Baaghi TV

Tag: حفیظ شیخ

  • نامزد نگران وزیراعظم کا سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ منظور

    نامزد نگران وزیراعظم کا سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ منظور

    نامزد نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے جو چیئرمین سینیٹ نے منظور کر لیا ہے،

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےاپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو بھجوایا تھا، انکی سینیٹ کی رکنیت مارچ 2024 تک تھی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انوارالحق کاکڑ کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے نگران وزیراعظم انوار الحق نے نیوٹرل رہنے کے اصول پر اپنی نشست سے استعفے دیا

    دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی آج نگران وزیراعظم سے حلف لیں گے، انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم کا پروٹوکول اور سیکورٹی مل گئی ہے، نگران وزیراعظم کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوتے ہی نگران کابینہ کی تشکیل کی تیاریاں شروع کر دی جائیں گی ،نئے تعینات ہونے والے نگران وزیراعظم حلف اٹھانے کے بعد کابینہ کی تشکیل کریں گے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر حفیظ شیخ بطور نگران وزیر خزانہ کابینہ کا حصہ ہونگے،چئیرمین ایپٹما گوہر اعجاز کو نگران وزیر انڈسٹریز کا قلمدان ملنے کا امکان ہے، جلیل عباس جیلانی نگران وزیر خارجہ جبکہ سابق آئی جی ڈاکٹر شعیب سڈل نگران وزیر داخلہ کے لیے فیورٹ نام ہیں، نگران وزیر قانون کے لیے احسن بھون کا نام زیر غور ہے، ذوالفقار چیمہ اور سرفراز بھگٹی بھی ممکنہ طور پر نگران کابینہ کا حصہ ہونگے،

    مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

  • سادہ لباس اہلکاروں کا حفیظ شیخ کی کراچی آمد پرانتہائی غیرمعمولی پروٹوکول

    سادہ لباس اہلکاروں کا حفیظ شیخ کی کراچی آمد پرانتہائی غیرمعمولی پروٹوکول

    کراچی: سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ دبئی سےکراچی پہنچ گئے جہاں جناح ٹرمینل پر انہیں انتہائی غیر معمولی پروٹوکول دیا گیا-

    باغی ٹی وی : ائیرپورٹ ذرائع کے طابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وزیر خزانہ رہنے والے عبدالحفیظ شیخ امریکا سے براستہ دبئی کراچی پہنچے ہیں، جناح ٹرمینل پرحفیظ شیخ کو انتہائی غیرمعمولی پروٹوکول دیاگیا،سادہ لباس اہلکار حفیظ شیخ کوسخت حفاظتی حصار میں ائیرپورٹ سے باہر لےگئے۔

    ملک میں عدل و انصاف ہونا چاہیے،ہمیں نیوٹرل ہونے کی اجازت ہی نہیں، عمران خان

    ذرائع کے مطابق جناح ٹرمینل پر لاؤنج سے باہربڑی تعداد میں پولیس اہلکار بھی تعینات تھےجبکہ وزیراعلیٰ سندھ کا پروٹوکول اپنے ساتھ لے گیا عبدالحفیظ شیخ امریکا سے براستہ دبئی کراچی پہنچے۔

    ذرائع کے مطابق عبدالحفیظ شیخ خلیجی ائیرلائن فلائی دبئی کے ذریعے وطن پہنچے، ان کے ہمراہ بیگیج بھی نہیں تھا سادہ لباس اہلکار انہیں سخت حفاظتی حصار میں ائیرپورٹ سے باہر لے کر گئے۔

    واضح رہے کہ حفیظ شیخ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں دسمبر 2020 سے مارچ 2021 تک وفاقی وزیر خزانہ تھے۔

    عثمان بزدار بطور ایکٹنگ وزیراعلیٰ بحال ہو چکے ہیں، ایڈووکیٹ اظہر صدیق

    سندھ ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی عبد الحفیظ شیخ نے ٹرانزٹ حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سےرجوع کیا تھا انہوں نے اپنے بھائی کے ذریعے عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی ، نیب کی جانب سے ان کی گرفتاری کیلئے وارنٹ بھی جاری کیا جا چکا ہے-

    عدالت نے عبدالحفیظ شیخ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے حفیظ شیخ پر 2015میں کسٹم ڈیپارٹمنٹ میں خرد برد اورنجی کمپنی کو فائدہ پہنچا کر قومی خزانے کو 11.25ملین ڈالر کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ان کے خلاف کراچی کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے-

    کور کمانڈر کوئٹہ کا ڈیرہ بگٹی میں ہیضے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

  • تحریک انصاف کا بجٹ بم ۔۔۔ کپتان اجازت دے تو تھوڑا سا گھبرا لیں … نوید شیخ

    تحریک انصاف کا بجٹ بم ۔۔۔ کپتان اجازت دے تو تھوڑا سا گھبرا لیں … نوید شیخ

    یہ بات ہی غلط ہے کہ عمران حکومت نے یہ اپنا پہلا بجٹ پیش کیا ہے۔ دو اضافی منی بجٹوں سے تحریک انصاف اس قوم کو پہلے ہی نواز چکی ہے۔جن کے ثمرات سے ہم رمضان اور عید پر استفادہ حاصل کرچکے ہیں. اس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے جو صرف اردو زبان میں پیش کیا گیا ہے۔

    سب سے پہلے بات کر لیتے ہیں۔ کہ جب سے عمران خان اقتدار میں آئیں ہیں انھوں نے کیا تیرچلائے ہیں اور کتنے پیسے اکٹھے کر لیے ہیں۔ حالت یہ ہے کہ حکومت اقتصادی سروے کے تقریباً تمام اہداف حاصل کرنے میں مکمل فیل ہو گئی ہے۔ یہ وہ کارکردگی ہے جس کے بلند وبانگ دعوے کیے جاتے تھے ۔ اور اب بھی کیے جارہے ہیں۔ اس نئے بجٹ میں ہر چیز پر نئے ٹیکس لاگوکر دیے گئے ہیں۔ شاید ہی کوئی چیز بچی ہو جو ٹیکسوں سے مستثنی ہو۔ چلیں سگریٹ، مشروبات، سی این جی، ایل این جی، سیمنٹ اور گاڑیوں پر عائد ٹیکسز کی شرح میں اضافہ توشاید یہ سوچ کر کیا گیا ہو کہ یہ سب عیاشی کے زمرے میں آتی ہیں۔ اور اس ملک میں عیاشی صرف حکومت اور وزیروں کا ہی حق ہے ۔ مگرتبدیلی کے دعوے داروں نے کوکنگ آئل، گھی، چینی پر ٹیکسوں میں اضافہ کرکے ثابت کردیا۔ کہ تبدیلی سرکار بھی گزشتہ حکومتوں کی طرح ہی عوام دشمن اور غریب دشمن ہے ۔

    مزید پڑھیے : عثمان بزدار کے کارنامے ۔۔۔نوید شیخ

     

    عمران خان کی نظر میں چینی اتنی بڑی عیاشی ہے کہ اس پرعائد 8 فیصد سیلز ٹیکس کو بڑھا کر 17 فیصدکردیا گیا ہے۔ جس سے چینی کی فی کلو گرام قیمت میں ساڑھے 3 روپے سے زائد کا اضافہ ہونے کی نوید ہے۔ ایسا ہوناہی تھا۔اس عوام کا مقدر ہی ایسا ہے جب حکومت بنی ہی شوگرمافیا کی مدد سے ہو ۔ جب شوگرمافیانااہلی کے باوجود کابینہ اجلاسوں میں ڈھٹائی سے بیٹھتی ہو۔ تو عوامی استعمال کی اشیاء پر ہی ٹیکس لگائے جاتے ہیں مافیاز پر نہیں ۔ چکن، مٹن اور مچھلی کی سیمی پروسسڈ اور ککڈ اشیاء پر 17 فیصد سیلز ٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔ کیونکہ غریب تو کھاتا ہی دال سبزی ہے ۔ گو شت تو امیروں کے چونچنلے ہیں۔ سو اچھا ہی ہوا اس پر ٹیکس لگا دیا گیا ۔ حکومت نے دودھ، بالائی، خشک اور بغیر فلیور والے دودھ پر بھی 10 فیصد ٹیکس تجویز کیا ہے۔ یہ بھی لگثرری ایٹمز ہیں ۔غریبوں کی پہنچ سے تو یہ پہلے ہی بہت دورہیں۔

    مزید بڑھیے: عمران خان پر چارج شیٹ ۔۔۔ نوید شیخ

     

    حکومت نے ہزار سی سی اور اس سے چھوٹی گاڑیو ں پر 2.5فیصد ٹیکس عائد کرکے بھی احسن اقدام کیا ہے۔ کیونکہ گاڑی تو صرف امیر بندہ ہی رکھ سکتا ہے۔مگر متوسط طبقہ پتہ نہیں کیوں اس فیصلے پر تڑپ اُٹھا ہے۔ عام آدمی پیدل چلے ، سائیکل رکھے ، موٹرسائیکل چلائے گاڑی سے اس کا کیا لینا دینا۔ حکومت کا یہ بہت اچھا فیصلہ ہے ۔ اس ملک میں تمام حقوق صرف امیروں کے لیے ہیں ۔ اسی لیے تو مہنگی اور بڑی بڑی گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی کر کے امیر افراد کو مزید فائدہ پہنچایاگیا ہے۔ کیونکہ امیروں کے پیسوں سے ہی تو کپتان حکومت میں آئے ہیں ۔ غریبوں اور متوسط طبقے کے ووٹ تو ہر کوئی لے لیتا ہے۔شاید نوجوانوں کے لیڈر کو کسی نے یہ نہیں بتایا کہ کم پاور اور نسبتاً کم قیمت گاڑیاں متوسط طبقہ استعمال کرتا ہے۔ یہ وہ گاڑیاں ہیں جنہیں تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد پرائیویٹ ٹیکسی کے طور پر چلا کر سفید پوشی برقرار رکھنے کی جدو جہد میں استعمال کرتے تھے جن پر اب ٹیکس لگا کر حکومت نے صرف ظلم نہیں کیا ۔ بلکہ اپنا ووٹ بینک بھی متاثر کر لیا ہے۔

    اعلی تعلیم بھی صرف امیروں کے بچوں کا حق ہے اس لیے اس بجٹ میں اعلی تعلیم کا بجٹ 57 ارب سے کم کرکے 43 ارب کردیاگیاہے۔کیونکہ تمام جاگیردار اور وڈیرے خود اسمبلیوں میں موجود ہیں اس لیے زراعت پر ٹیکس لاگو نہیں کیا گیا ۔ اس اسمبلی میں جتنے بیٹھے ہیں۔ یہ خود تو دور کی بات شاید ان کے ملازم بھی17500 روپوں میں اپنے گھر کا خرچہ نہ چلا سکیں ۔ ٹیکسوں کی بھرمار اور اتنی مہنگائی کے بعد سرکاری ملازموں کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کرنا حاتم طائی کی قبر پر لات مارنے کے مترادف ہے۔

    مزید پڑھیے: پاکستانی آٹوموبائل مافیا کو نکیل کون ڈالے گا ؟. نوید شیخ

     

    حکومت خود تو ٹیکس نیٹ بڑھانے میں مکمل ناکام رہی ہے مگر جو پہلے سے ٹیکس دے رہے تھے ان کو مزید نچوڑا جا رہا ہے۔ بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ہر چیز پر ہر کسی نے ہر حال میں ٹیکس دینا ہے ۔ پہلے صرف ان ڈائریکٹ ٹیکس دیتے تھے ۔ اب ان ڈائریکٹ ٹیکس کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹ ٹیکس بھی دینا ہوگا۔ جس طرح اس حکومت نےٹیکسوں کی بھرمار کی ہے۔ اب ٹیکس ادا کرنے کے لیے بھی ہر کسی کو ایک نئی نوکری کرنی پڑے گی ۔

    ریاستِ مدینہ کا نعرہ لگا کرتحریک انصاف نے اس قوم کے ساتھ وہ کیا ہے کہ شاید یہ قوم آئندہ کبھی کسی کا اعتبار نہ کرے۔ اس بجٹ سے اندازہ ہواہے کہ اصل نیا پاکستان اب بنا ہے ۔
    شکریہ تحریک انصاف
    شکریہ عمران خان
    اگر اجازت ہو تو اب تھوڑا سا گھبرا لیں ۔

    اپنی رائے دینے کے لیے ای میل کریں
    naveedsheikh123@hotmail.com

    ٹویٹر پر فالو کریں