Baaghi TV

Tag: حج و عمرہ

  • سرکاری خرچ پر پارلیمانی وفد کا عمرہ، خبروں پر قومی اسمبلی کی وضاحت جاری

    سرکاری خرچ پر پارلیمانی وفد کا عمرہ، خبروں پر قومی اسمبلی کی وضاحت جاری

    ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ سرکاری خرچ پر پارلیمانی وفد کے عمرے کے دورے کی خبریں بے بنیاد ہیں-

    قومی اسمبلی کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ سرکاری خرچ پر قومی اسمبلی کے ممبران کو حج یا عمرے کی کوئی سہولت حاصل نہیں ہے اور نہ ہی ایسی سہو لت دی جا سکتی ہے،قومی اسمبلی میں نومبر 2016 میں منظور ہونے والی قرارداد کے تحت ہر سال قومی اسمبلی کے ممبران کا ایک وفد ذاتی خرچ پر 21 ربیع الاول کو روزہ رسول پر حاضری دیتا ہے، اس قرارداد کے مطابق وفد کے تمام ممبران اپنے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق ایس او پیز کے تحت وزارت مذہبی امور صرف انتظامی امور میں سہولت فراہم کرتی ہے اور اس کے تحت وزارت کسی قسم کے اخراجات برداشت نہیں کرتی،سرکاری خرچ پر کسی بھی حج یا عمرے کے دورے کی تجویز کسی رکن کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے لیکن کسی ایسی تجویز کی منظوری نہیں دی گئی-

  • عمرہ پرمٹ پر مقررہ وقت سے 4 گھنٹے قبل مکہ مکرمہ داخل ہونا لازمی قرار

    عمرہ پرمٹ پر مقررہ وقت سے 4 گھنٹے قبل مکہ مکرمہ داخل ہونا لازمی قرار

    سعودی وزارت حج نے عمرہ زائرین کے لیے پرمٹ کے حصول پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد عمرہ مناسک کی ادائیگی میں سہولت ہے۔

    عرب ٹی وی کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ عمرہ پرمٹ کے وقت مقررہ سی4گھنٹے قبل مکہ مکرمہ میں داخل ہونا چاہئے۔عمرہ زائرین کو اگر یہ اندیشہ ہو کہ وہ پرمٹ کے وقت پر مکہ نہیں پہنچ سکتے تو انہیں چاہئے کہ وہ اپنا پرمٹ کینسل کرانے کے بعد دوبارہ اپنی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کرالیں۔وزارت حج نے عمرہ پرمٹ کے حوالے سے کہا کہ پرمٹ کا مقصد ازدحام سے زائرین کو بچانا ہے۔وزارت نے کہا کہ ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے اس وقت کا انتخاب کیا جاسکتا ہے جب مسجد الحرام میں رش نہ ہو اور آرام سے مناسک عمرہ ادا ہوسکیں۔زائرین کو چاہئے کہ وہ اپنا عمرہ پرمٹ مسجد الحرام کی انتظامیہ کے طلب کرنے پر پیش کریں۔

    ہزاروں فلسطینی خواتین اور بچوں کو شہید کیا گیا، حافظ نعیم الرحمٰن

  • رمضان میں صرف ایک بار عمرےکی اجازت ہوگی،سعودی وزارت حج وعمرہ

    رمضان میں صرف ایک بار عمرےکی اجازت ہوگی،سعودی وزارت حج وعمرہ

    ریاض: سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان میں صرف ایک بار عمرےکی اجازت ہوگی۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ اقدام کا مقصد زائرین کیلئے عمرے کی سہولت پیدا کرنا ہے،عمرے کی ادائیگی کیلئے ایپلی کیشن ‘نسک’ سے اجازت نامہ جاری کرانا ضروری ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب نے رمضان المبارک کے لیے خصوصی پاسپورٹ اسٹیمپ متعارف کرا دی ہے، وزارت داخلہ کے ساتھ منسلک جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے وزارت ثقافت کے تعاون سے رمضان سیزن 1445 ہجری کے لیے ایک منفرد پاسپورٹ اسٹیمپ متعارف کرائی۔

    اسرائیل غزہ میں حماس سے جنگ ہار چکا ہے،سابق اسرائیلی میجر

    سعودی حکام کے مطابق منفرد پاسپورٹ اسٹیمپ متعارف کرانے کا مقصد ماہ مقدس کی خوشی منانا اور ملک کے گہرے ثقافتی ورثے، روایات اور رمضان کے دوران منائے جانے والے رسوم و رواج کو بڑھانا ہے،مسافر پورے رمضان میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یہ خصوصی ڈاک ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔

    ایدھی فاؤنڈیشن نے لاوارث لاشوں کی شناخت کیلئے لاہور میں بھی بائیومیٹرک طریقہ شروع کردیا

    ادھر رمضان المبارک کےپہلے ہفتے میں مسجد نبویﷺ میں آنے والے زائرین کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی، حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران باون لاکھ پچیس ہزار دو سو اکتیس زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد ہوئی چار لاکھ چار ہزار آٹھ سو اٹہترزائرین نے روضہ رسول ﷺ پر سلام پیش کیا،تیرہ لاکھ چار ہزار چار سو سینتالیس مرد اور دس لاکھ سات ہزار چھ سو ستانوے خواتین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی،انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی ﷺ کے اندرونی حصے سمیت بیرونی حصے میں افطار کے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

    مریم نواز کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ، قیدی خواتین کے ساتھ روزہ افطار کیا

  • محرم کے بغیر حج عمرہ کرنے کے فیصلے کو سراہا ماورا حسین نے

    محرم کے بغیر حج عمرہ کرنے کے فیصلے کو سراہا ماورا حسین نے

    محرم کے بغیر حج اور عمرہ کرنے کے سعودی حکومت کے فیصلے کو ماورا حسین نے بہت سراہا ہے .یہ فیصلہ آنے کے بعد ماورا حسین نے اپنے انسٹاگرام سٹوری میں وہ نیوز جس میں کہا گیا ہے کہ اب محرم کے بغیر بھی عورت حج و عمرہ کر سکتی ہے شئیر کرتے ہوئے اس کا کیپشن لکھا کہ مجھے امید ہے کہ اب سعودی حکومت اس فیصلے کو تبدیل نہیں کرگی. انہوں نے لکھا کہ وہ اس قسم کی تبدیلی کی خواہاں بہت دیر سے تھیں اور سعودی حکومت نے یہ ایک اچھا فیصلہ کیا ہے امید ہے کہ اب اس فیصلے کی تبدیلی بارے سننے کو نہیں ملے گا. ماورا حسین کی اس سٹوری پر بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کئے. ان کی سٹوری کے سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شئیر ہوتے رہے کسی نے ماورا حسین کی خوشی

    میں اسکا ساتھ دیا تو کسی نے ان کے لئے لکھا کہ اللہ انہیں ہدایت دے یہ کیسی بات کررہی ہیں. یاد رہے کہ سعودی گورنمنٹ کے اس فیصلےسے پہلے عورت کے ساتھ ہر حال میں محرم کی موجودگی ہونا ضروری تھی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا. یعنی عورت اکیلے جا کر بھی حج اور عمرہ جیسے فرائض انجام دے سکتی ہے. واضح رہے کہ مورا حسین کافی عرصے سے سکرین سے غائب ہیں اور کم کم کام کررہی ہیں. ماورا حسین آج کل ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ دیکھی جا تی ہیں.

  • بالی و اداکارہ ثناء خان نے فلمی چکا چوند چھوڑنے کی وجہ بتا دی

    بالی و اداکارہ ثناء خان نے فلمی چکا چوند چھوڑنے کی وجہ بتا دی

    بگ باس 6 سے شہرت حاصل کرنے والی بالی وڈ کی اداکارہ ثناء خان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی جس میں وہ کافی جذباتی بھی ہوئیں اور بتایا کہ انہوں نے بالی وڈ کی چکا چوند کو کیوں چھوڑا. ثناء خان نے کہا کہ وہ مسلسل ایک خواب دیکھتی تھیں اس خواب میں ایک قبر ہوتی تھی جو جل رہی ہوتی تھی اور اس قبر میں خود کو دیکھتی تھی. ثناء کہتی ہیں‌کہ مجھے ایسا لگا کہ شاید یہ خدا کی طرف سے کوئی اشارہ ہے.لہذا میرا دل بدلنا شروع ہوا اور میں نے قرآن مجید کا مطالعہ شروع کیا حجاب پہننا شروع کی تو دل کو سکون ملنے لگا. میں نے محسوس کیا کہ اللہ کے زکر میں مجھے دلی سکون مل رہا تھا. ثناء خان

    نے یہ بھی کہا کہ میرے پاس عزت دولت شہرت سب کچھ تھا لیکن دل کا سکون نہیں تھا یہ چیز مجھے سکون نہیں‌لینے دیتی تھی.ثناء خان بتاتی ہیں کہ 2019 کے رمضان المبارک کے مہینے میں ان کو جو مسلسل خواب آرہا تھا اس نے انہیں بدل دیا. ثناء خان کہتی ہیں کہ انہوں نے ترغیبی تقاریر سننا شروع کی تو ان کے اندر تبدیلیاں آنے لگیں.ثناء نے روتے ہوئے کہا کہ انہی دنوں میں‌میری سالگرہ تھی اسی سالگرہ کے دن میں نے اپنی کبرڈ سے سکارف نکالے اور سر پر ایک سکارف لیا اس کے بعد میں‌نے فیصلہ کر لیا کہ میں کبھی اب سکارف سر سے نہیں اتاروں گی. یاد رہے کہ ثناء خان اس کے بعد شادی کے بندھن میں بھی بندھیں اور اپنے شوہر کے ساتھ حج کا فریضہ بھی ادا کیا .