Baaghi TV

Tag: حمزہ رحمن

  • گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن کے زیر سایہ معزور بچوں میں کرونا وائرس  پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ خاموش.

    گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن کے زیر سایہ معزور بچوں میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ خاموش.

    پنجاب حکومت کے زیر سایہ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر برائے معزور بچوں کا کرونا کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ بڑھ گیا.
    محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے زیر نگرانی معزور طالب علم انتظامیہ کی جانب سے مکمل نظر انداز.
    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ننکانہ صاحب کے سٹاف میں کرونا پازیٹو کی تصدیق کی خبر کے بعد علاقہ اور باقی ماندہ اسٹاف میں کرونا پھیلنے کے خدشات پائے جانے لگے. ٹیچر کا ٹیسٹ پازیٹوو جبکہ باقی متعدد اساتذہ کی صحت مشقوق ہے، پازیٹوو آنے والےسٹاف ممبر کا معزور بچوں کے ساتھ درس و تدریس کے سلسلہ میں قریبی رابطہ رہا ہے. طبیعت خرابی کے باعث بچوں میں کرونا واٰئرس کے شواہد پائے جانے لگے.
    موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی سدباب نہ کیا گیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، اور اسپیشل ایجوکیشن اتھارٹی خاموش تماشائی. انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ڈیپارمنٹ کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے، مگر تاحال اسکول کے طالبعلوں کو مکمل محفوظ بنانے کے لیے کوئی اقدام نہیں لیا گیا.
    ڈی.او. سپیشل ایجوکیشن کے سٹاف کا کرونا میں مبتلہ ہونے پر کوئی پالیسی سامنے نہ آئی.
    یاد رہے کہ معزور (سپیشل) بچوں کی امیونٹی کے کم ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں صحت کے معملات میں زیادہ توجہ کی ضرورت رہتی ہے، اسٹاف کے ٹیچنگ میتھڈ میں ان طالبہ و طالبات کو بول کر پڑھایا جاتا ہے جس میں ٹیچرز کا بچوں کے ساتھ کلوز کانٹیکٹ میں رہنا عام بات ہے.

  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے کروڑوں روپے پریکٹیکل فیسوں کی مد میں بٹورے جانے کا انکشاف.

    پنجاب کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے کروڑوں روپے پریکٹیکل فیسوں کی مد میں بٹورے جانے کا انکشاف.

    لاہور(حمزہ رحمن): پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلی پنجاب سے کرونا کے حالات میں تعلیمی بورڈز کی طرف سے ظالمانہ فیسوں میں غریب طلباء کو ریلیف دینے کا مطالبہ کر دیا. زرائع کے مطابق گزشتہ سال پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نہم اور گیاریویں کلاسز سے کروڑوں روپے امتحانی فیسوں کی مد میں اکٹھے کیے لیکن کرونا کی وجہ سے امتحان نہیں لیا گیا تھا۔
    اسی موضوع پر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدرمیاں شبیراحمد ہاشمی کا کہنا ہے کہ رواں سال میٹرک اور انٹر کلاسز کے پریکٹیکل نہ ہونے کے باوجود میٹرک سائنس اور ایف ۔ایس ۔سی کے طلباء سے کرونا کے دنوں میں کروڑوں روپے پریکٹیکل فیسوں کی مد میں بٹورے جارہے ہیں ۔کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہے، جبکہ کرونا کی وجہ سے پوری دنیا کے قوانین میں ترامیم کر کے غریب عوام کیلیے آسانی پیدا کی گئی لیکن پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کمائی کی خاطر ڈبل فیس اور ٹرپل فیس کے قانون میں ترمیم نہیں کررہے حالانکہ تمام بچوں نے گزشتہ سال امتحانی فیسیں جمع کرائیں لیکن امتحان نہیں ہوا ۔
    مرکزی صدر ایپسا کا کہنا ہے کہ ٹعلیمی بورڈز کی طرف سے آگر فیسوں میں ریلیف نہ دیا گیا اور اس سال کرونا کی وجہ سے ڈبل اور ٹرپل فیس کا شیڈول ختم کرکے سنگل فیس کے ساتھ داخلے جمع کرانے کی اجازت نہ دی گئ تو سیکنڈری بورڈ لاہور کے سامنے دھرنا دیں گے.
    یاد رہے کہ کرونا کی وجہ سے اگر ڈبل فیس اور ٹرپل فیس کا شیڈول ختم کر کے سنگل فیس نہیں کیا جاتا تو ایک لاکھ سے زائد پیف (پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن) سکولز کے میٹرک کے طلباء کو بھی ڈبل فیسیں ادا کرنا پڑیں گی ۔

  • شیخ زید ہسپتال لاہور میں زائد المیعاد ادویات بیچے جانے کا انکشاف.

    شیخ زید ہسپتال لاہور میں زائد المیعاد ادویات بیچے جانے کا انکشاف.

    لاہور (ہیلتھ رپورٹر) شیخ زید ہسپتال لاہور میں موجود فارمیسی انسانی زندگی سے کھیلنے میں مصروف، انتظامیہ خاموش تماشائی.
    تفصیلات کے مطابق شیخ زید ہسپتال لاہور کی فارمیسی میں ایکسپائرڈ ادویات فروخت ہونے کا انکشاف.
    زائد المیعاد انجکشن مریض کوتین دن سے لگائے جا رہے تھے، اس بات کی نشاندہی خود مریض کے ساتھ موجود فیملی کے افراد کی جانب سے غور کرنے پر ہوئی، جبکہ ہسپتال انتظامیہ اس حوالے سے بے خبر تھی.

    لاہور کے اس بڑے ہسپتال میں مریضوں کی بڑی تعداد زیراعلاج رہتی ہے، جب کہ ایک اندازے کے مطابق یہ ایکسپائری انجکشن کئی مریضوں کے لئے فارمیسی سے بیچے جاچکے ہیں.
    نشاندہی کرنے والے اکمل سومرو کا بتانا ہے کہ شیخ زید ہسپتال لاہور کی فور ڈی فارمیسی پر ایکسپائری انجکشن فروخت کیے جا رہے ہیں میری والدہ کو تین روز تک ایکسپائری انجکشن لگتے رہے، ڈرگ انسپکٹر اور ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ پہنچے تو مزید ادویات ایکسپائری پکڑی گئیں.

  • آج چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

    آج چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

    ماہرین فلکیات کی رواں ہفتے کی جانے والی پیشگوئی کی روشنی میں آج چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ یہ منظر مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 16 منٹ پر دیکھا جا سکے گا۔

    العربیہ کے مطابق مارچ 2020ء میں پہلی بار چاند کعبہ شریف کے عین اوپر عمودی شکل میں دکھائی دیا تھا جبکہ 8 نومبر کو عمودی طور پر چاند کے کعبہ شریف کے اوپر دکھائی دینے والا منظر گزشتہ سال آخری مرتبہ ہوا تھا۔ چاند کے عین کعبہ شریف کے اوپر دکھائی دینے سے قبلے کا رخ متین کرنے میں آسانی ہوگی۔

    ماضی میں کعبہ کی سمت کا تعین اس طرح کے واقعات سے کیا جاتا تھا۔ رواں برس 2021ء میں یہ پہلا واقعہ ہے جس میں پورا چاند کعبے کے اوپر ہوگا۔

  • اب پنجاب میں بھی  کورونا وائرس کی قسموں کی تشخیصی کی جا سکے گی۔

    اب پنجاب میں بھی کورونا وائرس کی قسموں کی تشخیصی کی جا سکے گی۔

    لاہور: (حمزہ رحمن ) پنجاب جین سیکونسنگ مشین خریدنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔
    وزیر اعلیٰ کی خصوصی کاوش،کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے 5 کروڑ کے فنڈز منظور کیے
    محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے جین سیکونسنگ مشین کی خریداری کا عمل شروع کر دیا۔
    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ جین سیکونسنگ مشین آئندہ ہفتے کے اختتام تک کام شروع کر دے گی۔مشین کی مدد سے پنجاب میں کورونا وائرس کی قسموں کی تشخیصی کی جا سکے گی.
    پنجاب کورونا وائرس کی جین سیکونسنگ کی سہولت والا پہلا صوبہ ہو گا. اس سے پہلے جین سیکونسنگ کی مشین صرف وفاقی ادارہ صحت کے پاس تھی۔
    اس ٹیکنالوجی سے تحقیق وتشخیص کی جاسکے گی کہ کورونا کی دوسری لہر میں اموات وائرس کی کس قسم سے ہو رہی ہیں، تحقیق ہو سکے گی۔
    وائرس کس حد تک مہلک ہے اس کی بھی تحقیق ہوسکے گی.

  • وزیر ریلوے نے ملازمین کا اوور ٹائم بند کرنے کا اعلان کردیا.

    وزیر ریلوے نے ملازمین کا اوور ٹائم بند کرنے کا اعلان کردیا.

    پشاور (حمزہ رحمن) اعظم سواتی کی پشاور کینٹ دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 50سال سے خسارے میں چلنے والے ریلوے کو قابل منافع بنائیں گے، ریلوے کی اراضی نہیں بیچیں گے، قبضہ مافیا ریلوے افسران اور پولیس کے ذریعے قبضہ کرتے آرہے ہیں،اب ریلوے میں قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے.
    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے میں اوور ٹائم کے لیے افسران کو رشوت دی جاتی ہے، ملازمین 70 کروڑ اوور ٹائم لے رہے ہیں، ریلوے میں اب کسی کو اوور ٹائم نہیں لینے دوں گا۔6 ماہ میں ریلوے خسارہ ختم کریں گے، ریلوے یونین سے بلیک میل نہیں ہوں گا۔اب چور اور چوکیدار کا گٹھ جوڑ نہیں ہوسکتا۔

    بلند وبالا دعوے کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ادارے کے ملازمین کو کچی جھونپڑیوں سے نکال کر ہائی رائز بلڈنگز میں منتقل کریں گے، اس موقع پر انہوں نے ملازمین کا اوور ٹائم بند کرنے کا اعلان بھی کردیا۔