Baaghi TV

Tag: حصص

  • پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کا انتظام سنبھال لیا

    پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کا انتظام سنبھال لیا

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ(ptcl) نے نے ٹیلی نار(telenor) کا انتظام سنبھال لیا۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کا ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان اور اوریون ٹاورز (Orion Towers) کے جاری شدہ 100 فیصد حصص کی خریداری کا عمل مکمل کرکے باضابطہ طور پر ٹیلی نار پاکستان کا انتظام سنبھال لیا ہے،پی ٹی سی ایل کی جانب سے باضابطہ طور پر ٹیلی نارپاکستان کا انتظام سنبھالنے کے بعد پاکستان میں ڈیجیٹل اور انقلابی تبدیلی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔

    آج سے ٹیلی نار پاکستان اور اوریون ٹاورز، پی ٹی سی ایل کی 100 فیصد ملکیتی ذیلی کمپنیوں کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے اور پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (یوفون فورجی) اور یو مائیکروفنانس بینک کے شانہ بشانہ پی ٹی سی ایل کا حصہ ہوں گے۔

    ٹیلی نار پاکستان عبوری مدت کے دوران ایک علیحدہ قانونی ادارے کے طور پر کام جاری رکھے گاضروری ریگولیٹری منظوریوں کے بعد پی ٹی ایم ایل اور ٹیلی نار پاکستان کو مستقبل میں ایک مربوط ادارے کی صورت میں آپس میں ضم کردیا جائے گا۔

    صدر و سی ای او پی ٹی سی ایل حاتم بامطرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی نار اب پی ٹی سی ایل کے ایک حصے کے طور پر شامل ہوگیا ہے،یہ پی ٹی سی ایل اور پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹرکیلئے اہم سنگ میل ہے،ہم صارفین کو سہولت ، بلا تعطل اور اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے پر توجہ دیں گے۔

    انہوں نے کہاکہ میں اپنے ٹیلی نار پاکستان کے ساتھیوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں اور انہیں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ یہ تبدیلی لوگوں کے احترام، صلاحیتوں کے تسلسل اور انڈسٹری کی بہترین روایات پر مؤثر عملدرآمد پر مبنی ہےہم مل کر ایک مضبوط اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ ادارہ قائم کریں گے، جو اپنے صارفین کی بہتر خدمت کرنے، اپنے لوگوں کو بااختیار بنانے اور پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کو آگے بڑھانے کے قابل ہوگا۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ اس پیشرفت کے بعد پی ٹی سی ایل، یوفون فور جی اور ٹیلی نار پاکستان ایک ایسے مستقبل میں داخل ہو رہے ہیں جو جدت سے عبارت اور کاروباری اداروں اور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے سازگار ہوگا یہ اتحاد پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مستحکم کرے گا، اور لاکھوں افراد کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور خدمات سے جوڑے گا، اب جبکہ نئی بلندیوں کی جانب ہمارے سفر کا آغاز ہوچکا ہے، ادارہ صارفین کو بے مثال تجربات فراہم کرنے اور پاکستان بھر میں ڈیجیٹائزیشن کو فروغ دینے کے غیرمتزلزل عزم کے ساتھ آگے بڑھے گا۔

    اس موقع پر پی ٹی سی ایل نے پاکستان کے ٹیلی کام شعبے کی ترقی میں ٹیلی نار اے ایس اے کی خدمات کا برملا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایک کاروباری مقابل اور ساتھی ٹیلی کام ادارے کی حیثیت سے ٹیلی نار نے تقریباً 2 دہائیوں تک سروس کا معیار بلند کرنے اور رابطوں کوفروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

    اس سنگِ میل سے دونوں ادارے ایک دوسرےکی صلاحیتوں اور وسائل کی تکمیل کریں گے، اور ایک ایسا پلیٹ فارم تشکیل دیں گے، جو صارفین کی سہولت پر مرکوز سوچ، وسیع تر رسائی اور تیز رفتار جدت کو فروغ دے گا۔

    مستقبل میں وجود میں آنے والی کمپنی پاکستان کی ڈیجیٹل امنگوں کی روشنی میں نیٹ ورک صلاحیتوں میں توسیع، اسپیکٹرم وسائل کی بہتر ترتیب، اور صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق محفوظ، مربوط اور ڈیجیٹل طور پر فعال خدمات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہوگی۔

    یاد رہے رواں سال اکتوبر میں مسابقی کمیشن نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی اجازت دے دی تھی۔

  • اسٹاک مارکیٹ 590پوائنٹس مندی کے بعد اضافے پر بند

    اسٹاک مارکیٹ 590پوائنٹس مندی کے بعد اضافے پر بند

    کراچی:اسٹاک مارکیٹ 590پوائنٹس مندی کے بعد اضافے پر بند،اطلاعات کے مطابق اکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبار کے دوران 590 پوائنٹس گرنے کے بعد غیر معمولی طور پر ریکور کرتے ہوئے 35 پوائنٹس کے اضافے پر بند ہوا، اختتامی اوقات میں سستے شیئرز کی خریداری نے صورتحال تبدیل کردی۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال کا شکار نظر آئے، جس کے نتیجے ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی حصص فروخت کے باعث شدید مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 590 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 273 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا۔

    بعد ازاں 42 ہزار کی نفسیاتی حد کے قریب مندی کے سبب سستے ہونیوالے شیئرز کی خریداری دوبارہ شروع ہوئی، جس سے انڈیکس تمام لوز پوائنٹس ریکور کرنے میں کامیاب ہوگیا اور ٹریڈنگ کے اختتام پر انڈیکس 35 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 898 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو مجموعی طور پر 336 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں 180 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 137 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں، حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کے مقابلے میں 15.96 فیصد کم رہا۔

    نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ٹریٹ کارپوریشن، ٹی پی ایل، ٹیلی کارڈ، ورلڈ کال ٹیلی اور غنی گلوبل کے حصص نمایاں رہے جبکہ گیٹرن انڈسٹریز اور ہائی نون کے حصص کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، نیسلے پاکستان اور سیپ ہائر ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج رواں کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی شدید منفی اثرات کی لپیٹ میں ہے، جس کی وجہ سے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1447 پوائنٹس کی کمی سے 43 ہزار 393 پوائنٹس پر آگیا تھا اور مندی کے سبب سرمایہ کاروں کو 2 کھرب 28 ارب 57 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔

    پی ایس ایکس میں منگل کو انڈیکس میں 111 پوائنٹس ریکور ہوگئے تھے لیکن بدھ کو ایک بار پھر مندی کا رجحان لوٹ آیا اور بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی، جس سے انڈیکس 641 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 863 پوائنٹس پر آگیا تھا۔

    اسٹاک ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی اور اس کے نتیجے میں پاکستانی روپے پر پڑنے والے شدید دباؤ کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہورہا ہے اور وہ مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو درپیش تجارتی، کرنٹ اور بجٹ خساروں سمیت دیگر چیلنجز کے ساتھ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام بھی مارکیٹ متاثر کررہا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا،100 انڈیکس 61 پوائنٹس کم ہوکر 46 ہزار 539 پر بند ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : 100 انڈیکس میں 46 ہزار 539 پوائنٹس کی سطح گرگئی کاروباری دن میں 100 انڈیکس 540 پوائنٹس کے احاطے میں رہا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح سطح 46 ہزار 959 اور کم ترین سطح 46 ہزار 428 رہی-

    ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روز گاری نے عوام کی کمر توڑ دی ہے : سعید احمد…

    حصص بازار میں 25 کروڑ 56 لاکھ شیئرز کا کاروبار 9 ارب 64 کروڑ روپے میں ہوا پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 764 ارب روپے ہے-

    ماہرین کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کا فوری طور پر آئی ایم ایف سے رجوع کرنے اور مطلوبہ شرائط پر مزاکرات کے آغاز جیسے عوامل کے سبب کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 368 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن فوری منافع کے حصول کا رحجان غالب ہونے سے مذکورہ تیزی برقرار نہ رہ سکی اور ایک موقع پر 173 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر حصص کی خریداری بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔

    بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور ٹارگٹ حملوں کی پاکستان نے کی مذمت

    کاروباری حجم گذشتہ جمعہ کی نسبت 30.12فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 25کروڑ 56لاکھ 8ہزار 677حصص کے سودے ہوئے کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 336 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 107 کے بھاؤ میں اضافہ ، 199 کے داموں میں کمی اور 30 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

  • ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 3 ارب ڈالرز مالیت کے شیئرز خرید لئے

    ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 3 ارب ڈالرز مالیت کے شیئرز خرید لئے

    امریکی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے 9 فیصد سے زائد حصص خرید لیے۔

    باغی ٹی وی : ” سی بی ایس نیوز” کے مطابق ایلون مسک ٹویٹر پر آزادانہ طور پر بات چیت کرنے کی صلاحیت کے بارے میں سوالات اٹھاتے رہے ہیں، انہوں نے گزشتہ ماہ آزادانہ اظہار رائے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا۔

    انہوں نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ "آزادی تقریر ایک فعال جمہوریت کے لیے ضروری ہے۔ کیا آپ کو یقین ہے کہ ٹوئٹر اس اصول پر سختی سے عمل پیرا ہے؟”

    ایک اور ٹویٹ میں، مسک نے کہا تھا کہ وہ ایک نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کے لیے "سنجیدہ سوچ” دے رہے ہیں۔

    ایلون مسک کا نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پر غور

    گزشتہ ماہ بھی،ایلون مسک نے ایک وفاقی جج سے کہا کہ وہ سیکیورٹیز ریگولیٹرز کی جانب سے پیشی کو کالعدم قرار دے اور 2018 کے عدالتی معاہدے کو ختم کرے جس میں مسک کو ٹوئٹر پر اپنی پوسٹس کو پہلے سے منظور کروانا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے 14 مارچ کو ٹوئٹر کے حصص خریدے جن کی تعداد 7 کروڑ 34 لاکھ سے زائد ہے اور ان کی مالیت تقریباً 3 ارب ڈالرز ہے۔

    امریکی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے بھی ٹیسلا بانی کی جانب سے ٹوئٹر کے شیئرز خریدے جانے کی تصدیق کی ہے۔

    ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 9.2 فیصد حصص خریدے ہیں اور وہ ٹوئٹر کے سب سے زیادہ حصص رکھنے والے شیئر ہولڈر بن گئے ہیں جبکہ ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈور سی 2.25 فیصد حصص کے مالک ہیں۔

    ہیکرز نے یوزر نیمز اور پاس ورڈز چوری کرنے کےلیے ایک نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

    ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹرز کے حصص خریدنے کی خبر سامنے آنے کے بعد پیر کو ٹوئٹر کے شیئرز کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ ہوا ، ٹوئٹر کا اسٹاک پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 26 فیصد بڑھ کر 49.50 ڈالر تک پہنچ گیا پچھلے سال کے مقابلے حصص میں 38 فیصد کمی آئی ہے۔

    جیک ڈورسی نے گزشتہ سال نومبر میں سی ای او کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ ٹویٹر میں مسک کا حصہ ڈورسی کے سائز سے چار گنا زیادہ ہے، جس نے کمپنی کی مشترکہ بنیاد رکھی اور مسک کے آنے تک سب سے بڑا انفرادی شیئر ہولڈر تھا۔

    "مسک کی اصل سرمایہ کاری اس کی دولت کا ایک بہت ہی چھوٹا فیصد ہے، اور ایک مکمل خریداری کو مسترد نہیں کیا جانا چاہئے بلو مبر گ بلینیئر انڈیکس کے مطابق، مسک دنیا کا امیر ترین شخص ہے، جس کی دولت 273 بلین ڈالر ہے۔

    روس میں ٹیلی گرام نے مقبولیت میں واٹس ایپ کو پیچھے چھوڑ دیا