Baaghi TV

Tag: حلاف

  • خانہ کعبہ کے نئے غلاف میں کیا خاص ہے؟

    خانہ کعبہ کے نئے غلاف میں کیا خاص ہے؟

    نئے اسلامی سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کر دیا گیا ،نئے غلاف کی تیاری میں سعودی عرب کے 150 ماہر کاریگروں نے قریباً 11 ماہ تک کام کیا۔

    نیا غلاف کعبہ انتہائی باریک بینی اور مہارت سے 11 ماہ کے عرصے میں تیار کیا گیا، نیا غلاف 47 ریشمی پینلز پر مشتمل ہے جن پر سونے اور چاندی کے دھاگوں سے قرآن مجید کی 68 آیات مبارکہ کی خوبصورت کڑھائی کی گئی ہے،نئے غلاف کا مجموعی وزن 1,415 کلوگرام ہے، غلافِ کعبہ کی تیاری 7 مراحل پر مشتمل ہوتی ہے جن میں ریشم کی دھلائی، بُنائی، طباعت، کشیدہ کاری، جوڑائی اور معائنہ شامل ہیں۔ تیار ہونے کے بعد اسے خصوصی ٹریلر کے ذریعے مسجد الحرام منتقل کیا جاتا ہے غلاف کی تیاری کے تمام مراحل مکہ مکرمہ میں قائم شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کسوہ کعبہ میں مکمل کئے گئےجہاں ہر مرحلے پر معیار اور نفاست کو یقینی بنانے کیلئےسخت جانچ پڑتال کی جاتی ہے غلاف کعبہ کی تیاری اسلامی فنون، دستکاری اور جدید معیار کی نگرانی کا ایک منفرد شاہکار تصور کی جاتی ہے، جسے ہر سال خصوصی اہتمام کے ساتھ تبدیل کیا جاتا ہے،غلاف کعبہ کی تبدیلی کے دوران زائرین معمول کے مطابق طواف و عبادت میں مصروف رہے۔

    نئے غلاف کی ایک اور انفرادیت اس میں استعمال ہونے والے 7 مختلف اقسام کے کپڑے ہیں بیرونی حصہ سیاہ ریشم سے تیار کیا جاتا ہے جبکہ اندرونی استحکام کے لیے سفید اور آف وائٹ کپاس استعمال ہوتی ہے اسی طرح سرخ اور سبز ریشم مخصوص حصوں اور دروازۂ کعبہ کے پردے میں استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ ابھرا ہوا سبز ریشم اندرونی غلاف کی زینت بنتا ہے۔

    واضح رہے کہ مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی کسوہ فیکٹری سے غلاف کعبہ کو مسجد الحرام منتقل کیا گیا کسوہ فیکٹری کے 250 ماہرین اور حرمین انتظامیہ کے کارکنان تبدیلی کے عمل میں شریک ہوئے، تبدیلی کا کام تقریباً 4گھنٹوں میں مکمل کیا گیا اس سے قبل غلاف کعبہ ہر سال حج کے دوران 9 ذی الحجہ کی صبح کو حجاج کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد تبدیل کیا جاتا رہا تھا جب مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔

    آل سعود خاندان کے شاہ عبدالعزیز پہلے حکمراں تھے جنہوں نے سنہ 1346ھ میں غلاف کعبہ تبدیل کیا انہی کے دور میں 1403 کو غلاف کعبہ کا اندرونی کپڑا تبدیل کیا گیا اور سنہ 1417ھ کو دوبارہ مکمل غلاف تبدیل کیا گیا غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو گرام خالص ریشم استعمال کیا جاتا ہے غلاف کعبہ کی موٹائی 98 سینٹی میٹر ہوتی ہے غلاف کعبہ کی اونچائی 14 میٹر ہے رکنین کی جانب سے غلاف کی چوڑائی 10 اعشاریہ 78 میٹر ہوتی ہے ملتزم کی جانب سے غلاف کی چوڑائی 12 اعشاریہ 25 میٹر، حجر اسود کی سمت سے 10 اعشاریہ 29 میٹر جبکہ باب ابراہیم کی جانب سے 12 اعشاریہ 74 میٹر ہوتی ہے باب کعبہ کی جانب سے غلاف کے نیچے 6 اعشاریہ 32 میٹر اونچا اور تین اعشاریہ تیس میٹر چوڑا اضافہ کپڑا جوڑا جاتا ہے تاکہ غلاف کو چھونے سے بچایا جا سکے۔