Baaghi TV

Tag: حسن ابدال

  • حسن ابدال : گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی ، 5 افراد لاپتہ ، 5 کو بچا لیا گیا

    حسن ابدال : گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی ، 5 افراد لاپتہ ، 5 کو بچا لیا گیا

    اٹک کے علاقے حسن ابدال میں جھاری کس کے قریب گاڑی برساتی نالے میں بہہ جانے کے نتیجے میں پانچ افراد لاپتہ ہو گئے۔

    ریسکیو حکام نے پانچ افراد کو زندہ نکال لیا ،لاپتہ افراد میں چار خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں ، جن کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے، بہہ جانے والی ویگو گاڑی میں 10 افراد سوار تھے، ریسکیو اہلکار آپریشن میں مصروف ہیں ، جبکہ غوطہ خور بھی موقع پر موجود ہیں۔

    واضح رہے گزشتہ رات کو راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آئے اور بعض مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی آ گئی،واسا کا فیلڈ عملہ اورہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں الرٹ ہے اورنکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں۔

    لاہور : آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار

    ایم ڈی واسا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیرضروری طورپرنشیبی علاقوں کی جانب جانے سے گریزکریں اورکسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں واسا ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

    روس کے مشرقی ساحل کے قریب زلزلہ، سونامی کی وارننگ

  • اغوا کار عمران خان کے مغوی وکیل انتظار پنجوتھا کو چھوڑ کر فرار

    اغوا کار عمران خان کے مغوی وکیل انتظار پنجوتھا کو چھوڑ کر فرار

    اسلام آباد: حسن ابدال میں پولیس مقابلے کے بعد مبینہ اغوا کار عمران خان کے مغوی وکیل انتظار پنجوتھا کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پولیس کے مطابق اٹک پولیس نے حسن ابدال میں ناکہ بندی پر مشکوک گاڑی کو روکا تو گاڑی میں سوار اغوا کاروں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی گاڑی میں اغوا کار گینگ ایک شخص کو اغوا کر کے لے جا رہے تھے، پولیس کی جوابی فائرنگ پر اغوا کار مغوی اور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے پولیس نے مغوی کو بخیریت تحویل میں لے لیا اور بازیاب مغوی کی شناخت انتظار پنجوتھا کے نام سے ہوئی ہے مغوی انتظار پنجوتھا بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بھی ہیں، سرچ آپریشن کا اغاز کر دیا ہے

    سوشل میڈیا پر انتطار پنجوتھہ کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں جس میں سے ایک ویڈیو میں وہ ایک گاڑی میں بیٹھے ہیں انکے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے ہیں اور پولیس اہلکار ان سے بات کر رہے ہیں، جبکہ دوسری ویڈیو میں وہ کسی تھانے میں بیٹھے ہوئے نظر آ رہے ہیں، اس میں بھی انتظار سے بات چیت کی جار ہی ہے،ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ انتظار حسین پنجوتھہ کو تھانے منتقل کرکے بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔انتظار حسین پنجوتھہ نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ ملزمان میرے اہل خانہ سے دو کروڑ روپے تاوان مانگ رہے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا 8 اکتوبر سے لاپتہ تھے، ان کی بازیابی کیلئے کیس بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھایکم نومبر کو اٹارنی جنرل کی اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا 24گھنٹے میں بازیاب ہو جائیں گے۔

    اٹک میں تھانہ صدر حسن ابدال میں پی ٹی آئی رہنما انتظار پنجھوتھا کے اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ سی ٹی ڈی اہلکار آصف اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا،درج مقدمہ کے مطابق دوران گشت بغیر نمبر پلیٹ گاڑی کوپولیس نے رکنے کا اشارہ کیا گیا گاڑی نہ رکنے پر پولیس نے مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا اور اغوا کار خوفزدہ ہوکر گاڑی چھوڑ گئے،مغوی نے پولیس کو اپنا نام انتظار پنجھوتھا بتایا، اور کہا کہ اغوا کاروں نے مجھے 8 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سے اغوا کیا تھا،اغوا کاروں نے میرے گھر والوں سے 2 کروڑروپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، اغوا کار مجھے آج رات کو خیبرپختونخوا کے علاقے چمکنی لے جارہے تھے،پولیس نے مختلف دفعات کے تحت اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، بازیاب مغوی انتظار پنجھوتھا کو رات گئے تھانہ کوہسار اسلام آباد پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