Baaghi TV

Tag: حافظ نعیم الرحمان

  • مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کادھرنا، 3 ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن کا اعلان

    مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کادھرنا، 3 ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن کا اعلان

    لاہور کے فیصل چوک مال روڈ پر جماعت اسلامی کا مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنا جاری ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 3 ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی دھرنے دیے جائیں گے۔

    مال روڈ پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم لیوی کو ’بھتہ خوری‘ قرار دیتے ہوئے حکمرانوں سے اپنی عیاشیاں ختم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے عوامی مسائل اور ظلم کے خلاف تحریک شروع کر رکھی ہے، آئی پی پیز کے معا ملے پر آواز اٹھائی تو حکومت کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینا پڑا، اب پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف بھی آواز بلند کی جا رہی ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وہ پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کے لیے جا رہے تھے، تاہم حکومت نے باغ کو تالے لگا دیے،جماعت اسلامی چاہے تو تالے توڑ کر اندر داخل ہوسکتی ہے، لیکن ایسا نہیں کرے گی اجازت نہ دی گئی تو راولپنڈی اور اسلام آباد کی سڑکو ں پر دھرنے دیے جائیں گے۔ کراچی، حیدرآباد، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں بھی دھرنے جاری ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے ابتدا میں رابطہ کیا تھا اور جماعت اسلامی نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، تاہم اسے مذاکرات کی جلدی نہیں۔ حکومت اگر عوام کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے تو بات چیت کے لیے آئے، 3 ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، لانگ مارچ اور ہڑتال کی بھرپور تیاری جاری ہے، پورا پاکستان متحد ہوکر حکومت کے سامنے کھڑا ہوگا تو عوام کے مطالبات منوانے میں کامیابی حاصل ہوگی۔

    حافظ نعیم الرحمان نے مختلف سرکاری شعبوں میں مبینہ کرپشن پر بھی سوالات اٹھائے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’قوم کو بھکاری بنانے کا پروگرام‘ قرار دیا، انہوں نے سرکاری اداروں میں کرپشن اور بااثر افراد کی جانب سے سرکاری ملازمین کی سہولتوں کے گھریلو استعما ل پر بھی تحفظات کا اظہار کیا،ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہیں، جس کے باعث عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہےجماعت اسلامی نہ کسی کا سر پھوڑتی ہے، نہ آگ لگاتی ہے اور نہ گملے توڑتی ہے، حکومت میں ہمت ہے تو دھرنے سے اٹھا کر دکھائے۔

  • ملک کا موجودہ نظام خواتین کو ان کے حقوق فراہم نہیں کررہا،حافظ نعیم الرحمان

    ملک کا موجودہ نظام خواتین کو ان کے حقوق فراہم نہیں کررہا،حافظ نعیم الرحمان

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے مظالم سے معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،مہنگائی کے باعث ایک فرد کی آمدن سے گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے، مائیں اپنی خواہشات کا گلا گھونٹ کر بچوں کی فیسیں ادا کرنے پر مجبور ہیں، ملک کا موجودہ نظام خواتین کو ان کے حقوق فراہم نہیں کررہا-

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبے میں خواتین انتہائی غیر محفوظ ہیں اور انہیں محفوظ و باعزت سفری سہولیات بھی میسر نہیں،گزشتہ سال خواتین کے خلاف زیادتی کے ساڑھے چار ہزار سے زائد کیسز رجسٹر ہوئےخواتین سے تعلیم کا حق بھی چھینا جارہا ہے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہر بستی، گاؤں اور دیہات میں گرلز اسکول موجود ہوتے لیکن پنجاب حکو مت نے مبینہ طور پر 11 ہزار میں سے تقریباً 7 ہزار گرلز اسکول آؤٹ سورس کردیئے ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے دھرنے میں خواتین کی بڑی تعداد کی شرکت پر کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے مائیں، بہنیں اور بیٹیاں دھرنے میں شر یک ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ جماعت اسلامی کا خواتین ونگ مضبوط ہے انہوں نے خواتین کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ہر جدوجہد میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور یہ تحریک جاری رہے گی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ دھرنا پٹرولیم مصنوعات پر عائد بھاری ٹیکسز، مہنگائی اور آئی پی پیز کے خلاف ہے۔ پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہونے سے ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے اور آج عام آدمی کے گھر کا چولہا ٹھنڈا پڑا ہےمہنگائی کے باعث ایک فرد کی آمدن سے گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے، مائیں اپنی خواہشات کا گلا گھونٹ کر بچوں کی فیسیں ادا کرنے پر مجبور ہیں، ملک کا موجودہ نظام خواتین کو ان کے حقوق فراہم نہیں کررہا،پاکستان میں ساڑھے 8 کروڑ مزدور ہیں، جن میں تقریباً تین کروڑ خواتین شامل ہیں جو فیکٹریوں اور کھیتوں میں کام کرتی ہیں تاہم پنجاب کی چار کروڑ خواتین کی کم از کم اجرت بھی طے نہیں کی گئی۔

    انہوں نے صحت کے شعبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے میں ڈاکٹرز کو 70 ہزار روپے تک کی ملازمت ملتی ہے، جبکہ حکومت کے پاس ڈاکٹروں کو دینے کے لیے بھی کچھ نہیں، جو ڈاکٹر اپنے حق کے لیے آواز اٹھاتا ہے، اسے نوکری سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے، حکومت نے بنیادی مراکز صحت فروخت کرکے اپنی جان چھڑا لی ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عوام کے مسائل حل کرنا ہوں گےحکمران عوام کے پیسوں سے پلتے ہیں اور انہوں نے الزام عائد کیا کہ مریم نواز نے 11 ارب روپے کا جہاز خریدا،تعلیم میں غریب کے بچوں کا حق بھی اتنا ہی ہے جتنا حکمرانوں کے بچوں کا ہے ملک میں 40 فیصد سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ گزشتہ چھ برس کے دوران ملک بھر میں غربت میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے،پنجاب میں غربت میں سب سے زیادہ 41 فیصد اضافہ ہوا،شہباز شریف، مریم نواز اور ’’انہیں مسلط کرنے والوں‘‘ نے عوام کو غریب کردیا ہے،حکمرانوں کے مظالم سے معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

  • مکہ  دفاعی معاہدےمیں ایران سمیت دیگر اسلامی ممالک کو  شامل کیاجائے،حافظ نعیم الرحمان

    مکہ دفاعی معاہدےمیں ایران سمیت دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیاجائے،حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مکہ میں طے پانے والے دفاعی معاہدےمیں ایران سمیت دیگر اسلامی ممالک کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کو مل کر ایک طاقتور دفاعی نیٹ ورک تشکیل دینا چاہیے اس اتحاد کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ایران سمیت دیگر اسلامی ممالک کو بھی اس کا حصہ بنایا جائے تاکہ امتِ مسلمہ کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا، بالخصوص جنوبی اضلاع میں امن کی صورتحال تشویشناک ہے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے،انہوں نے افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے، جبکہ اسلام آباد کو بھی کابل کے ساتھ افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل حل کرنے اور سرحدی تجارت کو فروغ دینے کی ہدایت کی،نیشنل ایکشن پلان کا مقصد صرف سیکیورٹی اقدامات نہیں بلکہ روزگار اور تعلیم کی فراہمی بھی تھا۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے اور عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں دیا جا رہا، آئی پی پیز مافیا اور نااہل حکومت کے خلاف جماعت اسلامی 16 اگست کو چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بیک وقت احتجاجی دھرنے دے گی، جن کے تحت پنجاب میں وزیراعلیٰ ہاؤس جبکہ سندھ اور خیبرپختونخوا میں گورنر ہاؤسز کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

  • بجٹ محض نمبرز آگے پیچھے کرنے کا نام ہی رہ گیا ہے،حافظ نعیم الرحمان

    بجٹ محض نمبرز آگے پیچھے کرنے کا نام ہی رہ گیا ہے،حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس کا ظالمانہ نظام نافذ ہے، بجٹ میں عوام کو ریلیف نہیں ملتا، صرف نمبرز تبدیل کردیئے جاتے ہیں۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کا بجٹ جی ڈی پی کا 0.5 فیصد ہے، جب آپ تعلیم اور صحت کو آؤٹ سورس کر ر ہے ہیں تو کیسے نظام چلے گا، تعلیم کی ایمرجنسی نافذ کر کے بجٹ کم کر دیا ہے، اگر تعلیم پر بجٹ مختص بھی ہے تو خرچ نہیں ہوتا بجٹ میں عوام کو کچھ نہیں ملا، بجٹ محض نمبرز آگے پیچھے کرنے کا نام ہی رہ گیا ہے، ایف بی آر اپنا ہدف پورا نہیں کرتا، عام آدمی 60 فیصد ٹیکسز دے رہا ہے، پیٹرولیم لیوی کو ختم کرنا چاہیے، پی ایس ڈی پی میں ایم این ایز کے فنڈز کو ختم کیا جائے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سرکاری گاڑی 1300سی سی سے زائد کی نہیں ہونی چاہیے، آپ سرکار کی گاڑی 1300 سی سی سے کم کر دیں، آئی پی پیز کے کیپیسٹی چارجز ختم کریں، یہ ایف بی آر کے بابو 3400 سی سی گاڑیوں پر گھومیں اور بوجھ عوام پر پڑے؟ اس ملک میں سودی نظام کا خاتمہ نہیں ہو سکا، 26 ویں ترمیم میں جنہوں نے سود ختم کرنے کی شق ڈلوائی وہ بتائیں پالیسی ریٹ ایک فیصد کیسے بڑھ گیا صرف مفادات کے حصول کے لیے نورا کشتی کی جاتی ہے، بجلی، پیٹرول، گیس کی قیمتوں سے براہ راست عوام کو فرق پڑتا ہے، حکومت خود تسلیم کرتی ہے کہ آئی ایم ایف کا دباؤ ہے، بجٹ میں بہت سی رقم اپنی نااہلی چھپانے کے لیے رکھی گئی ہے۔

  • پنجاب کا مقابلہ پنجاب سے ہوگا کیونکہ وسائل کے مطابق بات ہوگی،حافظ نعیم

    پنجاب کا مقابلہ پنجاب سے ہوگا کیونکہ وسائل کے مطابق بات ہوگی،حافظ نعیم

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکہ کا زوال دیکھ رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے پوری دنیا کا نظام تباہ کر دیا ہے۔

    جماعت اسلامی نے لاہور میں حافظ کا ساتھ دو بدل دو نظام ممبر شپ مہم کا آغاز کیا جو 25 اپریل سے 15 مئی تک جاری رہے گی، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پورے ملک میں جماعت اسلامی کے 50 لاکھ ممبر بنائے جائیں گے اور یہ نوجوان ہر گھر تک جائیں گے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کا استحصال کر رہی ہے، حکومت نے 3500 روپے من گندم کی قیمت مقرر کی لیکن کسانوں کو یہ سرکاری قیمت بھی نہیں مل رہی ہے جبکہ حکومت کا فوکس عوام کے پیسوں سے اپنے اشتہار چلانا ہے پورے پاکستان میں پونے تین کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، بچوں کے اسکول آؤٹ سورس کیے جارہے ہیں، لیپ ٹاپ بانٹ کر یہ سستی شہرت تو حاصل کرلیتے ہیں مگر حقیقی معاملات کی طرف دھیان نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ صحت اور تعلیم کی سہولت بھی نہیں دے سکتے، ان کے پاس اربوں آئیں گے یہ اڑا دیں گے پر عوام کو کچھ نہیں دیں گے، یہ وڈیروں کو فائدہ دیتے ہیں، یہ الیکٹیبلز کو نوازتے ہیں ،مڈل کلاس پیٹرول پر 125 روپے رٹیکس دیتے ہیں اور پیٹرول پر 107 روپے لیوی دی جا رہی ہے بڑے قرضے معاف کرا لیتے ہیں ٹیکس عام بندہ دیتا ہے، جب آئی پی پیز آئیں اس وقت بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی، اربوں روپے کیپیسٹی پیمنٹ دے ر ہے ہیں، یہ ان لوگوں کو نوازتے ہیں جو پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت ہر حکومت میں ہوتے ہیں ہمارے ملک میں بجلی پیدا کرنے کی صلا حیت 49 ہزار میگاواٹ اور کھپت 24 ہزار میگا واٹ ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عام بندہ مرتا ہے مگر حکمرانوں کی عیاشیاں جاری ہیں، اربوں کے جہاز خریدے جا رہے ہیں، یہ مراعات یافتہ لوگ عوام کا دکھ کیا سمجھیں، پنجاب کا مقابلہ پنجاب سے ہوگا کیونکہ وسائل کے مطابق بات ہوگی، لوکل باڈیز کا الیکشن کیوں نہیں کراتے موجودہ حالات میں امریکہ کا زوال دیکھ رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے پوری دنیا کا نظام تباہ کر دیا ہے۔

  • مسلم حکمران اپنے عوام کے مفادات کا تحفظ نہیں کرتے،حافظ نعیم الرحمان

    مسلم حکمران اپنے عوام کے مفادات کا تحفظ نہیں کرتے،حافظ نعیم الرحمان

    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حماس کی مکمل حمایت کرتے ہیں جبکہ اسرائیل امن معاہدے کی بار بار خلاف ورزی کر رہا ہے، غزہ میں امن قائم کرنے کے لیے اسرائیل کو وہاں سے نکالنا ہو گاپوری امت فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور حماس کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جائےمسلم حکمران اپنے عوام کے مفادات کا تحفظ نہیں کرتےپاکستان پوری مسلم دنیا میں واحد ایٹمی طاقت ہے، اور دنیا کے وسائل پر چند لوگوں کا قبضہ ہے۔

    بنگلادیش کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بنگلادیش میں عثمان ہادی کی شہادت کو نہیں بھول سکتے۔ اور بنگلادیش میں نوجوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہمیں وہ انقلاب چاہیے جو عدل وانصاف کی بنیاد پر قائم ہو۔

  • بھارت میں نقاب کی بے حرمتی ،حافظ نعیم کا مسلم ممالک سے بڑا مطالبہ

    بھارت میں نقاب کی بے حرمتی ،حافظ نعیم کا مسلم ممالک سے بڑا مطالبہ

    بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے مسلم خاتون کے نقاب کی بے حرمتی کرنے پر امیر جماعت اسلامی حافط نعیم الرحمان نے مسلم ممالک سے بڑا مطالبہ کر دیا۔

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت ایک فسطائی ریاست بن چکا ہےکسی غنڈے یا بدمعاش نے چوری چھپے نہیں بلکہ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ نے پوری دنیا کے سامنے ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کے چہرے سے نقاب اتارنے کی کوشش کی، جو انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل ہے۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ یہ واقعہ اسلام دشمنی، مسلم دشمنی اور ہندوتوا کی ذہنیت کا کھلا اظہار ہے انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے تاحال اس مکروہ واقعے کی کھل کر مذمت نہیں کی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام مسلم ممالک کم از کم بھارتی سفیر کو طلب کر کے اس واقعے پر احتجاج ریکارڈ کروائیں، پورے عالمِ اسلام کو اس معاملے پر بھرپور مذمت کرنی چاہیے اور مسلمانوں کے مذہبی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر آواز اٹھانی چاہیے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بہار کی جانب سے نقاب کھینچنے پر مسلم خاتون ڈاکٹر نے سرکاری ملازمت جوائن نہ کرنے کا فیصلہ کرلیابھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی ہراسانی کا شکار خاتون ڈاکٹر ذہنی دباؤ اور ڈر و خوف میں مبتلا ہوگئی،خاتون ڈاکٹر کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہن نے سرکاری ملازمت جوائن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ اس وقت ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔

    واضح رہے کہ 2 روز قبل بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں بی جے پی کے اتحادی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ دیا تھا بھارت میں روایتی اور دیسی طریقہ علاج کی وزارت ‘آیوش’ کی جانب سے آیوش ڈاکٹروں کو ملازمت کا تقرر نامہ(Appointment Letter) دینے کی تقریب رکھی گئی تھی جس میں وزیراعلیٰ بہار آیوش ڈاکٹروں کو تقرر نامہ دے رہے تھے۔

    نقاب کھینچنے کو بھارتی سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور انسانی حقوق تنظیموں نے شرمناک قرار دیا جس کے بعد بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ریڈی کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنو میں سماجی وادی پارٹی کی رہنما سمیہ رانا نے نتیش کمار کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

  • پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے میں ایران کو بھی شامل کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان

    پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے میں ایران کو بھی شامل کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدےمیں دیگر اسلامی ملک بالخصوص ایران کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جائے۔

    لاہور میں مرکزی مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کی پشت پر امریکا ہے اور جنگ بندی کو ویٹو کرنا اس کی واضح مثال ہے، قطر پر حملے کے بعد مسلمان ملکوں میں اتحاد کی جانب بڑھنے پر سوچ بچار کا عمل شروع ہوا، وادی تیرہ جیسے واقعات سے غیر یقینی کی کیفیت میں اضافہ ہوتا ہے، ایسے واقعات سے اداروں پر عدم اعتماد بڑھے گا اور عوام سے دوریاں پیدا ہونگی۔ بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن سے قابو پایا جا سکتا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ افغانستان سے معاملات کو معمول پر لایا جائے اور تحریک طالبان کا مسئلہ ان کے تعاون سے حل کیا جائے، پرامن انداز میں بات چیت سے دونوں ملک ایشوز حل کریں اسی میں دونوں کی بہتری ہے نظام جب تک بدل نہیں جاتا ملک میں تبدیلی نہیں آئے گی اجتماع عام انشااللہ تبدیلی کی بنیاد بنے گا جو نومبر میں مینار پاکستان کے سائے تلے منعقد ہوگا۔

    لازوال عشق کے ٹریلر پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

    ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر

    ناسا کا 5 دہائیوں بعد انسان بردار خلائی مشن کو چاند کے مدار پر بھیجنے کا فیصلہ

  • حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم افغانستان کو خط

    حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم افغانستان کو خط

    حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم افغانستان کو خط،لکھا-

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم افغانستان ملا محمد حسن اخوند سے مشرقی افغانستان میں شدید زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پڑوسی اسلامی ملک میں جاری امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

    وزیراعظم افغانستان کے نام خط میں امیرجماعت اسلامی نے افغان عوام اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور شہدا ءکے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام دین کے رشتے سے افغان بھائیوں سے محبت کرتے ہیں اور ان کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں پوری جماعت اسلامی اور پاکستانی قوم افغانستان کے عوام کے ساتھ ہے۔

    انہوں نے دعا کی ہے اللہ تعالیٰ افغان عوام کو اس مشکل صورتحال سے نکلنے میں کامیاب کرے اور پاکستان اور افغانستان کو مصائب سے محفوظ رکھے،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کن صورتحال کے پیش نظر جماعت اسلامی اور الخدمت کے ہزاروں کارکنان و رضاکاران ملک بھر میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، تاہم اس کے باجود افغان بھائیوں سے بھی حتی المقدور تعاون کیا جائے گا۔

    حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم افغانستان کو آگاہ کیا کہ انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کو امدادی سرگرمیوں میں مکمل تعاون کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔

    دریں اثناء امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ہدایت پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر محمد ابراہیم خان، امیر صوبہ پختونخوا وسطی عبدالواسع، سیکریٹری صابر حسین اور الخدمت کی صوبائی صدر وقاص خان چمکنی نے پشاور میں افغان قونصلر حافظ محب اللہ سے ملاقات کی جماعت کے رہنماؤں نے زلزلے کے نتیجے میں شہدا ءکے مغفرت اور زخمیوں کے لیے صحت یابی کی دعا کی۔

    وفد نے قونصل جنرل کو بتایا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ہدایت پرخوراک، ادویات اور خیموں پر مشتمل امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے افغانستان منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

  • اسرائیل اور امریکا کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے،حافظ نعیم الرحمان کا دعوی

    اسرائیل اور امریکا کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے،حافظ نعیم الرحمان کا دعوی

    لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے،اسرائیل ایران میں مر ضی کی رجیم چینچ کرکے اپنی سرحدیں بڑھانا چاہتا ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سب سے منافق قوت کے طور پر سامنے آیا ہے، امریکا ایک طرف جنگ بندی کی بات کر رہا دوسری طرف اسرائیل کو فوجی امداد بھی فراہم کررہا ہے، ایران پر ایٹمی ہتھیاروں کا الزام لگایا جا رہا ہےامریکا نسل کشی اور ناحق قتل عام کرتا ہے، تمام مسلم ممالک ایران کے ساتھ ہیں، کچھ ممالک جو اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں وہ یاد رکھیں ان کا خواب گریٹر اسرائیل ہے، اسرائیل ایران میں مر ضی کی رجیم چینچ کرکے اپنی سرحدیں بڑھانا چاہتا ہے۔

    پشین میں زلزلے کے جھٹکے

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے جس کا اظہار وہ کبھی کرتے بھی ہیں، پاکستان کا ایٹمی پروگرام اسرائیل کو کھٹکتا ہےامن کے نام پر ووٹ لے کر آنے والا ٹرمپ امن تباہ کر رہا ہے، ٹرمپ کی ثالثی مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کرسکتی ایران کی حمایت کرنا مسلم ممالک کی ذمہ داری ہے ورنہ کوئی نہیں بچے گا، حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کا بہانہ بناکر تیل مہنگا کردیا، پیڑول کی قیمت سے لیوی ختم کریں قیمت چالیس فیصد کم ہو جائے گی، بجٹ میں عوام پر بے تحاشا ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔

    رونالڈو کا امریکی صدر کو دستخط شدہ جرسی کا تحفہ،دنیا بھر میں امن کے قیام کی اپیل