Baaghi TV

Tag: حسن نصراللہ

  • اسرائیل نے حسن نصراللہ پر فضائی حملے کی ویڈیو جاری کر دی

    اسرائیل نے حسن نصراللہ پر فضائی حملے کی ویڈیو جاری کر دی

    تل ابیب: اسرائیلی فوج نے 27 ستمبر 2024 کے فضائی حملے کی ویڈیو جاری کردی جس میں حزب اللہ کے اس وقت کے سربراہ حسن نصراللہ شہید ہوگئے تھے۔

    باغی ٹی وی: اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملہ 27 ستمبر 2024 کو شام 6 بج کر 21 منٹ پر آپریشن ’نیو آرڈر‘ کے نام سے کیا گیا تھا حملے میں حزب اللہ کے زیرِ زمین ہیڈ کوارٹر پر 82 بم گرائے گئے تھے جس سے کئی عمارتیں زمیں بوس ہوگئی تھیں، حملے میں حسن نصراللہ کے علاوہ حزب اللہ کے 20 سے زائد کمانڈرز بھی شہید ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ یہ ویڈیو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حسن نصر اللہ اور ان کے بعد حزب اللہ کے سربراہ نامزد ہونے والے ہاشم صفی الدین کے جنازے کے بعد جاری کی گئی ہے۔

    بنگلہ دیشی ائیر فورس بیس پر حملہ،ایک شخص ہلاک

    یاد رہے کہ اتوار کو بیروت میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کی تدفین جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی، حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کے تاریخی جنازے میں شرکت کیلئے لبنان اور دنیا بھر سے لاکھوں افراد بیروت پہنچے، تاہم جنازے کے دوران اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں نےفضا میں کشیدگی پیدا کی، جنازے کےاجتماع کےاوپر اسرائیلی طیاروں کی پرواز پرعوام نے اسرائیل اور امریکا مخالف نعرے لگائے تھے۔

    مغربی موسمی سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں تک پھیلنےکا امکان

  • حزب اللہ کا  حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو کرنے کا اعلان

    حزب اللہ کا حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو کرنے کا اعلان

    ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے گزشتہ سال اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے اپنے سربراہ حسن نصراللہ کی 23 فروری کو تدفین کرنے کا اعلان کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے موجودہ سربراہ نعیم قاسم نے اعلان کیا کہ تنظیم کے شہید رہنما حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو کی جائے گی۔ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے اپنے ایک بیان میں نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری شدید جنگ کے دوران سیکیورٹی حالات کے باعث گزشتہ 2 ماہ کے دوران تدفین نہیں کی جاسکی، وہ صورتحال اب ختم ہوگئی ہے اس لیے حزب اللہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 23 فروری کو حسن نصر اللہ کی تدفین کے سلسلے میں بڑا عوامی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ حزب اللہ نے اپنے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے ٹھیک 2 ماہ بعد 27 نومبر کو عوامی سطح پر نماز جنازہ کی ادائیگی کا اعلان کیا تھا جب کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان ہوگیا تھا۔حسن نصراللہ کو اسرائیلی فوج نے بمباری کر کے 27 ستمبر کو ان کے ہیڈکواٹر میں شہید کر دیا تھا، ان کی عوامی سطح پر نماز جنازہ مسلسل اسرائیلی بمباری کی وجہ سے التوا میں چلی آرہی تھی۔حزب اللہ نے اسرائیلی حملے میں اپنے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کی 28 ستمبر کو تصدیق کی تھی جب کہ اس سے ایک روز قبل یعنی 27 ستمبر کو اسرائیل نے بیروت حملوں میں ان کے علاوہ دیگر سینئر رہنماؤں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

    اس وقت کی غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس حملے میں حسن نصراللہ کی بیٹی زینت نصراللہ نے بھی جام شہادت نوش کیا تھا جب کہ اسرائیلی فوج کے مطابق حزب اللہ کے دو اہم کمانڈر بھی اس حملے میں دم توڑ گئے تھے۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بیروت پر اسرائیلی فوج نے 5،5 ہزار پاؤنڈ کے بم برسائے، ایف 35 لڑاکا طیاروں نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا، 7 گھنٹے تک وقفے وقفے سے ہونے والی بمباری کے نتیجے میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی تھیں۔

    سکھ فارجسٹس کا بھارت سے علیحدگی کا ریفرنڈم کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

    اب واٹس ایپ آپکو ایونٹ یاد دلائے گا

    جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کو بڑا مافیا قرار دے دیا

  • اسرائیلی بمباری: حسن نصر اللہ کے چچا اپنے 3 بیٹوں اور ایک پوتے سمیت شہید

    اسرائیلی بمباری: حسن نصر اللہ کے چچا اپنے 3 بیٹوں اور ایک پوتے سمیت شہید

    لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی بمباری میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کے چچا اپنے 3 بیٹوں اور ایک پوتے سمیت شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیارے نے جنوبی لبنان کے ضلع صور کے قصبے البزوریہ جو حسن نصر اللہ کی جائے پیدائش بھی ہے کے ایک گھر پر بمباری کی جس میں 4 افراد شہید ہوگئے، اس گھر کو حسن نصر اللہ کا آبائی گھر بھی کہا جاتا ہے اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والوں میں حسن نصر اللہ کے چچا، ان کے 3 بیٹے اور ایک پوتا شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ستمبر کے مہینے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ لبنان میں تنظیم کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی بمباری میں اپنے دو ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے جس کے بعد ان کے جانشین کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہاشم صفی الدین کو بھی اسرائیل نے ایک حملے میں شہید کردیا تھا، حزب اللہ کے ان قائدین کی شہادتوں کے بعد عبوری سربراہ قاسم نعیم کو تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔

    خضدار میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ،2 دہشتگرد ہلاک

  • حسن نصراللہ کی نماز جنازہ غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی،عرب میڈیا

    حسن نصراللہ کی نماز جنازہ غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی،عرب میڈیا

    بیروت: اسرائیلی حملوں میں شہید سربراہ حزب اللہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے لبنان پر شدید فضائی حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے اندر 216 فضائی حملے ہوئے، جن میں حزب اللہ کے تین کمانڈرز سمیت 105 افراد شہید اور 359 زخمی ہو گئے لبنان میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج نے سرحد پر بکتربند گاڑیاں تعینات کر دی ہیں،لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے اس صورتحال کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

    دوسری جانب امریکی سینیٹر مارک کیلی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ لبنانی دارالحکومت میں ہونے والے حملوں میں استعمال ہونے والا گائیڈڈ بم امریکی ساختہ تھا، جس کا وزن 900 کلوگرام ہے اور یہ مارک ایٹی فور سیریز کا تھا۔ یہ بم واشنگٹن نے اسرائیل کو فراہم کیا تھا۔

    بلوچ طلبا کو ریاست کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ،وزیرِ اعلیٰ بلوچستان

    دوسری جانب اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ سے متعلق ایک سعودی ٹی وی چینل نے بڑا دعویٰ کر دیااس خبر کی رپورٹ اسرائیلی ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہے جس میں سعودی ٹی وی چینل ’’الحدث کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا کہ ایران سے تعلق رکھنے والے ایک مشکوک شخص نے حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ سے مصافحہ کیا جس سے ان کے ہاتھوں پر ایک خاص مادہ (پینٹ) لگا، جس کے بعد اسرائیل انہیں ٹریک کرنے میں کامیاب ہوا۔

    کارساز حادثہ کیس :گرفتار خاتون ملزمہ کی منشیات کیس میں بھی ضمانت منظور

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کی لاش جب نکالی گئی تو ان کے جسم پر زخم کے نشانات موجود نہیں تھے جس سے تفتیش کاروں کو معلوم ہوا کہ ان کی موت دم گھٹنے سے ہوئی اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے میں فضائی بمباری کی تو نصراللہ خراب ہوادار مقام پر موجود تھے، جس سے کمرے میں گیس بھر گئی اور دم گھٹنے سے وہ شہید ہوگئے،فضائی بمباری سے ایسی گیسوں کا اخراج ہوا کہ دھواں کمرے میں بھر گیا تھا۔

    راولپنڈی احتجاج: پنجاب پولیس نے زخمی پولیس افسران اور اہلکاروں کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی

  • حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت پر عالمی برادری کا اظہارِ افسوس

    حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت پر عالمی برادری کا اظہارِ افسوس

    بیروت: لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے اسرائیلی حملے حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت پر بعد عالمی برادری کی جانب سے اظہار افسوس کیاجا رہا ہے جبکہ غزہ اور لبنان پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

    باغی ٹی وی : اسرائیلی فوج نے بیان جاری کیا تھا کہ آپریشن نیو آرڈر کے نام سے کی جانے والی کارروائی کے دوران بیروت کے داہیہ کے علاقے میں حزب اللہ کے سینٹرل ہیڈ کوارٹرز پر بمباری کے دوران ایک ٹن بارود والے 80 بم گرائے گئے ان حملوں میں حسن نصراللہ کی بیٹی زینب کے علاوہ حزب اللہ کے جنوبی فرنٹ کمانڈر علی الکرکی بھی شہید ہوئے،اسرائیلی فورسز نے یہ جاننے کے بعد کہ حسن نصراللہ بنکر میں موجود ہیں، بمباری مزید شدید کردی جس کے نتیجے میں ان کی شہادت واقع ہوئی۔

    ہفتے کو حزب اللہ نے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی، غزہ اور فلسطین کی حمایت، لبنان کے دفاع کیلئے اپنا جہاد جاری رکھیں گے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق حزب اللہ سربراہ کی شہادت پر چین، ایران، ترکیہ اور روس نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    حسن نصر اللہ کی شہادت پر عراقی رہنما آیت اللہ سیستانی اور مقتدیٰ الصدر نےگہرے رنج و غم کا اظہار کیا،عراق میں 3 روزہ اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ صیہونی حکومت کے حکمران دہشت گرد گروہ نے غزہ میں جاری مجرمانہ جنگ سے کوئی سبق نہیں سیکھا ، لبنان کے لوگوں اور حزب اللہ کے ساتھ کھڑا ہونا تمام مسلمانوں کا فرض ہے ، ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ حسن نصر اللہ کا مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کا مشن جاری رہے گا۔

    ایرانی صدر مسعود پزشکان نے حزب اللہ سربراہ کے شہادت پر کہا کہ امریکا حسن نصراللہ کے قتل میں ملوث ہونے سے انکار نہیں کر سکتا،امریکا اسرائیل کے ساتھ ملی بھگت سے حسن نصراللہ پر حملے سے خود کو بری الذمہ نہیں کرسکتا۔

    چینی وزیر خارجہ نے اسرائیلی بربریت کے حوالے سے کہا کہ فلسطینی مسئلہ انسان کے ضمیر پر سب سے بڑا گھاؤ ہے، غزہ کی جنگ میں ہر گزرتے دن ہلاکتیں بڑھتی جا رہی ہیں اور لبنان میں بھی دوبارہ جنگ شروع ہو گئی ہے۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ طاقت کبھی انصاف کی جگہ نہیں لے سکتی۔

    روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف نے سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا مشرق وسطیٰ مکمل جنگ کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، جرمن وزیرخارجہ نے بھی لبنان کی صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیا اور کہا کہ عالمی برادری کو اس میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

    یورپی یونین کی ترجمان نے کہا لگتا ہے کوئی بھی نیتن یاہو کو روکنے کے قابل نہیں ہے، محمود عباس نے حسن نصراللہ کی شہادت پر حزب اللہ سے تعزیت کا اظہار کیا علاوہ ازیں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے لبنان کو نسل کشی کے لیے اسرائیلی کی پالیسی کا نیا ہدف کہا ہے، رجب طیب اردوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لبنانی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    دوسری جانب حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد دنیا بھر کے مختلف ممالک میں شدید احتجاج کیا گیا، ترکیہ، بغداد، لبنان اور تہران میں ہزاروں افراد سڑکوں پر احتجاج کرنے نکل آئے، عمان میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر بھی احتجاج کیا گیا۔ برازیل،سوڈان، اٹلی اور مصر میں بھی مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا،وہیں ترک مظاہرین نے اپنی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ تمام تعلقات منقطع کرنے اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    وہیں امریکی صدرجوبائیڈن نے بیروت حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اس حملے میں شراکت دار نہیں ہے،امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے اختتام سے انصاف کا عمل پورا ہوا، اب غزہ اور لبنان میں جنگ بندی ہونی چاہیے۔

  • مہنگی بجلی اور آئی پی پیز کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا آج  ہوگا

    مہنگی بجلی اور آئی پی پیز کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا آج ہوگا

    کراچی: مہنگی بجلی اور آئی پی پیز کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا آج ہوگا-

    باغی ٹی وی : جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج اتوار کو ملک بھر میں جماعت اسلامی کی جانب سے ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر مہنگی بجلی، آئی پی پیز کے خلاف دھرنے دئیے جائیں گے اور اختتام پر حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی،دنیا بھر کے عوام اسرائیل کی ناجائز صیہونی ریاست کے خلاف آواز بلند کریں، عوام کل ملک بھر میں لبنان اور فلسطین کی مزاحمتی طاقتوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔

    دوسری جانب جماعت اسلامی نے راولپنڈی میں آج ہونے والا دھرنا ملتوی کر دیا،جماعت اسلامی نے 29 ستمبر کو مری روڈ پر لیاقت باغ چوک میں دھرنے کی کال دی تھی، راستوں کی بندش اور امن وامان کی مخدوش صورتحال کے باعث دھرنا ملتوی کیا گیا،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی راولپنڈی نے تبایا کہ دھرنا اب اگلے جمعہ کو دیا جائے گا۔

    حزب اللہ کے اہم کمانڈروں کی شہادت ،آیت اللہ علی خامنہ ای محفوظ مقام پر منتقل

    بے گناہ مزدوروں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

    آئینی مسودہ مولانا فضل الرحمان نے بھی تیار کیاہے،شرجیل میمن

  • اسرائیلی فوج کا حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی بیروت حملے میں ہلاکت کا دعویٰ

    اسرائیلی فوج کا حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی بیروت حملے میں ہلاکت کا دعویٰ

    تل ابیب: اسرائیلی فوج نے حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی بیروت حملے میں ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی:گزشتہ روز اسرائیل نے بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا تھا جس میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم کے سربراہ حسن نصر اللہ سمیت میزائل یونٹ کے سربراہ اور ان کے نائب کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا،حزب اللہ ذرائع نے اسرائیلی حملے میں حسن نصر اللہ کی شہادت کی تردید کرتے ہوئے ان کے صحت مند ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم لبنان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تھا۔

    اب ایک بار پھر اسرائیل کی ڈیفنس فورس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں تاہم اسرائیل کی جانب سے بھی اس حوالے سے کسی قسم کے ثبوت فراہم نہیں کیے گئے ہیں،اسرائیلی فوج نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ حزب اللہ کے سینئر رہنما علی کرکی بھی فضائی حملے میں مارے جا چکے ہیں۔

    پائیدار اور مضبوط ترقی کی جانب پیش قدمی اب بھی پاکستان کیلئے چیلنج ہے،آئی ایم …

    حسن نصراللہ اپنے پیشرو عباس الموسوی کے اسرائیلی گن شپ ہیلی کاپٹر سے قتل کے بعد 1992 میں صرف 32 سال کی عمر میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تھے انہوں نے عراق کے شہر نجف میں تین سال تک سیاست اور قرآن کی تعلیم حاصل کی، یہیں ان کی ملاقات لبنانی امل ملیشیا کے رہنماسید عباس موسوی سے ہوئی، 1978 میں حسن نصراللہ کو عراق سے بے دخل کر دیا گیا۔

    ی ٹی آئی احتجاج: قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹیں …

    لبنان کے خانہ جنگی کی لپیٹ میں آنے کے بعد حسن نصراللہ نے امل تحریک میں شمولیت اختیار کر لی ، انھیں وادی بقاع میں امل ملیشیا کا سیاسی نمائندہ مقرر کیا گیا اسرائیلی فوج کے 1982 میں بیروت پر حملےکےبعد حسن نصراللہ، امل سے علیحدہ ہوکر حزب اللہ میں شامل ہوئےحسن نصراللہ کی قیادت میں حزب اللہ اسرائیل کی ایک اہم مخالف تنظیم کے طور پر ابھری، حسن نصر اللہ کا اصرار ہے کہ اسرائیل بدستور ایک حقیقی خطرہ ہے،حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے بعد سے حزب اللہ لبنان، اسرائیل سرحد کے ساتھ تقریباً روزانہ اسرائیلی فوجیوں سے لڑتی رہی ہے۔

    پنجاب کے بیشتراضلاع میں تیز بارشیں،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری