Baaghi TV

Tag: حج 2023

  • اس سال حاجیوں کی تعداد اندازوں سے بہت کم رہی ہے،سعودی ادارہ شماریات

    اس سال حاجیوں کی تعداد اندازوں سے بہت کم رہی ہے،سعودی ادارہ شماریات

    سعودی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ اس سال حاجیوں کی تعداد اندازوں سے بہت کم رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ اس سال 2023 (1444 ہجری) حج میں 150 ممالک سے زیادہ آنے والے 18 لاکھ 45 ہزار مردو خواتین عازمین نے شرکت کی، عازمین کی منیٰ سے میدان عرفات منتقلی کامیاب رہی اور صبح 10 بجے تک تمام عازمین عرفات پہنچ چکے تھے۔

    کہا جا رہا تھا کہ رواں برس عازمین کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرتے ہوئے ماضی کے ریکارڈ توڑ سکتی ہے، کورونا پابندیاں مکمل ختم ہونےکے بعد 25 لاکھ سے زائد عازمین حج کی توقع تھی جبکہ کوروناوبا سے پہلے 2019 میں 25 لاکھ عازمین نے حج میں شرکت کی تھی تاہم کورونا کے بعد 2020 میں صرف 10 ہزار عازمین کو حج کی اجازت دی گئی تھی۔

    سعودی ولی عہد نے حج خدمات کے جائزہ لینے کے لیے منیٰ پہنچ گئے

    سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

    حجاج رات مزدلفہ میں گزار کر واپس منیٰ کی جانب روانہ

    امسال فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے رواں برس ایک لاکھ57 ہزارپاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچے ہیں، پاکستانی حکام کے مطابق منیٰ میں پاکستان حج مشن کے 2 کیمپ آفس قائم کیےگئے ہیں، شعبہ گمشدگی وبازیابی، رہنمائی، شکایات اور مانیٹرنگ ڈیسک24 گھنٹے کام کریں گےسعودیہ کی ایک کاروباری شخصیت کے مطابق رواں حج سیزن کے دوران ہمارے 67 ہوٹلوں میں کوئی ایک کمرہ خالی نہیں ہے۔

    موبائل فون کی لت، 13 سالہ لڑکی نے گھر والوں کو قتل کرنے کی …

    روس کو درپیش مشکل ترین آزمائش پر قابو پالیا گیا ہے،روسی صدر

  • سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

    سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

    ریاض: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے-

    باغی ٹی وی: سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی میں ہوئے جہاں بڑی تعداد میں نمازیوں نے نماز عید ادا کی لاکھوں افراد نے رب کے حضور امن وسلامتی اورعالم اسلام کی یکجہتی و خوشحالی کی دعائیں مانگیں۔

    اسی طرح برطانیہ، کینیڈا، امریکہ اور یورپ میں بعض کمیونٹیز میں عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے ،نماز عید کے بعد مسلمانوں کی جانب سے سنت ابراہیمی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،جبکہ بعض جمعرات کو عیدالاضحیٰ منائیں گی۔

    سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز،منی میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی …

    سعودی ولی عہد نے حج خدمات کے جائزہ لینے کے لیے منیٰ پہنچ گئے

    سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں مسلمان جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کر کے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام کی سنت کو تازہ کر رہے ہیں حجاج کے قافلے وقوف عرفہ اور مزدلفہ میں رات گزارنے اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ پہنچ گئے جاج کرام رمی میں شیطان کو کنکریاں مار رہے ہیں جس کے بعد سنت ابراہیمی ادا کریں گے آج کے آخری رکن کی ادائی کے لیے واپس خانہ کعبہ آ کر طواف کریں گے-

    عازمین حج وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات روانہ

    پاکستان بھر میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے کراچی کے علاقے صدر اور اطراف میں رہائش پذیر بوہری افراد نے نمازِ عید طاہری مسجد میں ادا کی نماز کے بعد بوہری برادری نے سنتِ ابراہیمی ادا کی اور ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔دوسری جانب پاکستان میں عید الاضحیٰ کل بروز جمعرات کو منائی جائے گی –

  • 4 مراکشی بہنوں کا حج قرعہ اندازی میں نام نکل آیا

    4 مراکشی بہنوں کا حج قرعہ اندازی میں نام نکل آیا

    مراکش سے تعلق رکھنے والی 4 خوش قسمت ترین بہنوں کا حج قرعہ اندازی میں نام نکل آیا-

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کےمطابق 60 سال سےزائد عمر کی چار بہنیں عائشہ ناصر، فاطمہ ناصر ، حلیہ ناصر اور خدیجہ ناصر گزشتہ کئی برسوں سےحج کی سعادت کی خواہش مند تھیں اس خواہش کی تکمیل کیلئے چاروں بہنوں نے متعدد بار کوششیں کی لیکن کامیاب نہ ہوسکیں ان میں سے سب سے چھوٹی بہن کی عمر 65 برس اور سب سے بڑی کی عمر 82 سال سے زیادہ تھی۔

    قازقستان کے جنگلات میں آگ، مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی

    ان کے مطابق بہنوں نےگزشتہ برسوں میں حج کے لیے کئی مرتبہ کوششیں کیں مگر قرعہ اندازی میں نام نہ آنےکی وجہ سے ان کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی تھی۔ اس سال انہوں نے اپنے نام ایک لفافے میں جمع کرائے اور ان کے ناموں کا لفافہ قرعہ اندازی میں نکل آیا آخر کار چاروں مراکشی بہنوں کو پہلی مرتبہ حج کریم ادا کرنے کی سعادت کا موقع مل گیا۔

    محمد خامس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے روڈ ٹو مکہ انیشی ایٹو ہال کے اندر چاروں بہنوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم بیان نہیں کر سکتے کہ ہم کس قدر خوش ہیں۔ ہم برسوں کا انتظار کرنے کے بعد اب حج ادا کرنے جا رہے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے، اس سال ہماری خواہش پوری ہو رہی ہے۔

    برطانیہ :مزید دو اراکین پارلیمنٹ رکنیت سے مستعفی

    انہوں نے کہا یہ ’’ روڈ ٹو مکہ‘‘ اقدام کا طریقہ کار تھا جس نے ہمارے لیےآسانیاں پیدا کی ہیں اب ہمارے سعودی عرب میں داخلے کا طریقہ کار چند منٹوں میں ہمارے اپنےملک میں ہی پورا ہوگیا ہےہم سعودی عرب پہنچیں گے چاروں بہنوں نے طریقہ کار کی اس آسانی پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • غلاف کعبہ کو 3 میٹر اوپر اٹھا دیا گیا

    غلاف کعبہ کو 3 میٹر اوپر اٹھا دیا گیا

    مکہ: غلاف کعبہ کو 3 میٹر اوپر اٹھا دیا گیا،غلاف کعبہ جسے ’کسوہ‘ کہا جاتا ہے کو اوپراٹھانے کا مقصد حج کے دوران رش کے باعث اسے نقصان سے بچانا ہے۔

    باغی ٹی وی : حرمین شریفین کے امور کی نگراں وزارت کے مطابق غلاف کعبہ کو نیچے سے 3 اوپراٹھانے کے بعد چاروں طرف سےسفید کاٹن کے کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا جسے ’احرام‘ کہا جاتا ہے غلاف کعبہ کو اوپر اٹھانے کے لیے 50 سے زائد ماہرین کی ٹیمیں ہیں اس کے لیے خصوصی سیڑھی استعمال کی جاتی ہے۔

    خیبرپختونخوا: طوفانی بارشوں کی وجہ سے جانی و مالی نقصان پروزیراعظم کا اظہار افسوس


    غلاف کعبہ اٹھانے کے کام کی نگرانی حرمین شریفین کے ڈائرکٹوریٹ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے کی حج ختم ہوتے ہی غلاف کعبہ کو سابقہ پوزیشن میں بحال کر دیا جائے گا۔

    حرم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ غلاف کعبہ کو محفوظ رکھنے کے لیے اسے رمضان المبارک اور حج سیزن میں بلند کردیا جاتا ہےان دنوں دنیا بھرسے لاکھوں کی تعداد میں عمرہ زائرین اور عازمین حج ارض مقدس آتے ہیں ان میں بعض لوگ غلاف کعبہ کا کچھ حصہ حاصل کرنے کے لیے اسے بلیڈ یا قینچی سے کاٹ لیتے ہیں اس لیے غلاف کو ان مواقع پر بلند کردیا جاتا ہے۔

    وزیراعظم کی سمندری طوفان کے پیش نظر پیشگی ہنگامی اقدامات کی ہدایت

    دوسری وجہ غلاف کعبہ کو بلند کرنے کی اسے صاف رکھنا ہے بیشتر عازمین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ غلاف سے لپٹیں اور اسے چومیں جس کی وجہ سے غلاف میلا ہو جاتا ہے غلاف کعبہ کو سال میں دو بار بلند کرنے کا عمل برسوں سے جاری ہے اور یہ ایک طرح سے روایت کا حصہ بن چکا ہے اسی لیے اس پر ہر برس عمل کیا جاتا ہے۔