Baaghi TV

Tag: حبا بخاری

  • حبا بخاری نے خجستہ کے کردار کو بڑا رسک قرار دیدیا

    حبا بخاری نے خجستہ کے کردار کو بڑا رسک قرار دیدیا

    اداکارہ حبا بخاری نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ جب ان کے پاس ” ہمنشین” پراجیکٹ آیا تو کہانی سن کر وہ بہت زیادہ خوش ہوئیں اور پرجوش تھیں کہ شوٹنگ شروع ہو. انہوں نے کہا کہ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ آپ کے پاس ایسے پراجیکٹس آئیں جیسا کہ ہمنشین تھا. اس میں مجھے الگ انداز اپنانا تھا بولنے کا میں‌نے ہاں تو کردی لیکن جب شوٹنگ شروع ہوئی تو میں بہت زیادہ نروس تھی مجھے بولنے میں دقت پیش آرہی تھی . کسی کو یہ نہیں پتہ کہ میں شوٹنگ کے پہلے دو تین دن تو اپنے شوہر کو کالز کرکے کہتی رہی کہ میں یہ پراجیکٹ نہیں‌کر سکوں گی اسی طرح سے میں امی کے گھر جا کر بھی یہی کہتی تھی کہ میں یہ نہیں‌کر سکوں گی لیکن میرا شوہر اور میری امی مجھے حوصلہ دیتے تھے. حبا بخاری نے کہا کہ خجستہ کا کردار یقینا ایک رسک تھا جو میں

    نے لیا کیونکہ اس میں مجھے روٹین سے ہٹ کر بولنا تھا ایسی زبان اور لہجہ اپنانا تھا جو روٹین میں نے کبھی نہیں اپنایا . میں نے اس کردار کی تیاری کے لئے اپنے ڈرائیور سے شروعات کی میں‌اسکو پوچھتی تھی کہ پٹھان بھائی سے اگر چائے لینی ہے تو کیسے کہوں وہ مجھے بتاتا تھا کہ ایسے کہو تو میں پریکٹس کرتی رہتی تھی. ایک وقت ایسا آیا کہ سب نے میری تعریف کی اور کاسٹ میں باقی لوگ کہنے لگے کہ ہمیں بھی اب اپنے بولنے کا انداز بہتر کرنا ہوگا.

  • حبا بخاری اور آریز احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

    حبا بخاری اور آریز احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

    پاکستان کی معروف اداکارہ حبا بخاری اوراداکار آریز احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں-

    باغی ٹی وی :حبا اور آریز احمد کی شادی کی تقریبات 4 جنوری سے شروع ہوئی تھیں جبکہ جوڑے نے اپنے مایوں کی تصاویر اور وڈیوز بھی شئیر کی تھیں دولہا اور دلہن کی ایک دوسرے کو ابٹن لگانے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اس کے علاوہ مایوں کی تقریب کے بعد 6 اور 7 جنوری کی درمیانی شب حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے نکاح کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے تصدیق کی۔
    اداکار آریز احمد آریز احمد نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں یہ جوڑ ایک ساتھ خوب حسین اور خوش نظر آ رہا ہےاس ویڈیو کے کیپشن میں آریز احمد کا اپنے نکاح کی تقریب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ ’جی بالکل ہو گیا ہے۔‘

    اپنے نکاح کے دن حبا بخاری اور آریز احمد نے سنہری اور کریم رنگ کی تھیم کے لباس زیب تن کیے جس میں وہ دونوں خوبصورت دکھائی دے رہے تھے-

    دوسری جانب حبا بخاری کی جانب سے بھی اپنے مداحوں کے ساتھ زندگی کے سب سے بڑے دن کی خوبصورت ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔حبا بخاری کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں آریز احمد کے نکاح کے دوران کیے گئے مذاق کی جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

    حبا بخاری اور آرز احمد نے منگنی کرلی

    تاہم شادی پر شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد نے مداح کی انوکھی خواہش بھی پوری کی شادی سے قبل ایک مداح نے فرمائش کی تھی کہ ’حبا آپی آپ اپنی شادی والے دن آریز بھائی سے کہنا کہ وہ آپ کو ہاتھ پکڑ کر گول گول گھمائیں کیوں کہ مجھے ایک بہت اچھی ویڈیو بنانی ہے ۔

    اس سٹوری پر حبا اور آریز دونوں نے ردعمل دیا تھا اور جوڑے نے اپنے نکاح کے دن گول گول گھمانے کی ویڈیو بنا کر مداح کی فرمائش بھی پوری کردی۔

    واضح رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کے نکاح کے بعد ایک اور خوبصورت فنکار جوڑی کا اضافہ ہو گیا ہے-

    علی انصاری سے شادی کے بعد صبورعلی کا سوشل میڈیا پرنام تبدیل

  • حبا بخاری اور آرز احمد نے منگنی کرلی

    حبا بخاری اور آرز احمد نے منگنی کرلی

    پاکستان کی معروف اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آرز احمد نے منگنی کرلی۔

    باغی ٹی وی : دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کے ہاتھ تھامنے اور انگوٹھیوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی آرز احمد نے حبا بخاری کے ہاتھ تھا منے کی تصویر انسٹاگرام پر 8 دسمبر کی شب کو شیئر کرتے ہوئے شاعرانہ انداز میں ان سے سوال کیا کہ ’چلو شادی کرتے ہیں، ’ایک معجزے کی طرح ملی ہو تم مجھے، محبت معجزہ ہی ہے۔

    سلمان خان کی سندھ کے ثقافتی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    تاہم آرز احمد نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے منگنی کب اور کہاں کی-

    دوسری جانب آرز احمد کی طرح حبا بخاری نے بھی 8 دسمبر کو ہی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام بھی لکھا اداکارہ نے آرز احمد کی جانب سے ہاتھ تھامنے کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی جانب سے ہاتھ تھامے جانے کے بعد خود کو محفوظ ترین شخص تصور کر رہی ہیں۔

    حبا بخاری نے لکھا کہ انہیں یاد ہے کہ جب وہ اور آرز احمد ’’بھولی بانو‘ ڈرامے کی شوٹنگ کر رہے تھے، تب وہ خود کو اس وقت غیر محفوظ تصور کر رہی تھیں، جب انہوں نے سین کی شوٹنگ کے دوران آرز احمد کا ہاتھ تھاما تھا۔

    حبا بخاری نے خود کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے آرز احمد سے جان بوجھ کر دور رہنے کی کوشش کی مگر بلآخر دونوں ایک ہوگئے۔

    "بگ باس”سیزن 15 مسائل کا شکار، قبل از وقت اختتام کا خطرہ

    انہوں نے لکھا کہ وہ آرز احمد کے ساتھ زندگی گزارنے کی منتظر ہیں اور ساتھ ہی انہون نے ہاتھ تھامنے پر اداکار کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    دونوں اداکاروں کی جانب سے رشتے میں بندھنے کی پوسٹ کرنے کے شوبز شخصیات کی جانب سے ان کو مبارکبادیں دی جا رہی ہیں-

    واضح رہے کہ پہلے ہی دونوں کے تعلقات کی چہ مگوئیاں تھیں اور اطلاعات تھیں کہ دونوں سال کے اختتام تک منگنی کرنے کے بعد سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں شادی کرلیں گےحبا بخاری نے بھی گزشتہ دو ماہ کے دوران مختلف مواقع پر جلد منگنی یا شادی کے بندھن میں بندھنے کا عندیہ دیا تھا، تاہم وعدہ کیا تھا کہ وہ سب سے پہلے اپنے فیصلے سے متعلق مداحوں کو بتائیں گی۔

    آرز احمد اور حبا بخاری نے چند ڈراموں میں ایک ساتھ کام بھی کیا ہے اور دونوں کا شمار ابھرتے ہوئے اداکاروں میں ہوتا ہے، دونوں نے متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    صنم سعید اور محب مرزا نے شادی کر لی؟سوشل میڈٰیا پر افواہیں