Baaghi TV

Tag: حز ب اللہ

  • ایران کا مقابلہ کرنے کیلئے اسرائیل اور امریکا کندھے سے کندھا ملا ئے کھڑے ہیں،نیتن یاہو

    ایران کا مقابلہ کرنے کیلئے اسرائیل اور امریکا کندھے سے کندھا ملا ئے کھڑے ہیں،نیتن یاہو

    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہےکہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آیت اللہ کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وسطیٰ میں اس کی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے ایران کو زبردست دھچکے اور کاری ضربیں پہنچائی ہیں۔

    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آیت اللہ کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل اور امریکا کندھے سے کندھا ملا ئے کھڑے ہیں۔

    حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا عرس، سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات

    اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کو جارحیت سے روکنے کے حوالے سے اپنے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شبہ نہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت سے اسرائیل یہ کام کرسکتا ہے اور کرے گا اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کو کمزور کر دیا ہے اور شام میں سیکڑوں اہداف کو نشانہ بنایا ہے ان کارروائیوں سے ایران کی حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ کو ایک نیا محاذ کھولنے سے روکا جانا ممکن ہوسکا ہے۔

    حافظ آباد: سکیورٹی گارڈ سے ڈاکوؤں نے دن دہاڑے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا

    نیتن یاہو نے کہا کہ شام کو ہمارے خلاف کارروائیوں کے اڈے کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں ایسا سوچنے والے سنگین غلطی کر رہے ہیں، ہم سب کو یہ یقین دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ صدر ٹرمپ اور میں مکمل تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

    ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان،ایران نے اسرائیل اور امریکہ کو خبردار کر دیا

  • امید ہے کہ شام کے نئےحکمران بھی اسرائیل کو دشمن ہی تسلیم کریں گے ،سربراہ حزب اللہ

    امید ہے کہ شام کے نئےحکمران بھی اسرائیل کو دشمن ہی تسلیم کریں گے ،سربراہ حزب اللہ

    بیروت: لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد حزب اللہ نے ایران سے شام کے راستے ہونے والی عسکری سپلائی کا راستہ فی الحال کھو دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم نے گزشتہ روز اپنی تقریر میں کہا کہ شام کو خطرناک توسیع پسند دشمن کا سامنا ہے اور شام میں گولان پہاڑیوں کے بفرزون پر اسرائیلی فوج کا قبضہ اس کا ثبوت ہے امید ہے کہ شام کے نئےحکمران بھی اسرائیل کو دشمن ہی تسلیم کریں گے اور اسرائیل سے معمول کے تعلقات نہیں بنائیں گے۔

    حزب اللہ سربراہ نے کہا کہ شام کےحالات کو مستحکم کرنے تک شامی باغیوں کے بارے میں رائےقائم نہیں کرسکتے، امید ہے نئی شامی حکومت تمام فورسز اور جماعتوں کو حکومت میں شامل کرےگی، یہ بات ٹھیک ہے کہ بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد حزب اللہ کا شام سےعسکری سپلائی کا راستہ فی الحال ختم ہو چکا مگر امید ہے کہ نئی حکومت آنے کے بعد یہ راستہ پھر بحال ہوجائے گا یا ہم نئے راستے تلاش کریں گے۔

  • حزب اللہ کے نئے سربراہ  کا اسرائیل کے خلاف بڑا اعلان

    حزب اللہ کے نئے سربراہ کا اسرائیل کے خلاف بڑا اعلان

    حزب اللہ کے نئے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے پیغام میں کہا ہے کہ حسن نصراللہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے-

    باغی ٹی وی : نعیم قاسم نے بدھ کے روز کہا کہ ہم حسن نصر اللہ کے تیار کردہ جنگی منصوبے پر عمل درآمد جاری رکھیں گے غزہ کی حمایت کرنا ہمارا فرض تھا ہم غزہ کی حمایت کے لیے محاذ میں شامل ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں اسرائیل 7 اکتوبر 2023 کے فوراً بعد ہمارے خلاف جنگ شروع کرنا چاہتا تھا ایران وہ ہے جس نے ہمارے منصوبے کی حمایت کی، ہم کسی کی طرف سے نہیں لڑ رہے ہیں، اور کوئی ذاتی مفاد بھی نہیں ہے، ہم اپنے مقصد کے لیے لڑتے ہیں۔

    انہوں نے ریکارڈ شدہ تقریر میں کہا کہ ہم اپنی سرزمین پر لڑ رہے ہیں اور کوئی ہم سے کچھ نہیں مانگ رہا ہےانہوں نے نشاندہی کی کہ ایرانی پاسداران انقلاب میں قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی جنہیں 4 سال قبل بغداد کے ہوائی اڈے پر ایک امریکی حملے میں قتل کر دیا گیا تھا یہ وہ شخص تھے جنہوں نے مزاحمت کے محور کی قیادت کی اور اسے با صلاحیت بنایا۔

    فلائی جناح کا لاہور اور ریاض کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

    انہوں نے لبنان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 17 ستمبر کو پھٹنے والے پیجر آلات پر بات کرتے ہوئے کہا پیجر حملوں میں ہمارے ارکان میں سے 4000 مرد اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا تھا حزب اللہ نے نصر اللہ کی شہادت کے بعد 8 دن کے اندر اپنی صفوں کو دوبارہ منظم کرلیا ہے حزب اللہ میں اب بھی پہلی صفوں کے رہنما موجود ہیں حزب اللہ مہینوں تک جاری رہنے والی جنگ کے لیے تیار ہے، ہم جنگ بندی کی بھیک نہیں مانگیں گے اور ہم اپنی شرائط پر اسرائیل کے ساتھ جنگ بند کریں گے۔

    انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ تمام سیاسی بنیادوں پر تمام باتیں اسی ہیں جن کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے سیاسی حل کی تجویز پر اتفاق نہیں ہے انہوں نے یہ کہتے ہوئے اشارہ کیا کہ ہم (ایوان نمائندگان کے سپیکر) نبیہ برّی سے متفق ہیں اور وہ ہماری طرف سے بات کر رہے ہیں۔

    کارساز حادثہ کیس: صلح نامہ کے بعد ملزمہ نتاشہ بیگ بری

    واضح رہے حسن نصر اللہ کی شہادت کے ایک ماہ سے زائد عرصے کے بعد حزب اللہ نے نعیم قاسم کو منگل 29 اکتوبر کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا ہے حسن نصر اللہ کو 27 ستمبر کو شہید کردیا گیا تھا 23 ستمبر کے بعد سے اسرائیل نے لبنان کے مختلف علاقوں خاص طور پر بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے، جنوبی علاقے اور مشرق میں البقاع پر حملے تیز کردیئے ہیں۔

  • حزب اللہ کا راکٹوں اور ڈرونز سے اسرائیل کی 9 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کادعویٰ

    حزب اللہ کا راکٹوں اور ڈرونز سے اسرائیل کی 9 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کادعویٰ

    بیروت: لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے دعوی‌کیا ہے کہ اس نے منظم حملے میں راکٹوں اور اسلحے سے لیس ڈرونز کے ذریعے اسرائیل کی 9 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

    باغی ٹی وی : ” روئٹرز” کے مطابق لبنان کی جنوبی سرحد پر مسلسل دوسرے روز بھی کشیدگی شدت سے جاری ہے اور حزب اللہ کی جانب سے حملے منگل کو اسرائیل کی کارروائی کے جواب میں کیے گئے ہیں، جس میں حزب اللہ کا ایک سینئر کمانڈر بھی نشانہ بنا تھا۔

    حزب اللہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی 6 فوجی تنصیبات پر کیتیوشا اور فلک راکٹس داغے ہیں جمعرات کو کیے گئے حملے ان کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کا جواب تھا اور بدھ کو بھی 8 جوابی حملے کیے گئے تھے،المنار ٹیلی ویژن نے رپورٹ میں بتایا کہ حزب اللہ کی جانب سے ایک ساتھ 100 سے زائد راکٹ فائر کیے گئےراکٹوں کے ساتھ ساتھ ڈرون حملے بھی کیے گئے جس سے اسرائیل کی شمالی کمانڈ کا ہیڈکوارٹرز، خفیہ اطلاعات کا ہیڈکوارٹرز اور فوجی بیرکس نشانہ بنائی گئیں۔

    زمین کیسے بنی اور زندگی کیسے وجود میں آئی ،زمین کو پانی کب ملا؟سائنسدانوں نے …

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک وقت میں تقریباً 30 ڈرون حملے کیے گئے جو گزشتہ 8 ماہ کی جنگ کے دوران حزب اللہ کا طویل ترین ڈرون حملہ ہے۔

    واضح رہے کہ لبنان کی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر کشیدگی اکتوبر 2023 میں حماس اور اسرائیل کی جنگ کے ساتھ شروع ہوئی تھی لیکن دو روز قبل اسرائیل کے حملے میں حزب اللہ کے کمانڈر کی ہلاکت کے بعد شدت آئی ہے۔

    سعودی ولی عہد کی حج کی وجہ سے جی 7 سمٹ میں شامل ہونے سے …