Baaghi TV

Tag: حملہ آور

  • چینی شہریوں پر خود کش حملہ آور کے بارے میں نئے انکشافات

    چینی شہریوں پر خود کش حملہ آور کے بارے میں نئے انکشافات

    سندھ کے دارالحکومت کراچی کے جناح ائیرپورٹ کے قریب چینی شہریوں پر خود کش حملہ آور کے بارے میں نئے انکشافات سامنے آگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکش دھماکے سے قبل شاہ فہد نامی دہشت گرد نے ساتھی خاتون کے ساتھ 5 بجے حب ٹال پلازہ کراس کیا، پھر رات 10 بج کر 33 منٹ پر صدر کے ہوٹل میں کمرہ حاصل کیا، دوسرے دن صبح 10 بج کر 57 منٹ پر گاڑی میں ہوٹل سے نکلا، صدر میں سونی سینٹر کراس کیا، صبح 11 بجکر دو منٹ پر ایمپریس مارکیٹ سے رینبو سینٹر پہنچا، دوپہر 2 بجکر 22 منٹ پر ڈی ایچ اے فیز 1 کا سگنل کراس کیا۔
    بتایا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں کورنگی سے اتحاد پر دہشتگرد کو جاتے دیکھا گیا، شام سوا پانچ بجے اس نے پیٹرول پمپ کراس کیا اور ائیرپورٹ پہنچ گیا،6 بج کر 29 منٹ پر دہشت گرد صدر زینب مارکیٹ پر دیکھا جاسکتا ہے، 6 بجکر 31 منٹ پر واپس اپنے ہوٹل پہنچ گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے واقعے کے روز شاہ فہد کو ہوٹل کاؤنٹر پر دیکھا گیا، یہ دہشتگرد دوپہر 12 بج کر 19 منٹ پر ہوٹل سے نکل کر پیرا ڈائیز ہوٹل ایٹریم اور آواری ٹاور سے شاہراعِ فیصل آیا، سٹیٹ گیسٹ ہاؤس باغ جناح اور دیگر مقامات کے چکر لگاتا رہا، شام 4 بج کر 20 منٹ پر شاہراعِ فیصل فیاض سینٹر کراس کیا جس کے بعد بہادرآباد حرمین شریفین ہوٹل کے باہر دہشتگرد کو دیکھا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ دہشت گرد شاہ فہد رات ساڑھے 9 بجے ائیرپورٹ پہنچا، اس کا ایک ساتھی بھی پیدل ائیرپورٹ میں داخل ہوا، پینٹ شرٹ پہنے ساتھی دہشتگرد کو اوپر کھڑے دیکھا گیا، چینی قافلے کے نکلتے ہی اوپر موجود دہشتگرد نے فون پر شاہ فہد کو اطلاع دی، قافلہ جیسے ہی اس کے قریب پہنچا تو شاہ فہد نے خودکش دھماکہ کردیا۔

    انڈر19 ویمنزسکلزکیمپ کا کراچی میں آغازہوگیا

    بلاول کا اسموگ سے پریشان شہریوں کو کراچی منتقل ہونے کا مشورہ

    کراچی: دھند کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر، شہری پریشان

  • بلوائیوں کے تشدد سے 50 اہلکار زخمی ہوئے، اٹک پولیس

    بلوائیوں کے تشدد سے 50 اہلکار زخمی ہوئے، اٹک پولیس

    بلوائیوں کے تشدد سے پنجاب پولیس کے 50 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

    ترجمان اٹک پولیس کے مطابق کٹی پہاڑی کے مقام پر سیاسی جماعت کے جتھوں نے پنجاب پولیس پر پتھراؤ کیا۔ترجمان اٹک پولیس کے مطابق سیاسی جماعت کے جتھے اسلحے اور ڈنڈوں سے مسلح تھے، شدید زخمی ہونے والے اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ترجمان کے مطابق حملہ آوروں کے تشدد سے پنجاب پولیس کے 50 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا تھا.واضح رہے کہ گزشتہ رات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا تھا کہ مظاہروں میں اسلام آباد پولیس کے 31 اہلکار، پنجاب پولیس کے 75 اہلکار زخمی ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔ جنکی پولیس کے مطابق شہید عبدالحمید شاہ اسلام آباد پولیس میں 1988 میں بھرتی ہوئے اور وہ ایبٹ آباد کے رہائشی تھے، عبدالحمید شاہ نے3 ماہ بعد پولیس سے سروس مکمل کرکے ریٹائر ہونا تھا۔

    یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ دو روز سے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان وقتاً وقتاً جھڑپیں بھی جاری رہیں، اس دوران پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا، جس کی زد میں آکر کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، احتجاج کے دوران پولیس نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سمیت 30 افراد کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا تھا۔

    کراچی میں ڈی ایس پی کے قتل میں ملوث ملزمان مقابلے میں ہلاک

  • مسقط میں مسجد کے قریب فائرنگ،5 افراد کی موت

    مسقط میں مسجد کے قریب فائرنگ،5 افراد کی موت

    عمان کے دارالحکومت مسقط میں مسجد کے قریب فائرنگ ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد کی موت ہوئی ہے،

    اطلاع پر سیکورٹی حکام موقع پر پہنچ گئے، پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وادی کبیر میں امام علی مسجد کے قریب پیش آیا جہاں حملہ آور نے مسجد کے قریب جا کر فائرنگ کر دی،گولیاں لگنے سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ،فائرنگ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا،پولیس حکام کے مطابق جس وقت گولیاں چلائی گئیں اس وقت مسجد میں سات سو سے زیادہ افراد موجود تھے، پاکستانی کمیونٹی کے افراد بھی مسجد میں موجود تھے

    سیکیورٹی حکام اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم حملہ آوروں کی تعداد اور ہلاکت سے متعلق معلومات حاصل نہیں ہوسکیں،لاشوں کو ہسپپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فائرنگ مجلس عزا کے دوران ہوئی ،فائرنگ کے واقعہ میں 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،عمان پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات اور طریقہ کار اپنا لیا گیا ہے واقعے کے ارد گرد شواہد اکٹھے کر رہے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں

    مسجد پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد امریکی سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو اس علاقے سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے امریکی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شہریوں کے لئے ہدایات جاری کیں اور کہا کہ امریکی شہری چوکس رہیں، مقامی خبروں کی نگرانی کریں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں

    عمان،مسجد پر فائرنگ کے واقعہ میں دو پاکستانی شہریوں کی بھی موت
    مسجد میں فائرنگ کے واقعہ میں 2 پاکستانی بھی مارے گئے ہیں، پاکستانی سفیر نے دو پاکستانیوں کی موت کی تصدیق کی ہے،پاکستانی سفیر علی عمران چوہدری کا کہنا ہے کہ عمان حکومت نے کُل پانچ افراد کی موت کی تصدیق کی ہے جن میں سے دو پاکستانی شہری ہیں، سفارتی عملے کے ساتھ رات اسپتال میں موجود تھا، عمان حکام کے ساتھ رابطے میں ہوں،عمانی حکام حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں،

    پاکستان کی عمان کی وادی کبیر میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت
    پاکستان نے عمان کی وادی کبیر میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردحملے میں 4پاکستانیوں سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوئے،پاکستانی سفیر لاشوں کی شناخت اور وطن واپسی کیلئےعمانی حکام سےرابطے میں ہے،عمان میں پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی گئی،سفیرعمران علی نے زخمیوں کی خیریت دریافت کرنے کیلئے مقامی اسپتالوں کادورہ کیا،پاکستان نے عمان کو تحقیقات اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کیلئے مکمل تعاون کی پیشکش بھی کی ہے.

  • سڈنی میں شاپنگ سنٹر پر حملہ،پانچ افراد ہلاک

    سڈنی میں شاپنگ سنٹر پر حملہ،پانچ افراد ہلاک

    آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں شاپنگ سنٹر میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیاہے، حملہ آور نے خنجر کے وار سے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا،

    واقعہ سڈنی کے علاقے بونڈی جنکشن کے ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر میں پیش آیا، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے واقعہ کے حوالہ سےمیڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے، واقعہ میں حملہ آور سمیت چھ افراد کی موت ہوئی ہے،

    اسسٹنٹ پولیس کمشنر انتھونی کوکی کے مطابق” ایک خاتون پولیس اہلکار نے حملہ آورپر گولیاں چلائیں جس سے اسکی موت ہوئی”.حملے کے بعد سہ پہر 4 بجے امدادی اداروں کوطلب کیا گیا، حملہ آور اکیلا تھا اور ابھی یہ واضح نہیں کہ اس شخص نے حملہ کیوں کیا، مگر دہشتگردی کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا،ابھی تک حملہ آور کی شناخت بھی سامنے نہیں آئی ہے

    پولیس کی جانب سے لوگوں کو علاقے میں جانے سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے، دہشت گردانہ حملے کے بعد شہریوں کو شاپنگ مال سے نکالا گیا مگر اب بھی کچھ افراد وہاں پھنسے ہوئے ہیں

    عینی شاہدین کے مطابق ملزم حملہ آور چاقو لے کر گھوم رہا تھا۔ اس سے پہلے کہ پولیس فائرنگ کرتی، اس نے ایک خاتون اور اس کے بچے سمیت دکانداروں پر حملہ کر دیا، پولیس کو اس دوران کئی دکانوں میں متاثرین کی جان بچانے کی جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس نے لوگوں کو شاپنگ مالز سے دور رہنے کو کہا ہے۔

  • پولیس لائنز خودکش دھماکا، مبینہ خودکش حملہ آورکی ویڈیو

    پولیس لائنز خودکش دھماکا، مبینہ خودکش حملہ آورکی ویڈیو

    پولیس لائنز خودکش دھماکا، مبینہ خودکش حملہ آورکی مسجد میں جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے.

