Baaghi TV

Tag: حافظ طاہر محمود اشرفی

  • 2 ارب مسلمان حرمین کے تحفظ کے لیے متحد ہیں، حافظ طاہر محمود اشرفی

    2 ارب مسلمان حرمین کے تحفظ کے لیے متحد ہیں، حافظ طاہر محمود اشرفی

    پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے کہنے پر سعودی عرب نے ایران کو کوئی جواب نہیں دیا، متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمارے بھائیوں جیسے تعلقات ہیں، اگر کوئی ملک پاکستان سے مالی تعاون کرتا ہے اس کے معاہدات طے ہوتے ہیں اس پر منفی پروپیگنڈا کیا گیا کہ تعلقات خراب ہوجائیں۔

    جامعہ منظور اسلامیہ لاہور کینٹ میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کوئی پاکستانی نہیں چاہتا کہ پاکستان کے افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب ہوں اور پاکستانی یہ بھی نہیں چاہتے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو، دعا ہے کہ افغان عبوری حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں، افغان عبوری حکومت اورعلما سے کہتے ہیں کہ بے گناہ بچوں اورخواتین کو شہید کرنا جہاد نہیں بلکہ گناہ اورجرم عظیم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 36 روز گزر گئے مسجد الاقصی میں نماز نہیں ہو رہی، ایران حملے کے بعد اسرائیل کو موقع ملا اور اس نے نماز عید نہیں ہونے دی، 1967ء کے بعد اب مسجد الاقصی میں نماز عید نہیں ہوئی، ایران و اسلامی عالم میں تصادم نہیں ہونا چاہیے، عاصم منیر اور شہبازشریف نے برادر اسلامی ممالک سے مل کر کوشش کی کہ جنگ نہ ہو، آج کے دور میں افواہ سازی بے بنیاد پروپیگنڈا جس انداز سے پھیلایا جاتا ہے بھگوڑے یوٹیوبر ملکی وقار کو مجروع کررہے ہیں۔

    طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ایران کے صدر نے ٹویٹ میں پاکستان زندہ باد لکھا، سعودی عرب کے وزیر خارجہ پاکستان آئے جس پر پروپیگنڈا کیا کہ وہ نہیں آ رہے، پاکستان کے کہنے پر سعودی عرب نے ایران کو کوئی جواب نہیں دیا، متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمارے بھائیوں جیسے تعلقات ہیں، اگر کوئی ملک پاکستان سے مالی تعاون کرتا ہے اس کے معاہدات طے ہوتے ہیں اس پر منفی پروپیگنڈا کیا گیا کہ تعلقات خراب ہوجائیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے باہمی اتحاد سے قومی امن کمیٹی کے ضابطہ اخلاق کے تحت پاک یو اے ای کے درمیان غلط فہمیوں کا مقابلہ کرکے قوم کو آگاہی دی، ایرانی حملے سے پہلے افغانستان سے پاکستان پر حملہ کروایا جس کے پیچھے اسرائیل و بھارت تھا تاکہ پاکستان سفارت کاری نہ کر سکے، اس وقت ایران بھی پاکستان زندہ باد کہہ رہا ہے اور سعودی عرب بھی پاکستان کی تعریف کررہا ہے، افواہ ساز کسی غلط فہمی میں نہ رہیں-

    طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ 2 ارب مسلمان حرمین کے تحفظ کے لیے متحد ہیں، بھارت کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ ہم جنگ مانگتے نہیں ہیں لیکن اگرکوئی جارحیت کی تو پہلے سے سخت جواب ملے گا،پاکستان کا کام امن کے قیام کے لیے کوششیں کرنا ہے، پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے، آگ پر پانی ڈالتے رہیں گے، جب ملک میں امن ہوگا، معیشت بہتر ہوگی تو مہنگائی کم ہوگی۔

  • مسجد نبوی ﷺ میں گذشتہ 100 سالہ تاریخ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس پر ہم  سب شرمندہ ہیں،حافظ طاہر محمود اشرفی

    مسجد نبوی ﷺ میں گذشتہ 100 سالہ تاریخ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس پر ہم سب شرمندہ ہیں،حافظ طاہر محمود اشرفی

    پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نےکہا ہےکہ گذشتہ دنوں مسجد نبوی ﷺ کی تقدس پامالی پر ہم سب شرمندہ ہیں۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ خانہ کعبہ کے بعد مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مسجد نبوی ﷺ میں گذشتہ 100 سالہ تاریخ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جسے بیان نہیں کیا جاسکتا ہے۔

    خان صاحب،گفتگو کرتے وقت پڑھ لیا کریں،طاہر اشرفی کی تنقید کہا ہم آپکے غلام نہیں

    حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ میں واقعے کا عینی شاہد ہوں، اس وقت میں وہاں موجود تھا، جہاں درود شریف بھی آہستہ پڑھنے کا حکم ہے وہاں منصوبہ بندی کے تحت مسجد کے مختلف حصوں میں ٹولیاں کھڑی گئیں اور گنبد خضریٰ کے سائے تلے بھی یہ ٹولے کھڑے تھے اور جب وزیراعظم کا وفد افطار سے کچھ دیر قبل نکلا تو ہوٹل سے لے کر گنبد خضریٰ تک ایک ہی غلیظ نعرہ لگایا گیا جس سے ظاہر ہے کہ یہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، یہاں تک کہ اذان مغرب کے وقت بھی غلیظ نعرے لگائے گئے۔

    حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک بھی قابل مذمت ہے، واقعے نے بطور پاکستانی ہمارے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں، مسجد نبوی ﷺ کے تقدس کو پامال کیا گیا جس سے عالم اسلام میں پاکستان کی بدنامی ہوئی۔

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

    ان کا کہنا تھا کہ سابق وزرا اور تحریک انصاف کےکارکنوں کی جانب سے اس واقعےکی حوصلہ افزائی کی گئی، یہ سب پاکستان کے نام پہ کیا گیا، میں سمجھتا تھا کہ عمران خان جنہیں میں عاشق رسول ﷺ سمجھتا ہوں وہ اس کی مذمت کریں گے لیکن ان کے بیانات سے مجھے تکلیف ہوئی ہے۔

    انہوں نےکہا کہ ملوث افراد کو سعودی حکومت نے گرفتار کیا ہے، وزیراعظم نے سعودی حکام سے درخواست کی ہےکہ کسی بےگناہ کو نہ پکڑا جائے لیکن ملوث افراد کو سعودی قانون کے تحت سزا ملےگی۔