Baaghi TV

Tag: حمائمہ ملک

  • مولا جٹ‌ میں حمائمہ ملک کا پسندیدہ سین کونسا ہے؟

    مولا جٹ‌ میں حمائمہ ملک کا پسندیدہ سین کونسا ہے؟

    دا لیجنڈآف مولا جٹ اس سال کی کامیاب ترین فلم ہے۔ یہ پاکستان کی پہلی اردو اور پنجابی فلم ہے جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے ہیں۔ اس فلم میں ہر کردار اپنی مثال آپ ہے۔ مولا جٹ اور نوری تک کے کردار نے بہت پذیرائی حاصل کی وہیں حمائمہ ملک کے کردار دارو نتنی نے بھی بے انتہا داد سمیٹی ہے۔ حال ہی میں حمائمہ ملک نے اپنے پرستاروں کے ساتھ شئیر کیا ہے کہ ان کو اپنی اس فلم میں کونسا سین بہت زیادہ پسند ہے۔ حمائمہ ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاوئنٹ پر وہ سین شئیر کیا جو انہیں بہت زیادہ پسند ہے۔ یہ وہ سین ہے جب مولا جٹ اور نوری نت

    کی دشمنی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دارو نتنی کے چچا کے حکم پر اس کے کارندے دارو نتنی کا قتل کر دیتے ہیں۔اس سین کے حوالے حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ یہ سین میرا پسندیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ ، بہت مشکل تھا لیکن میں اس کو ڈائریکٹر کی ہدایات کے مطابق ادا کیا یقینا وہ سین اچھا ہوا گیا. یا درہے کہ حمائمہ ملک کا یہ سین جو انہیں بے حد پسند ہے فلم کے آخر میں آتا ہے. اس کے بعد مولا جٹ اور نوری نت کی ایک ایسی لڑائی ہوتی ہے جو مولا جٹ اور نوری نت ایک کی زندگی اور ایک موت کا تعین کرتی ہے.

  • فواد خان پاکستان کے عامر خان ہیں حمائمہ ملک

    فواد خان پاکستان کے عامر خان ہیں حمائمہ ملک

    اداکارہ حمائمہ ملک جنہوں نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں دارو نتنی کا کردار ادا کیا ہے. فواد خان کے ساتھ حمائمہ نے اس فلم میں پہلی بار کام کیا ہے اور پہلی بار کام کرکے ہی وہ بن گئی ہیں ان کی دیوانی. اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے فواد خان کی تعریفوں‌میں‌کردئیے زمین آسمان ایک . انہوں نے کہا کہ فواد خان پاکستان کے عامر خان ہیں یہ پاکستان کے مسٹر پرفیکشنسٹ ہیں. فواد خان چھوٹی سے چھوٹی چیز کا بھی بہت خیال رکھتے ہیں . اگر ہمارا کوئی سین شوٹ ہو رہا ہے اور میرا ایک بال میرے ماتھے پر ہے تو فواد سین روک کر پہلے اس بال کو پیچھے ہٹانے کےلئے

    کہیں گے. اس حد تک وہ چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھتے ہیں. حمائمہ ملک نے کہا کہ میں نے آج تک فواد خان جیسا انسان نہیں دیکھا. وہ نہایت ہی پروفیشنل ہیں . انہوں نے کہا کہ جس حد تک وہ پروفیشنل ہیں اور اپنے سامنے والے کے ساتھ اس طرح کام کرتے ہیں تو دوسرا ان سے بہت کچھ سیکھتا ہے میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے. بلکہ کہوں گی اعتماد بھی آتا ہے اور میرا اعتماد مزید بڑھا. یاد رہے کہ حمائمہ ملک کی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان سمیت دنیا بھر میں دھوم مچا رہی ہے.

  • حمائمہ ملک نے کن لوگوں کو خوش قسمت قرار دے دیا ؟

    حمائمہ ملک نے کن لوگوں کو خوش قسمت قرار دے دیا ؟

    اداکارہ حمائمہ ملک جن کے دارو نتنی کے روپ میں بہت چرچے ہیں ہر کوئی ان کے کردار کی اور انکی اداکاری کی تعریف کرتا دکھائی دے رہا ہے. حمائمہ ملک نے فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز سے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ فلم سپر ہٹ ہونے جا رہی ہے اس کے بعد فلم بنانے والوں‌کو اس کے معیار کی فلم بنانی ہو گی. حمائمہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح سے انہوں نے کم عمری میں کام شروع کیا اور بچپن کو بھی انجوائے نہ کر سکیں. حمائمہ ملک کہتی ہیں کہ میں‌نے 14 سال کی عمر میں کام شروع کیا .اتنی کم عمر میں ذمہ داریاں سنبھالنے

    کے بعد پتہ ہی نہیں چلا بچپن کہاں چلا گیا ، یوں بچپن کو بھی نہ انجوائے کر سکی . حمائمہ ملک نے کہا کہ لوگوں‌کو لگتا ہے کہ ہم ہر لحاظ سے بہت خوش قسمت ہوتے ہیں ٹھیک ہے ہمارے پاس شہرت ہوتی ہے لیکن میرے نزدیک خوش قسمت وہ لوگ ہوتے ہیں جن کو نیند آتی ہے جب چاہیں وہ سو سکتے ہیں. مجھے نیند نہیں آتی اور میں جب سونا چاہوں نیند مجھ سے دور بھاگ جاتی ہے. اسلئے میرے نزدیک دنیا کا خوش قسمت ترین انسان ہی وہ ہے جس کو نیند آتی ہے.

  • دارو نتنی حمائمہ ملک پہنچ گئیں کراچی کے سینما گھروں میں

    دارو نتنی حمائمہ ملک پہنچ گئیں کراچی کے سینما گھروں میں

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ‌ جس کا ریلیز سے قبل ہی بہت چرچا تھا. کہا جا رہا تھا کہ فلم اچھا بزنس کریگی لیکن فلم نے سب کی توقعات سے بڑھ کر بزنس کیا ہے اور اب تو فلم پاکستان سمیت اورسیز سے دو سو کروڑ سے اوپر کما چکی ہے. اس فلم کی کاسٹ اور پوری ٹیم کافی خوش ہے اور یہ خوشی منانے کےلئے فلم کی کاسٹ کبھی لاہور تو کبھی کراچی کے سینما گھروں میں‌پہنچی ہوتی ہے. حمائمہ ملک جنہوں نے فلم کی پرموشنز کے دوران بہت کم انٹرویوز دئیے وہ اب نظر آرہی ہیں کراچی کے سینما گھروں میں. حمائمہ ملک اپنے مداحوں کا جوش و خروش بڑھانے اور ان کے ساتھ ملنے کےلئے کراچی کے سینما گھروں میں جا رہی ہیں. حمائمہ ملک کو سامنے دیکھ کر انکے پرستار کافی

    خوش دکھائی دئیے ہیں. یاد رہے کہ فلم میں حمائمہ ملک نے دارو نتنی کا کردار ادا کیا ہے اور وہ نوری نت کی بہن دکھائی گئی ہیں، حمائمہ ملک نے دارو نتنی کے کردار میں اپنی صلاحیتوں کو منوا لیا ہے ، جس نے بھی فلم دیکھی ہے وہ حمائمہ کے کردار دارو نتنی کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکا. حمائمہ ملک کا کہنا ہےکہ اس کردار کو کرنے کے لئے انہوں نے بہت تیاری کی اور اپنے پنجابی بولنے کے انداز کو بہت زیادہ پالش کیا، اداکارہ کہتی ہیں کہ شائقین کا فلم کے لئے انتہائی جوش و جذبہ دیکھ کر میں بہت خوش ہوں.

  • مشی خان کس اداکارہ پر برس پڑیں اور کیوں ؟

    مشی خان کس اداکارہ پر برس پڑیں اور کیوں ؟

    اداکارہ مشی خان جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اکثر وہ شہباز شریف اور مریم نواز کی نہ صرف نقل اتارتی رہتی ہیں بلکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے عمران خان کی حمایت کرتی ہوئی نظر آتی ہیں. مشی خان کو لگتا ہے کہ اس ملک کو اگر کوئی بچا سکتا ہے تو وہ ہے صرف اور صرف عمران خان . مشی خان سیاست کےعلاوہ سوشل ایشوز پر بھی آواز اٹھاتی رہتی ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک ایسے ایشو پر آواز اٹھائی ہے جس پر ہر کوئی آواز اٹھا رہا ہے. جی ہاں مشی خان نے بھی فیروز خان پر نکال دیا ہے اپنا غصہ اور ان کی بہن حمائمہ ملک کو لیا ہے آڑھے ہاتھوں . مشی خان نے حمائمہ ملک سے کہا ہے کہ اپنے بھائی کے بھیجے میں بھی

    تھوڑی عقل بھر دو ، شرم آنی چاہیے تم سب کو. یاد رہے کہ حمائمہ ملک اپنے بھائی فیروز خان کے معاملے میں بولتی ہوئی نظر نہیں آرہیں. ان کے لئے یہ تو ایسا ہے کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں. فیروز خان مسلسل اپنی سابقہ اہلیہ پر تشدد کرتے رہے اس چیز کے بارے میں ہر کسی کو لاعلمی تھی لیکن جب سے فیروز خان کا یہ روپ سامنے آیا ہے ان کے خلاف لوگوں میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے لگتا تو ایسے ہے کہ جیسے اس واقعہ کی وجہ سے فیروز کے کیرئیر کی کشتی ڈوب رہی ہے.

  • فیروز خان کی سابقہ اہلیہ کے ساتھ مار پیٹ اور بہن حمائمہ ملک کی  پر اسرار خاموشی

    فیروز خان کی سابقہ اہلیہ کے ساتھ مار پیٹ اور بہن حمائمہ ملک کی پر اسرار خاموشی

    اداکارہ حمائمہ ملک جو کہ اداکار فیروز خان کی بہن ہیں دونو‌ں ہی بہترین اداکار ہیں. حمائمہ ملک کی حال ہی میں فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہوئی ہے حمائمہ شائقین کی بے انتہا داد وصول کررہی ہیں دوسری طرف فیروز خان کے کریڈٹ پر بھی سپر ہٹ ڈرامے ہیں. فیروز خان جہاں اداکار اچھے ہیں وہیں ان کے اچھے انسان ہونے پر سوال ان کی اہلیہ کے الزامات نے اٹھا دئیے. یہاں تک کہ ان کی سابقہ اہلیہ علیزے فیروز خان کے ان پر تشدد کئے جانے کے ثبوت بھی عدالت میں‌پیش کر چکی ہیں، ہر کوئی فیروز خان کے خلاف کھڑا ہونے کے علاوہ علیزے کے ساتھ کھڑا ہو گیا ہے لیکن حمائمہ ملک نے ابھی تک اس معاملے پر ایک بھی لفظ نہیں کہا اور نہ ہی بھائی کے اس عمل کی

    مذمت کی ہے. حمائمہ ملک نے اپنے بھائی کے اذدواجی معاملات سے خود کو اس طرح سے دور رکھا ہوا ہے جیسے ان دونوں‌کا بہن بھائیوں والا نہیں‌کوئی دور دراز کے جاننے والوں کا رشتہ ہے. ویسے تو حمائمہ ملک پر معاملے پر خوب بولتی ہیں لیکن اپنے بھائی کی دردنگی پر وہ ایک بھی لفظ بولتی ہوئی سنائی دکھائی نہیں دیں. حمائمہ کی پراسرار خاموشی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ شاید فیروز خان نے اپنی اہلیہ کی طرح بہن بھائیوں سے بھی کوئی اچھے تعلقات نہیں رکھے اسی لئے ان کی فیملی کے کسی ممبر نے ابھی تک اس معاملے پر لب کشائی نہیں کی .

  • مولاجٹ کی لیڈنگ لیڈی حمائمہ ہے ماہرہ نہیں، سوشل میڈیا صارف کے تبصرے سے ماہرہ ہوئیں متفق

    مولاجٹ کی لیڈنگ لیڈی حمائمہ ہے ماہرہ نہیں، سوشل میڈیا صارف کے تبصرے سے ماہرہ ہوئیں متفق

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو وہ لوگ بھی دیکھنے جا رہے ہیں جنہوں نے سال ہا سال سے سینما گھر کا رخ نہیں کیا. وہ لوگ بھی اس فلم کو دیکھ رہے ہیں جو اپنی زندگی اور کاموں میں خاصے مصروف ہیں. جو جو بھی اس فلم کو دیکھ کر آرہا ہے وہ سوشل میڈیا پر تبصرے کررہا ہے. ایسے ہی تبصرے زوروشور سے جاری ہیں. گزشتہ شب لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی نے فلم دیکھی اسکے بعد انہوں نے تھریڈ کی صورت میں ٹویٹر پر اپنا ریویو دیا. اس ریویو میں انہوں نے وہ لکھا جو انہوں نے فلم دیکھ کر محسوس کیا. انہوں نے جہاں بہت کچھ لکھا وہاں یہ بھی لکھا

    کہ فلم کی لیڈنگ لیڈی حمائمہ ملک ہیں ماہرہ خان نہیں. انہوں نے یہ بات ماہرہ خان کو ٹیگ کرکے لکھی. ماہرہ خان نے ان کے اس ٹویٹ کو قوٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جی ایسا ہی ہے. اور ساتھ میں دل والا ایمو جی بھی بنایا. یوں ماہرہ خان نے بھی تسلیم کیا کہ فلم میں حمائمہ ملک کا کردار ماہرہ خان سے زیادہ مضبوط اور نوٹس کیا جانے والا ہے. یاد رہے کہ فلم کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں جہاں جہاں ریلیز ہوئی ہے پسند کیا جا رہا ہے .

  • میں ساس بہو والے ڈرامے نہیں کر سکتی کروانا ہے تو کچھ اچھا کام کروائیں حمائمہ ملک

    میں ساس بہو والے ڈرامے نہیں کر سکتی کروانا ہے تو کچھ اچھا کام کروائیں حمائمہ ملک

    اداکارہ حمائمہ ملک جنہوں نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ‌ میں دارو نتنی کا کردار ادا کیا ہے انہیں ہر طرف سے بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے. انہوں نے دارو نتنی کے کردار میں ثابت کیا ہےکہ اگر سچ میں دارو نتنی ہوتی تو شاید وہ ایسی ہی ہوتی. حمائمہ ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے بعد انہوں نے ایک ڈرامہ کیا ہے جس کانام ہے جندو اسے انجم شہزاد نے ڈائریکٹ کیا ہے. اور بہت ہی خوبصورت انداز میں لکھا گیا ہے ایسے ڈرامے کرکے مجھے فخر ہوتا ہے اور فخر ہوتا ہے ایسے ڈائریکٹرز اور رائٹرز پہ. میں‌ نے یہ ڈرامہ تین ماہ تک ریگستان میں شوٹ کیا.اب ایسے ڈرامے کرنے کے بعد میں تو بالکل بھی ساس بہو والے ڈرامے نہیں کر سکتی.

    میں‌نے ایک ڈرامہ سائن کیا جس میں پہلے دن سیٹ پر گئی تمام دن ڈائننگ ٹیبل کے ہی سین ہوتے رہے میں
    تو اکتا گئی اور ڈرامہ چھوڑ کر واپس آگئی ، ہمارے ڈرامے ان چیزوں سے باہر ہی نہیں نکل رہے بہو کو ساس نے تھپڑ مار کر گھر سے باہر نکال دیا ، بھابھی کو دیور سے پیار ہو گیا دیور کو جیٹھانی سے پیار ہو گیا ، کیا ہے یہ سب ؟ میں یہ سب کچھ نہیں کر سکتی اگر مجھ سے کام لینا ہے تو مختلف ہو اور جو کرنے کے قابل ہو وہ مجھے آفر کریں میں ضرور کروں گی.

  • فرحان سعید نےکے  پروگرام  ‘کدی کدی’  کی پہلی جھلک جاری

    فرحان سعید نےکے پروگرام ‘کدی کدی’ کی پہلی جھلک جاری

    باصلاحیت اداکار و گلوکار فرحان سعید کی صلاحیتوں کا ہر کوئی معترف ہے. اداکار کی ڈرامہ سیریل ”میرے ہسمفر” میں اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. فرحان سعید کامیڈی اور سنجیدہ ہر قسم کے کرداروں میں نظر آچکے ہیں. ان کے پرستار ان کو ہر روپ میں سراہتے ہیں. فرحان سعید کا پروگرام کدی کدی کےلئے شائقین کافی پرجوش ہیں. فرحان سعید نے ان کا انتظار ختم کرتے ہوئے اپنی سالگرہ کے موقع پر پروگرام کدی کدی کی جھلک دکھا دی ہے اور پروگرام کی پہلی جھلک شائقین کو کافی پسند آئی ہے.فرحان سعید نے اپنے پروگرام کا جو پوسٹر جاری کیا ہے وہ کافی دلکش ہے اور اس پوسٹر کو دیکھ کر شائقین کی بےچینی پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے .کدی کدی پروگرام میں فرحان سعید کے ساتھ اداکارہ

    عمائمہ ملک بھی نظر آئیں گی. یاد رہے کہ فرحان سعید نے عروہ حسین کے ساتھ مل کر فلم ٹچ بٹن بنائی ہے یہ فلم کافی عرصے سے تیار ہے لیکن کورونا کی وجہ سے اسکی ریلیز تاخیر کا شکار رہی ہے کہا جا رہا ہےکہ یہ فلم اس سال کے آخر میں ریلیز کی جائیگی فرحان سعید اس پراجیکٹ کے لئے بھی کافی پرجوش ہیں. فرحان سعید کی آن سکرین جوڑی ہانیہ عامر اور اقراء عزیز کے ساتھ کافی پسند کی جاتی ہے.فرحان کی نیچرل اداکاری شائقین کا دل جیت لیتی ہے.