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مبینہ خودکش حملہ آور بائیک پر پولیس وردی میں نظر آرہا ہے مبینہ خودکش حملہ اور نے بائیک پارکنگ ایریا میں کھڑی کی تھی مبینہ حملہ آور پارکنگ ایریا سے پیدل مسجد تک پہنچا ، حملہ آور نے یلمٹ پہنا ہوا تھا اور منہ ماسک سے ڈھکا ہوا تھا، اس حلیے کے باعث حملہ آور کو پولیس اہلکار ہی سمجھتے ہوئے باآسانی اندر داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی

    واضح رہے کہ پولیس لائن کی مسجد میں دھماکے سے سو اموت ہوئی ہیں اور ڈیڑھ سو کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس لائن میں ہونیوالے حملے پر بہت سارے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں،کہ ایک ایسا علاقہ جہاں سرکاری دفاتر ہیں اور ریڈ زون ہے وہاں تک حملہ آور کیسے پہنچا؟ پولیس حکام نے سیکورٹی کی کوتاہی تسلیم کی ہے اور کہا ہے کہ اسکی تحقیقات ہوں گی کہ حملہ آور کیسے پہنچا، یہ سیکورٹی کی ناکامی ہی ہے کہ حملہ آور اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوا

    مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہاء ہے,مولانا فضل الرحمان

    سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور کیسے مسجد پہنچا انکوائری ہو گی،وزیر داخلہ

    پشاور دھماکہ / شہداء فہرست

    امریکہ، ایران، ترکی، سمیت دیگر ممالک نے بھی مذمت کی

    ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

    نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

    ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

  • وزیر آباد حملہ کیس، پراسیکیوشن ٹیم، جے آئی ٹی کے ارکان تبدیل

    وزیر آباد حملہ کیس، پراسیکیوشن ٹیم، جے آئی ٹی کے ارکان تبدیل

    لاہور سے شروع ہونے والے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد کے مقام پر مبینہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی جے آئی ٹی کی جانب سے جائے وقوعہ کا دورہ کیا گیا ۔اب جے آئی ٹی اور پراسکیوشن ٹیم کے ارکان تبدیل کر دیئے گئے ہیں،

    عمران خان حملہ کیس کی پیروی کرنے والی پراسیکیوشن ٹیم کے ارکان تبدیل کر دیئے گئے ،پراسیکیوشن ٹیم سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر زاہد سرفراز کو نکال دیا گیا زاہد سرفراز کی جگہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جنرل طارق عنایت کو شامل کرلیا گیا طارق عنایت عمران خان حملہ کیس کی تحقیقات پر بننے والی جے آئی ٹی کی معاونت کریں گے ٹیم کے دیگر ممبران میں ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر حافظ اصغر علی اور رانا سلطان صلاح الدین شامل ہیں

    دوسری جانب عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنیوالا تفتیشی افسر بھی تبدیل،انسپکٹر رانا امتیاز کو تبدیل کر دیا گیا گریڈ 18 کے انور شاہ سابقہ ڈائریکٹر ویجیلینس اینٹی کرپشن لاہور کے عہدے کو نیا تفتیشی آفیسر مقرر کیا گیا ہے،انور شاہ کو جے آئی ٹی کے کنوینر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی سفارش پر لگایا گیا

    قبل ازیں نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ کیس کی تحقیقات میں دوسرے حملہ آور کی موجودگی اور فائرنگ کے شواہد نہیں ملے۔ جے آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ حملہ آور ایک ہی تھا جس کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نوید اس وقت پولیس کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات میں عمران خان کے کنٹینر پر کھڑے ایک گارڈ کی فائرنگ کے ٹھوس شواہد ملے ہیں گارڈ کی شناخت کیلئے کنٹینرپر موجود گارڈز کے اسلحہ کا فارنزک کروایا جائے گااور شناخت کے بعد گارڈ کو شامل تفتیش بھی کیا جائے گا،

    واضح رہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میں استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا، ملزم نوید نے اعتراف جرم کر لیا اور کہا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اسلئے فائرنگ کی،

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • سندھ ہاؤس پر حملہ کرنیوالے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی گرفتار

    سندھ ہاؤس پر حملہ کرنیوالے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی گرفتار

    پی ٹی آئی کے دو مستعفی اراکین قومی اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    سندھ ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے فہیم خان اور عطاء اللہ کواسلام ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیر نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر دونوں ایم این اے کی عبوری ضمانت منظور کی تھی ۔

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ اور فہیم خان سندھ ہاوس حملہ کیس میں عبوری ضمانت ختم ہونے پر عدالت پہنچے اسٹیٹ کی جانب سے اسٹیٹ کونسل فہدعلی اورمدعی مقدمہ قادر مندوخیل کی طرف سے راجہ نذیرایڈووکیٹ پیش ہوئے راجہ نذیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملزمان نےانتہائی اورسنگین جرم کاارتکاب کیاہے، ملزمان ممبران اسمبلی اوران کی فیملیز پر حملہ آور ہوئے سندھ ہاؤس کا مرکزی گیٹ توڑکرملزمان اندرداخل ہوئے مرکزی گیٹ ٹوٹنے سے سندھ ہاؤس اورملک بھرمیں خوف وہراس پیدا ہوا سندھ ہاؤس حملے سے صوبائی تعصب پھیلانے کی کوشش کی گئی

    راجہ نذیر کا کہنا تھا کہ ملزمان سے تفتیش ہونی ہے سازش کے پیچھے کون کون تھا، ملزمان کی جب تک پولیس کسٹڈی نہیں ہوتی میرٹ پر تفتیش ممکن نہیں ملزمان کی درخواست ضمانت کو خارج کیا جائے ملزمان کے وکیل نے جسٹس طارق محمود جہانگیری سے ضمانت میں مزید توسیع کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا درخواست ضمانت مسترد ہونے پر دونوں اراکین اسمبلی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا

    پولیس نے دونوں اراکین اسمبلی کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا بعد ازاں عدالت نے تحریک انصاف کے کارکنان رائے تنویر اور سید صداقت علی شیرازی کی بھی ضمانت منسوخ کردی

    گرفتاری کے موقع پر اراکین اسملی کا کہنا تھا کہ پھانسی پر چڑھا دو پھر بھی عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، آپکو بھکاری کہیں گے،زرداری کے خلاف بھی بات کریں گے، آپ ہمیں ہتھکڑیوں سے نہیں ڈرا سکتے،

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی سندھ ہاوس میں موجودگی کی اطلاع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے سندھ ہاوس پر حملہ کیا گیا تھا

    دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا

    دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

    قوم سے خطاب مؤخر،خط کس نے لکھا ؟کتنی سخت زبان،کیا پیغام،عمران خان نے سب بتا دیا

    پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار

    عمران خان کو اپنے بھی چھوڑ گئے، پارلیمنٹ لاجز میں ہلچل،فائلیں جلائی جانے لگیں

  • نیویارک فائرنگ: مشتبہ حملہ آور گرفتار

    نیویارک فائرنگ: مشتبہ حملہ آور گرفتار

    نیویارک : نیویارک میں کل سب وے اسٹیشن میں ہوئی فائرنگ کے واقعہ میں ملوث 62 سالہ فرینک جیمز کو مین ہٹن میں حراست میں لیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی : بروکلین کے سب وے اسٹیشن میں تقریباً 10 افراد کو گولی مار دی گئی جب کہ قریب کے اسپتالوں میں لائے گئے 29 افراد کو معمولی زخم آئے نیویارک سٹی پولیس نے سب وے سٹیشن پر فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے-

    نیویارک سب وے اسٹیشن پر دھماکا، 5 افراد ہلاک

    نیویارک سٹی پولیس نے ایک شخص کی تصویر شائع کی جس نے کہا کہ وہ شہر کے ایک میٹرو اسٹیشن پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہے۔


    پولیس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اس شخص کا نام فرینک جیمز ہے وہ اس کے بارے میں کسی بھی دستیاب معلومات کے بارے میں آگاہ کریں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص تاحال فرار ہے ملزم نے گیس ماسک پہن رکھا تھا، پھر گیس سلنڈر چھوڑا اور فائرنگ شروع کر دی مریکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے محرکات ابھی تک نامعلوم ہیں۔

    یوکرین جنگ:امریکہ میں چالیس سالہ مہنگائی کےتمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    پولیس کا خیال ہے کہ ملزم نے درمیانے درجے کا ٹرانسپورٹ ٹرک کرائے پر لیا تھا جس کی چابیاں جائے وقوعہ سے ملی تھیں شہر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بعد میں شوٹنگ کے مشتبہ شخص کی گرفتاری کے لیے کسی بھی معلومات کے لیے 50 ہزار ڈالر انعام کی پیشکش کی۔

    نیویارک پولیس کمشنر نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی کہ حکام نیویارک کے ٹرین اسٹیشن میں فائرنگ کو ایک واقعہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں نہ کہ اسے دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر دیکھاجا رہا ہے۔

    موبائل میں مصروف لڑکی پر سے ٹرین گزر گئی