Baaghi TV

Tag: جے یو آئی اور پی ٹی آئی

  • جے یو آئی اور پی ٹی آئی میں محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے پر اتفاق

    جے یو آئی اور پی ٹی آئی میں محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے پر اتفاق

    جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) اور تحریک انصاف کے درمیان محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق ہوگیا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد نے ملاقات کی، جس میں جے یو آئی سربراہ نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو متحد کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ملاقات کے دوران جے یو آئی اور پی ٹی آئی پر قومی جرگہ بلانے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی، جس کی تجویز کا مولانا فضل الرحمان نے خیر مقدم کیا۔پی ٹی آئی نے کے پی اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر جے یو آئی سے تعاون کی درخواست بھی کی۔

    دونوں جماعتوں کی قیادت نے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتِ حال اور خطے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا.

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان