Baaghi TV

Tag: حاجی

  • حاجیوں کی کھجوروں کو پاکستانی ہوائی اڈوں پر نہیں روکا جائے گا،مفتی عبد الشکور

    حاجیوں کی کھجوروں کو پاکستانی ہوائی اڈوں پر نہیں روکا جائے گا،مفتی عبد الشکور

    وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے یقین دلایا ہے کہ حاجیوں کی کھجوروں کو پاکستانی ہوائی اڈوں پر نہیں روکا جائے گا۔ مرکزی کنٹرول آفس مکہ مکرمہ میں سرکاری ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ اطلاع ملی تھی کہ حکومت نے غیرملکی ڈرائی فروٹ کی درآمد پر جو پابندی عائد کر رکھی ہے اس کا اطلاق حجاج اور معتمرین کی پاکستان ساتھ لے جانے والی کھجوروں پر بھی کیا جارہا ہے اور وہ کھجوریں اس پابندی کی آڑ میں ضبط کی جارہی ہیں۔

    میں نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے بات کی۔ جنہوں نے یقین دلایا ہے کہ حجاج اور عمرہ زائرین کی کھجوریں اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگی اور انہیں پاکستان کی ہوائی اڈوں پر ضبط نہیں کیا جائے گا.

    سرکاری اسکیم کے تحت حج 2022 کی سعادت حاصل کرنے والے پاکستانیوں کو منی، مزدلفہ اور عرفات میں قیام کے دوران کام آنے والی اشیاء پر مبنی گفٹ پیک دیا گیا۔ سرکاری اسکیم کے حاجیوں کی رہائشی عمارت میں حجاج میں تحائف تقسیم کرنے کا عمل شروع کیا گیا۔

    پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ کے حکام کے مطابق سرکاری اسکیم کے 32000 سے زائد عازمین حج کو یہ تحائف دیئے جارہے ہیں اس میں جائے نماز کے علاوہ ایک فرد کو بچھانے کیلئے ایک آرام دہ قالین بھی شامل ہے جو مشاعر میں حجاج کیلئے کارآمد ثابت ہوگا۔

  • پاکستانی حاجیوں کو  پاکستانی حکام کے ناقص انتظامات کے باعث حج کے دوران مشکلات کا سامنا،

    پاکستانی حاجیوں کو پاکستانی حکام کے ناقص انتظامات کے باعث حج کے دوران مشکلات کا سامنا،

    پاکستانی حاجیوں کو پاکستانی حکام کے ناقص انتظامات کے باعث حج کے دوران مشکلات کا سامنا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام کے ناقص انتظامات کی وجہ سے سعودی عرب کے مرکز 94 میں جو حاجی اس وقت مقیم ہیں۔اس وقت ان کو پانی کی شدید کمی کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ پاکستانی حکام کی طرف سے انتظامات کی طرف توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے سعودی عرب کے مرکز نمبر 94 میں بہت سے حاجی جو اس وقت ادر مقیم ہیں ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔ نا بجلی ہے اور نا ہی پانی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ لوگ بہت پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

    مزید برآں یہ کہ مرکز نمبر 94کی بلڈنگ 901نمبربلڈنگ نمبر 902 اوربلڈنگ نمبر 904 میں پانی بلکل بھی نہیں آ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے حاجی بہت زیادہ پریشان ہیں۔ حج کے دوران ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ عبادت کرے۔لیکن جو حاجی یہاں پر مقیم ہیں ان کو تو پانی کی عدم دستیابی درپیش ہے۔ جس کی وجہ سے یہ وضو بھی نہیں کر پا رہے ہیں۔ ان کو وضو کرنے کیلئے تھوڑا دور جا کر کسی چیز میں پانی بھرنا پڑتا ہے۔جس کے بعد یہ اس پانی سے وضو کرتے ہیں۔

    پانی کی کمی کے علاوہ بجلی کے مسائل بھی درپیش ہیں۔ اتنی گرمی ہے۔ اور حاجی بجلی نا ہونے کے باعث حاجی اے سی بھی نہیں چلا سکتے ہیں۔ ایک اور خبر یہ کہ عورتوں اور مردوں کو ایک ہی کیمپ میں ٹھہرایا گیا۔مردوں کو اوپر ٹھہرایا گیا ہے۔ جبکہ عورتوں کو نیچے ٹھہرایا گیا ہے۔

    اس تمام حوالے سے جب حاجیوں سے اس مطلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کے علاوہ کھانے پینے کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔حاجیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان مشکلات کا سامنا صرف پاکستانیوں کو ہی درپیش ہے۔ مزید یہ کہ حاجیوں نے بہت زیادہ حکومت پر بھی تنقید کی۔کہ حکومت بہت دعوے کرتی ہے۔لیکن پورے نہیں کرتی۔ حج کو پہلے سے زیادہ مہنگا کیا گیا۔ لیکن سہولت کوئی بھی فراہم نہیں کی گئی۔