Baaghi TV

Tag: حافظ نعیم الرحمان ن

  • افغانستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات ناگزیر ہیں، حافظ نعیم الرحمان

    افغانستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات ناگزیر ہیں، حافظ نعیم الرحمان

    پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات ناگزیر ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی سے امریکہ اور بھارت خوش ہو رہے ہیں-

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومت و جرگے کے درمیان طے پانے والے 37 نکات پر فوری عمل درآمد کیا جانا چاہیےطالبان کو خود لا کر یہاں آباد کیا گیا جس کے نتائج آج سب کے سامنے ہیں سہیل آفریدی یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کی مرضی کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے لیکن معاہدے کمشنر خود کر رہے ہیں جو صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اپنے علاقے پر خصوصی توجہ دیں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا حل ممکن ہو سکے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے وفاقی حکومت کی خاموشی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات ناگزیر ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی سے امریکہ اور بھارت خوش ہو رہے ہیں دونوں ممالک کی سرحدوں کو سیل کرنے سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں،خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع اس وقت شدید بدامنی کی زد میں ہیں اور جب لوگوں کو روزگار کے مواقع نہیں ملیں گے تو بدامنی میں مزید اضافہ ہو گا، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات وقت پر کرائے جائیں تاہم انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ صوبے میں بلدیاتی نمائندے بھی بے اختیار ہیں۔

    بابا وانگا کی اسمارٹ فونز سے متعلق دہائیوں پرانی پیشگوئی

    کراچی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گزشتہ 17 سال سے کراچی میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور شہر پر مافیا سسٹم مسلط ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کی میئر شپ پر قبضہ کیا گیا،حکمران اپنا قبلہ درست کریں اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل افریدی اپنے علاقے پر خصوصی توجہ دیں، تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا حل ممکن ہو سکے۔

    سال 2026 کیلئے گندم کی فی من قیمت مقرر

  • جماعت اسلامی کا رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان

    جماعت اسلامی کا رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان

    جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری بیان میں حافظ نعیم نے اعلان کیا کہ ماہ رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے، بڑی شاہراہوں پر دھرنے، گورنرز، وزرائے اعلیٰ ہاؤسز کے گھیراؤ کریں گے۔ لانگ مارچ کی کال دیں گے، پورے ملک سے قافلے نکلیں گے، کسان، مزدور، طلبا سمیت عوام کی بڑی تعداد اپنے حقوق کے لیے نکلیں گے، ہر طبقہ بجلی کی قیمتوں میں کمی، آئی پی پیز کے خلاف پرامن مزاحمتی جدوجہد کا حصہ ہوں گے۔حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جائے گا، ملک کا نظام بوسیدہ ہو چکا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیکا قانون کا پہلا شکار جماعت اسلامی مانسہرہ کے امیر کو بنایا گیا، آزادی اظہار رائے پر قدغن کے اس قانون کو ایک دفعہ پھر مسترد کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی ملک میں آئی ٹی کا انقلاب برپا کررہی ہے، لاکھوں بچوں بچیوں کو مفت آئی ٹی کورسز کروا کے انہیں روزگار کے قابل بنائیں گے، حکمران آئی پی پیز کو ہزاروں ارب دینے کے لیے تیار، نوجوانوں کو مفت تعلیم نہیں دے سکتے۔

    جے یو آئی سندھ کا نئی کینالوں کیخلاف25 فروری کو مظاہروں کا اعلان

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے سندھ میں جاری وفاقی منصوبے گنوا دیے

    مولانا فضل الرحمان قطر پہنچ گئے ، حماس رہنماؤں سے ملاقات

    نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں کمی ہو گئی

    پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانا مشکل نہیں، وزیراعلی سندھ

    لاہور: پی ٹی آئی رہنما، اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد