Baaghi TV

Tag: حقوق

  • پی ایف یو جے کا صحافیوں کے حقوق کیلئے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

    پی ایف یو جے کا صحافیوں کے حقوق کیلئے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے صحافیوں کے حقوق کے لیے یکم مئی سے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے ایکشن پلان کی منظوری دے دی صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کےمطابق 3 مئی عالمی یوم صحافت پرملک گیر تحریک چلائی جائےگی، 13 مئی اور 20 مئی کوملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف اورحنا ربانی کھر کی امریکا سے تعلقات پر گفتگو لیک

    صدر پی ایف یو جے کے مطابق 20مئی کے بعد لانگ مارچ کے مرحلے کا اعلان کیا جائےگا،اخباری ملازمین کی طرح الیکٹرانک میڈیا ورکرز کے لیے بھی قانون بنےگا، حکومت نے بھی اپنا مجوزہ مسودہ قانون عدالت میں دیا ہے اس کے علاوہ میڈیا کو انڈسٹری تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے متعلق سفارشات کی تیاری کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    پی ٹی آئی کا کل سے الیکشن مہم شروع کرنے کا اعلان

  • اقلیتی حقوق کے تحفظ کے لئے تمام تر کوششوں کی جائیں گی،ریاض حسین پیرزادہ

    اقلیتی حقوق کے تحفظ کے لئے تمام تر کوششوں کی جائیں گی،ریاض حسین پیرزادہ

    وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے وزارت انسانی حقوق اسلام آباد میں سندھ صوبائی اسمبلی کے رکن انتھونی نوید کی سربراہی میں قومی لابنگ برائے اقلیتی حقوق کے وفد سے ملاقات کی۔شرکا نے وفاقی وزیر کو حالیہ تحقیقات جو ملک میں مختلف اقلیتی برادریوں کو درپیش مسائل پر کی گئی ہیں کے ذریعے جمع کئے گئے اعداد و شمار کے بارے میں بتایا۔

    انہوں نے اقلیتی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ایک چار نکاتی ایجنڈا پیش کیا جس میں پورے ملک میں سینٹری ورکرز کو سماجی تحفظ کے فوائد کی فراہمی، ان کی ملازمتوں کو باقاعدہ بنانے کے مسائل کو حل کرنا، آجروں کے ذریعہ ضروری حفاظتی تربیت، اوزار اور سامان فراہم کرنے کا طریقہ کار وضع کرنا اور مذہب کی بنیاد پر مریضوں کے ساتھ امتیازی سلوک کو روکنے کے لئے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ایک ضابطہ اخلاق آویزاں کرنا شامل تھا۔وفاقی وزیر انسانی حقوق نے ممبران کو اقلیتی حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی تمام تر کوششوں کی یقین دہانی کرائی۔

    انہوں نے صوبائی حکام کو لکھنے کے لئے وزارت کے متعلقہ سیکشن کو ہدایات دیں اور اقلیتوں کی مذکورہ شکایات کو دور کرنے کے لئے صوبائی حکام، خاص طور پر لیبر اور صحت کے محکموں سے سفارشات کے ساتھ رپورٹیں حاصل کرنے کے لئے ہدایات دیں۔وفاقی وزیر نے سندھ میں ہندو برادری کےساتھ ظلم و ستم اور امتیازی سلوک کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ شعور اور تعلیم سے لوگوں کی ذہنیت بدلنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نےکہا کہ عدم برداشت نے ہمارے سماجی بناوٹ کو شدید نقصان پہنچایا ہے جسے ہم روشن خیالی اور درس و تدریس کی مدد سے ہی ٹھیک کرسکتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے اقلیتی حقوق کی حفاظت اور سربلندی کے لئے جو بھی ممکن ہو اکرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ذمہ دار ہیں کہ اقلیتوں کو ان حقوق اور آزادیوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں جن کو آئین کے آرٹیکل 36 میں شامل کیا گیا ہے اور جو ہمارے قائد کے رہنما اصولوں سے بھی ہم تک پہنچے ہیں۔
    C

  • امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر”یوم یکجہتی بلوچستان“ احتجاجی مظاہرہ

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر”یوم یکجہتی بلوچستان“ احتجاجی مظاہرہ

    اسلام آباد :امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر”یوم یکجہتی بلوچستان“ احتجاجی مظاہرہ ا،طلاعات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر کی طر ح اسلام آباد میں بھی ”یوم یکجہتی بلوچستان“ منایا گیا اس سلسلے میں نیشنل پر یس کلب اسلم آباد کے سامنے جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی پاکستان کے مر کزی نائب امیر میاں محمد اسلم ، جماعت اسلامی بلوچستان کے سیکرٹری جنرل مو لانا ہدایت الرحمن ،امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا، زبیر صفدر ،میاں محمد رمضان ،فیض بلوچ ،وراحسن خان دیگر رہنماءنے خطاب کیا ۔

     

     

     

    احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا حکمران گوادر میں ظلم بند کریں اور مظاہرین کو ان کاحق دیں،گوادر کے عوام ایک ماہ سے سڑک پر بیٹھے اپنا حق مانگ رہے ہیں،گوادر کی تاریخ میں پہلی بار خواتین اپنے شیرخوار بچوںکے ہمراہ سڑکوں پرآئیں، پورا گوادر مولانا ہدایت الرحمن کی ”گوادر کو حق دو تحریک“ پر ان کے ساتھ کھڑا ہے۔، انھوں نے کہابلوچ عوام محب وطن اور پرامن ہیں۔ حکمران ان کی آواز نہیں سنیں گے، تو ردعمل آئے گا، ملک میں پسماندہ اور مظلوم طبقات کی کبھی شنوائی نہیں ہوئی۔ ایک خاص طبقہ ایوانوںمیں بیٹھا اپنا مال بنا رہا ہے اور انھیں لوگوں کے مسائل سے کوئی غرض نہیں، مولانا ہدایت الرحمن کی سربراہی میں ”گوادر کو حق دو تحریک“ تب تک جاری رہے گی جب تک گوادر کے رہائشیوں کے تمام جائز مطالبات منظور نہیں ہوجاتے، انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان کا مقدمہ ہر فورم پر لڑ رہی ہے، بلوچستان کے عوام کے تمام آئینی اور قانونی جائز مطالبات کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔

     

     

     

    مو لانا ہدایت الرحمن نے کہا۔ گوادر تحریک کے مطالبات عوامی آواز ہیں، حکومت انھیں اپنی مخالفت میں سمجھنے کی بجائے تسلیم کرے اور عوام کی مشکلات کا خاتمہ کرے۔ مقامی ماہی گیروں کے لیے روزگار کے ذرائع ناپید ہو چکے،گوادر میں بڑے ٹرالروں کے ذریعے غیر قانونی مچھلی کا شکار نہ صرف گوادر کے ماہی گیروں کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے بلکہ اس سے سمندر ی حیات کے خاتمہ اور ماحول کو شدید خطرات لاحق ہیں، انھوں نے کہا گوادر تحریک سی پیک کے خلاف نہیں، کوئی پاگل ہی ہو گا جو ترقی کی مخالفت کرے گا، گوادر تحریک کو سی پیک کی مخالفت سے جوڑنے والے پروپیگنڈا کر رہے ہیں، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ بلوچ عوام محب وطن ہیں، مگر ان کے ساتھ زیادتیاں نہیں ہونی چاہییں، علاقے میں جگہ جگہ چیک پوسٹوں پر لوگوں کی تذلیل نہ کی جائے، سرحدی تجارت پر پابندی ختم کی جائے۔

     

     

    نصر اللہ رند ھاوا نے کہا گوادر میں 10دسمبر کو مولانا ہدایت الرحمن کی قیادت میں تاریخی ریلی نے ریفرنڈم کر دیا کہ وفاقی، صوبائی اور ریاستی ادارے گوادر بلوچستان کے عوام کو حق دیں، مظاہرین پرامن گوادر کی ترقی کے حامی اور پاکستان کے لیے جرات مند بااعتماد عوام ہیں، حکومتیں حالات و مسائل کو الجھانے کی بجائے گوادر ساحل پر ٹرالر مافیا کے خاتمہ اور مقامی ماہی گیروں کے روزگار کو تحفظ دیا جائے، انھوں نے کہا بارڈر پر ایف سی کوسٹ گارڈز کی بجائے صوبائی سول انتظامیہ معاملات کی ذمہ داری لیں، سیکیورٹی کے نام پر غیر ضروری چیک پوسٹس ختم کی جائیں اورعوام کی تذلیل بند کی جائے، شراب خانوں کے لائسنس منسوخ اور منشیات فروشی کا خاتمہ کیا جائے، نصر اللہ رندھاوا نے کہا گوادر کے عوام کا تعلیم، صحت، پانی و روزگار کا حق تسلیم کیا جائے۔

  • خواجہ سراؤں کیخلاف کسی کو لکھنے سے نہیں روک سکتے،چیف جسٹس شرعی عدالت

    خواجہ سراؤں کیخلاف کسی کو لکھنے سے نہیں روک سکتے،چیف جسٹس شرعی عدالت

    خواجہ سراؤں کیخلاف کسی کو لکھنے سے نہیں روک سکتے،چیف جسٹس شرعی عدالت

    وفاقی شرعی عدالت میں ٹرانسجنڈر پروٹیکشن ایکٹ کیخلاف کیس کی سماعت 17جنوری تک ملتوی کر دی گئی

    شرعی عدالت نے درخواست گزار کو گزارشات کی کاپی فریقین کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا شرعی عدالت نے معاملہ سے جڑی تمام درخواستوں کو یکجا کر دیا وکیل نے خواجہ سراوں کیخلاف تضحیک آمیز کالم لکھنے پر اعتراض اٹھا دیا،چیف جسٹس شرعی عدالت نور محمد مسکانزئی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو لکھنے سے نہیں روک سکتے،کسی نے کالم میں کوئی ایسی بات کی ہے تو آپکے پاس قانونی فورم ہے، خواجہ سرا اپنے خلاف چھپنے والے کالم کیخلاف درخواست دائر کر سکتے ہیں،درخواست آئی تو کالم لکھنے والے سے جواب طلب کریں گے،

    دوسری جانب تحریک انصاف کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت خواجہ سراؤں کے حقوق کے لئے کام کر رہی ہے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اسلام آباد میں 3 کروڑ 58 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کئے گئے پاکستان کے پہلے ٹرانس جینڈر پروٹیکشن سنٹر کا افتتاح بھی کیا تھا یہ سنٹر ٹرانس جینڈرز کو قانونی امداد ، صحت کی بنیادی سہولیات ، نفسیاتی مشاورت اور عارضی پناہ گاہ بھی فراہم کرے گا، ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیگر شہروں میں ٹرانس جینڈر پروٹیکشن سنٹر قائم کیئے جائیں گے تاکہ پاکستان کی خواجہ سرا برادری کو مرکزی دھارے میں لایا جا سکے اور ان کے حقوق کو یقینی بنایا جا سکے۔

    قبل ازیں مینگورہ میں خواجہ سراء نے مبینہ خودکشی کی ہے، مینگورہ نشاط چوک میں مبینہ طور پر خواجہ سراء نے گلے میں دوپٹہ ڈال کر خودکشی کرلی. خواجہ سرا عنایت اللہ عرف منئ نشے کا عادی تھا خواجہ سرا کی نعش کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید تفتیش پولیس نے شروع کردی ہے

    خیبرپختونخوا میں خواجہ سراوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات ،خواجہ سراؤں نے ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کردیا ,ٹرانس جینڈر فرزانہ نے کہا کہ خواجہ سرا غزالہ کو نامعلوم افراد کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہے ۔ تھانے میں ایف آئی آر کی پولیس کچھ کرنے سے قاصر ہے،دھکمیوں کی وجہ سے بیشتر خواجہ سرا پشاور چھوڑ کر چلے گئے۔پولیس ہوتے ہوئے بھی خواجہ سرا پشاور شہر میں محفوظ نہیں،

    پولیس کے خلاف پریس کانفرنس کے دوران ڈی ایس پی کانفرنس ہال میں داخل ہوئے،کانفرنس ہال کے باہر پولیس اہلکار بھی پہنچ گئے ،پریس کانفرنس کے بعد ہنگامہ آرائی ہوئی،پریس کلب انتظامیہ اور پولیس الجھ پڑے ، پولیس سے نوحہ کناں خواجہ سرا پریس کلب میں بھی پولیس سے محفوظ نہ رہ سکے خواجہ سراوں کی پریس کانفرنس کے دوران ڈی ایس پی احسان اللہ بدمعاشوں کی طرح حال میں داخل ہوئے، پریس کلب کے فنانس سیکرٹری کے منع کرنے پر ڈی ایس پی نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے دیں

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گی

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    خواجہ سرا بھی اب سکول جائیں گے، مراد راس

    خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے