Baaghi TV

Tag: حارث رؤف

  • حارث رؤف کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی

    حارث رؤف کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حارث رؤف نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ اور پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کی تصاویر شیئر کی ہیں۔


    حارث رؤف نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ آج کا دن میرے اور میری ٹیم (لاہور قلندرز) کے لیے بہت اچھا ہے، الحمد لِلّٰہ مجھے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی ہے۔

    فاسٹ بولر نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ ہماری ٹیم لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

    قبل ازیں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ائیرکی کیپ ملی،ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو کیپ قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچ سے پہلے پی سی بی کی جانب سے دی گئی محمد رضوان کو بہترین کارکردگی پرآئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ائیر 2022 میں شامل کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل 8 کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن مستحکم کر لی۔

  • اتنی جلدی نکاح کر کے مایا علی اوردیگر لڑکیوں کا دل کیوں توڑا؟ حارث رؤف نے دیا جواب

    اتنی جلدی نکاح کر کے مایا علی اوردیگر لڑکیوں کا دل کیوں توڑا؟ حارث رؤف نے دیا جواب

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اس وقت خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، حارث رؤف کے ایک بیان نے ہر طرف دھوم مچا رکھی ہے،

    حارث رؤف نے نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو دیا جس میں ان سے مختلف سوال کئے گئے ، انٹرویو پروگرام میں حاضرین بھی موجود تھے، میزبان کے ساتھ ساتھ حاضرین نے بھی حارث رؤف سے سوال کئے، جب حاضرین کی جانب سے سوالات کی باری آئی تو حارث رؤف کے مداحوں نے سوالات کی بوچھاڑ کی اور کئی سوال پوچھے، اسی دوران سوال کیا گیا کہ اتنی جلدی نکاح کر کے مایا علی اور دیگر لڑکیوں کا دل کیوں توڑا؟ اس سوال کے جواب میں پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے دلچسپ انداز میں جواب دیا، حارث رؤف کا کہنا تھا کہ "میں ایک ہی شادی کرسکتا تھا جو میں نے کرلی اب باقی لڑکیاں اپنے دل کہیں اور جوڑ لیں”

    حارث رؤف کی شادی گزشتہ برس 24 دسمبر کو اسلام آباد میں ایک مقامی ہوٹل میں مزنا مسعود کے ساتھ ہوئی،حارث کی اہلیہ اسکی کلاس فیلو ہیں،نکاح کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور حارث کے دوستوں نے شرکت کی تھی

    حارث رؤف کی سالگرہ ،سکاٹ لینڈ ٹیم کے کھلاڑی بھی تھے شریک

    قبل ازیں حارث رؤف اور مزنا مسعود ملک کی نکاح کی تیاریوں کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں مزنا کی ویڈیوز اسلام آباد میں واقع ایک نجی بیوٹی سیلون نے شیئر کیں تھیں جس میں حارث سمیت مزنا کے ناموں کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا گیا۔

  • حارث رؤف کا نکاح ہو گیا،سی ای او لاہور قلندرز،عاقب جاوید،شاہین اور شاہد آفریدی کی شرکت

    حارث رؤف کا نکاح ہو گیا،سی ای او لاہور قلندرز،عاقب جاوید،شاہین اور شاہد آفریدی کی شرکت

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کر لیا۔

    باغی ٹی وی :حارث رؤف کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

    اس کے علاوہ حارث رؤف کے نکاح کی تقریب میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید، سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی اور سی ای او لاہور قلندرز ثمین رانا بھی شریک ہوئے۔


    قبل ازیں حارث رؤف اور مزنا مسعود ملک کی نکاح کی تیاریوں کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں مزنا کی ویڈیوز اسلام آباد میں واقع ایک نجی بیوٹی سیلون نے شیئر کیں تھیں جس میں حارث سمیت مزنا کے ناموں کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا گیا۔

    ان ویڈیوز میں مزنا کی مہندی کے خاصے چرچے ہوئے کیونکہ انہوں نے مہندی پر حارث کے نام کا ایچ آر اور ان کی بولنگ کی رفتار 150 لکھوایا دوسری جانب حارث روؤف کی بھی شیروانی پہنی تصویر سامنے آئی –


