Baaghi TV

Tag: حق

  • آخری سیلاب متاثرہ کو حق ملنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیرِ اعظم

    آخری سیلاب متاثرہ کو حق ملنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیرِ اعظم

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد اور مکمل بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے. وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے مشترکہ سروے سب سے پہلے بلوچستان میں شروع کیا جائے .

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کے حوالے سے اہم جائزہ (follow up) اجلاس منعقد کیا گیا.اجلاس کو مشترکہ سروے کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سروے میں سیلاب کے دوران جان بحق افراد، زخمیوں، تباہ شدہ گھروں، دکانوں، فصلوں اور ہلاک ہونے والے مویشیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائےگا. جس سے بحالی کے کاموں میں شفافیت، بہتری اور تیزی یقینی بنائی جا سکے گی.

    وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے طریقہ کار میں شفافیت یقینی بنائے گی. جب تک آخری سیلاب متاثرہ حقدار کو اسکا حق نہیں مل جاتا، چین سے نہیں بیٹھونگا. وزیرِ اعظم نے ہدایت کہ متاثرین کو فوری مالی مدد NDMA کی نگرانی میں ڈیجیٹل طریقہ کار سے فراہم کی جائے. وزیر اعظم نے ان تمام اقدامات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں

    اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ یہ سروے سب سے پہلے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں کیا جائےگا. جب کہ یہ سروے 20 اگست 2022 سے کو شروع کرکے اسکی تکمیل 22 ستمبر 2022 یقینی بنائی جائے گی. اسکے علاوہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے دی جانے والی فوری مالی امداد بائیو میٹرک کے نظام کے تحت تقسیم ہو گی جسکی نگرانی NDMA کرے گا.

    وزیر اعظم نے ان تمام اقدامات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں.

    اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، مولانا اسد محمود، مفتاح اسماعیل، معاونِ خصوصی وزیرِ اعظم احد چیمہ، چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. وزیرِ اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر الزمان کائرہ بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے .

  • ہم سچ اورحق پر کھڑے ہیں،مخالفین کوایسا پھینٹا لگانا ہے کہ یہ یاد رکھیں گے،عمران خان

    ہم سچ اورحق پر کھڑے ہیں،مخالفین کوایسا پھینٹا لگانا ہے کہ یہ یاد رکھیں گے،عمران خان

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسٹر ایکس لاہور اور مسٹر وائی ملتان میں بیٹھا ہے، ہم نے مل کر انہیں الیکشن میں ہرانا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکا میں شریف خاندان کی طرح ایک طبقہ حکمران بنا بیٹھا تھا، وہ اربوں پتی بن گئے اور اب سری لنکا کا دیوالیہ نکل گیا۔

    جھنگ میں عوامی جلسہ عوام سے خطاب کے دوران انہوں نے شہباز شریف کو مخاطب کرکے کہا کہ ’کرائم منسٹر‘ اور اس کے بیٹے پر 16ارب روپے کرپشن کے کیسز ہیں دراصل ہمارا مقابلہ لوٹوں اور الیکشن کمیشن سے ہے، ن لیگ نے آتے ہی 1100ارب کرپشن کے کیس معاف کرائے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارا نمائندہ جس کو آپ نے ووٹ دیا وہ لوٹا ہو گیا، لوٹا وہ ہوتا ہے جو اپنے ضمیر کا سودا کرتا ہے، لوٹے وہ ہیں جو پیسے کی خاطر عوام کا ووٹ بیچتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سچ اور حق پر کھڑے ہوتے ہیں، 22 کروڑ پاکستانیوں کی منتخب حکومت کو گرایا جاتا ہے، بڑے بڑے ڈاکو ملک پر مسلط کیے گئے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ اتوار کو الیکشن ہمارے ملک کےمستقبل کا فیصلہ کرے گا، ہمیں الیکشن ملک کے مستقبل کے لیے جیتنا ہے، چوروں اور امریکیوں کے غلاموں سے ملک کو بچانا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سوچ رہے ہیں کہ ن لیگ کے ڈاکوؤں کی دھاندلی سے ووٹ کیسے بچانے ہیں، ہم پولنگ ایجنٹس کو دھاندلی رکوانے کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ دھاندلی زیادہ تر خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر ہوتی ہے، وہاں یہ لوگ پیسے دیتے ہیں، پی ٹی آئی کی خواتین اس دھاندلی کو رکوائیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے زندگی میں کوئی چیز ایمانداری سے نہیں کی، سارا بزنس شریف برادران نے کرپشن کے ذریعے بنایا۔پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ ہمارا مقابلہ شریف خاندان اور ان کے درباریوں، لوٹوں اور الیکشن کمیشن سے ہے۔

    انہوں نے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان پر مریم نواز اور حمزہ شہباز سے ملاقاتوں کا الزام لگایا اور کہا کہ ایک مسٹر ایکس لاہور اور ایک مسٹر وائی ملتان میں بیٹھا ہے، ہم نے ان کو الیکشن میں ہرانا اور ایسا پھینٹا لگانا ہے کہ یہ یاد رکھیں گے۔عمران خان نے کہا کہ میری کوشش تھی کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابی عمل لاؤں، اس کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین لانے کی کوشش بھی کی۔

  • ووٹ ڈالنا ہر رکن کا حق اسلیے زیر حراست اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری

    ووٹ ڈالنا ہر رکن کا حق اسلیے زیر حراست اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری

    اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا تمام زیر حراست اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف،پارلیماںی لیڈر ن لیگ خواجہ آصف اس وقت زیر حراست ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ اور سابق فاٹا سے رکن اسمبلی علی وزیر بھی جیل میں ہیں۔ چاروں کے پروڈکشن آرڈر کےلیے سپیکر کو درخواست کردی گئی ہے۔ ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ ووٹ ڈالنا ہر رکن کا حق ہے زیر حراست اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونگے۔تین مارچ کو قومی اسمبلی ہال میں سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ ہوگی۔دو مارچ کی شام تک زیر حراست اراکین کو اسلام آباد پہنچا دیا جائے گا۔