Baaghi TV

Tag: حمزہ شفقات

  • اسلام آباد میں پراپرٹی سہولت سنٹرکا افتتاح کردیا گیا

    اسلام آباد میں پراپرٹی سہولت سنٹرکا افتتاح کردیا گیا

    اسلام آباد:اسلام آباد میں پراپرٹی سہولت سنٹرکا افتتاح کردیا گیا،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر حمزہ شفقات نے عوام کی سہولت کےلیے ضلعی انتظامیہ کے پراپرٹی سہولت سنٹر کا افتتاح کر دیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےحمزہ شفقات نے کہا کہ یہ مسئلہ سامنے آ رہا تھا کہ اوورسیز اور پاکستان میں مقیم شہری اسلام آباد میں پراپرٹی خرید لیتے تھے جس کے بعد انہیں پتا چلتا تھا کہ یہ غیر قانونی ہائوسنگ سکیم تھی ، اس کی سب سے بڑی مثال غوری ٹائون ہے ، سی ڈی اے نے اس حوالے سے متعدد مرتبہ انتباہ بھی کیا لیکن شہری اس میں پراپرٹی خریدتے رہے ، اسکے علاوہ بھی کئی ہائوسنگ سوسائٹیز اسلام آباد کا نام استعمال کرتی ہیں جو اسلام آباد کی حدود میں بھی نہیں ہیں ، شہر کے اندر بھی کئی ہائوسنگ سوسائٹیز ایسی ہیں جو منظور تو ہیں لیکن انہوں نے اپنی مزید سکیمز انائونس کیں جو منظور نہیں کرائیں ،

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی اسلام آبادحمزہ شفقات نے کہا کہ دیکھا گیا ہے کہ جو لوگ وہاں گھر بناتے ہیں نہ انکا نقشہ منظور ہوتا ہے ، نہ انہیں گیس اور بجلی کے کنکشن ملتے ہیں اور پھر وہ کورٹ کچہری کے چکر میں پھنس کر رہ جاتے ہیں ، اسی مسئلے کے حل کیلئے پراپرٹی سہولت سنٹر کا اجرا کیا ہے ، اگر کوئی بھی شہری اسلام آباد میں کسی جگہ پراپرٹی خریدنا چاہتا ہے تو وہ یہاں سے تصدیق کروا سکتا ہے کہ آیا یہ پلاٹ ہے ، اس کا نقشہ منظور ہے ، یہ سوسائٹی منظور ہے ، اور اس میں کسی قسم کی کوئی غیر قانونی چیز تو نہیں ، سی ڈی اے سے اس متعلق تمام ڈیٹا ہمارے سسٹم سے لنک کیا گیا ہے ، جس پراپرٹی کا کوئی ریکارڈ نہیں اس کو خریدنے کا مطلب پیسا پانی میں پھینکنا ہے

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اس موقع پر کہا کہ سہولت سنٹر کے ذریعے اسلام آباد کی حدود میں کسی بھی پلاٹ یا پراپرٹی کی معلومات حاصل کی جا سکیں گی ، اسلام آباد میں اس سسٹم کو لانچ کر دیا گیا ہے ، چند دنوں تک دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اس ویب سائٹ کا اجرا کر دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شہری غوری ٹائون اور اور دیگر غیر قانونی سوسائٹیز میں پلاٹ لینا چاہتا ہے تو اسے پتا چل جائے گا کہ اس کے ساتھ کوئی فراڈ نہیں ہو سکے گا، یہ پاکستان میں پہلا پراپرٹی سہولت سنٹر ہے جس سے آپ دنیا میں کہیں بھی بیٹھے ہوں اسلام آباد کی پراپرٹی کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں.

    اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144کے تحت اگر کوئی غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی اپنا اشتہار بنا کر لگاتی ہے تو اس کیخلاف کارروائی ہو گی ،کچھ سوسائٹیز انٹرنیٹ پر اپنے اشتہار لگاتی ہیں جو ہماری حدود سے باہر ہیں ،غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کو آج سے نوٹسز جاری کر رہے ہیں ، ایک ہفتے تک انکے خلاف کارروائیاں شروع کر دی جائیں گی، گزشتہ تین سال میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی قابضین کیخلاف کارروائیوں کے دوران پانچ ہزار ارب روپے کی 20ہزار کنال اراضی واگزار کروائی جا چکی ہے ، دیگر قابضین کیخلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں ۔

     

     

  • ڈی سی اسلام آباد کے ساتھ دھوکہ, الف ڈرامے میں کردار ان کی بجائے حمزہ عباسی کو مل گیا

    ڈی سی اسلام آباد کے ساتھ دھوکہ, الف ڈرامے میں کردار ان کی بجائے حمزہ عباسی کو مل گیا

    اسلام آباد :ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے ساتھ دھوکہ ہوگیا, الف ڈرامے میں کردار ان کی بجائے حمزہ علی عباسی کو مل گیا. جہاں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اپنے دبنگ انداز کی وجہ سے عوام اور سوشل میڈیا میں مقبول ہیں وہیں وہ اپنے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے بھی نظر آتے ہیں. سماجی رابطہ کی سائٹ پر ایک ٹوئٹر صارف نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کہ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "پارٹ ٹائم کسی ڈرامے یا فلم میں کام کی آفر بھی ہوسکتی ہے ویسے ".
    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی تصویر پر ٹویٹر صارف کا تبصرہ
    جس کے جواب میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ "‏آفریں بہت آئیں تھی ۔ لیکن نام میں کنفیوزن کی وجہ سے حمزہ علی عباسی کو سارے رول مل گئے ”
    ڈی سی اسلام آباد کا ٹویٹ

  • مدارس و سکولز میں طلباء پر تشدد کرنے والے ہوائیں ہوشیار ڈی سی اسلام آباد نے اعلان کردیا

    مدارس و سکولز میں طلباء پر تشدد کرنے والے ہوائیں ہوشیار ڈی سی اسلام آباد نے اعلان کردیا

    اسلام آباد :حال ہی میں سکولز میں طلباء پر تشدد کے حوالے سے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ‏کسی بھی اسکول یا مدرسہ میں چاہے وہ سرکاری ہو یا پرائیوٹ کسی بھی طرح کی جسمانی سزا یا تشدد کی قطعی اجازت نہیں۔ اگر کہیں ایسا ہو رہا ہے تو براہ کرم ہمیں سٹیزن پورٹل یا خط کے ذریعے اطلاع پہنچائیں۔ ایسے لوگوں کے خلاف ایریا مجسٹریٹ کے ذریعہ پی پی سی کے تحت فوری کارروائی کی جائے گا۔

  • فلٹریشن پلانٹ کے حوالے سے باغی ٹی وی کی رپورٹ پر ڈی سی اسلام آباد کی یقین دہانی

    فلٹریشن پلانٹ کے حوالے سے باغی ٹی وی کی رپورٹ پر ڈی سی اسلام آباد کی یقین دہانی

    اسلام آباد :اتوار کے روز باغی ٹی وی نے آئی الیون میں واقع بند فلٹریشن پلانٹ کے حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر رپورٹ لگائی جس میں علاقہ مکین نے تاثرات بھی دکھائے گئے
    باغی کی ٹی وی کی رپورٹ
    رپورٹ لگانے کے دو دن بعد ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ یہ ہمارے متعلقہ نہیں لیکن پھر بھی میں نے ایم سی آئی تک پہنچا دیا ہے اور متعلقہ ادارے کے سربراہ کو بھی کہہ دیا ہے
    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی یقین دہانی

  • کالعدم تنظیموں کے خلاف اسلام آباد سے بڑا حکم جاری

    کالعدم تنظیموں کے خلاف اسلام آباد سے بڑا حکم جاری

    اسلام آباد:لعدم تنظیموں کی جانب سے اسلام آباد میں فنڈز اکٹھے کرنے کا معاملہ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام کلعدم تنظیموں کی جنب سے فنڈز ریزینگ پر پابندی عائد کر دی،پابندی کے بارے میں اعلان ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکشن میں کیا گیا.باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق پابندی کا اطلاق 9 مئی سے دو ماہ تک ہو گا،کلعدم تنظیموں کی جانب سے مختلف تقاریب، تشہیر، اور ویلفیئر کے زریعے فنڈز اکھٹے کرتی تھیں،کلعدم تنظیموں کو کسی بھی قسم سے فنڈ ریزینگ پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے

    ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی جانب سے جاری کیاگیا نوٹیفیکشن: