Baaghi TV

Tag: حلف

  • وزیراعظم شہباز شریف  کی 34 رکنی وفاقی کابینہ  نے حلف اٹھا لیا

    وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    اسلا م آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔

    باغی ٹی وی : وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی جہاں چیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے پہلے وفاقی وزرا سے حلف لیا جس کے بعد انہوں نے وزرائے مملکت سے حلف لیا وزیراعظم شہبا ز شریف بھی تقریب میں موجود ہیں-


    کابینہ میں 31 وفاقی وزرا اور 3 وزرائے مملکت ہیں جب کہ تین مشیر بھی کابینہ کا حصہ ہیں وفاقی کابینہ میں (ن) لیگ کے 14 اور پیپلزپارٹی کے 9 ارکان شامل ہیں۔


    واضح رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نئی کابینہ کا حلف لینے سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نئی کابینہ سے حلف لینے کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں-


    وفاقی وزرا میں مسلم لیگ ن سے خواجہ محمد آصف احسن اقبال رانا ثناء اللہ سردار ایازصادق رانا تنویرحسین خرم دستگیر مریم اورنگزیب خواجہ سعد رفیق میاں جاوید لطیف ریاض حسین پیرزادہ مرتضی جاوید عباسی اعظم نزیر تارڑ شامل ہیں۔


    پیپلز پارٹی سے سید خورشید شاہ نوید قمر شیری رحمان عبدالقادر پٹیل شازیہ مری سید مرتضی محمود ساجد توری احسان الرحمان عابد حسین بھائیوکابینہ میں شامل ہیں۔

    جے یو آئی سے اسد محمود عبدالواسیع عبدلشکور محمد طلحہ محمود جبکہ ایم کیو ایم سے سید امین الحق اور فیصل سبزواری کابینہ کے رکن ہوں گے۔اسرار ترین شاہزین بگٹی اور طارق بشیر چیمہ بھی حلف اٹھائیں گے۔

    وزرائے مملکت میں عائشہ غوث پاشا ،حنا ربانی کھر، عبدالرحمن خان کانجو اور مصطفے نواز کھوکھر شامل ہیں. قمر زمان کائرہ ، انجینئیر امیر مقام اور مفتاح اسماعیل مشیر ہوں گے۔

  • چودھری سرور حمزہ شہباز سے واقعی حلف لے رہے؟

    چودھری سرور حمزہ شہباز سے واقعی حلف لے رہے؟

    چودھری سرور حمزہ شہباز سے واقعی حلف لے رہے؟

    سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کسی حلف برداری تقریب میں شرکت کی تردید کر دی ہے

    ترجمان چودھری سرور کا کہنا تھا کہ چوہدری محمدسرور کسی سے وزیراعلی کے عہدے کا حلف نہیں لے رہے، سپریم کورٹ میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے

    قبل ازیں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا کہ سابق گورنر پنجاب حمزہ شہباز سے وزارت اعلی ٰکا حلف لیں گے،حلف برادری کی تقریب آج جناح باغ میں منعقد کی جائے گی،ملک میں ہلچل مچی ہوئی ہے، یہ قانون سے مکمل انحراف ہے،اآپ قانون کے برعکس سسٹم بنا رہے ہیں دوست مزاری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا نہ ہی کوئی قانونی مشورہ دیا،اعظم نذیر تارڑ چاہتے تھے کہ عدالت حکم دے کہ 6 اپریل کو اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو،میں نے کہا کہ یہ لکھ کر نہیں دوں گا کہ ووٹنگ لازمی ہو گی یہ کہا کہ لکھ کر دے سکتا ہوں کہ ڈپٹی اسپیکر قانون کے مطابق سختی سے عمل کروائے گا کہا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر قانون کے برعکس کوئی اقدام نہیں اٹھائے گا،اسمبلی رولز ہاوس کو برقرار رکھنے کیلئے لامحدود اختیار دیتا ہے،اسمبلی اجلاس صدارت کرنے والا ہاوس کو برقرار رکھنے کیلئے ملتوی کرسکتا ہے،پراسیسنگ افسر ہاوس برقرار رکھنے کیلئے کسی بھی رکن کو معطل کر سکتا ہے دوست مزاری نے میرے موقف کو استعمال کرتے ہوئے فائدہ حاصل کرنا شروع کر دیا ، اگر یہ معاملہ ہائی کورٹ کو بھیجا گیا تو حکومت کی نمائندگی کروں گا،ابھی استعفے دینا کا نہیں سوچا اگر ایسی صورتحال بنی تو ضرور سوچوں گا

    تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    عمران خان رونے نہیں لگا ، بعض خوشی کے آنسو ہوتے ہیں،شیخ رشید

    وزیراعظم نے استعفے پر غور شروع کر دیا

    پنجاب اسمبلی،صوبائی وزیر نے صحافی کا گلہ دبا دیا،صحافیوں کا احتجاج

    شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

    دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

    دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

    دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

    3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

    عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز

    ہم ہوا میں تو فیصلہ نہیں دینگے، سب کو سن کر فیصلہ دینگے،چیف جسٹس، سماعت ملتوی

    جس دن ووٹنگ ہونا تھی اس دن رولنگ آ گئی،چیف جسٹس کے ریمارکس

  • حلف کیلیے خود ایوان میں حاضر ہونا پڑے گا،چیئرمین سینیٹ کا اسحاق ڈار کو جواب

    حلف کیلیے خود ایوان میں حاضر ہونا پڑے گا،چیئرمین سینیٹ کا اسحاق ڈار کو جواب

    حلف کیلیے خود ایوان میں حاضر ہونا پڑے گا،چیئرمین سینیٹ کا اسحاق ڈار کو جواب
    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسحق ڈار کے خط کا جواب دے دیا ہے، چیئرمین سینیٹ نے خط میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار کورکنیت کا حلف لینے کے لیے خود ایوان میں حاضر ہونا پڑے گا،

    چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ن لیگی سینیٹر اسحاق ڈار کو لکھے گئے جوابی خط میں مزید کہا گیا کہ ن لیگی سینیٹر اسحاق ڈار کے خط کا قانونی جائزہ لیا گیا سینیٹ کے اپنے قواعد و ضوابط ہیں،اسحاق ڈار کا ویڈیو لنک کے ذریعے حلف نہیں لیا جا سکتا، ہائی کمشنرلندن کے ذریعےحلف لینے کی بھی کوئی گنجائش نہیں ورچوئل حلف لینا غیر آئینی اقدام ہے،

    چیئرمین سینیٹ نے خط کی کاپی اسحاق ڈار کو ارسال کر دی چیئرمین سینیٹ کے جوابی خط میں سینیٹ قواعد و ضوابط کا حوالہ دیا گیا

    قبل ازیں سابق وزیرخزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے سینیٹ کی نشست کا حلف اٹھانے کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھا تھا، اور اس خط کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھی بھجوا ئی گئی تھی،اسحاق ڈار نے خط کے ہمراہ لندن میں اپنے معالج کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ بھی ارسال کی تھی،

    اسحاق ڈار نے صادق سنجرانی کو لکھے خط میں مؤقف پیش کیا ہے کہ 3 مارچ 2018 کو سینیٹ کی نشست پر میرے انتخاب کو چیلنج کرنے سے پیدا ہونے والا قانونی تنازعہ حل ہو چکا ہے 21 دسمبر 2021 کو سپریم کورٹ نے سول اپیل مسترد کردی، جس کے بعد عدالت عظمی کا 8 مئی 2018 کا ممبر شپ کی معطلی کا حکم نامہ ختم ہوگیا ہے، اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے 10 جنوری 2022 کا میری سینٹ نشست پر کامیابی کو معطل کرنے کا اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

    تاہم قانونی رکاوٹیں دور ہونے کے بعد بطور منتخب سینیٹر حلف اٹھانے کے لیے تیار ہوں، تاہم برطانیہ میں زیرعلاج ہونے کے سبب فی الحال ذاتی طور پر آنے سے قاصر ہوں، اس لئے بطور سینیٹر ورچوئل، ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لیا جائے، یہ طریقہ سپریم کورٹ میں پہلے ہی زیر استعمال ہے۔

  • شوکت ترین نے آج سینیٹرکے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    شوکت ترین نے آج سینیٹرکے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    مشیر خزانہ شوکت ترین نے آج سینیٹ کے اجلاس میں بطور سینیٹر حلف لے لیا۔

    باغی ٹی وی : شوکت ترین 20 دسمبر کو خیبرپختونخوا کی سیٹ سے 87 ووٹ لے کر سینیٹ کی نشست پر کامیاب ہوئے تھے ،خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی سیٹ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی ۔

    145 کے ایوان میں سے سینیٹر کیلئے 73 ووٹ درکار تھے شوکت ترین نے 87 ووٹ حاصل کئے عوامی نیشنل پارٹی کے شوکت امیر زادہ ، پاکستان پیپلزپارٹی کے محمد سعید اور جے یو آئی ف کے ظاہر شاہ بھی سینیٹر کے امیدوار تھے ۔

    بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والی جے یو آئی کوسینیٹ انتخاب میں ذلت آمیزشکست:شوکت ترین سینیٹر بن گئے

    145 ارکان پر مشتمل صوبائی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے 94 ارکان تھے ، صوبائی اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت جے یو آئی ف ہے ، جس کے ارکان کی تعداد 15 ، اے این پی کی 12 ، مسلم لیگ ن کی 7، پاکستان پیپلزپارٹی کی 5 اور بلوچستان عوامی پارٹی کی 4 ہے ۔

    خیبرپختونخوا کی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے3 اور مسلم لیگ ق کا 1 امیدوار ہے جبکہ 4 ارکان آزاد ہیں ۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل شوکت ترین نے یہ عہدہ رواں سال مارچ میں سنبھالا تھا اور اکتوبر تک اپنے فرائض انجام دیئے تھے۔ تاہم وزیراعظم کے خصوصی اختیارات ختم ہونے کے بعد انہیں دوبارہ مشیر خزانہ منتخب کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے آج دو اہم اجلاس طلب کرلئے:

    سینیٹ میں جے یو آئی کوشکست کے بعد سوشل میڈیا پرایک بحث رہی کہ اکثروبیشتر مقامات پر ن لیگ ، مرکزی جمعیت اہلحدیث، سمیت درجنوں دیگرجماعتوں نے جے یو آئی ف کی حمایت کی جس کی وجہ سے اس کے ووٹ میں اضافہ اور بلدیاتی انتخابات میں اکثرجگہ پروہ جیت رہی ہے لیکن سینیٹ میں‌ ہار اس گروہ کی ایلیٹ کلاس جے یو آئی ف کی حمایت نہیں کرتی جس کی وجہ سے یہ شکست ہوئی ہے-

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

  • عدالت نے دیا فیصل واوڈا کو ایک اور جھٹکا

    عدالت نے دیا فیصل واوڈا کو ایک اور جھٹکا

    عدالت نے دیا فیصل واوڈا کو ایک اور جھٹکا

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس رکوانے کی انٹراکورٹ اپیل بھی مسترد کر دی گئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ سنایا ،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے الیکشن کمیشن کو نااہلی کیس کا2 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بیان حلفی سپریم کورٹ کے احکامات کے نتیجے میں دیا گیا تھا، الیکشن کمیشن میں کیا پروسیڈنگز چل رہی ہیں جو آپ رکوانا چاہتے ہیں؟ وکیل نے کہا کہ سینیٹ میں فیصل واؤڈا کے مدمقابل امیدوار نے بیان حلفی کی بنیاد پر نااہلی کی درخواست دی ہے،عدالت نے کہا کہ اگر آپ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کراتے ہیں تو بیان حلفی جمع کراتے ہیں،اگر گزشتہ الیکشن میں جمع کرایا گیا بیان حلفی بھی جھوٹا ہو تو وہ امیدوار الیکشن لڑنے کا اہل نہیں،

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ فیصل واؤڈا نے جو بیان حلفی دیا تھا کیا وہ درست تھا؟ وکیل فیصل واوڈا نے کہا کہ بیان حلفی درست تھا، ہم نے الیکشن کمیشن میں بھی لکھ کر دے رکھا ہے، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پھر آپ کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، بیان حلفی کی تحقیقات مکمل ہونے دیں، ادھر بھی آپ نے ڈیڑھ سال جواب جمع نہیں کرایا، عدالت نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کر دیتے ہیں کہ معاملے کو ایک ماہ میں نمٹائے،

    کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی

    استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی

    میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن یہ کام ضرور کریں، فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں بیان

    نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا

    فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا

    فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے کیونکہ  صادق اور امین نہیں رہے۔ سپریم کورٹ دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نا اہل قراردے چکی ہے