Baaghi TV

Tag: حجاب

  • جیابچن نے  حجابی خواتین کے حقوق کی حمایت میں  آواز بلند کر دی

    جیابچن نے حجابی خواتین کے حقوق کی حمایت میں آواز بلند کر دی

    اداکاہ جیا بچن حالیہ دنوں میں حجابی خواتین کے حقوق کی حمایت میں آواز بلند کی ہے-

    باغی ٹی وی : جیا بچن کا شمار بھارتی سیاست میں اہم شخصیات میں ہوتا ہے، اور وہ سماج وادی پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ ہیں، وہ راجیہ سبھامیں بھی پارٹی کی نمائندگی کرتی ہیں جہاں انہوں نےاتر پردیش اور دہلی اسمبلی کے انتخابات کے دوران خواتین کی شناخت کے لیے برقعے اُتارنے کے واقعے پر شدید احتجاج کیاہے۔

    جیا بچن نے اس موقع پر خواتین کے حقوق کے بارے میں اپنے ذاتی تجربات بھی شیئر کیے اور کہا کہ وہ ایک ایسی فیملی سے تعلق رکھتی ہیں جہاں خواتین کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے میرے خاندان میں تین بہنیں تھیں، اور میں سب سے بڑی ہوں میری سب سے پہلی اولاد بھی ایک لڑکی ہے، اور میرے خاندان میں نواسی اور پوتی بھی لڑکیاں ہیں اس لیے مجھے خواتین کی اہمیت اور طاقت کا پورا ادراک ہے۔

    مصطفیٰ عامر قتل کیس:مرکزی ملزم ایک بار پھر کمرہ عدالت میں بے ہوش،پولیس پر سنگین الزامات

    جیا بچن نے خواتین کی شناخت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی موجودگی صرف ایک حقیقت ہے، اور انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ خود کو کسی مرد کے مقابلے میں کم نہیں سمجھتیں، خواتین کو مشہور ہونے کی کوئی خواہش نہیں ہے، بلکہ ان کی اصل کامیابی اس بات میں ہے کہ پارلیمنٹ میں موجود مرد حضرات انہیں پہچانتے ہیں، اور یہی ان کے لیے کافی ہے۔

    اوچ شریف: زائرین کی بس میں تصادم، 35 سالہ شخص جاں بحق

  • مہسا امینی کی برسی،ایرانی صدر کا حجاب سے متعلق بڑا بیان

    مہسا امینی کی برسی،ایرانی صدر کا حجاب سے متعلق بڑا بیان

    تہران: نو مںتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ حجاب کے معاملے پر اب خواتین کو ’پریشان‘ نہیں کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد صدر منتخب ہونےو الے مسعود پزشکیان نے22 سالہ مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کی دوسری برسی کے موقع پر واضح کیا کہ تہران کی اخلاقی پولیس اب خواتین کو حجاب پہننے پر ”پریشان“ نہیں کرے گی۔

    خاتون رپورٹر کے سوال کے جواب میں ایرانی صدر نے کہا کہ ملک کی اخلاقی پولیس کو خواتین کو حجاب کے معاملے پر سوال نہیں کرنا چاہیے، میں اس معاملے کی خود نگرانی کروں گا۔

    واضح رہے کہ مہسا امینی کو مبینہ طور پر حجاب نہ پہننے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور دوران حراست ہی اس کی موت واقع ہوئی جس سے ملک گیر احتجاج ہوا اور اس میں تقریباً 500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

    زیر سمندر "آبدوز ٹائٹن ” سے بھیجاگیا آخری پیغام اور ملبے کی تصویر جاری

    پنجاب کابینہ اجلاس،غیر قانونی اسلحہ اورپتنگ بازی پر سزائیں اورجرمانہ بڑھا دیا گیا

    میلاد النبی رسول ﷺ کے موقع پر پنجاب میں کرایوں میں کمی کی ہے،عظمیٰ بخاری

  • تاجکستان میں حجاب پہننے پر پابندی کا قانون منظور

    تاجکستان میں حجاب پہننے پر پابندی کا قانون منظور

    دوشنبے: 98 فیصد مسلم آبادی پر مشتمل وسطی ایشیائی ملک تاجکستان میں حجاب پہننے پر پابندی کا قانون منظور کرلیا گیا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی قانون سازی کے تحت حجاب یا دیگر ممنوعہ مذہبی لباس پہننے والے افراد کو 7,920 سومونیس (تقریباً 700 ڈالر) تک کا بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہےوہ کمپنیاں جو اپنے ملازمین کو ممنوعہ لباس پہننے کی اجازت دیتی ہیں انہیں 39,500 سومونیس (3,500 ڈالر) جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا، خلاف ورزی کے مرتکب سرکاری اہلکاروں اور مذہبی رہنماؤں کو 54,000-57,600 سومونیس (4,800 سے 5,100 ڈالر) کے سخت جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ تاجکستان میں کئی برسوں سے حجاب پر غیر اعلانیہ پابندی عائد تھی تاہم اسکے باوجود یہاں حالیہ برسوں میں اسلامی لباس پہننے کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے جسے حکام شدت پسندی اور ملک کی ثقافتی شناخت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہیں حکومت متبادل کے طور پر روایتی تاجک قومی لباس کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے تاجکستان میں 2007 کے بعد سے طالبات کے لیے حجاب پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جسے اب تمام سرکاری اداروں تک پھیلا دیا گیا ہے، حکام نے مردوں کو لمبی داڑھی رکھنے کی بھی حوصلہ شکنی کی ہے، گزشتہ ایک دہائی کے دوران پولیس کی جانب سے زبردستی ہزاروں داڑھیاں منڈوانے کی اطلاعات ہیں۔

  • برطانیہ:دنیا کا پہلا حجابی مجسمہ تیار

    برطانیہ:دنیا کا پہلا حجابی مجسمہ تیار

    لندن: برطانیہ میں حجاب پہننے والی خواتین کو سراہنے کیلئے دنیا کا پہلا حجابی مجسمہ تیار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: "بی بی سی” کے مطابق یہ مجسمہ برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم کے ویسٹ مڈلینڈز کے علاقے سمتھ وِک میں رکھا جائے گا جس کی باقاعدہ نقاب کشائی اگلے ماہ کی جائے گی یہ حجابی مجسمہ دنیا کا پہلا مجسمہ ہے جس کے ذریعے حجاب پہننے والی مسلمان خواتین کو سراہا گیا ہے،خیال کیا جاتا ہے کہ یہ روایتی مسلم سر ڈھانپنے والی عورت کا پہلا مجسمہ ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مجسمہ اسٹیل سے بنایا گیا ہے جسے آرٹسٹ لیوک پیری نے ڈیزائن کیا، مجسمہ 5 میٹر(16 فٹ) لمبا اور ایک ٹن وزنی ہے، اس آرٹ کے نمونے کو ‘اسٹرینتھ آف حجاب’ یعنی حجاب کی طاقت کا نام دیا گیا ہے جب کہ اس مجسمے پر ایک جملہ بھی تحریر کیا گیا ہے کہ یہ عورت کا حق ہے کہ وہ جو بھی پہننے کا انتخاب کرتی ہے اسے پیار اور عزت دی جائے-

    بھارتی حکومت کے ایجنٹس کے قتل میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،کینیڈین وزیراعظم

    مجسمہ بنانے و الے آرٹسٹ لیوک پیری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حجاب کی طاقت’ ایک ایسا مجسمہ ہے جو ان خواتین کی نمائندگی کرتا ہے جو اسلامی عقیدے کے مطابق حجاب پہنتی ہیں اور یہ اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ یہ ہماری کمیونٹی کا ایک کم نمائندگی والا لیکن اہم حصہ ہے یہ مجسمہ مسلم خواتین کے ساتھ مل کر بنایا ہے لیوک نے اپنے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجسمہ تنازع کا باعث بھی بن سکتا لیکن برطانیہ میں رہنے والے لوگوں کی نمائندگی کرنا بھی ضروری ہے۔

    نگران وزیرخارجہ کی امریکا، روس اوریورپی یونین کےرہنماؤں سےالگ الگ ملاقاتیں

  • ایران؛ حجاب بل منظور، خلاف ورزی پر 10 سال قید

    ایران؛ حجاب بل منظور، خلاف ورزی پر 10 سال قید

    ایران کی پارلیمنٹ نے حجاب بل کی منظوری دے دی ہے، بل کے تحت اسلامی ضابطہ لباس کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کو زیادہ سے زیادہ 10 سال تک قیدکی سزا دی جاسکے گی اور ان پر جرمانہ بھی عائد کیا جاسکےگا جبکہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے آزمائشی بنیادوں پر قانون سازی کی 3 سال کی مدت کی منظوری دی ہے۔

    بل کے حق میں 152 اور مخالفت میں 34 ووٹ ڈالےگئے جب کہ 7 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ اس بل کو اب بھی قانون بننےکے لیے شورائے نگہبان کی منظوری کی ضرورت ہے اور مسودہ قانون کے مطابق غیر ملکی یا مخالف حکومتوں، میڈیا، انسانی حقوق کےگروپوں یا تنظیموں کی ایما پر یا حمایت سے حجاب یا مناسب لباس نہ پہننے والی خواتین کو 5 سے 10 سال تک قید کی سزا دے جاسکےگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ٹول ٹیکس کیخلاف ڈرائیور ایک بار پھرسراپا احتجاج
    پہلی بار پاکستانی خاتون خلا میں جائیں گی

  • سوئٹزرلینڈ میں برقع پہننے پر پابندی،خلاف ورزی کرنے والوں پرجرمانہ

    سوئٹزرلینڈ میں برقع پہننے پر پابندی،خلاف ورزی کرنے والوں پرجرمانہ

    سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ نے ملک میں برقع پہننے پر پابندی کو حتمی قانونی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی ایوان زیریں میں قانون کی منظوری کے لئے 151 ووٹ ڈالے جب کہ اس کے خلاف صرف 29 ووٹ کاسٹ کیے گئے برقع اور نقاب پر پابندی کا قانون سوئٹرلینڈ کا ایوان بالا پہلے ہی منظور کر چکا ہے، اسے دائیں بازو کی عوامیت پسند سوئس پیپلز پارٹی نے آگے بڑھایا،یہ اقدام دو سال قبل ملک بھر میں ہونے والے ریفرنڈم کے بعد اٹھایا گیا تھا جس میں سوئس ووٹرز نے نقاب اور برقع پہننے پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی تھی۔

    ایوان زیریں میں ووٹنگ کے بعد پارلیمنٹ نے اس پابندی کو وفاقی قانون میں تبدیل کر دیا اور خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک ہزار فرانک (تقریباً 1100 ڈالر) تک کا جرمانہ عائد ہوگا سوئٹزرلینڈ کے کچھ حصوں بشمول جنوبی ٹکینو اور شمالی سینٹ گیلن میں پہلے ہی اسی طرح کے قوانین موجود ہیں جب کہ سوئٹزرلینڈ کے علاوہ بیلجیئم اور فرانس جیسے ممالک بھی اسی طرح کے اقدامات اٹھا چکے ہیں۔

    کینیڈا میں ایک اورعلیحدگی پسند سکھ رہنما قتل

    دوسری جانب ایران کی پارلیمنٹ نے اسلامی لباس کوڈ کی خلاف ورزی پر 10 سال تک کی قید کی سزاؤں کا قانون منظور کرلیا ایران کی اسمبلی نے “حجاب اور عفت کی ثقافت کی حمایت” بل کو 3 سال کی آزمائشی مدت کے لیے منظور کرلیا جس کے بعد یہ بل گارڈین کونسل کے پاس توثیق کے لیے بھیج دیا گیا۔

    اس بل کے تحت اسلامی ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر 5 سے 10 سال تک قید، جرمانے اور دیگر سخت سزائیں دی جا سکیں گی خواتین کے لی اسلامی ڈریس کوڈ میں سر کو مکمل طور پر ڈھانپنا کہ بال اور گردن نظر نہ آئیں، لازمی ہےاس بل پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے لیے جگہ جگہ سی سی ٹی وی فوٹیجز نصب کیے گئے اور انھیں ایک مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کیا گیا ہے۔

    چیف جسٹس کا وکیل پر جرمانہ عائد،رقم خیرتی ادارے میں جمع کرا کے رسید پیش …

    یہ بل مہسا امینی نامی 22 سالہ کرد لڑکی کی پولیس کی زیر حراست ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کے بعد متعارف کرایا گیا ہے ان مظاہروں میں خواتین نے حجاب کی خلاف ورزی کی اور اپنے بال کاٹے تھے۔

    یاد رہے کہ 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد ہی ایران میں خواتین کے لیے سر اور گردن کو ڈھانپنے والے اسکارف پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کو لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سے ملاقات کرنے کی اجازت مل …

  • ایرانی حکومت کا بےحجاب خواتین کی نگرانی کرنے کیلئے کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

    ایرانی حکومت کا بےحجاب خواتین کی نگرانی کرنے کیلئے کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

    تہران: ایرانی حکومت نے بےحجاب خواتین کی نگرانی کرنے کیلئے عوامی مقامات پر کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: روئٹرز کے مطابق ایرانی پولیس نےبیان جاری کیا ہے کہ لازمی ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنےوالی خواتین کی نگرانی کیلئے عوامی مقامات اورراستوں پر کیمرے نصب کیے جائیں گےتاکہ بے پردہ خواتین کی شناخت کرکے انہیں سزا دی جا سکےپولیس کے مطابق ایسی خواتین کی شناخت ہونے کے بعد، خلاف ورزی کرنے والوں کو نتائج کے بارے میں انتباہی ٹیکسٹ میسجز موصول ہوں گے –

    چین نے تائیوان کے اطراف میں جنگی جہاز تعینات کر دیئے

    عدلیہ کی میزان نیوز ایجنسی اور دیگر سرکاری میڈیا کے مطابق اس اقدام کا مقصد حجاب قانون کے خلاف مزاحمت کو روکنا ہے اس طرح کی مزاحمت ملک کی روحانی اساس کو کمزور کرتی ہے اور عدم تحفظ کو پھیلاتی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ستمبر میں اخلاقی پولیس کی حراست میں ایک 22 سالہ کرد خاتون کی ہلاکت کے بعد سے ایرانی خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد اپنے حجاب کو ختم کررہی ہیں اور اس کے نتیجے میں متعدد خواتین کو گرفتار کیا جاچکا ہے جس میں ایران کے سابق مرحوم صدر اکبر ہاشمی کی بیٹی فائزہ ہاشمی بھی شامل ہیں مہسا امینی کو حجاب کے اصول کی خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ سیکورٹی فورسز نے پرتشدد طریقے سے بغاوت کو کچل دیا۔

    ہفتہ کے پولیس بیان میں کاروباری اداروں کے مالکان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے مستعد معائنے کے ساتھ معاشرتی اصولوں کی پابندی کی سنجیدگی سے نگرانی کریں-

    ایرانی بحری جہاز سے 7 ارب 900 ہزار یمنی ریال مالیت کی منشیات برآمد

    ایران کے اسلامی شرعی قانون کے تحت، جو 1979 کے انقلاب کے بعد نافذ کیا گیا تھا، خواتین کو اپنے بالوں کو ڈھانپنے اور لمبے ڈھیلے کپڑے پہننے کی پابند ہے تاکہ وہ اپنی شخصیت کو چھپا سکیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو عوامی سرزنش، جرمانے یا گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    30 مارچ کو وزارت داخلہ کے ایک بیان میں پردے کو "ایرانی قوم کی تہذیبی بنیادوں میں سے ایک” اور "اسلامی جمہوریہ کے عملی اصولوں میں سے ایک” قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس معاملے پر کوئی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    وزارت داخلہ نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بے پردہ خواتین کا مقابلہ کریں۔ اس طرح کی ہدایات نے پچھلی دہائیوں میں سخت گیر لوگوں کو خواتین پر حملہ کرنے کی حوصلہ افزائی کی ہے پچھلے ہفتے ایک وائرل ویڈیو میں دکھایا گیاتھا کہ ایک شخص دکان میں دو بے پردہ خواتین پر دہی پھینک رہا ہے۔

    برطانوی شاہی خاندان نے تحائف میں ملے گھوڑے بیچ دیئے

  • ایران میں بغیر حجاب خریداری کرتی 2 خواتین پر دہی پھینک دیا گیا

    ایران میں بغیر حجاب خریداری کرتی 2 خواتین پر دہی پھینک دیا گیا

    تہران: ایران میں ایک شخص نے ایک دکان میں خریداری کے لیے آنے والی دوبے پردہ خواتین کے سروں پردہی انڈیل دیا ہے۔ایرانی عدلیہ نے اس واقعہ کی ویڈیو منظرعام پرآنے والے بعد تین وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

    باغی ٹی وی: 31 مارچ کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیاکہ ایک معمر خاتون اور ایک لڑکی دکان میں داخل ہوئیں، خاتون کے سر پر اسکارف تھا جب کہ لڑکی کے بال کُھلے ہوئے تھے اسی دوران ایک شخص دکان میں داخل ہوا اور لڑکی سے کچھ گفتگو کی، بعدازاں اس نے دہی لڑکی سمیت خاتون کے سروں پر انڈیل دیا جس کے بعد دکانداراور دوکان میں موجود ایک اور کسٹمر اس شخص کو مارنے کے لیے بھاگے اور دھکے دے کر دوکان سے باہر نکال دیا-

    اٹلی میں انگریزی زبان بولنے پر پابندی کا بل پیش،خلاف ورزی پر1 لاکھ ڈالر سے …

    عدلیہ کی میزان آن لائن نیوز ایجنسی نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ایک وارنٹ گرفتاری حملہ آورشخص کے خلاف جاری کیا گیا ہے۔اس پرعملی طورپر توہین اور امن عامہ میں خلل ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جب کہ دو وارنٹ دونوں متاثرہ خواتین کوسر کے بال نہ ڈھانپنے پر جاری کیے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اگرکچھ لوگ حجاب کونہیں مانتےتو انہیں قائل کیا جائے، حجاب ایک قانونی ضرورت اور قانونی معاملہ ہے۔

    ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا کے مطابق اس شخص نے بال نہ ڈھانپنے پرخواتین پر حملہ کیا اور اس شخص کی کارروائی کو’’برائی کو روکنے کا غیرروایتی طریقہ‘‘قراردیا ہے۔ یہ واقعہ ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد میں پیش آیا ہے لیکن اس کی تاریخ واضح نہیں ہے۔

    نابینا افراد کے لیے منفرد گاؤں

    واضح رہے کہ ایران میں 1979ء کے انقلاب کے فوراً بعدخواتین کے لیے حجاب پہننالازمی قراردیا گیا تھا لیکن 22 سالہ مہساامینی کی گذشتہ سال ستمبر میں پولیس کے زیرحراست موت کے بعد بہت سی خواتین بغیر حجاب کے عوامی مقامات پرنظرآ رہی ہیں مظاہروں میں ایرانی خواتین حجاب اتار کر احتجاج ریکارڈ کراتی رہیں۔

    ایرانی کردخاتون مہساامینی 16 ستمبر2022ءکو تہران میں اخلاقی پولیس نے خواتین کے لیے سخت ضابطہ لباس کی مبیّنہ خلاف ورزی کے الزام میں گرفتارکیا تھا اورتین روز پولیس کے زیرحراست ہی ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔ان کی موت کے بعد ملک بھر میں کئی ماہ تک حکومت مخالف مظاہرے جاری رہے جوبالآخرحکومت کی جانب سے مہلک کریک ڈاؤن کی وجہ سے ختم ہو گئے۔

    رواں سال پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ، بینک آف انگلینڈ کیجانب سے شرح سود میں …

    ایران کے سخت ضابط- لباس کی خلاف ورزی کی مرتکبہ خواتین کواخلاقی پولیس ہراساں کرتی ہے اور انھیں کسی بھی وقت گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس ضابطۂ لباس کے تحت خواتین کوعوامی مقامات پر اپنے سرکے بالوں کو مکمل طور پر ڈھانپنا اور لمبے اور ڈھیلے کپڑے پہننا لازمی ہے۔

  • برٹش ایئرویز کے نئے یونیفارم میں حجاب بھی شامل

    برٹش ایئرویز کے نئے یونیفارم میں حجاب بھی شامل

    لندن: برطانوی ایئر لائن برٹش ایئرویز نے نیا یونیفارم متعارف کرایا ہے جس میں خواتین ملازمین کے لیے حجاب بھی لباس کا حصہ ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برٹش ایئرویز نے 20 سال بعد اپنے یونیفارم میں تبدیلی کی ہے آج نئے یونیفارم کی رونمائی کی گئی جو عالمی شہرت یافتہ برطانوی فیش ڈیزائنر نے تیار کیا ہے۔

    ٹائٹن اروم نامی پھول جو 7 سے 10 سال میں ایک بار کھلتا ہے

    مردوں کے لیے نیا یونیفارم تھری پیس پر مشتمل ہے جبکہ خواتین کے لیے اسکرٹ، ٹراؤزر اور جمپ سوٹ ہے اور ساتھ ہی سر ڈھانپنے کے لیے حجاب بھی یوبیفارم کا حصہ ہے حجاب یونیفارم کا لازمی حصہ نہیں۔ایئرہوسٹس کا اختیار ہوگا کہ وہ پہننا چاہیں یا نہ پہنیں۔

    جلد ہی یہ نیا یونی فارم ایئرلائن کمپنی کے 30 ہزار ملازمین پہنیں گے جبکہ ایئر لائن کے ملازمین کے پرانے یونیفارم کو یا تو خیراتی ادارے میں عطیہ کر دیئے جائیں گے یا انھیں کھلونے، ٹیبلٹ ہولڈرز اور دیگر اشیاء بنانے کے لیے ری سائیکل کیا جائے گا۔

    فضائی کمپنی کا نیا یونیفارم تیار کرنے والے ٹیلر نے کہا کہ ایسا یونیفارم تیار کرنا چاہتا تھا جو سب کے لیے قابل قبول ہو اور اس میں اجنبیت محسوس نہ ہو یہ صرف لباس کے ایک کپڑے کی بات نہیں بلکہ تشخص اور شناخت بھی ہے۔

    جنیوا کانفرنس: اسلامی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو4 ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

  • ایران میں خواتین کیلئے گاڑیوں میں سر پر اسکارف لازمی پہننے کی وارننگ دوبارہ جاری

    ایران میں خواتین کیلئے گاڑیوں میں سر پر اسکارف لازمی پہننے کی وارننگ دوبارہ جاری

    ایران میں خواتین کیلئے گاڑیوں میں سر پر اسکارف لازمی پہننے کی وارننگ دوبارہ جاری کی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پولیس کی جانب سے ’نذیر ون پروگرام‘ کا نیا مرحلہ پورے ایران میں شروع ہو گیا ہے۔

    جنرل سلیمانی کا قتل،انتقام ایران کی دفاعی پالیسی کا حصہ

    مبینہ طور پر پولیس کی جانب سے بھیجے گئے پیغام میں گاڑی میں حجاب نہ پہننے پر لکھا ہے کہ معاشرے کے اصول کا خیال رکھنا ضروری ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یہ عمل نہ دہرایا جائے۔

    گاڑیوں میں حجاب نہ پہننے پر نذیر ون پروگرام 2020 میں شروع کیا گیا تھا، ایران کی اخلاقی پولیس کے پاس عوامی علاقوں میں داخل ہونے کا مینڈیٹ ہے تاکہ لباس کے سخت ضابطے کے نفاذ کو چیک کیا جا سکے۔

    ایران کے جوہری منصوبے کے خلاف عالمی محاذ بنانے کیلئے کوشاں ہیں

    ایران میں حجاب نہ پہننے پر گرفتار 22 سالہ مہسا امینی کی دورانِ حراست مبینہ تشدد سے ہلاکت ہوئی تھی جس کے خلاف ایران بھر میں ستمبر سے مظاہرے جاری ہیں۔

    دوسری جانب ایران میں انسانی حقوق سے وابستہ ’’ہرانا‘‘ ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ مظاہروں میں مرنے والوں کی تعداد 516 تک پہنچ گئی ہے۔ان میں اٹھارہ سال سے کم عمر کے 70 بچے بھی شامل ہیں۔ ایجنسی نے کہا کہ ایرانی حکام نے 687 طلبہ کے علاوہ 19 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا اورایران میں انقلابی عدالتوں نے مظاہروں کے آغاز سے اب تک 670 زیر حراست افراد کے خلاف فیصلے جاری کیے ہیں۔

    فرانسیسی بحریہ کی بحیرہ عرب میں کاروائی،5 کروڑ 32 لاکھ ڈالر سے زائد کی منشیات پکڑ…