Baaghi TV

Tag: حالیہ پاک-بھارت کشیدگی

  • امریکا کا کردار تھا، مگر جنگ بندی براہ راست طے پائی: بھارتی وزیر خارجہ

    امریکا کا کردار تھا، مگر جنگ بندی براہ راست طے پائی: بھارتی وزیر خارجہ

    بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ایک انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں امریکا نے فعال کردار ادا کیا، تاہم جنگ بندی کا فیصلہ پاکستان اور بھارت نے براہ راست مذاکرات کے ذریعے کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران جب جے شنکر نے یہ کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان رابطے کے لیے "ہاٹ لائن” موجود ہے، تو ان سے پوچھا گیا کہ پھر امریکا کا کیا کردار تھا؟ اس پر بھارتی وزیر خارجہ نے جواب دیا کہ امریکا پاکستان اور بھارت دونوں سے رابطے میں تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے رابطہ کیا جبکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جے شنکر سے براہ راست گفتگو کی۔ اسی طرح امریکی حکام پاکستان کے حکام سے بھی مسلسل رابطے میں رہے۔

    جے شنکر نے واضح کیا کہ امریکا اکیلا ملک نہیں تھا جو ثالثی کی کوشش کر رہا تھا، بلکہ متعدد ممالک نے بھی مداخلت کی اور دونوں ممالک سے رابطے کر کے کشیدگی کم کرانے کی کوششیں کیں۔ ان کے مطابق، "یہ فطری ہے کہ جب دو ممالک کسی تنازع میں الجھے ہوں تو دنیا کے دوسرے ممالک اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست طے پائی، نہ کہ کسی تیسرے فریق کی ثالثی سے۔

    واضح رہے کہ جے شنکر کے اس اعتراف نے بھارتی حکومت کے اس مؤقف پر بھی سوال اٹھا دیے ہیں، جس میں وہ حالیہ جنگ بندی کو مکمل طور پر بھارت کی داخلی حکمت عملی قرار دیتی رہی ہے۔

    امریکا: سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کے باہر مشتبہ شخص پر فائرنگ، داخلی راستہ بند

    مودی جی خالی تقریریں بند کریں، قوم کو جواب دیں، راہول گاندھی

    گوگل کروم اور فائرفاکس کے ذریعے سائبر حملے کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

  • گودی میڈیا کی جھوٹی مہم عالمی سطح پر بے نقاب، بھارتی عوام بھی سراپا سوال

    گودی میڈیا کی جھوٹی مہم عالمی سطح پر بے نقاب، بھارتی عوام بھی سراپا سوال

    حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا، بالخصوص نام نہاد "گودی میڈیا”، نے بغیر کسی تحقیق، ثبوت یا تصدیق کے جس انداز سے جھوٹ پر مبنی خبریں پھیلائیں، وہ نہ صرف عالمی سطح پر بھارت کی جگ ہنسائی کا سبب بنی بلکہ خود بھارت کے اندر بھی میڈیا کے کردار پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

    بھارتی ٹی وی چینل ‘آج تک’ کے ایک پروگرام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان نے میزبان سے بھارتی میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر سوال کیا تو میزبان نے اس سے مائیک چھین لیا، جس پر صارفین نے سخت ردعمل دیا اور اسے "اظہارِ رائے کا گلا گھونٹنے” کی ایک اور مثال قرار دیا۔

    فالس فلیگ آپریشن اور بے نقاب جھوٹ
    بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں مبینہ فالس فلیگ آپریشن کے دوران بھارتی میڈیا کا کردار شرمناک حد تک جانبدار رہا۔ 22 اپریل کو 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان پر بغیر تحقیق کے الزامات کی بھرمار کر دی گئی۔ بھارتی نیوز چینلز نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ پوسٹس کو بنیاد بنا کر پروپیگنڈا شروع کر دیا، جس میں زندہ افراد کو ہلاک شدہ اور پاکستانی ایجنٹ قرار دیا گیا۔

    ان ہی میں سے ایک جوڑے نے اپنی ویڈیو پیغام کے ذریعے بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کیا۔ یہاں تک کہ جس شخص کو ایک بھارتی افسر قرار دے کر ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا، اس نے بھی زندہ ہونے کی ویڈیو جاری کر دی۔ اس کے باوجود بھارتی میڈیا نے نہ کوئی تردیدی خبر چلائی اور نہ ہی معافی کا ایک لفظ کہا۔

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بھارتی میڈیا نے سنجیدہ قومی یا بین الاقوامی تنازع کو بالی ووڈ اسکرپٹ میں تبدیل کر کے پیش کیا ہو۔ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران بھی بھارتی نیوز چینلز نے نہ صرف جھوٹا پروپیگنڈا کیا بلکہ سنسنی خیز مناظر اور جذباتی بیانیوں کے ذریعے عوام کو گمراہ کرتے رہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گودی میڈیا نے صحافت کے بنیادی اصولوں کو پسِ پشت ڈال کر ریاستی بیانیے کا آلہ کار بننے کا کردار ادا کیا ہے۔ اس رجحان نے نہ صرف بھارتی صحافت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا بلکہ عالمی میڈیا میں بھارت کی اخلاقی ساکھ کو بھی شدید دھچکا دیا۔

    بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف سفارتی محاذ ، بلاول بھٹو کو وفد کی قیادت مل گئی

    امریکہ، بھارتی شہریوں کو ملک بدری اور سفری پابندی کا سامنا

    پی ایس ایل 10، پاک فوج کو شاندار خراجِ تحسین، آرمی چیف اسٹیڈیم میں موجود

    کانگریس کا وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے استعفے کا مطالبہ، سوشل میڈیا پر تنقید