Baaghi TV

Tag: حماد اظہر

  • حماد اظہر کی  گرفتاری، والدہ نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

    حماد اظہر کی گرفتاری، والدہ نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کی والدہ نے ان کی مبینہ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

    درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر حکام کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ حماد اظہر کو فوری طور پر عدالت یا متعلقہ مجاز عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور ان کی گرفتاری و حراست کی قانونی بنیاد بھی عدالت کے سامنے لائی جائے۔

    درخواست میں حماد اظہر کو وکلا سے فوری ملاقات اور مشاورت کی اجازت دینے کے ساتھ اہل خانہ سے بھی رابطے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے، اس کے علاوہ رخواست میں پولیس سے حماد اظہر کے خلاف درج ایف آئی آر، گرفتاری میمو، ریمانڈ آرڈر، حراستی حکم اور حراست سے متعلق دیگر تمام دستاو یز ات بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ اگر حماد اظہر کی حراست آئین اور قانون کے مطابق نہیں تو اسے غیر قانونی اور بلاجواز قرار دیا جائے۔

    پی ٹی آئی نے گزشتہ روز ایک بیان میں ان کی “گرفتاری” کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے “سیاسی انتقام، ریاستی جبر اور فسطائی ہتھکنڈوں کا تسلسل” قرار دیا تھا “حماد اظہر ایک سابق وفاقی وزیر ہیں، ان کے خلاف اگر کوئی مقدمہ ہے تو انہیں قانون کے مطابق عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔”

    عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر کی والدہ کے وکیل ابوذر نیازی نے کہا کہ حماد اظہر کے خلاف تقریباً 71 ایف آئی آرز درج ہیں، تاہم پولیس حماد اظہر کو عدالت میں پیش کیے جانے کے حوالے سے کچھ نہیں بتا رہی۔ ان کے مطابق حماد اظہر کو دو روز قبل ملتان سے حراست میں لیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ حماد اظہر 2018 میں لاہور سے پی ٹی آئی کے ممبر نیشنل اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور عمران خان کے دور حکومت میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی اُمور اور وزیرِ صنعت و پیداوار رہے اس کے علاوہ وہ پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اور قائم مقام صدر کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں، تاہم انہوں نے تنظیمی اختلافات اور دباؤ کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا وہ 9 مئی واقعات کے بعد کئی ماہ روپوش رہے اور جولائی 2025 میں اپنے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے منظر سامنے پر آئے تھے-

  • پی ٹی آئی  رہنما حماد اظہر  گرفتار

    پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر گرفتار

    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر کو گرفتار کرلیا گیا-

    پولیس ذرائع نے کہا کہ حماد اظہر کو ملتان سے گرفتار کر کے لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا، حماد اظہر 9 مئی کے واقعات میں مختلف مقدمات میں ملوث ہیں، حماد اطہر 9 مئی 2023 سے اشتہاری تھے،حماد اظہر کو آر اے بازار کے قریب سے حراست میں لیاگیا، حماد اظہر کو ان کے قریبی دوست کے گھر سے حرا ست میں لیاگیا رہنماء پی ٹی آئی حماد اظہر 9 مئی جی او آر گیٹ حملہ کیس میں مطلوب تھے۔

    انسداد دہشتگری کی عدالت نےعدم پیشی پر حماد اظہر کو اشتہاری قرار دے رکھا تھا، عدالت نے حماد اظہر کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے تھے،حماد اظہر کو انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے، حماد اظہر 9 مئی کے 50 سے زائد مقدمات میں بھی نامزد ملزم ہیں، حماد اظہر نے لاہور اور پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کےلئے رجوع کررکھا ہے،مقدمات کے اندراج کے بعد حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفی دے دیاتھا، پی ٹی آئی نے حماد اظہر کو پنجاب کے صدر کی ذمہ داری سونپ رکھی تھی۔

  • حماد اظہر کا این اے 129 سے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

    حماد اظہر کا این اے 129 سے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

    پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے این اے 129 سے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں فارم 47 والی پارلیمنٹ کا حصہ بننے کی کوئی خواہش نہیں، کیونکہ یہ جعلی ارکان اسمبلی سے بھری ہوئی ہے،گزشتہ انتخابات میں ان کے 82 سالہ والد کو ہراساں کیا گیا، پولیس نے گرفتار کیا اور ان کے گھر پر بارہا چھاپے مارے گئے-

    https://x.com/Hammad_Azhar/status/1959942479043563534

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بطور اکلوتے بیٹے اور خاندانی جانشین وہ نہیں چاہتے کہ ان کی والدہ ایک اور صدمے سے گزریں،اپنی والدہ کی ہدایت پر انہوں نے اپنے کزن چوہدری ارسلان ظہیر کو اپنی جگہ نامزد کیا ہے، اگر پارٹی نے ان کے حلقے میں الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تو وہ جانشین ہوں گے۔

    سلمان اکرم راجہ کا پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ واپس

    سلمان اکرم راجہ کا پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ

  • حماد اظہر کا  پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لینے کا فیصلہ

    حماد اظہر کا پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لینے کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے 9 مئی کے مقدمات میں پولیس کو براہِ راست گرفتاری دینے کے بجائے قانونی راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق، حماد اظہر ن نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ وہ پہلے پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کریں گے اور بعد میں متعلقہ عدالتوں سے ضمانت کے لیے رجوع کریں گے،حماد اظہر کے خلاف لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 50 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ ان مقدمات میں وہ متعدد بار اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں اور پولیس کو مطلوب بھی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر نے تمام مقدمات کے ریکارڈ کی تفصیلات اکٹھی کر لی ہیں اور ان کی لیگل ٹیم نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے وہ جلد پشاور ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہو کر ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ حماد اظہر گزشتہ تقریباً دو برس سے روپوش تھے اور 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد سے سکیورٹی اداروں کو مسلسل مطلوب تھے تاہم والد کے انتقال کے بعد انہوں نے اپنی روپوشی ختم کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا تھا، لیکن اب انہوں نے براہِ راست گرفتاری دینے کے بجائے قانونی راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • حماد اظہر نے پارٹی کے تمام عہدے چھوڑ دیے

    حماد اظہر نے پارٹی کے تمام عہدے چھوڑ دیے

    اعظم سواتی کے حماد اظہر پر الزامات کے بعد سیکرٹری جنرل،قائم مقام صدرپی ٹی آئی پنجاب نے پارٹی عہدےسےاستعفیٰ دے دیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق حماد اظہر نے سوشل میڈیا پر پارٹی کے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان کردیا، حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پہلے2 بار استعفیٰ دے چکا ہوں جس کو رد کیا گیا تھا، آج تیسری اور حتمی طور پر اپنا عہدہ چھوڑ رہا ہوں، ایک کارکن کی حیثیت سےپارٹی کیلئے کام کروں گا.یاد رہے کہ رہے کہ حماد اظہر اس سے قبل بھی استعفی دے چکے ہیں اور پارٹی کے کور کمیٹی اجلاس میں حماد اظہر کے استعفے کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا گیا اور ان سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو جاری رکھیں اور موجودہ مشکل وقت میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی میں بہت سے فیصلے ہوئے جن میں میری رضامندی شامل نہیں تھی اور ‏بدقسمتی سے میری بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ہے۔

    تاجروں کا عید سیزن مایوس کن رہا؛ خریداری کی شرح میں کمی

    عید کے باعث رش، موٹرویز کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری

    کاریں چرانے والا سب انسپکٹر گرفتار،بیٹا گینگ کا سرغنہ

    وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

  • ناکام احتجاج، سلمان اکرم راجہ پارٹی عہدے سے مستعفی

    ناکام احتجاج، سلمان اکرم راجہ پارٹی عہدے سے مستعفی

    پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجہ نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب پی ٹی آئی میں سیاسی اور تنظیمی بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ پارٹی بشریٰ بی بی کی ضد کی وجہ سے مزید تقسیم ہو چکی ہے، عمران خان کی رہائی کے لئے احتجاج پی ٹی آئی کے گلے پڑ گیا، بشریٰ بی بی ڈی چوک سے فرار ہونے کے بعد سے ابھی تک خاموش ہیں.سلمان اکرم راجہ کو لاہور سے قافلہ لیکر اسلام آباد جانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی،راستے بند ہونے کے بعد سلمان اکرم راجہ کی جانب سے لاہور میں ہی احتجاج کا پلان بنایا گیا تھا،سلمان اکرم راجہ لاہور میں بھی ورکرز کو نکالنے میں ناکام رہے تھے

    سلمان اکرم راجہ ایک معروف قانون دان ہیں۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں اور پارٹی کے اہم قانونی مشیر کے طور پر بھی کام کیا۔ ان کا استعفیٰ پارٹی کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے، کیونکہ وہ ایک اہم اور متحرک شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔تاہم 24 نومبر کو سلمان اکرم راجہ لاہور میں رہے اور اسلام آباد احتجاج کے لئے نہ نکلے، سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد نہ جانے پر کہا تھا کہ لاہور کے داخلی و خارجی راستے بند تھے اسلئے اسلام آباد نہیں جا سکا تھا

    سلمان اکرم راجہ کے استعفیٰ کے بعد پارٹی کارکنان کا بیرسٹر گوہر،حماد اظہر سے بھی استعفے کا مطالبہ
    دوسری جانب سلمان اکرم راجہ کے استعفیٰ کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے حماد اظہر سے بھی استعفیٰ مانگ لیا،ایک کارکن کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ نے عہدے سے استغفی دے دیا، ان حماد اظہر آپ بھی فوری استعفی دو

    ایک پی ٹی آئی کارکن نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو ایکس پر ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا آپ بھی خود ہی استعفیٰ دے دیں بیرسٹر گوہر، جیسے سلمان اکرم راجہ نے دیا !!میری سوچ سے بھی زیادہ بزدل ڈرپوک نکلے آپ !!

    دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی نے مستعفی ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کردی کہا،پارٹی کا منتخب چیئرمین ہوں،مستعفی نہیں ہوا،میرے استعفیٰ سے متعلق خبریں گمراہ کن ہیں،کان نہ دھریں،

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

    احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کا دعویٰ فیک نکلا،24 گھنٹے گزر گئے،ایک بھی ثبوت نہیں

    مظاہرین کی اموات کی خبر پروپیگنڈہ،900 سے زائد گرفتار

    شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ

    مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ

    انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا

  • پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈا پور اور حماد اظہر کے درمیان تلخ کلامی

    پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈا پور اور حماد اظہر کے درمیان تلخ کلامی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پنجاب سے پارٹی کے سینئر رہنما حماد اظہر کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں علی امین گنڈاپور اور حماد اظہر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، اجلاس میں علی امین گنڈاپور احتجاج موخر کرنے کے حق میں بات کرتے رہے جبکہ حماد اظہر نے ایس سی او کانفرنس کے دوران احتجاج کرنے پر زور دیا۔

    ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے حماد اظہر کو کہا کہ آپ خود روپوش ہو اور ورکرز کو کہہ رہے ہو باہر نکلو میں دو مرتبہ اسلام آباد آیا پنجاب کی قیادت غائب تھی میرے ارکان اسمبلی گرفتار ہیں، صوبے کے ورکرز کو بھی بچانا ہے جس پر حماد اظہر نے علی امین گنڈاپور سے کہا کہ الزام مت لگائیں، احتجاج کریں میں پنجاب سے لیڈ کروں گا اس پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آپ تو روپوش ہو، کیسے لیڈ کریں گے؟ ورکرز کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑ سکتے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کی مشینری اور سامان یہاں کے ملازمین کے ساتھ وفاق کے پاس ہے اس پر حماد اظہر نے کہا کہ آپ کی گفتگو کا انداز سیاسی، اخلاقی اور تہذیب سے ہونا چاہیے، اگر اختلاف ہے تو تضحیک آمیز الفاظ مت استعمال کریں، آپ طعنے نہ دیں، ورکرز کو آپ بھی ڈی چوک پر چھوڑ کر فرار ہوئے،اجلاس میں شریک سینئر قیادت نے حماد اظہر اور علی امین گنڈاپور کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔

    ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی ٹنڈو الہ یار میں کانفرنس پر بھی کمیٹی میں مشاورت ہوئی، پی ٹی آئی کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان کے احتجاج موخر کرنے کی درخواست کو منظور کیا،اجلاس کے دوران کہا گیا کہ اپوزیشن اتحاد کی پانچ جماعتوں نے احتجاج موخر کرنے کی درخواست کی تھی، علی امین گنڈاپور نے احتجاج موخر کرنے کےلیے اہم شخصیات کے رابطوں سے بھی کمیٹی کو آگاہ کیا۔

  • حماد اظہر سے شادی کی خبروں پر  اینکر پرسن شفا یوسفزئی  نے خاموشی توڑ دی

    حماد اظہر سے شادی کی خبروں پر اینکر پرسن شفا یوسفزئی نے خاموشی توڑ دی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے ساتھ گزشتہ روز سے شادی کی خبروں پر اینکر پرسن شفا یوسفزئی نے خاموشی توڑ دی ہے-

    باغی ٹی وی : اینکر پرسن شفا یوسفزئی نے اپنے خلاف پھیلنے والی شادی کی خبروں پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر ردعمل دیاہے،انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ پیارے دوستو میں نے کسی سے شادی نہیں کی، سوشل میڈیا پر خواہ مخواہ مجھے نشانہ بنایا جا رہا ہے،میرے حوالے سے چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں، میری ابھی تک کوئی شادی نہیں ہوئی ہے، سوشل میڈیا پر فضول بحث چل رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مرد کے زیر تسلط چلنے والے معاشرے میں عورت کتنی کمزور ہے کہ اس کو ہمیشہ اپنے وجود کی وضاحت کرنی پڑتی ہے، خاص طور پر جو خواتین روزگار کمانے نکلتی ہیں یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ان کو اس طرح نشانہ بنایا گیا ہو، اس سے قبل بھی ان کو اس طرح کی صورتحال سے گزرنا پڑا ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ تمام سوشل میڈیا سائٹس سے درخواست کروں گی کہ وہ اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیں، تمام مہذب مردوں اور عورتوں سے درخواست کرتی ہوں کہ اس فضول کیمپیئن کا حصہ نہ بنیں، اس کے علاوہ ان تمام لوگوں کا بھی بہت شکریہ جنہوں نے میرے ساتھ تعاون کیا۔

    دوسری جانب حماد اظہر نے بھی ایکس پلیٹ فارم پر اپنی شادی کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں جعلی ہیں، برائے مہربانی اُن تمام اکاؤنٹس کو رپورٹ کریں،پاکستان کو ظلم سے نجات دلانے کے اپنے اصل مقصد سے ہمیں ہٹانے کی یہ ایک چال ہے، رپورٹ کریں اور پھر نظر انداز کردیں، شکریہ-

    واضح رہے کہ گزشتہ سوشل میڈیا پر معروف صحافی نجم الحسن باجوہ نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی اینکر پرسن شفا یوسفزئی سے مبینہ دوسری شادی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

    سینئر صحافی نجم الحسن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایک ہینڈسم اعلیٰ عہدے دار نے حال ہی میں ایک صحافی خاتون سے دوسری شادی کر لی ہے ، دونوں کو مبارک ہو۔

    جس کا جواب دیتے ہوئے حماد اظہر نے کہا تھا کہ سب دوستوں کا مجھے ہینڈسم تصور کرنے کا شکریہ لیکن اگر کبھی ایسی بات ہوئی تو آپ سب کو بروقت اطلاع دے دوں گا۔

  • حماد اظہر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمہ درج

    حماد اظہر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمہ درج

    تحریک انصاف کا لاہو ر جلسہ، پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمہ درج کر لیا گیا.

    پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر، شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،درج کیے گئے مقدمے میں 30 سے 40 پی ٹی آئی کے نامعلوم کارکنوں کو ملزم ٹھہرایا گیا ہے ،درج مقدمے کے مطابق حماد اظہر کی جلسے میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس گرفتاری کے لیے گئی، ان کو اسٹیج سے نیچے لانے کے دوران شیخ امتیاز، عالیہ حمزہ نے مزاحمت کی،دونوں رہنماؤں کے پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس کی وردی پھاڑ دی، ملزمان مزاحمت کرتے ہوئے حماد اظہر کو چھڑوا کر لے گئے۔

    واضح رہے کہ حماد اظہر اشتہاری اور روپوش ہیں، تحریک انصاف کےلاہور جلسے میں حماد اظہر نے شرکت کی تھی اور خطاب کیا تھا، اس سے قبل حماد اظہر نے اسلام آباد جلسے میں بھی خطاب کیا تھا، پولیس نے حماد اظہر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکی.

    قبل ازیں لاہور کے تھانہ مناواں میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف ایک اہم مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، اقدام قتل سمیت 13 دفعات شامل ہیں۔ یہ مقدمہ ان کے متنازعہ رویے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے باعث درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق، علی امین گنڈاپور نے سیالکوٹ انٹرچینج پر اسلحہ سے لیس ایک جتھے کی قیادت کی، جس نے گاڑیوں کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر میں واضح کیا گیا ہے کہ علی امین کے اشارے پر ٹول پلازہ پر کھڑی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مسلح گروپ نے پولیس کی مزاحمت بھی کی۔علی امین گنڈاپور کے ہمراہ موجود افراد نے دو پولیس اہلکاروں کو بھی زخمی کر دیا، جبکہ ان کے کہنے پر ٹول پلازہ پر موجود گاڑیوں کے شیشے توڑنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

    یہ تمام واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ علی امین کی قیادت میں قانون کو کھلم کھلا نظر انداز کیا گیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملک بھر میں سیاسی حالات کشیدہ ہیں، اور علی امین گنڈاپور کے اس قسم کے اقدام نے سیاسی اور سماجی حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ ان کے خلاف درج ہونے والا مقدمہ نہ صرف ان کی سیاسی حیثیت کے لیے چیلنج ہے بلکہ یہ ایک بڑے پیمانے پر قانون کے احترام کے حوالے سے بھی سوالات اٹھاتا ہے۔حکومتی اور قانونی اداروں کی جانب سے اس مقدمے کی تحقیقات کا آغاز کیا جا چکا ہے، جس کے نتیجے میں مزید حقائق سامنے آ سکتے ہیں

    عمران خان کا ممکنہ ملٹری ٹرائل کے خلاف درخواست نمٹا دی گئی

    مخصوص نشستوں کا فیصلہ،سلمان اکرم راجا نے ججز کی سہولتکاری بے نقاب کر دی

    خیبر پختونخواہ بدانتظامی،کرپشن کی وجہ سے لاقانونیت کی لپیٹ میں.تحریر:ڈی جے کمال مصطفیٰ

    آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

    14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

    عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

    علی امین گنڈا پور پر مقدمے کی بجائے مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، بیرسٹر سیف
    مشیر خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت پی ٹی آئی کے خلاف جعلی مقدمات بنارہے ہیں، جعلی حکومت جعلی مقدمات سے پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کے خلاف سیاسی مقدمے درج کئے گئے ہیں، مقدمات کا مقصد پنجاب جلسوں میں علی امین کی شرکت روکنا ہے، علی امین گنڈاپور سیاسی مقدمات کی پرواہ کئے بغیر جلسوں میں بھرپور شرکت کرینگے،مریم نواز پنجاب پولیس کا قبلہ درست کریں، مریم نواز کچے کے ڈاکو پر توجہ دیں پولیس کی ضرورت وہاں ہے، جعلی حکومت سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے آئین وقانون سے کھیل رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے، جعلی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں،

  • پی ٹی آئی کے روپوش رہنماحماد اظہر تقریباً ایک سال بعد منظرعام پر آگئے

    پی ٹی آئی کے روپوش رہنماحماد اظہر تقریباً ایک سال بعد منظرعام پر آگئے

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر اپنی روپوشی ختم کرتے ہوئے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔

    حماد اظہر گزشتہ سال 9 مئی کے بعد سے روپوش تھے اور اب تقریباً ایک سال بعد منظرعام پر آئے ہیں،اس موقع پر حماد اظہر نے کہا کہ کل مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام موصول ہوا کہ اب آپ کے باہر آنے کا وقت ہوگیا ہے اور پنجاب میں پارٹی کی سربراہی سنبھالنے کی ہدایت کی،یہاں سے پشاور جاکر قبل ازگرفتاری ضمانت لے کرعدالت پیش ہوں گا، اس سے پہلے مجھے کہا گیا تھا کہ تم پر تشدد ہو گا اس لیے روپوش ہو جاؤ لیکن اب روپوشی ختم کردی ہے۔

    حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ مراد سعید سمیت اب پارٹی کے تمام روپوش رہنما باہر آئیں گےمیں رؤف حسن سے ملنے کے لیے آیا، ان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور ہم کسی صورت نہیں جھکیں گےمیں یہاں سے پہلے عبوری ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ اور پھر پنجاب کی عدالتوں میں جاؤں گا اور اس کے بعد معاملہ اللہ پر چھوڑ دوں گا، میرے خلاف درج تمام کیسز جعلی اور بے بنیاد ہیں اور امید ہے کہ عدلیہ بھی انصاف کرے گی۔

    ہماری درخواست کے باوجود جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا گیا،رؤف حسن

    حماد اظہر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ملک میں قائم فسلطائیت کے نظام کو ختم کریں کیونکہ اب قوم کے نوجوانوں کو اُن سے ہی امیدیں ہیں اور وہ یہ کام کر کے امر ہوسکتے ہیں۔

    قیمتی پتھروں کی صنعت میں ویلیو ایڈیشن کے حوالے سے تربیتی پروگرام شروع کیے جائیں، …

    دوسری جانب روپوش پی ٹی آئی رہنما رہنما حماد اظہر کے منظر عام پر آتے ہی اسلام آباد پولیس حرکت میں آگئی۔

    ٹی وی پر حماد اظہر کی موجودگی کی خبر سنتے ہی وفاقی پولیس بھی حرکت میں آگئی اور ان کی گرفتاری کے لیے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پہنچ گئی
    پولیس اہلکار حماد اظہر کو گرفتار کرنے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچی تو حماد اظہر پولیس اہلکاروں کے پہنچنے سے قبل ہی پشاور روانہ ہوگئے تھے۔
    وفاقی پولیس اہلکاروں کی جانب سے سیکرٹریٹ اسٹاف سے پوچھ کچھ کی گئی، ایس پی سٹی خان زیب اور ایس ایچ او کراچی کمپنی محمد نعیم کی سربراہی میں ٹیمیں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچی تھی۔

    واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد حماد اظہر کے خلاف بھی دہشت گردی اور مختلف الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں اور وہ کافی عرصے سے روپوش تھے، وہ 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے۔129 سے امیدوار تھے لیکن بعد میں الیکشن سے دستبردار ہوگئے تھے۔

    نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا ارادہ