Baaghi TV

Tag: حاضری

  • عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کرنے کا حکم

    عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کرنے کا حکم

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے عمران خان اور دیگر کے خلاف پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی

    عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا عدالت پیش ہوئے،عمران خان اور شاہ محمو دقریشی کے پروڈکشن آرڈر کے لئے عدالت میں درخواست دائر کی گئی، عمرا ن خان کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ” سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کسی بھی عدالت کا حکم نہیں مانتے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے حکم منوانا چاہیے اور عمران خان کوپیش کرنا چاہیے، سکیورٹی کا بہانہ ہے، ویڈیو لنک پربھی عمران خان کی حاضری نہیں لگواتے”۔بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں اور مختلف صورتحال ہے، ویڈیو لنک کا آپشن تو موجود ہے لیکن حاضری ای کورٹ میں لگتی ہے،وکیل نے کہا کہ عدالت کمرہ عدالت میں عمران خان کو پیش کرنے کا حکم دے، ہائیکورٹ نے فیصلہ دیاکہ ویڈیو لنک پر سیاسی رہنما سے ملاقات ہوسکتی ہے، اڈیالہ جیل میں انٹرنیٹ چلتاہے لیکن صرف عمران خان کے معاملے پرانٹرنیٹ نہیں چلتا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پرلانے سے گھبراتےہیں۔

    عدالت نے نعیم پنجوتھا کے دلائل مکمل ہونے کےبعد عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن کی درخواست منظورکرتے ہوئے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 20 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما سینیٹ ٹکٹ سے محروم

    سینیٹ انتخابات، امید ہے اپنے امیدوار کامیاب کروائیں گے،وزیراعلیٰ سندھ

  • انسداد دہشتگردی عدالت،عمران خان  کوویڈیو لنک پر لینے کی درخواست دوبارہ دائر

    انسداد دہشتگردی عدالت،عمران خان کوویڈیو لنک پر لینے کی درخواست دوبارہ دائر

    لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت،جناح ہاؤس ، عسکری ٹاور ، مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے سمیت سات مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی

    بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر لینے کی درخواست دوبارہ دائر کر دی گئی،بیرسٹر سلمان صفدر نےکہا کہ یہ سپریٹنڈنٹ کا نمبر ہے انکو کال کر کے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر لیں ، اگر ویڈیو لنک پر ممکن نہیں ہے تو بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے کا حکم دیا جائے ،اگر ویڈیو لنک پر نہیں لیا جاتا تو ہم ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دیں گے ، عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت پیش ہوئے ،انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے چار مقدمات پر سماعت کی ،ایڈمن جج محمد نوید اقبال نے تین مقدمات پر سماعت کی ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک سے حاضری مکمل کرائی جائے ،

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت،نو مئی کو مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے دو مقدمات کا ٹرائل ، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد ٫ میان محمود الرشید٫ اعجاز چوپدری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کیخلاف مقدمات کی سماعت ہوئی،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کو جیل سے پیش کیا گیا ،عدالت نے دونوں مقدمات میں مزید سماعت 2 مارچ تک ملتوی کر دی ،عدالت نے ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر رکھی ہیں ،عدالت نے آیندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلیے طلب کرلیا ،انسداد دہشتگردی عدالت کے ارشد جاوید چدھڑ نے سماعت کی،ملزمان کیخلاف ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کا آفس کے جلانے کے دو مقدمات ہیں ،مقدمات میں ملزمان پر بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا الزام ہے ،تھانہ ماڈل ٹاؤن میں ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 366/23 اور مقدمہ نمبر 367/23 درج ہیں