

    ارشد شریف قتل کیس: جے آئی ٹی کا روزانہ میٹنگ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی نے معاملے پر روزانہ میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے مقتول کے خاندان اور دیگر شہادتیں ریکارڈ کروانے والے افراد کی فہرست مرتب کر نے کا فیصلہ کیا ہے-

    ارشد شریف کی والدہ سے تحریک انصاف نے زبردستی پٹیشن دائر کروائی ، اہم انکشافات


    اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ارشد شریف کیس کے حوالے سے جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس سی پی او ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے دفتر میں ہوا ایس پی صدر کو فوری طور پر ارشد شریف کے لواحقین سے رابطہ کرکے جے آئی ٹی کی ملاقات کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


    اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق جے آئی ٹی نے ارشد شریف کے خاندان اور دیگر شہادتیں ریکارڈ کروانے والے افراد کی لسٹیں مرتب کر نے کا فیصلہ کیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ جے آئی ٹی ارشد شریف کیس پر روزانہ میٹنگ کرے گی اور پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

    سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی

    قبل ازیں 8 دسمبر کو سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ جے آئی ٹی میں 5ممبران ہیں اور ان کیساتھ سپورٹنگ ٹیم ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی تھی کہ سپورٹنگ ٹیم کو متعلقہ فنڈز بھی فراہم کئے جائیں، اس ٹیم کے ساتھ ہر قسم کی معاونت کی جائے گی-

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا تھا کہ اس کیس میں ہم انٹر پول سے بھی رابطہ کرینگے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کیس میں جے آئی ٹی کو کوئی انتظامی ایشوز نہیں آئیں گے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ٹیم ارشد شریف کی والدہ سمیت تمام متعلقہ افراد جو اندرون اور بیرون ملک ہیں ،کے بیان ریکارڈ کریگی۔تفتیش ہر رخ سے کی جائے گی۔ اس کیس میں اہم پہلو کینین پولیس کا ہے ،ان کی وزارت خارجہ کے ساتھ بھی رابطہ کریں گے۔

    چیف جسٹس عمرعطا بندیال نےریمارکس دیتے ہوئے کہا تھ کہ ہم اس کیس کی شفاف تحقیقات چاہتےہیں سہولت کارکا کردار ادا کریں گے،اس کیس کے لئے ہم موجود ہیں۔اگر کینیا جانے کے لئے فنڈز جاری نہ ہوئے تو ہم حکومت سے بات کریN گے-

    ارشد شریف قتل کیس،شفاف تحقیقات چاہتے ہیں سہولت کارکا کردارادا کرینگے،چیف جسٹس

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن،دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست پر جج کی سماعت سے معذرت

    سانحہ ماڈل ٹاؤن،دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست پر جج کی سماعت سے معذرت

    سانحہ ماڈل ٹاؤن،دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست پر جج کی سماعت سے معذرت

    لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف لارجر بینچ تحلیل ہوگیا

    بینچ کے ممبر جسٹس علی ضیا باجوہ نے سماعت سے معذرت کر لی، جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر بینچ میں شامل نہیں ہو سکتا .چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ آئندہ سماعت کے لیے نیا لارجر بینچ تشکیل دیں گے

    سانحہ ماڈل ٹاون کا مبینہ ملزم ہوں،جان کو خطرہ،بلٹ پروف گاڑی واپس کی جائے، سابق آئی جی پنجاب عدالت پہنچ گیا

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مبینہ ملزم،سابق آئی جی پنجاب کو بلٹ پروف گاڑی نہ دی تو …عدالت کا بڑا حکم

    سانحہ ماڈل ٹائون، دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست پرسماعت، چیف جسٹس کا بڑا حکم

    ملزموں کو ترقیاں ملنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دینے کیلئے الفاظ نہیں مل رہے:ڈاکٹر طاہرالقادری

    درخواست گزار خرم رفیق نے نیا وکیل کرنے کے لیے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی درخواست گزار نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ کی جگہ نیا وکیل کرنے کی مہلت دی جائے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اور عوامی تحریک کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ بھی عدالت پیش ہوئے اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ بینچ میں شامل ایک جج صاحب اس کیس میں وکیل رہے ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ عدالت کےعلم میں ہے آئندہ سماعت سے پہلے نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا۔

    درخواست گزار نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کر رکھا ہے، مرکزی درخواست پولیس اہلکار رضوان قادر اور خرم رفیق کی جانب سے دائر کی گئی ہے بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی

    ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم

    آئی جی پنجاب سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسروں اور اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹائیں: خرم نواز گنڈاپور

    وہی قاتل وہی شاہد وہی منصف ٹھرے ….؟سانحہ ماڈل ٹاون:بیرسٹرعلی ظفرکے دلائل،ہائی کورٹ نے11 نومبرکوپھرطلب کرل