Baaghi TV

Tag: حج 2026

  • حج 2026 کیلئے بائیو میٹرک کرانے کی تاریخ میں توسیع

    حج 2026 کیلئے بائیو میٹرک کرانے کی تاریخ میں توسیع

    حج 2026 کے لئے بائیومیٹرک کرانے کی تاریخ میں 17 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی ویزا کے لئے بائیو میٹرک لازمی قرار دی گئی ہے، بائیو میٹرک نہ کرانے والوں کو حج ویزا جاری نہیں کیا جائے گا، 17 فروری کے بعد بائیو میٹرک مکمل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی بائیو میٹرک نہ کرانے والے عازمین اس برس حج نہیں کر سکیں گے، موبائل ایپ سعو دی ویزا بائیو کے ذریعے گھر بیٹھے بائیومیٹرک کرائی جا سکتی ہے۔

    عازمین حج کی سہولت کے لئے تاشیر سینٹرز بھی کھلے رہیں گے، عازمین حج کو فوری طور پر بائیو میٹرک کیلئے سعودی ویزا مراکز سے رجوع کرنے کا کہا گیا ہے، 80 برس سے زائد عمر کے عازمین حج کو بائیو میٹرک سے استثنیٰ حاصل ہے، ان کا چہرہ اور فنگر پرنٹ اسکین نہیں ہوں گے، ان کے پاسپورٹ اسکین ہونے کی تصدیقی ای میل ان کو موصول ہو گی، عازمین حج پراسیس مکمل ہونے کے بعد رسید حاصل کریں۔

  • حج 2026: عازمین کی لازمی تربیت کا پہلے مرحلے کا شیڈول جاری

    حج 2026: عازمین کی لازمی تربیت کا پہلے مرحلے کا شیڈول جاری

    ترجمان مذہبی امورکا کہنا ہے کہ عازمین حج 2026 کی لازمی تربیت کا پہلا مرحلہ یکم جنوری کو اسلام آباد سے شروع ہوگا-

    ترجمان کے مطابق تربیتی شیڈول کی اطلاع موبائل ایپ ’پاک حج2026‘اور ایس ایم ایس کے ذریعے کی جا رہی ہے، شیڈول کی معلو مات وزارت ِ مذہبی امور کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے ،2جنوری کو ایبٹ آباد، 3 جنوری کو گھوٹکی، ٹھٹھہ، کوٹلی آزاد کشمیر میں تر بیتی پروگرامز منعقد ہوں گے-

    اسی طرح 4جنوری کو میرپور آزاد کشمیر، ٹنڈو محمد خان، خیر پور سندھ میں عازمین حج تربیت حاصل کریں گے ،5جنوری کو آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ، بدین، نوشہرو فیروز میں حج تربیتی کیمپ لگے گا6جنوری کو فتح جنگ ، دادو اور تھرپارکر (مٹھی) کے گرد و نواح کے عازمین حج کو تربیت فراہم کی جائیگی، جبکہ 7جنوری کو عمر کوٹ، لاڑکانہ، ہری پور، 8 جنوری کو میرپور خاص، شہداد کوٹ، مانسہرہ میں حج تربیتی پروگرام ہو گا، ایک روزہ حج تربیتی پروگرامز ملک بھر میں مرحلہ وار تحصیل کی سطح پر فروری تک جاری رہیں گے۔

    عازمینِ حج کو کہا گیا ہے کہ اصل شناختی کارڈ اور حج درخواست کی کمپیوٹرائزڈ رسید اپنے ہمراہ رکھیں ،عازمینِ حج اپنے شیڈول کے مطابق ایک روزہ تربیتی پروگرام میں شرکت کریں ۔

  • حج 2026 کیلئے سخت طبی شرائط، بیمار عازمین کو وطن واپس بھیجا جائے گا

    حج 2026 کیلئے سخت طبی شرائط، بیمار عازمین کو وطن واپس بھیجا جائے گا

    سعودی عرب اور پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے سخت طبی قوانین لاگو کر دیے ہیں، جن کے تحت بیمار یا کمزور عازمین کو حج سے روک دیا جائے گا، اور اگر وہ سعودی عرب پہنچ بھی جائیں تو انہیں فوری طور پر ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

    وزارتِ مذہبی امور کے مطابق ڈی پورٹ ہونے کی صورت میں تمام اخراجات متعلقہ عازم کو خود برداشت کرنا ہوں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ گردے کے مریض، ڈائیلاسز کروانے والے افراد، دل، پھیپھڑوں اور جگر کے امراض میں مبتلا افراد، شدید اعصابی یا نفسیاتی بیماریوں، ڈیمنشیا، الزائمر، رعشے اور شدید معذوری کے شکار افراد کو حج کی اجازت نہیں ہوگی۔

    مزید برآں حاملہ خواتین، کالی کھانسی، تپ دق، وائرل ہیمرجک فیور اور کینسر کے مریض بھی حج نہیں کرسکیں گے۔ عازمین کی حتمی فٹنس کا فیصلہ میڈیکل افسر کرے گا جبکہ سعودی مانیٹرنگ ٹیمیں فٹنس سرٹیفکیٹس کی تصدیق کریں گی۔ وزارت کے مطابق حج 2026 میں صرف وہی افراد سفر کر سکیں گے جو طبی معیار پر پورا اتریں گے۔

    شہرت کے لیے فیصلے کرنے والے ججز مستعفی ہو جائیں،خواجہ آصف

    اسحٰق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، غزہ میں امن کی کوششوں پر گفتگو

    آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نہیں، شازیہ مری

  • حج 2026: سرکاری اسکیم میں صرف 1640 نشستیں باقی

    حج 2026: سرکاری اسکیم میں صرف 1640 نشستیں باقی

    وزارتِ مذہبی امور نے حج 2026 کے حوالے سے تازہ اپڈیٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سرکاری حج اسکیم میں اب صرف 1640 نشستیں باقی رہ گئی ہیں۔

    خالی نشستوں پر درخواستیں جمع کرانے کا عمل کل (جمعرات) 21 اگست کو بھی جاری رہے گا۔بارشوں اور ہنگامی صورتحال کے باعث عازمین کو مشکلات پیش آنے پر یہ فیصلہ کیا گیا۔نشستیں مکمل ہوتے ہی نامزد بینکوں میں درخواستوں کی وصولی کا عمل فوری روک دیا جائے گا۔اب تک صرف 13 دنوں میں ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔گزشتہ روز تقریباً ساڑھے 3 ہزار نشستیں باقی تھیں، جو گھٹ کر اب 1640 رہ گئی ہیں۔وزارت نے نامزد بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ مقررہ وقت تک درخواستوں کی وصولی جاری رکھیں۔

    محمد رضوان پہلی بار کیریبئن پریمیئر لیگ کھیلیں گے

    نائجیریا: مسجد پر مسلح افراد کا حملہ، 50 سے زائد افراد شہید

    اندرون سندھ میں طوفانی بارشیں، نظام زندگی مفلوج، ایک بچہ جاں بحق

    کے الیکٹرک نے نیپرا کو بھی ماموں بنایا، 36 گھنٹے بعد بھی بیشتر علاقے اندھیرے میں

  • حج 2026 کی درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع

    حج 2026 کی درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع

    وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026 کی درخواستوں کی وصولی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، جو 11 اگست سے 16 اگست تک جاری رہے گا۔

