Baaghi TV

Tag: حساس تنصیبات

  • بنگلہ دیش کی حساس تنصیبات پر حملوں کا خدشہ، سیکیورٹی الرٹ جاری

    بنگلہ دیش کی حساس تنصیبات پر حملوں کا خدشہ، سیکیورٹی الرٹ جاری

    بنگلہ دیش کی حساس تنصیبات پر انتہا پسندانہ حملوں کے خطرے سے متعلق سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا-

    بنگلہ دیش کے کاؤنٹر ٹیررازم اینڈ ٹرانس نیشنل کرائم (سی ٹی ٹی سی) یونٹ نے ریاست کی اہم تنصیبات پر انتہا پسندانہ حملوں کے خطرے سے متعلق پولیس ہیڈ کوارٹرز کے الرٹ کے بعد عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کی ہےڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے میڈیا سینٹر میں بریفنگ کے دوران سی ٹی ٹی سی کے جوائنٹ کمشنر منشی شہاب الدین نے صحافیوں کو بتایا کہ ایجنسی کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے الرٹ موصول ہوا ہے اور ان کی سائبر انٹیلیجنس ٹیم اس معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔

    پولیس ہیڈ کوارٹرز نے 23 اپریل کو ملک بھر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک ’انتہائی اہم اور خفیہ‘ مراسلہ جاری کیا تھا، جس میں ایک کالعدم انتہا پسند گروپ کے حامیوں کی جانب سے ممکنہ حملوں کی وارننگ دی گئی تھی۔

    خفیہ الرٹ کے مطابق ممکنہ اہداف میں قومی پارلیمنٹ کمپلیکس، شاہ باغ انٹرسیکشن، عبادت گاہیں، اور پولیس یا فوجی تنصیبات جیسی حساس جگہیں شامل ہوسکتی ہیں۔ اگرچہ حکام نے عوامی سطح پر ملوث تنظیم کا نام ظاہر نہیں کیا، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ یہ وارننگ حال ہی میں گرفتار ہونے والے ایک مشتبہ عسکریت پسند اشتیاق احمد سمیع عرف سمیع سے ملنے والی معلومات کے بعد جاری کی گئی ہے۔

    تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ مذکورہ مشتبہ شخص حملوں کی منصوبہ بندی کے سلسلے میں فوج سے نکالے گئے دو اہلکاروں کے ساتھ رابطے میں تھا،سیکیورٹی حکام نے فی الحال تھریٹ لیول میں کسی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا لیکن واضح کیا ہے کہ حفاظتی اقدامات اور مانیٹرنگ کا عمل پوری سختی سے جاری ہے۔

  • عمران خان کی ملک دشمنی اور مسلح جتھے بے نقاب ہوگئے،مریم اورنگزیب

    عمران خان کی ملک دشمنی اور مسلح جتھے بے نقاب ہوگئے،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حساس تنصیبات پر حملوں کے پیچھے اور یادگار شہدا کی بے حرمتی کے پیچھے تمہاری منصوبہ بندی ہے-

    باغی ٹی وی :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ دہشت گردہی ملک پرحملہ آور ہوتے ہیں،تم ماسٹرمائنڈ ہو ایوانِ صدر میں کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہو رہی یہ قوم کا 60 ارب میری مرضی نہیں چلے گی فارن ایجنٹ اوراس کا ایجنڈا بھی پوری طرح بے نقاب ہوچکا آپ کی ملک دشمنی اور مسلح جتھے بے نقاب ہوگئے۔

    خفیہ مقدمات میں بھی گرفتاری کا خدشہ،عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر …

    قبل ازیں اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جس طرح عمران خان کو عدالت سے بنڈل ریلیف ملا اس پر رد عمل عوام کا حق ہے وزیراعظم شہباز شریف نے توہین عدالت نہیں کی انہیں نا اہل نہیں کیا جاسکتا،مسلم لیگ ن کی جانب سے پرامن احتجاج کیا جائےگا۔

    کراچی :فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق