Baaghi TV

Tag: حلیم عادل شیخ

  • دعا بھٹو  اور حلیم عادل شیخ کے درمیان علیحدگی

    دعا بھٹو اور حلیم عادل شیخ کے درمیان علیحدگی

    سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت نے دعا بھٹو کی حلیم عادل شیخ سے خلع کی درخواست منظور کر لی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ فریقین کے درمیان مصالحت کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔عدالت نے بچے کے اخراجات کی مد میں حلیم عادل شیخ کو 24 ہزار روپے ماہانہ دینے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے بچے کے اخراجات سے متعلق کیس کی مزید سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن سندھ اسمبلی دعا فاطمہ بھٹو نے شوہر رکن سندھ اسمبلی اور قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ سے خلع لینے کی درخواست واپس لے لی تھی۔دعا بھٹو نے خلع کی درخواست میں شوہر پر ذہنی تشدد اور ان کی پہلی بیوی کی جانب سے ذاتی زندگی میں مداخلت جیسے الزامات لگائے تھے۔ساتھ ہی دعا بھٹو نے درخواست میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں حق مہر کے بھی پانچ لاکھ روپے ادا نہیں کیے گئے اور عدالت سے انہوں نے خلع کے ساتھ ساتھ نان و نفقہ کی مد میں ماہانہ 7 لاکھ روپے دلوانے کی درخواست بھی دائر کی تھی۔ دعا بھٹو نے خلع کے ساتھ ساتھ عدالت سے استدعا کی تھی کہ انہیں بیٹے کی پرورش ان کے حوالے کی جائے اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت بھی دی جائے۔تاہم حلیم عادل شیخ کو نوٹس جاری ہونے کے چند دن بعد دعا بھٹو نے اچانک خلع کی درخواست واپس لے لی تھی۔

  • پی ٹی آئی رہنما  حلیم عادل شیخ  پر  بلوچستان میں مقدمہ درج

    پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ پر بلوچستان میں مقدمہ درج

    کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور دیگر کے خلاف تھانہ بوستان ضلع پشین بلوچستان میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی :حلیم عادل شیخ پر بلوچستان میں ریاست اور اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز تقریریں کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ درج ہونے پر ی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، سندھ ہائیکورٹ میں حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت کی سماعت کچھ دیر میں ہوگی-

    حلیم عادل شیخ کے خلاف درج مقدمے میں 28 نامزد افراد سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ بوستان تھانے کے لیویز افسر عبدالغنی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے مقدمے میں صوبائی رہنماء شریف توخی، اشتہاری ملزم عبدالباری کاکڑ ، جہانگیررند ، مرکزی رہنماء میر اشفاق، نوابزادہ شریف جوگیزئی، معظم بٹ، مہوش جنجوعہ، عبدالباری بڑیچ، شاندانہ گلزار اور خورشید احمد نامزد ہیں جبکہ شہریار آفریدی، رحیم کاکڑ، عتیق کاکڑ اور دیگر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے،مذکورہ حکام نے تھانے کی حدود میں ریاست مخالف وال چاکنگ مٹانے کا حکم دیا تھا۔

    یہ ٹیم خواجہ سراؤں کے ساتھ کھیلتی تو بھی ہار جاتی،شیخ رشید کی قومی …

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ پتہ چلا پی ٹی آئی کی جانب سے ریاست مخالف نعرے لکھے گئے تھے، عطاء اللہ نیازی، سیف اللہ کاکڑ، صحبت تارن، رانا سلیم اور عتیق خان نے چاکنگ کی تھی، کلی خانان بوستان میں عتیق خان کے گھر پر پی ٹی آئی رہنماوں کا جلسہ تھا، تمام رہنماؤں نے ریاست اور داروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریریں کی، یہ عمل عوام کو اکسانے، انتشار پھیلانے اور بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔

    لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے شہداء کی نمازجنازہ ادا،وزیراعظم کی شرکت

  • الیکشن کمیشن نے میرے حلقے کے فارم 45 ویب سائٹ سے ڈیلیٹ کر دیئے،حلیم عادل شیخ

    الیکشن کمیشن نے میرے حلقے کے فارم 45 ویب سائٹ سے ڈیلیٹ کر دیئے،حلیم عادل شیخ

    پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تقریبا سال ڈیڑھ کے بعد الیکشن کمیشن آنا ہوا ہے، افسوس کی بات ہے کہ سائلیں کے لئے الیکشن کمیشن کا آفس بند ہے،

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ان کو تنخواہیں عوام کے پیسوں سے ملتی ہیں،اگر درخواست دینی ہے تو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے، شرمناک پہلو ہے کمپلین کے لئے باہر ڈٰیسک بنایا گیا ہے، اس کا مطلب ادھر ہی ڈسٹ بن رکھی ہے جو کمپلین آئیں وہیں ڈال دی جائیں،اتنی کمپلین آرہی ہیں کہ اندر تاب نہیں لا رہے ہیں،آج ملک میں ہیجانی ، طوفانی، اور پریشانی کی کیفیت ہے، تمام حالات کے زمہ دار موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی ہے، چیف الیکشن کمشنر جسٹس فخر الدین ابراہیم جیسے بھی ہم نے دیکھے ،عوام کے اعتراض پر انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا، 2024 کا الیکشن دھاندلی زدہ سلیکشن ہوا ہے،پوری قوم نے اس دھاندلی زدہ الیکشن کو مسترد کر دیا ہے، پوری دنیا نے دیکھا کس طرح الیکشن میں جعلسازی کی گئی ہے، اگر یہ آر اوز عدلیہ سے ہوتے تو یہ ظلم نہیں ہوتا، لیکن رات کے اندھیرے میں فیصلہ تبدیل کیا گیا، ہمارا بل چھین کر ناجانے کیا جوتا، چمٹا، دیا گیا، پھر بھی عوام نے ووٹ دیکر ہمیں جتوایا،

    حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس تمام فارم 45 موجود ہیں، جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کے پاس بھی فارم 45 موجود ہیں،میرے حلقے این اے 238 میں 84ہزار کے قریب ووٹ تھے ایم کیو ایم کے دس ہزار،9 فروری کو میرے 36 ہزار اور ایم کیو ایم کے 54 ہزار کر دیئے گئے، ہمارے پاس تمام فارم 45 موجود ہیں، الیکشن کمیشن نے 14 دنوں میں فارم 45 اپلوڈ کرنے تھے، لیکن تین روز قبل الیکشن کمیشن نے فارم 45 اپلوڈ کر دیئے، جو فارم 45 الیکشن کمیشن نے اپلوڈ کئے ان پر وائٹو کو استعمال کیا گیا، تمام فارم 45 پر وائٹو اور اوور رائٹنگ کی گئی ہے، جس کے بعد میڈٰیا اور سوشل میڈیا پر ان کا تماشا بنا، جس کے بعد میرے حلقے کے فارم ویبسائٹس سے ڈیلیٹ کر دیئے، میں نے گزشتہ روز انک رموور بھیجوائے ہیں ،نقل کے لئے عقل استعمال کرتے تو تھوڑی بدنامی سے بچتے،44 ارب سے بہت سارے انک رمور مل جائیں گے، فارم 45 پر وائٹو نہیں یہ بلیک انک ہے جس نے الیکشن کمیشن کا منہ کالا کر دیا ہے، وائٹو کا فارمولا فیل ہوگیا ہے، اب سنا ہے کہ میرے فارم 45 ڈٰیلیٹ کر کے نئے فارم بنائے جارہے ہیں، اب لگتا ہے جعلی فارم 45 بنا کر اپلوڈ کرنے والے ہیں،پوری قوم اس جعلی الیکشن کو نہیں مانے گی، پوری قوم نے عمران خان ووٹ دیا ہے،ہم نے عمران خان کو آزاد کرانا ہے۔

    مجھے اپنی جماعت میں جگہ بنانے کیلئے بارہ برس بہت زیادہ محنت کرنا پڑی،مریم نواز

    ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی خواتین سولجرز نے کی قومی دفاع میں ایک نئی روایت قائم

    خواتین کو مساوی حقوق کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے ،وزیراعظم

    قصور میں ایک اور جنسی سیکنڈل،خواتین کی عزت لوٹ کر ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    یومِ خواتین مریم نواز کے نام، تحریر:محمد نورالہدیٰ

    خواتین کو با اختیار بنا نے کیلیے صلاحیتوں کو نکھارنے پر کام کرنا ہو گا،نیلوفر بختیار

    عورت مارچ رکوانے کے لئے درخواست خارج

    عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

    اسلام آباد: عورت مارچ اور یوم خواتین ریلی کے شرکا میں تنازع، عورت مارچ شرکاء نے دیکھتے ہی غلیظ نعرے اورپتھراو شروع کردیا

    عورت مارچ پر پتھراوَ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

    حنا پرویز بٹ "عورت مارچ” کے حق میں کھڑی ہو گئیں

    خواتین وارڈنز کئی شعبوں میں مرد وارڈنز سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہیں،سی ٹی او لاہور

  • مجھے ایڈز کے مریضوں والے وارڈ میں بند رکھا گیا ہے،حلیم عادل شیخ

    مجھے ایڈز کے مریضوں والے وارڈ میں بند رکھا گیا ہے،حلیم عادل شیخ

    انسداددہشت گردی عدالت، کراچی میں نو مئی کے واقعات کے درج مقدمات کا معاملہ ، پی ٹی آئی سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ انسداددہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے

    سماعت کے دوران حلیم عادل شیخ پھٹ پڑے،حلیم عادل شیخ کا عدالت میں کہنا تھا کہ قانون کے مطابق جیل میں جو سہولت فراہم کرنی چاہئے وہ نہیں دی جارہی ، مجھے ایڈز کے مریضوں والے وارڈ میں بند رکھا گیا ہے، ہم انسان ہیں قانون جو حق دیتا ہے اس کے مطابق سہولیات ملنی چاہیں،ہم سب ضمیر کے قیدی ہیں، ہمار لیڈر بھی سزا بھگت رہا ہے، میں آج پریس کانفرنس کردوں، اپنے ضمیر کا سودا کردوں تو کل رہا ہو جاوں گا،جن لوگوں نے اپنے ضمیر کا سودا کیا وہ آرام سے بیٹھے ہیں،میرے خلاف کئی مقدمات درج ہیں، وکلا اور فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے،آخر کب تک ہمیں بے گناہ بند رکھیں گے؟ 8 فروری کے بعد بالاخر ہمیں جیلوں سے رہا کرنا پڑے گا،ہم ملک کے قانون،نظام اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،

    عدالت نے حلیم عادل شیخ کو جیل میں ملنے والی سہولیات کی تفصلات طلب کرلیں،عدالت نے کیسز کی مزید سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی

    سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈ ،اجتماعی زیادتی واقعہ پر عدالت نے نوٹس لے لیا

    لڑکیوں سے برہنہ پریڈ کروانے کے دو ملزم عدالت پیش

    لڑکیوں سے برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کا واقعہ، ایم ایل او پر بھی لگ گیا گھناؤنا الزام

    برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس، متاثرہ لڑکیاں عدالت پیش،بیان ریکارڈ کروا دیا

    برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس،لڑکیوں نے ڈر کے مارے گاؤں چھوڑ دیا

  • حلیم عادل شیخ مزید 3 مقدمات میں گرفتار

    کراچی: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کو مزید 3 مقدمات میں گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: حلیم عادل شیخ کو تھانہ فیروز آباد میں 2022 کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ تھانہ ملیر سٹی اور نیو ٹاؤن تھانے میں درج مقدمات میں بھی انہیں گرفتار کیا گیا ہے کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تینوں تھانوں کے تفتیشی افسران کو جیل میں تحقیقات کی اجازت دے دی ہے،مقدمات میں نامزد علی زیدی، عزیز جی جی، اور دیگر پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں حلیم عادل شیخ کو نامعلوم ملزمان کے خلاف درج مقدمات گرفتار کیا گیا ہےحلیم عادل شیخ کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت منظور ہوچکی ہے-
    https://x.com/PTIofficial/status/1737098585068454235?s=20
    https://x.com/HaleemAdil/status/1737093428197089545?s=20
    دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں حلیم عادل شیخ کی ممکنہ گرفتاری اور خفیہ انکوائریوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں ایف آئی اے اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سے آئندہ سماعت پر تحریری جواب طلب کرلیا عدالت نے حلیم عادل شیخ کو کسی بھی گمنام ایف آئی آر اور انکوائری میں گرفتار کرنے سے روک رکھا ہے، عدالت نے اجازت کے بغیر حلیم عادل شیخ کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی: مقدمہ میمن گوٹھ تھانے میں شہری محمد امان کی مدعیت میں درج کیا گیا،مدعی مقدمہ کے مطابق حلیم عادل شیخ نے پراپرٹی کے معاملے میں جعلسازی اور دھوکا دہی کی، 400 پلاٹس کی رقم چھ کروڑ ادا کرنے کے بعد پتا چلا کہ ہاؤسنگ اسکیم ہی نہیں تھی،مدعی کا الزام ہے کہ حلیم عادل شیخ سے رابطہ کیا تو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ کو ایک ڈی ایس پی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور ان کی سرکاری گاڑی کو نذر آتش کرنے سے متعلق کیس میں پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

    گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی کی خبریں اور قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں،وزیر …

    گزشتہ روز کیس کے تفتیشی افسر نے حلیم عادل شیخ سے پوچھ گچھ کے لیے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے انتظامی جج کے سامنے پیش کیاتفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈی ایس پی جمعہ دین نے بطور شکایت کنندہ الزام عائد کیا کہ حلیم عادل شیخ نے ریٹائرڈ کیپٹن جمیل احمد، اکرم چیمہ اور پی ٹی آئی کے 14 نامعلوم کارکنوں کے ساتھ مل کر انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اور سرکاری موبائل وین کو آگ لگا دی اور 10 مئی کو کراچی میں ان کا ذاتی سامان بھی چھین لیا گیا۔

    شٹر ڈاؤن ہڑتال نے ثابت کیا کہ کاروباری طبقہ مسائل کےشکنجے میں ہے،شیخ رشید

    انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف فسادات، پولیس اہلکاروں کو ان کے فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنے، ان سے بدتمیزی کرنے، ایک سرکاری گاڑی کو نذر آتش کرنے اور دہشت گردی پھیلانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،تفتیشی افسر نے پی ٹی آئی رہنما کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئےکہا کہ تفتیش اور دیگر قانونی کارروائیاں مکمل کرنی ہیں تاہم جج نے حلیم عادل شیخ کو تین دن کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا اور تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ انہیں تفتیشی رپورٹ کے ساتھ اگلی تاریخ پر پیش کریں۔

    کچھ لوگ پاکستان کا خوبصورت چہرہ تباہ کرناچاہتے ہیں،نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور

    پی ٹی آئی کی سینئر قیادت بشمول 11 سابق قانون سازوں پر 9 مئی کو ہونے والے مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ اور تشدد کے تقریباً چار مقدمات درج کیے گئے تھے حلیم عادل شیخ ان مقدمات میں اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے تین ماہ تک روپوش رہے اور اس وقت تک وہ منظرعام پر نہیں آئےتاہم وہ تین مقدمات میں پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرنے کے بعد منظر عام پر آئے۔

    بجلی کے بلوں میں اضافے پرسراج الحق نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

  • پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کی تنظیم تحلیل

    پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کی تنظیم تحلیل

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی ڈویژن کی تنظیم تحلیل کردی گئی، پی ٹی آئی سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی: نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان جلد کیا جائے گا،پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی جانب سے صوبے میں پی ٹی آئی کی تنظیم نو کی منظوری دیدی گئی ہے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی جانب سے صوبے میں پی ٹی آئی کی تنظیم نو کی منظوری دیدی گئی ہے۔
    https://twitter.com/PTIKHIUpdates/status/1675044256304492544?s=20
    جنرل سکریٹری پی ٹی آئی سندھ نے کراچی کابینہ تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاجنرل سکریٹری پی ٹی آئی سندھ کا کہنا تھا کہ جلدہی پی ٹی آئی کراچی کی نئی کابینہ کا اعلان کیا جائے گا۔

    ملک بھر میں ٹریفک حادثاث میں 10 افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں …

    دوسری جانب تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چودھری محمد عدنان نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،چودھری محمد عدنان نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ریاستی اداروں پر حملے کا گھناؤنا کھیل کھیلا گیا، میں ان واقعات کی مذمت کرتا ہوں، جو جو بھی ملوث ہیں انہیں سزا ملنی چاہیے، میں نے 26 اپریل کو پی پی 11 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا تھا، ہمیں کینٹ سمیت راولپنڈی سے مینڈیٹ اس لئے ملا کہ ہم اداروں کے حمایتی تھے۔

    امریکا،مسلم سیاستدان خاتون پر تشدد

    سابق ایم پی اے نے کہا کہ 2018 میں لوگوں نے فوج کی محبت اور احترام میں ہمیں ووٹ دیا تھا، میں نے پارٹی کو سمجھایا تھا کہ بیانیہ سے آپ کھائی میں گر رہے ہیں، اداروں پر حملے کا جو منصوبہ راولپنڈی مین بنایا گیا میں اس کا مخالف تھا، پاک فوج نے شہادتیں دے کر ملک پر آنچ نہیں آنے دی، میں آج بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرتا ہوں، راولپنڈی شہر میں لینڈ مافیا کے خلاف لڑتا رہا ہوں۔

    کے پی کے سابق وزیر اور ایم پی اے کے گھر پر پولیس کا …

  • مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کے غیر حاضر 11 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ

    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کے غیر حاضر 11 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ

    کراچی: میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 اراکین کے جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کو صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے پارٹی سے نکال دیا،جن میں 10 یوسی چیئرمین اور ایک وائس چیئرمین شامل ہے۔

    باغی ٹی وی: حلیم عادل شیخ نے 11 بلدیاتی اراکین کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے جمع کروائےگئے جوابات اطمینان بخش نہیں ہیں، تمام جوابات ایک جیسے اور اسٹیریو ٹائپ ہیں جبکہ نوٹیفکیشن میں مومن آباد ٹاؤن کے وائس چیئرمین محمد کبیر پر پارٹی کے خلاف سازش کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جن اراکین کو پارٹی سے خارج کیا گیا ہے ان میں مومن آباد کے اسد اللہ ،صلاح الدین، امجد علی، ملیر کے عاصم حیدر اور صدر ٹاؤن کے اسلم خان نیازی اور مورڑو میربحرکے زبیر موسیٰ بھی شامل ہیں، شاہ فیصل کالونی کے سلیمان خان، منگھو پیر کے عزیز اللہ اور لیاری کے عبدالغنی کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہےجبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب صنوبر فرحان کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے-

    عید سے پہلے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو طلبی کا نوٹس جاری

    واضح رہے کہ 15 جون کو ہونے والے میئر و ڈپٹی میئر کراچی کے الیکشن میں حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار تھے جبکہ پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار مرتضیٰ وہاب تھے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے 31 ارکان کے غیر حاضر رہنے کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لیکر میئر کراچی منتخب ہو گئے تھےجبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو 160 ووٹ ملے، پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

    پاکستان کو ٹیکس ریونیو میں اضافے کی ضرورت ہے،اسحاق ڈار

    عمران خان کو ٹھکانہ مل گیا؟ نواز کی اگست میں واپسی، الیکشن کب ہونگے؟

    دلہن کی تلاش میں ناکامی،نوجوان نے زہر پی لیا

  • صلح یا کچھ اور،دعا بھٹو نے خلع کا دعویٰ واپس لے لیا

    صلح یا کچھ اور،دعا بھٹو نے خلع کا دعویٰ واپس لے لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صلح ہو گئی یا کچھ اور ،دعا بھٹو نے خلع کا دعویٰ واپس لے لیا

    تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو نے شوہر کے خلاف خلع کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا جو واپس لے لیا گیا ہے،دعا بھٹو نے فیملی کورٹ ملیر میں خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا، اب خلع کار دعویٰ واپس لے لیا اور عدالت میں دعویٰ واپس لینے پر موقف اپنایا کہ میں نے رہائش ضلع ملیر سے اولڈ کراچی منتقل کردی ہے جس وجہ سے ضلع ملیر کی کورٹ سے کیس واپس لے رہی ہوں درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے عدالت نے خلع کا دعویٰ واپس لینے پر کیس خارج کردیا۔

    قبل ازیں گزشتہ روز ہی تحریک انصاف کی رہنما، رکن سندھ اسمبلی طاہرہ دعا بھٹو نے اپنے شوہر حلیم عادل شیخ سے سات لاکھ روپے ماہانہ کا مطالبہ کیا تھا،ایم پی اے دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ کو دعا بھٹو کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا ہے، ملیر کورٹ میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی دعا بھٹو کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ بچے کی پرورش کیلئے ماہانہ 5 لاکھ روپے اور گھر کے اخراجات اور کرائے کی مد میں دو لاکھ روپے ،کل سات لاکھ روپے دیئے جائیں درخواست میں ان کاکہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کی بد تمیزی کی وجہ سےذہنی طور پریشان ہوں انہوں نے میری زندگی تباہ کردی ہے، نامناسب رویے کی بنا پر میں اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی حلیم عادل شیخ سے خلع دلائی جائے اور ساتھ ہی 5 لاکھ روپے ماہانہ خرچے کا بھی حکم دیا جائے

    سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈکروانے،20 افراد کی اجتماعی زیادتی پر کمیٹی قائم

    سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈ ،اجتماعی زیادتی واقعہ پر عدالت نے نوٹس لے لیا

    لڑکیوں سے برہنہ پریڈ کروانے کے دو ملزم عدالت پیش

    لڑکیوں سے برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کا واقعہ، ایم ایل او پر بھی لگ گیا گھناؤنا الزام

    برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس، متاثرہ لڑکیاں عدالت پیش،بیان ریکارڈ کروا دیا

    برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس،لڑکیوں نے ڈر کے مارے گاؤں چھوڑ دیا

  • حلیم عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو نے خلع کے بعد بچے کی‌ حوالگی کیلئے درخواست دائر کردی

    حلیم عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو نے خلع کے بعد بچے کی‌ حوالگی کیلئے درخواست دائر کردی

    کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو نے خلع کے بعد بچے کی‌ حوالگی کیلئے درخواست دائر کردی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی ملیر کورٹ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو نے خلع کے ساتھ بچے کا سربراہ مقرر کرنے، حق مہر کی رقم کی ادائیگی اور ماہانہ اخراجات سے متعلق درخواست دائر کردی ہے۔

    دیا:ہرکوئی اپنی فکرکرنے لگا

    دائر کردہ درخواست میں دعا بھٹو نے موقف اپنایا ہے کہ مجھے 5 لاکھ روپے حق مہر اور 5 لاکھ روپے بچے کی کفالت کے لیے دلوائے جائیں، اس کے علاوہ رہائش کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ ادا کئے جائیں کیونکہ انہوں نے مجھے کرائے ایک فلیٹ میں رکھا ہوا ہے۔

    دعا بھٹو نے عدالت سے یہ اجازت بھی مانگی ہے کہ وہ بچے کو ملک سے باہر کہیں بھی لے جا سکیں حلیم عادل شیخ سے میرا اصل شناختی کارڈ، بچے کا پیدائشی سرٹیفکیٹ اور بے فارم بھی واپس دلوایا جائے۔

    پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں دہشت گردی کا خطرہ

    انہوں نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ حلیم عادل شیخ سے ان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور 5 لاکھ روپے حق مہر مقرر کیا گیا تھا جو تاحال ادا نہیں کیا گیاجبکہ نکاح نامہ بھی حلیم عادل شیخ کے پاس ہے جو انہیں فراہم نہیں کیا گیا۔

    دعا بھٹو نے کہا کہ 10 ستمبر 2019 کو بیٹا کامل حلیم پیدا ہوا تھا،حلیم عادل شیخ کی پہلی شادی کے بارے میں بعد میں معلوم ہوا،حلیم عادل شیخ کی پہلی بیوی اور بچے میری زندگی میں مداخلت کرتے ہیں، روز بہ روز حلیم عادل شیخ کا رویہ تبدیل ہوتا رہا ہےاور وہ مجھے نظر انداز کرتے رہے ہیں۔

    درخواست میں ان کاکہناتھا کہ حلیم عادل شیخ کی بد تمیزی کی وجہ سےذہنی طور پریشان ہوں انہوں نےمیری زندگی تباہ کردی ہے، نامناسب رویے کی بنا پر میں اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی حلیم عادل شیخ سے خلع دلائی جائے اور ساتھ ہی 5 لاکھ روپے ماہانہ خرچے کا بھی حکم دیا جائے۔

    دعا بھٹو کا شوہر حلیم عادل سے خلع کیلئے عدالت سے رجوع؛ شوہر کا دباؤ یا سازش کا…