Baaghi TV

Tag: جے آئی ٹی

  • وزیرآباد واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ

    وزیرآباد واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ

    وزیرآباد واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ

    صوبائی وزیر پارلیمانی امور، تحفظ ماحول و کوآپریٹوز محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی لا اینڈ آرڈر (ایس سی سی ایل او) کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیر آباد کے قریب حملے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی)کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    کابینہ کمیٹی کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں ہوا۔ چیئرمین کمیٹی محمد بشارت راجہ نے بذریعہ ویڈیو لنک راولپنڈی سے صدارت کی۔ مشیر وزیراعلیٰ برائے داخلہ عمر سرفراز چیمہ، چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل اور دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے (جمعرات) سے شروع ہونے والے اگلے مرحلے کی سکیورٹی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب نے بریفنگ دی۔ اجلاس نے فیصلہ کیا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ہائی وے پٹرول پنجاب ریاض نذیر گاڑا جے آئی ٹی کی قیادت کریں گے جبکہ جے آئی ٹی کے دیگر ارکان میں متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

    کابینہ کمیٹی نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ لانگ مارچ کے کنٹینر پر موجود پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماؤں کو وہی سکیورٹی دی جائے گی جو عمران خان کیلئے مخصوص ہے۔ چیئرمین کمیٹی محمد بشارت راجہ نے ہدایت کی کہ مستقبل میں کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے متعلقہ ضلع کی پولیس اور ضلعی انتظامیہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سے رابطہ رکھیں۔ کنٹینر کے قریب گاڑیوں کی غیر ضروری موجودگی کو روکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر آباد واقعے کے تناظر میں لانگ مارچ کے کنٹینر پر بلٹ پروف روسٹرم اور گلاس لازمی نصب کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ روٹ کے قریب واقع عمارتوں پر سنائپرز کی تعیناتی اور دیگر سکیورٹی انتظامات میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ کمیٹی نے راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ موٹرویز کی راہ میں رکاوٹوں کو جلد دور کیا جائے گا بالخصوص معزز جج صاحبان کی گاڑیوں کو لازمی طور پر راستہ دینے کیلئے پی ٹی آئی قیادت سے بات کی جائے گی

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    تحریک انصاف کا احتجاج، راستے بند، شہریوں کی زندگی اجیرن

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں لانگ مارچ قافلے کے ٹوبہ ٹیک سنگھ والے روٹ کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے لانگ مارچ کے ٹوبہ ٹیک سنگھ والے روٹ پرسکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پولیس حکام اور انتظامی افسران کو ہدایات دیں -اسد عمر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لانگ مارچ کے قافلے کو لیڈ کریں گے-لانگ مارچ کا قافلہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، جڑانوالہ، چنیوٹ اور دیگر شہروں سے ہوتا ہوا راولپنڈی پہنچے گا جبکہ وزیر آباد سے شروع ہونے والا لانگ ما رچ اپنے مقرر کردہ روٹ سے ہوتا ہوا راولپنڈی پہنچے گا-چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے-

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پورے روٹ پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت دی اور کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ والے روٹ کے لانگ مارچ کے شرکاء کو بھی بہترین سکیورٹی فراہم کریں گے۔ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے لانگ مارچ اور روٹ کی نگرانی کی جائے گی۔روٹ کے راستے میں عمارتوں کی چھتوں پر پولیس کمانڈوز تعینات کئے جائیں گے۔لانگ مارچ کے پورے روٹ پرامن عامہ برقراررکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔وضع کردہ سکیورٹی پلان پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایاجائے گا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے لئے کھانے کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پولیس کنٹرول روم24گھنٹے کام کرے گا۔روٹ کے ہر ضلع میں پی ٹی آئی کی قیادت سے مشاورت کیلئے فوکل پرسن تعینات کر دیئے گئے ہیں۔لانگ مارچ میں شریک سیاسی رہنماؤں اور شرکاء کو ہائی لیول سکیورٹی فراہم کریں گے۔

    وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ کنٹینر پربلٹ پروف روسٹرم اوربلٹ پروف شیلڈز کا استعمال یقینی بنایا جائے۔لانگ مارچ کے شرکاء پہلے بھی پرامن رہے اور اب بھی پرامن رہیں گے۔پولیس اورانتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنائیں اورٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے متبادل انتظامات کیے جائیں۔کو آرڈینیشن کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کرے اورصورتحال کے تناظرمیں اقدامات کیے جائیں۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو ٹوبہ ٹیک سنگھ اور دیگر شہروں میں لانگ مارچ میں شریک قیادت اور شرکاء کے سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی-پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر، صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر ایوب،صوبائی مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ، شوکت بھٹی، چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل،ا یڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) اسداللہ خان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، ڈی جی ریسکیو 1122، کمشنر فیصل آباد ڈویژن، کمشنر سرگودھا ڈویژن، آر پی او فیصل آباد، آر پی او سرگودھا، چنیوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوزنے اجلاس میں شرکت کی-ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او چکوال ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے-

  • عمران خان کو جے آئی ٹی نے ایک بار پھر طلب کر لیا

    عمران خان کو جے آئی ٹی نے ایک بار پھر طلب کر لیا

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جے آئی ٹی نے ایک بار پھر طلب کر لیا

    جے آئی ٹی کی جانب سے عمران خان کو پیشی کا نوٹس بھجوا دیا گیا عمران خان کو شام 5 بجے تھانہ مارگلہ میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے،عدالت نے عمران خان کو جے آئی ٹی میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے عمران خان کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس بذریعہ انسپکٹر بھجوایا گیا ،عمران خان نے گزشتہ روز وکلا کے ذریعے جواب جے آئی ٹی کو بھجوایا تھا جے آئی ٹی نے مذید تفتیش کے لیے عمران خان کو طلب کیا ہے

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے عمران خان نے گزشتہ روز وکلا کے ذریعے جواب جے آئی ٹی کو بھجوایا تھا جے آئی ٹی نے مزید تفتیش کے لیے عمران خان کو طلب کیا ہے تحریری جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کا چیئرمین ہوں اور پاکستان کا وزیراعظم رہ چکا ہوں کوئی غیر قانونی عمل کیا اور نہ ہی کسی کو نقصان پہنچایا، تقریر میں جو کچھ کہا دہشتگردی کے زمرے میں نہیں آتا۔ میں بے گناہ ہوں مقدمہ خارج کیا جائے حکومت نے سیاسی مخالفت کی وجہ سے شہباز گل پر تشدد کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت ہوا

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

    لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

    لاہور ہائیکورٹ کا سات رکنی فل بنچ ا درخواستوں پر 14 مارچ کو درخواستوں پر سماعت کرے گا. سات رکنی بنچ کی سربراہی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کر رہے ہیں. پولیس اہلکار رضوان قادر اور خرم رفیق نے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کیا ہے.

    درخواستوں میں نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ ایک ہی واقعہ کی تحقیقات کیلئے بار بار جے آئی ٹی نہیں بنائی جاسکتی. سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی کی چھان بین کی بنیاد پر مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے اور نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کی کوئی ضرورت نہیں ہے. فل بنچ درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کے بارے دلائل سن رہا ہے

    سانحہ ماڈل ٹاون کا مبینہ ملزم ہوں،جان کو خطرہ،بلٹ پروف گاڑی واپس کی جائے، سابق آئی جی پنجاب عدالت پہنچ گیا

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مبینہ ملزم،سابق آئی جی پنجاب کو بلٹ پروف گاڑی نہ دی تو …عدالت کا بڑا حکم

    سانحہ ماڈل ٹائون، دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست پرسماعت، چیف جسٹس کا بڑا حکم

    ملزموں کو ترقیاں ملنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دینے کیلئے الفاظ نہیں مل رہے:ڈاکٹر طاہرالقادری

    ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم

    آئی جی پنجاب سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسروں اور اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹائیں: خرم نواز گنڈاپور

    وہی قاتل وہی شاہد وہی منصف ٹھرے ….؟سانحہ ماڈل ٹاون:بیرسٹرعلی ظفرکے دلائل،ہائی کورٹ نے11 نومبرکوپھرطلب کرل

    لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے دوسری جے آئی ٹی تشکیل دینے کا نوٹفکیشن معطل کر رکھا ہے۔پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دی تھی . مقدمہ میں ملوث کانسٹیبل خرم رفیق اور ایک پولیس انسپکٹر نے نئی جے آئی ٹی کو چیلنج کررکھا ہے. ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی نئی جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کا حکم دے رکھا ہے. تین رکنی فل بنچ نے نئی جے آئی ٹی ٹی بنانے کا نوٹفکیشن معطل کررکھا ہے. اس کیس میں وزیر اعلی عثمان بزدار سمیت اعلی افسران عدالت کے سامنے پیش ہوچکے ہیں.

    درخواستگزار نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کیلئے 3 جنوری کو نئی جے آئی ٹی بنائی گئی ہے، فوجداری اور انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت ایک وقوعہ کی تحقیقات کیلئے دوسری جے آئی ٹی نہیں بنائی جا سکتی،سانحہ ماڈل ٹائون کا ٹرائل تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے،سانحہ ماڈل ٹائون کے 135 گواہوں میں سے 86 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں،سانحہ ماڈل ٹائون پر ایک جوڈیشل کمیشن اور ایک جے آئی ٹی پہلے ہی تحقیقات کر چکے ہیں، فوجداری قوانین کے تحت فرد جرم عائد عائد ہونے کے بعد نئی تفتیش نہیں ہو سکتی،نئی جے آئی ٹی کی تحقیقات سے سانحہ ماڈل ٹائون کا ٹرائل تاخیر کا شکار ہو جائیگا، سپریم کورٹ نے بهی اپنے فیصلے میں نئی جے آئی ٹی بنانے کا حکم نہیں دیا،سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی حکومت کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے،سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن غیرقانونی قرار دیا جائے، سانحہ ماڈل ٹائون کی جے آئی ٹی کو فوری طور پر کام کرنے سے روکا جائے،