    اس سے قبل کرکٹر کو کئی ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے زندگی کے سب سے بڑے دن کے لیے مبارکباد بھی دی تھی آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی حارث کو مبارکباد پیش کی اور دعا دی کہ اللہ دونوں کو خوش رکھے۔
    https://www.youtube.com/watch?v=FYfHgxlqNEE
    افغان اسپنر راشد خان سمیت ساتھی کرکٹرز نے حارث رؤف کو مبارک باد دی،سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے راشد خان نے کہا کہ حارث امید ہے آپ ٹھیک ہوں گے، میری طرف سے آپ کو شادی مبارک ہو، میری دعا ہے کہ اللہ آپ دونوں کو خوش اور کامیاب رکھے، اپنا خیال رکھیں،پاکستان آؤں گا تو آپ کی شادی کی خوشیاں دوبارہ منائیں گے، میری نیک خواہشات آپ دونوں کے ساتھ ہیں، امید آپ اچھے ہوں گے۔


    زمبابوے کے کرکٹر سکندر رضا اور نمیبیا اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے ڈیوڈ ویزا نے قومی کرکٹر حارث رؤف کو نکاح کی مبارکباد پیش کی ہے۔

    ڈیوڈ ویزا نے ویڈیو میں کہا کہ ‘ہیری، نکاح کی مبارک ہو، آپ کی اور آپ کی اہلیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، خدا آپ دونوں کو خوشیوں بھری زندگی عطا کرے۔

    پی ایس ایل کے آئندہ سیزن میں قلندرز کا حصہ بننے والے سکندر رضا نے بھی حارث کو مبارکباد دی اور پیغام میں کہا کہ ‘حارث آپ کو زندگی کی دوسری طرف خوش آمدید، امید کرتا ہوں یہ نئی زندگی بھی اتنی کامیاب رہے گی جتنا کریئر کامیاب رہا ‘دعا کرتا ہوں، یہ نئی زندگی آپ کے لیے ڈھیروں خوشیاں لائے، میری اور میری فیملی کی آپ کے لیے بہت سی دعائیں ہیں’۔


    اس کے علاوہ لاہور قلندرز کی فرنچائز سے منسلک دیگر کھلاڑیوں نے بھی حارث کو مبارکباد پیش کی۔

  • کرکٹ میں اپ ڈاؤن ہوتے ہیں، جتنا عوام دکھی ہوتی ہے، ہم بھی شکست پر اتنا ہی دکھی ہوتے ہیں،حارث رؤف

    کرکٹ میں اپ ڈاؤن ہوتے ہیں، جتنا عوام دکھی ہوتی ہے، ہم بھی شکست پر اتنا ہی دکھی ہوتے ہیں،حارث رؤف

    پرتھ: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ ابھی ختم نہیں ہوا، اگلے تمام میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

    باغی ٹی وی : پرتھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا تھا 2021 کا ورلڈ کپ تو ماضی کی بات ہو گئی، یہ نیا ورلڈ کپ ہے، جیسا چاہتے تھے ویسی شروعات نہیں ہو سکی، دونوں میچز قریب آکر ہارے، کرکٹ میں اپ ڈاؤن ہوتے ہیں، جتنا عوام دکھی ہوتی ہے، ہم بھی شکست پر اتنا ہی دکھی ہوتے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاکستان کومسلسل دوسری شکست:زمبابوے نے ایک رنز سے ہرا دیا

    حارث رؤف کا کہنا تھا کہ زمبابوے سے ہارنے پر دُکھ ہوا،پرستاروں کو بھی مایوسی ہوئی۔ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے زمبابوے ہو یا نیدرلینڈز، ٹیمیں ورلڈکپ کی تیاری کرکےآتی ہیں۔ دونوں میچز میں جیت کےلیے بھرپور کوشش کی ماضی میں انہی بیٹرز نے میچز جتوائے ہیں آئندہ بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل میچز کھیل رہے ہیں، کوئی ٹیم ہلکی ٹیم نہیں ہوتی، ہر ٹیم یہاں جیتنے کے لیے آئی ہے، کسی ٹیم کو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ آسان ہے، نیدرلینڈز کے خلاف بھی ہم اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کریں گے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: زمبابوے سے شکست کے بعد شاداب خان رو پڑے

    ان کا کہنا تھا ٹیم آپس میں بیٹھ کر بات کرکے غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ابھی ٹورنامنٹ باقی ہے، کوشش کریں گے کہ اگلے میچز میں اچھا کھیلیں، دونوں میچز میں اچھا فنش نہیں کر پائے، ٹیم میں بات ہوئی ہےکہ فنشنگ کو بہتر کیسے بنایا جائے ابھی ورلڈکپ ختم نہیں ہوا، کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہے،اگلے تمام میچ جیتنے کی کوشش کریں گے ہر کھلاڑی اگلے میچز میں اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کرے گا۔

    حارث رؤف کا کہنا تھا ٹیم میں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا کافی ضروری ہے، تنقید ہوتی ہے لیکن اس پر فوکس نہیں کر رہے، اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھا ہے، چھکے پڑنا یا کیچز ڈراپ ہونا سب گیم کا حصہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم نہ جیتے تو پرفارمنس کا فائدہ نہیں ہوتا، ٹیم جیتے تو مزہ آتا ہے، ایک دوسرے سے بات چیت کرنے سے کافی اعتماد ملتا ہے، لوگوں کا کام ہے کہنا، وہ تو کہتے ہیں، کھلاڑیوں پر تنقید تو ہوتی ہے لیکن ہم ٹورنامنٹ کھیلنے آئے ہیں اور ہمارا فوکس ٹورنامنٹ پر ہے، اوروں کی باتیں سننے سے بہتر ہے اپنے کھیل پر فوکس کریں۔

  • تھپڑ تنازع:حارث رؤف کے تھپڑ پرٹیم مینجمنٹ کو ایکشن لینا چاہیے تھا،شاہد آفریدی

    تھپڑ تنازع:حارث رؤف کے تھپڑ پرٹیم مینجمنٹ کو ایکشن لینا چاہیے تھا،شاہد آفریدی

    لاہور: تھپڑ تنازع میں حارث رؤف کی وارننگ پر جان چھوٹ گئی تاہم پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کے تھپڑ مارنے والی حرکت پر ٹیم مینجمنٹ کو ایکشن لینا چاہیے تھا تاکہ وہ آئندہ کے لیے محتاط رہے۔

    باغی ٹی وی : پیر کے روز لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے مابین لیگ میچ کے دوران حارث رؤف کی گیند پر کامران غلام کیچ نہ تھام سکے، اسی اوور میں فواد احمد نے کیچ لیا تو وکٹ کا جشن مناتے ہوئے کامران غلام خوشی سے لپکے لیکن حارث رؤف نے انہیں تھپڑ دے مارا۔

    پی ایس ایل 7 :2 کمنٹیٹرز کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    میچ کے بعد ریفری علی نقوی نے پیسر کو طلب کیا تو انھوں نے اس معاملے کو دوستانہ کہا،میچ ریفری نے انھیں مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے سمجھایا کہ گراؤنڈ میں اس طرح کے ہنسی مذاق سے کھیل کی شہرت کو نقصان پہنچانا درست نہیں ہے، اس ہدایت کے ساتھ معاملہ ختم کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ معاملہ ایک ٹیم کے 2 کھلاڑیوں کا تھا اس لیے سنگین قرار نہیں پایا،آن فیلڈ امپائرز نے بھی اس حوالے سے کوئی شکایت میچ ریفری سے نہیں کی، کھلاڑیوں کو واقعے کے بعد گراؤنڈ میں ہنستے کھیلتے بھی دیکھا گیا۔

    اس حوالے سے لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ ہمارا پورا اسکواڈ ایک فیملی کی طرح ہے،حارث رؤف اور کامران غلام کی ایک دوسرے سے گہری دوستی ہے، حارث غصے میں اپنے دوست کو مارنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، آپس کے مذاق میں حارث نے کندھے پر ہاتھ مارنا چاہا تھا جسے زور دار تھپڑ بنا دیا گیا۔

    پاکستانی ٹیم کےآسٹریلوی باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کے والد انتقال کر گئے

    انہوں نے کہا کہ حارث رؤف اور کامران غلام کی اس سے پہلے اور بعد کی ویڈیوز بھی دیکھنی چاہیئں، لاہور قلندرز کے کھلاڑی متحرک ہیں اور ملتان سلطانز کے خلاف کوالیفائرپرتوجہ مرکوز ہے۔

    تاہم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ حارث روف کے تھپڑ مارنے والی حرکت پر ٹیم مینجمنٹ کو ایکشن لینا چاہیے تھا نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ حارث روف سے ملے ہیں، وہ اچھے انسان ہیں لیکن جارحانہ طبیت کے ہیں، انہیں کسی کو باتیں کرنے کا موقع نہیں دینا چاہیے۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر میچز چلتے ہیں، جسے دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے اور فیلڈ میں جو کچھ ہوتا ہے ریکارڈ پر آجاتا ہے، آفریدی نے کہا کہ جب کچھ چیزیں ہوجاتی ہیں تو ان سے سبق سیکھنا چاہیے، اور اپنے مستقبل کا سوچیں اور طریقے سے چلیں۔

    شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ یہ مینجمنٹ کا کام ہے کہ لڑکوں کی تربیت کرے، اکیڈمیز میں کھلاڑیوں کو سکھانا چاہیے، یہ تمام انٹرنیشنل پلئیرز ہیں۔ حارث رووف کو بہت احتیاط سے چلنا ہوگا، اگلی بار کوئی برداشت نہیں کرے گا لاہور قلندرز کو حارث کو ڈیفنڈ کرنے یا غلط بیانی کرنے کی بجائے اسے سبق دینا چاہیے تھا تاکہ آئندہ یہ سب نہ ہو۔

    حارث رؤف کی جانب سے کامران غلام کو تھپڑ مارنے کا واقعہ،پی سی بی حکام نے نوٹس لے…

  • حارث رؤف کی جانب سے کامران غلام کو تھپڑ مارنے کا واقعہ،پی سی بی حکام نے نوٹس لے لیا

    حارث رؤف کی جانب سے کامران غلام کو تھپڑ مارنے کا واقعہ،پی سی بی حکام نے نوٹس لے لیا

    لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان جاری میچ کے دوران حارث رؤف نے کامران غلام کو تھپڑ مارے جانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ۔

    باغی ٹی وی :ذرائع کےمطابق حارث رؤف کی جانب سے کامران غلام کو تھپڑ مارے جانے کے واقعے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام سخت نالاں ہیں۔ میچ ریفری علی نقوی نے بھی معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف نے میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی کو تھپڑ مار کر پی سی بی کے قوانین کی خلاف ورزی کی، ان کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران حضرت اللہ زازئی کا کیچ چھوڑنے پر لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیا۔

    پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کھیلا گیا اور پہلے اوورز میں حارث رؤف کی گیند پر زلمی کے حارث کیچ آؤٹ ہوئے وکٹ لینے پر جشن کے دوران حارث رؤف نے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیا۔


    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث رؤف اگلی گیند پر وکٹ لینے کے بعد جب سب کھلاڑی انہیں مبارک باد دینے آتے ہیں تو وہ پچھلی گیند پر کیچ ڈراپ کرنے پر کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیتے ہیں تھپڑ کھا کر کامران غلام ہنستے رہے، جبکہ حارث رؤف انہیں غصے سےگھورتے رہے۔

    خیال رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل 7 کا 30 واں میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے مابین جاری ہے دونوں ٹیمیں پہلے ہی پلے آف راونڈ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

    پی ایس ایل 7 کے 30 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف دے دیا قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک نے 32، حیدر علی نے 25 جب کہ خالد عثمان نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے فواد احمد نے 2 جب کہ شاہین، حارث، ویزے اور حفیظ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • قومی کرکٹرز کا پی سی بی پوڈکاسٹ میں سنٹرل کنٹریکٹ پر اظہار خیال

    قومی کرکٹرز کا پی سی بی پوڈکاسٹ میں سنٹرل کنٹریکٹ پر اظہار خیال

    3 سال پہلے جن کھلاڑیوں کو باؤلنگ کرنے کے لیے لائن میں لگا کرتا تھا آج انہی کے ساتھ کنٹریکٹ کا حصہ ہوں.کمر کی انجری کے سبب ایک سال بہت مشکل تھا، مگر ہمت نہیں ہارا. دورہ آسٹریلیا سے واپسی پر اپنے کیریئر کے مستقبل کے حوالے سے پریشان تھا، ٹیسٹ کرکٹ میں پرفارم کرچکا اب ون ڈے اور ٹی ٹونٹی مشکل نہیں لگیں گے، نسیم شاہ

    بگ بیش اور پی ایس ایل سمیت کئی کنٹریکٹ لیے مگر سنٹرل کنٹریکٹ سب سے بڑی کامیابی ہے.ٹیپ بال سے پروفیشنل کرکٹر بن گیا، دنیا کو ابھی اپنی مزید صلاحیتیں دکھانی ہیں.جو بھی فارمیٹ ملے، بس پاکستان کے لیے طویل عرصہ کھیلنے کی خواہش ہے، حارث رؤف

    انڈر 19 کرکٹر سے اتنی جلدی پاکستان ٹیم میں آنا اب بھی ایک خواب لگتا ہے.اظہر علی اور بابراعظم کے ہمراہ اے کٹیگری میں شمولیت اعزاز سمجھتا ہوں.اے کٹیگری کو برقرار رکھنا ایک چیلنج ہوگا، شاندار کارکردگی جاری رکھوں گا، شاہین شاہ آفریدی

    ڈیبیو میں سنچری اور سری لنکا کے خلاف مین آف دی سیریز "سی” کٹیگری والی کارکردگی تھی.اب بی کٹیگری میں آنے کے بعد اپنی کارکردگی اور فٹنس میں مزید بہتری لانا ہوگی.خواہش ہے اگلے سال اتنا پرفارم کروں کے اے کٹیگری ملے، عابدعلی