    وزارت کے ترجمان محمد عمر بٹ نے بتایا کہ ہفتے کے روز وزارت نے آئندہ سال کے حج کے لیے پہلے مرحلے کو کامیابی سے مکمل کرلیا تھا، جس میں 71 ہزار سے زائد درخواستیں آن لائن پورٹل اور مقررہ بینکوں کے ذریعے جمع کرائی گئیں، دوسرے مرحلے میں جو آئندہ ہفتے تک جاری رہے گا غیر رجسٹرڈ خواہشمند عازمین بھی اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، درخواستوں کی وصولی کا عمل وزارت کے آن لائن پورٹل اور مقررہ بینکوں کے ذریعے جاری رہے گا، اوورسیز پاکستانی بھی مقررہ بینکوں کے ذریعے اپنے قریبی رشتہ دار کے توسط سے حج کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جو لوگ بیرونِ ملک مقیم ہیں، انہیں پاکستان پہنچنے پر اپنا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا۔

    عمران خان کا گھر”بنی گالہ”خریدنے کے خواہشمند سامنے آئیں،نیلامی کا اشتہارجاری

    گزشتہ ماہ وفاقی کابینہ نے باضابطہ طور پر حج پالیسی 2026 کی منظوری دی تھی، جس میں حج سیزن کے لیے اہم طریقہ کار، مالی اور لاجسٹک اقدامات بیان کیے گئے تھےوفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، سردار محمد یوسف نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے لیے کل ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا کوٹہ مختص کیا ہے، (ایک لاکھ 19 ہزار 210 سرکاری اسکیم کے تحت اور 60 ہزار نجی آپریٹرز کے لیے) جو سعودی حکام کی حتمی منظوری سے مشروط ہے،سرکاری اسکیم میں روایتی 38 تا 42 روزہ پیکج کے ساتھ ساتھ مختصر 20 تا 25 روزہ آپشن بھی دیا جائے گاتخمینی اخراجات 11 لاکھ 50 ہزار سے 12 لاکھ 50 ہزار روپے کے درمیان ہوں گے، جو سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں پر منحصر ہوگا۔

    پاکستان سےخلیجی ممالک تک پہلی فیری سروس کیلئے کنسلٹنٹ کا تقرر

  • حج 2026 کیلئے عازمین  کی لازمی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز  ہو گیا

    حج 2026 کیلئے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

    اسلام آباد:سعودی حکومت کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جو ملک بھر میں آج سے 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گی۔

    وزارت کے مطابق حج رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنا ہو گی اور یہ عمل مکمل طور پر مفت ہے آئندہ سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خواہ وہ سرکاری حج اسکیم کا انتخاب کریں یا نجی اسکیم کا، تمام عازمین کے لیے ابتدائی رجسٹریشن لازمی ہے۔ حتیٰ کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی اپنی شرکت یقینی بنانے کے لیے رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ صرف وہی افراد حج 2026 کے لیے اہل تصور کیے جائیں گے جنہوں نے بروقت رجسٹریشن کروا لی ہو، رجسٹریشن ملک بھر میں موجود 15 منظور شدہ بینکوں کے ذریعے کی جا سکتی ہے، جہاں خواہشمند افراد اپنا اندراج مکمل کر کے بعد میں سرکاری یا نجی اسکیم کا انتخاب کر سکیں گے رواں سال نجی حج اسکیم سے رہ جانے والے عازمین کے لیے بھی از سرِ نو رجسٹریشن کرانا لازم ہوگا۔

    امریکا اور چین کے درمیان نایاب معدنیات کی ترسیل کا معاہدہ

    رجسٹریشن کا یہ عمل حکومتِ سعودی عرب کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے تاکہ ابتدائی اعداد و شمار کی بنیاد پر سعودی حکام کو حج کوٹہ سے متعلق آگاہ کیا جا سکے اور حتمی پالیسی اسی ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کی جا سکے حج 2026 کے مکمل اخراجات، سہولیات اور شرائط و ضوابط بعد میں علیحدہ سے حج پالیسی کی صورت میں جاری کیے جائیں گے، اگر عوام آئندہ سال حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں تو فوری طور پر رجسٹریشن مکمل کر لیں تاکہ کسی ممکنہ پریشانی سے بچا جا سکے۔

    خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، اسرائیلی وزیر دفاع