Baaghi TV

Tag: حافظ محمد سعید

  • حافظ محمد سعید کو دو مزید مقدمات میں سزا سنا دی گئی

    حافظ محمد سعید کو دو مزید مقدمات میں سزا سنا دی گئی

    انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید کو دو مزید مقدمات میں مجموعی طور پر 31سال قید اور تین لاکھ چالیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی جب کہ ان کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

    سی ٹی ڈی کی طرف سے حافظ محمد سعید پر فنڈز اکٹھے کر کے جس مسجد و مدرسہ کی تعمیر کا الزام عائد کیا گیاتھا ،عدالت نے اسے بھی سرکاری تحویل میں لینے کا حکم دیا ہے۔ جمعہ کے دن اے ٹی سی کورٹ نمبر 3کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں سی ٹی ڈی لاہور اور ساہیوال کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 90/19 اور 21/19کی سماعت ہوئی جس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ اور جرح کا عمل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا گیا ہے۔

    مقدمہ نمبر 90/19میں ساڑھے سولہ اور مقدمہ نمبر 21/19میں ساڑھے پندرہ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ گواہوں کے بیانات پر حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کے وکیل نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ کی طرف سے جرح کی گئی۔واضح رہے کہ جماعۃالدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید جولائی 2019ء سے گرفتار ہیں اور ان کے خلاف اب تک سات مقدمات کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں۔

    اس سے قبل دو مقدمات میں انہیں گیارہ ، گیارہ سال قید کی سزابھی سنائی گئی تھی۔واضح رہے کہ جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں کے خلاف سی ٹی ڈی کی طرف سے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان اور دیگر شہروں میں کل اکتالیس مقدمات درج کیے گئے جن میں سے زیادہ تر کے فیصلے ہو چکے ہیں ۔حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات میں فنڈز اکٹھے کر کے مساجدو مدارس تعمیر کرنے جیسے الزامات ہیں۔

  • حافظ سعید رہا ، بھا رت میں کھلبلی مچ گئی

    حافظ سعید رہا ، بھا رت میں کھلبلی مچ گئی

    نئی دہلی : حافظ محمد سعید کو رہا کردیا گیا ، یہ خبریں بھارتی میڈیا پر بریکنگ کے طور پر نشر کی جارہی ہیں، بھارت کی طرف سے کشمیر کو ہتھیانےکے بعد کشمیریوں اور پاکستانیوں کی طرف سے حکومت پاکستان سے درخواست کی جارہی تھی کہ کشمیریوں کے پشتی بان حافظ محمد سعید کو رہا کیا جائے

    اطلاعات کے مطابق اس وقت بھارت کے تمام بڑے چینلز پروفیسر حافظ محمد سعید کی رہائی کی خبریں بریکنگ نیوز کے طور نشر کررہے ہیں،ذرائع کے مطابق حافظ محمد سعید اس وقت ٹویٹر ٹرینڈ پر چھائے ہوئے ہیں اور ٹاپ پر ہیں،

    بھارتی ذرائع ابلاغ ٹویٹر اور دوسرے سوشل میڈیا پر فیک خبروں کو حقیقت کے طور پر نشر کرکے جان بوجھ کر کشیدہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں ،

    بھارت میں اس وقت ہنگامی حالات کی کیفیت برپا ہوچکی ہے ، اینکرز پرسنز ، دفاعی تجزیہ نگار اور حکومتی عہدیدار حافظ محمد سعید کے بارے میں یہ بار بار خبریں دے رہے ہیں کہ حافظ محمد سعید کو رہا کردیا گیا ہے ۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں حافظ محمد سعید کی رہائی کے بارے میں ایسی کوئی اطلاعات نہیں ہیں ، سوشل میڈیا پر حافظ محمد سعید کی پرانی ویڈیوز کو ٹیگ کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ شاید کہ حافظ محمد سعید رہا ہوگئے ہیں۔

  • حافظ سعید کو رہا کرو ، یونیورسٹی طلبا نے بڑا مطالبہ کردیا

    حافظ سعید کو رہا کرو ، یونیورسٹی طلبا نے بڑا مطالبہ کردیا

    لاہور:پاکستان مشکل میں ہے ، یہ وقت ہے افواج پاکستان کے کندھے کے ساتھ کندھا ملاکر چلنےکا، پاکستان کا ہر طالب علم اس وطن عزیز کی خاطر جان قربان کرنے کے لیے تیا ر ہے.ان خیالات کا اظہار پاکستان کے چند معروف کالجز اور یونیورسٹیز کے طالب علموں نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    کشمیریوں پر بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم پر نوجوانان پاکستان خاموش نہ رہ سکے ،باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے طالب علموں نے اپنے جزبات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر اس سے بڑھ کر اور ظلم کیا ہو سکتا ہےکہ دن دیہاڑے کشمیر پر قبضہ کرلیا گیا عالمی برادری سمیت کسی نے بھارتی بربریت کا نوٹس ہی نہیں لیا .

    باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئےایک نوجوان طالب علم نے کہا کہ اب ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم کشمیریوں کے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوں ، بحیثیت قوم ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ کشمیریوں کی نسل کشی سے بچانے کےلیے اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکھٹائیں ، دنیا کے دوسرے ممالک کو بھارتی مظالم سے آگاہ کیاجائے ، اپنے دوست ممالک کو بھی کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے آگے لایا جائے

    لاہور کی ایک صف اول کی یونیورسٹی کے طالب علم رہنما نے کشمیریوں کی حالت زار پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اس وقت اس قدر مشکل میں ہیں کہ ان کے پاس کھانے پینے کے لیے کچھ نہیں ، مریض گھروں میں تڑپ رہے ہیں ان کو ادویات نہیں مل رہیں،ڈاکٹرز کو مجبور اور مریض کشمیریوں کی مرہم پٹی اور علاج معالجے کی اجازت نہیں حتی کہ کشمیریوں کو گھروں میں محصور کردیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی طرف سے ایک سوال کے جواب میں کہ ان مشکل حالات میں کشمیریوں کو خوراک ، ادویات اور دیگر ضروریات کون پہنچا سکتا ہے تو بڑا خوبصورت جواب دیتے ہوئے ایک طالب علم رہنما نے کہا کہ یہ کام کشمیریوں کے پشتی بان پروفیسر حافظ محمد سعید کر سکتے ہیں. نوجوان نے مزید بتایا کہ اور بھی تنظیموں کو اس مقصد کے لیے آگے آنا چاہیے ،

    ایک اور یونیورسٹی طالب علم نےکہا کہ کشمیریوں کے لیے اس غم کی رات میں اس مشکل گھڑی میں راحت کا ایک ہی حل اور طریقہ ہے اور وہ ہے کہ پروفیسر حافظ محمد سعید کو فورا رہا کردیا جائے . ایک اور طالب علم رہنما نے کہاکہ ہمیں بھی ہوش کے ناخن لینے چاہیں ہمیں ہندوستان کے مطالبے پر کسی محب وطن شخص کو سزا نہیں دینی چاہیے ،

    باغی ٹی وی کی طرف سے ایک سوال کے جواب میں ایک اور نوجوان طالب علم رہنما نے کہا یہی وقت ہے کہ بھارت کو بروقت جواب دیا جائے اور اس وطن کے طالب علم فرزند اپنی افواج کے ساتھ مل کر یہ مقدس فریضہ انجام دینے کے لیے تیار ہیں.

    باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے فائنل ایئر کے طالب علم نے ایک اہم خطرے کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو کون نہیں جانتا کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے اور اب مزید خلاف ورزیوں کا بھی خطرہ موجود ہے لہٰذا بڑی احتیاط سے آگے بڑھنا ہوگا . ہمیں بھارت کی سازشوں کو بھر پور جواب دینا ہوگا ،

    باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایک پی ایچ ڈی کے طالب علم نے بڑی خوبصورت بات کی اور اعلان کیا کہ یہ وقت ہے اپنی افواج کو مضبوط کرنے کا ، نوجوان رہنما نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں اگر آج بھارت کو لگام نہ دی گئی تو پھر یہ بعید نہیں کہ بھارت آزاد کشمیر کے خلاف کوئی سازش تیارکرے اور ہم بس بیان بازی ہی سے اپنے فرض کی ادائیگی سمجھ لیں. ہمیں اپنی فوج کے ساتھ اگلی سرحدوں تک پہنچنا چاہیے ،ہم اس وطن عزیز کے لیے ہو وقت قربانی دینے کے لیے تیا ربیٹھے ہیں اور اس کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ مل کر دشمن کو شکست فاش دے سکتے ہیں.