Baaghi TV

Tag: حلیم عادل

  • عدالت پولیس کی عزت کرنا چاہتی ہے پولیس عزت کروانا سیکھے،سندھ ہائیکورٹ

    عدالت پولیس کی عزت کرنا چاہتی ہے پولیس عزت کروانا سیکھے،سندھ ہائیکورٹ

    سندھ ہائی کورٹ ، عدالت کی جانب سے روکنے کے باوجود سابق اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کا معاملہ،آئی جی سندھ کے خلاف حلیم عادل شیخ کے بیٹے کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی

    پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے آئی جی سندھ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جواب جمع کرادیا ہے، آئی جی سندھ کے خلاف لفظ” توہین عدالت ” استعمال کرنے پر عدالت نے پراسیکیوٹر پر اظہار برہمی کیا، جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت پولیس کی عزت کرنا چاہتی ہے لگتا ہے آپ لوگ عزت کروانا نہیں چاہتے،بار بار استدعا کے باوجود ہم نے آئی جی سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری نہیں کیا تھا، شاید میں آخری جج ہوں گا جو آئی جی سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کروں گا، پراسیکیوٹر نے کہا کہ ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں، پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے،

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ ایس ایچ او پریڈی عامر اکرام اور انسپکٹر سجاد حسین، اے ایس آئی وسیم مرزا کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کردی گئی، 27 جولائی 2023 کے احکامات کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی، ڈی آئی جی ویسٹ نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف 2 مقدمات درج ہیں کوئی نیا مقدمہ درج نہیں کیا گیا، حلیم عادل شیخ کو عدالت کی جانب سے این او سی حاصل کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا،

    عدالت نے پولیس رپورٹ پر حلیم عادل شیخ کے وکیل سے جواب الجواب طلب کرلیا،عدالت نے آئی جی سندھ اور دیگر پولیس افسران کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا،عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی

  • پہلے کہتے تھے کیوں نکالا، اب کہیں گے مجھے کیوں بلایا،حلیم عادل شیخ

    پہلے کہتے تھے کیوں نکالا، اب کہیں گے مجھے کیوں بلایا،حلیم عادل شیخ

    انسداد دہشت گردی عدالت،9 مئی کو فیروز آباد تھانے کی حدود میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کا کیس ،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور کرلی

    عدالت نے حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کردی ،پولیس کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ و دیگر پر ہنگامہ آرائی ،جلاو گھیراؤ سمیت متعدد الزامات ہیں ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کردی ،حلیم عادل شیخ مبینہ ٹاؤن تھانے کے کیس میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں

    حلیم عادل شیخ نے ملیر کورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر سستا ہو رہا ہے، مہنگائی اوپر جا رہی ہے، سمجھ سے باہر ہے ،کل نواز شریف نے بوریا بستر باندھا ہے ،مریم کا پاپا چور ہے ، چاچا چور ہے،، چوروں کا نعرہ اب ان کا انتظار کرے گا، ملک میں آئیں یہ اب عوام بتائے گی انھیں ،پہلے کہتے تھے کیوں نکالا، اب کہیں گے مجھے کیوں بلایا،ان لوگوں نے ملک کو چالیس سال برباد کیا ہے ،کل بول رہے تھے لوگ لندن میں احتجاج کیوں کرتے ہیں ،میاں صاحب پھر آپ کیوں لندن میں سیاست کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ میمن گوٹھ تھانے میں شہری محمد امان کی مدعیت میں درج کیا گیا،مدعی مقدمہ کے مطابق حلیم عادل شیخ نے پراپرٹی کے معاملے میں جعلسازی اور دھوکا دہی کی، 400 پلاٹس کی رقم چھ کروڑ ادا کرنے کے بعد پتا چلا کہ ہاؤسنگ اسکیم ہی نہیں تھی،مدعی کا الزام ہے کہ حلیم عادل شیخ سے رابطہ کیا تو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

    سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈ ،اجتماعی زیادتی واقعہ پر عدالت نے نوٹس لے لیا

    لڑکیوں سے برہنہ پریڈ کروانے کے دو ملزم عدالت پیش

    لڑکیوں سے برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کا واقعہ، ایم ایل او پر بھی لگ گیا گھناؤنا الزام

    برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس، متاثرہ لڑکیاں عدالت پیش،بیان ریکارڈ کروا دیا

    برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس،لڑکیوں نے ڈر کے مارے گاؤں چھوڑ دیا

  • تحریک انصاف سندھ کے رہنماؤں میں پھوٹ پڑگئی

    تحریک انصاف سندھ کے رہنماؤں میں پھوٹ پڑگئی

    تحریک انصاف اختلافات کا شکار,تحریک انصاف سندھ کے رہنماؤں میں پھوٹ پڑگئی

    پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے، مبین جتوئی نے استعفی صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ سے اختلافات کی بنا پر دیا ،مبین جتوئی نے اپنا استعفیٰ سیکریٹری جنرل عمر ایوب کو بھیج دیا،مبین جتوئی کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ من مانے فیصلہ کررہے ہیں، کسی فیصلے میں مشاورت نہیں کی جارہی،جنرل سیکریٹری کو مشاورت کے عمل میں شامل نہ کرنا پارٹی آئین کی خلاف ورزی ہے،آئین میں واضح لکھا ہے کہ پارلیمانی بورڈ جنرل سیکریٹری نوٹیفائی کرے گا، حلیم عادل شیخ کی جانب سے پارٹی کے سینئر اور مختلف عہدوں پر خدمات دینے والوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے، چیئرمین عمران خان کا مشکور ہوں جنہوں نے اعتماد کیا، پارٹی کے لیے ذاتی حیثیت میں اپنی خدمات پیش کرتا رہوں گا،

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے بعد سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کا بھی سلسلہ جاری ہے، کراچی سے بھی تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں یہاں تک کہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور عمران خان کے قریبی علی ذیدی بھی پارٹی چھوڑ چکے ہیں اور نئی پارٹی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں،

    دوسری جانب صدر تحریک انصاف سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ اپنے تمام منتخب چئیرمینز ریزرو سیٹس پر کونسلر کوحافظ نعیم الرحمن کوووٹ دینے کی واضح ہدایات کردی ووٹ نہ دینے یاغیرحاضررہنے والے چئیرمینز کے خلاف کارروائی ہوگی اور ڈی سیٹ کردیا جائے گا

    "استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

    چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

    جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل