Baaghi TV

Tag: حملہ

  • فلسطینی صدر محمود عباس کے قافلے پر حملہ،ویڈیو

    فلسطینی صدر محمود عباس کے قافلے پر حملہ،ویڈیو

    فلسطینی صدر محمود عباس کے قافلے پر حملہ، حملے کی ذمہ داری ”سنز آف ابو جندل“ نامی تنظیم نے قبول کی ہے۔

    باغی ٹی وی: غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے، اسی دوران منگل کو فلسطینی صدر محمود عباس پر قاتلانہ حملے نے خطے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے،یہ واقعہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب فلسطینی رہنما کو لے جانے والے کاروں کے قافلے پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی ترکی نیوز کے مطابق اس واقعے میں عباس کا ایک محافظ شدید زخمی ہوا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہے اور بہت سے لوگوں نے اسے قتل کی کوشش قرار دیا۔
    https://x.com/Heroiam_Slava/status/1721926787213463698?s=20
    ترک اخبار کے مطابق ”سنز آف ابو جندل“ (ابو جندل کے بیٹے) نامی تنظیم جو مبینہ طور پر مغربی کنارے میں فلسطینی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اندر منظم ہے، اس نے محمود عباس کو اسرائیل کے خلاف کارروائی کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا تھامعیاد ختم ہونے کے ساتھ ہی محمود عباس کے قافلے پر منگل کو حملہ کیا گیا۔ جھڑپ میں عباس کے ایک محافظ کو گولی لگی اور وہ جاں بحق ہوگیا۔

    حماس اور اسرائیل جنگ:یورپ میں اسلامو فوبیا کے واقعات میں اضافہ

    محمود عباس نے اتوار کو مغربی کنارے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے اچانک ملاقات کی تھی بلنکن کے ساتھ ملاقات میں محمود عباس نے اسرائیل سے کہا تھا کہ وہ غزہ پر اپنے حملے بند کرے۔

    حماس کے عسکری ونگ، عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ انہوں نے 7 اکتوبر کی صبح اسرائیل کے خلاف "ال اقصیٰ سیلاب” کے نام سے ایک حملہ شروع کیاجب کہ غزہ سے اسرائیل کی طرف ہزاروں راکٹ فائر کیے گئے، مسلح گروپ علاقے کی بستیوں میں داخل ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے بھی درجنوں جنگی طیاروں سے غزہ کی پٹی پر حملہ کیا۔ غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے 10,022 افراد کو ہلاک کیا جن میں 4,104 بچے، 2,641 خواتین اور 397 بزرگ شامل ہیں۔ اس نے غزہ پر اپنے حملوں میں کم از کم 32,000 افراد کو زخمی کیا۔

    روس کا غزہ پر ایٹمی حملے سےمتعلق اسرائیلی وزیر کے بیان پرتحقیقات کا مطالبہ

    بتایا گیا ہے کہ غزہ سے حملوں میں 324 فوجیوں سمیت 1,400 اسرائیلی ہلاک اور 5,132 اسرائیلی زخمی ہوئے اسرائیلی فوج نے دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ چونکہ مشرق وسطیٰ ایک بار پھر خون کی ہولی میں تبدیل ہو رہا ہے، تقریباً 25 لاکھ فلسطینیوں کے لیے ناکہ بندی شدہ غزہ سے نکلنے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے۔

    مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے حملوں میں 106 فلسطینی شہید ہو گئے۔ غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں 48 صحافی مارے گئے۔

    8 اکتوبر سے اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں حزب اللہ کے 55 ارکان اور 4 عام شہری، جن میں سے ایک صحافی بھی تھا، ہلاک ہو گئے تھے۔ لبنان کے زیر اہتمام ان حملوں میں تین اسرائیلی فوجی اور ایک اسرائیلی شہری مارا گیا حال ہی میں، اسرائیل نے غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا، جس میں عام شہری مارے گئے۔

    پاکستان سے ایکسچینج کمپنیز کیخلاف سکیورٹی اداروں کی کارروائی کی تفصیلات طلب

    صدر رجب طیب اردگان نے غزہ کی پٹی میں شہریوں پر اسرائیلی حملوں کی وجہ سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے تمام رابطہ منقطع کرنے کا اعلان کیا-

  • برکینا فاسو میں شدت پسندوں کا حملہ،53 افراد ہلاک،30 زخمی

    برکینا فاسو میں شدت پسندوں کا حملہ،53 افراد ہلاک،30 زخمی

    افریقی ملک برکینا کی فوج کے مطابق، ملک کے شمال میں باغی جنگجوؤں کے ساتھ شدید جھڑپوں کے دوران برکینا فاسو کی سکیورٹی فورسز کے کم از کم 53 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: فوج نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ 17 فوجی اور فوج کی مدد کرنے والے 36 شہری رضاکار فوجی پیر کو یاٹینگا صوبے میں کومبری کمیون میں شدت پسندوں کے ایک "حملے” کے دوران مارے گئےشدت پسندوں کے حملے میں 30 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے قصبے میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ دو سال سے زیادہ عرصہ قبل جنگجوؤں کے ذریعہ علاقہ سے باہر جانے والے مکینوں کی دوبارہ آباد کاری کو ممکن بنایا جا سکے۔

    بیان میں کہا گیا کہ انتہائی بزدلی کا یہ عمل سزا سے محفوظ نہیں رہے گا فرار ہونے والے باقی دہشت گرد عناصر کو ناکارہ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کئی درجن جنگجو بھی مارے گئے اور ان کے جنگی ساز و سامان کو تباہ کر دیا گیافوج نے بتایا کہ علاقے میں آپریشن ابھی بھی جاری ہے-

    سعودی عرب اور ایران عالم اسلام اور اس خطے کے دو بااثر ممالک ہیں ،ایرانی …

    برکینا فاسو کی فوج نے جوابی حملے میں شدت پسندوں کے بیشتر جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم حکام کی جانب سے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل برکینا فاسو میں 28 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جس سے متعلق حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    مشرقی افریقی ملک برکینا فاسو گزشتہ ایک دہائی سے انتہاپسندی اور دہشتگردی کا شکار ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران اب تک ہزاروں شہری اور سینکڑوں فوجی ہلاک جبکہ لاکھوں افراد ہجرت کر چکے ہیں۔

    موسمیاتی تبدیلیاں پھیپھڑوں کے امراض سے متاثرافراد کیلئے خطرہ بڑھا رہی ہیں،تحقیق

  • سابق ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ پر حملہ دو گن مین زخمی

    سابق ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ پر حملہ دو گن مین زخمی

    طاہر رفیق بٹ (سابق ائیر چیف مارشل) F-11/1 میں رہائش پذیر ہیں جبکہ طاہر رفیق اور اس کا پوتا گاڑی میں جارہے تھے اور پیچھے ڈبل کیبن میں گن مین بھی ساتھ جارہے تھے گلی نمبر 8, F-11/1 میں دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ہے جس سے سابق ائیر چیف مارشل کے دو گن مین زخمی ہوئے ہیں اور PAF ہسپتال میں شفٹ کئیے گئے ہیں جبکہ تھانہ شالیمار کے نفری موقع پر پہنچ گئ ہے.

    خیال رہے کہ طارق بٹ 2015 میں‌ ریٹائرڈ ہوئے تھے اور اس وقت کے وزیراعظم سے پاک فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ نے الوادعی ملاقات کی تھی جبکہ ملاقات اسلام آباد میں ہوئی تھی جس میں وزیراعظم نے دفاع وطن کےلیے ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی خدمات کو سراہا گیا تھا جس کے بعد طاہر رفیق بٹ اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے تھے،
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر 5 روپے سستا ہوگیا
    افغان انجینئرز نے70سے زائد طیاروں کی مرمت کرکے انہیں دوبارہ پرواز کے قابل بنا دیا
    پاکستان کے معروف مرثیہ نگار اور قصیدہ گو شاعر ساحر لکھنوی
    سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
    ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
    اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
    اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  • بنوں،پولیو ٹیم پر نا معلوم ملزمان کا حملہ پولیس اہلکار جاں بحق

    بنوں،پولیو ٹیم پر نا معلوم ملزمان کا حملہ پولیس اہلکار جاں بحق

    بنوں میں پولیو ٹیم پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق میریان روڈ پر پولیو ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں پولیو ٹیم کیساتھ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کامران زخمی ہوا ہے۔زخمی پولیس اہلکار کامران کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر وہ جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ اخوند خیل پمپ کے سامنے رونما ہوا، ملزمان فرار ہوگئے۔
    واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ حملے کے بعد علاقے میں پولیو مہم کو روک دیا گیا ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پر قاتلانہ حملہ

    شمالی وزیرستان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پر قاتلانہ حملہ

    شمالی وزیرستان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف قیصر کنڈی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ، ذرائع کے مطابق حملہ رزمک کے مہاجر بازار میں کیا گیا، حملے میں قیصر کنڈی زخمی ہو گئے ہے جنکو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ذرائع نے بتایا کہ گاڑی میں سوار ان کا بیٹا اور سکواڈ محفوظ رہا، ہسپتال ذرائع نے یہ بھی بتایا
    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی حالت خطرے سے باہر ہے،

  • پشاور؛ متنی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ

    پشاور؛ متنی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ

    پشاور کے متنی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جبکہ 10 دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن متنی پشاور پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا اور ابھی فائرنگ کا تبادلہ ہوا

    پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے حملے کو ناکام بنا دیا ،پولیس ترجمان کے مطابق متنی میں پولیس اسٹیشن پر جدید ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے دو اطراف سے حملہ کیا، پولیس کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی دہشت گرد پسپا ہوئے اور فرار ہوگئے

    ترجمان خیبرپختونخوا پولیس نے تصدیق کی کہ دہشت گردوں کے حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان بیس منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا

    سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے دلیری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو شاباش دی اور کہا کہ پشاور پولیس نے ہمیشہ دلیری سے مقابلہ کیا ہےہم دہشتگردوں کی ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    جبکہ خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ جنوری میں پشاور میں تلاشی کے دوران مشکوک افراد کی فائرنگ شروع کردی تھی اور یہ پشاور کے علاقے متنی بازار میں تلاشی کے دوران مشکوک افراد کی فائرنگ سے تھانہ متنی کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ متنی بازار میں تلاشی کا عمل جاری تھا کہ مشکوک افراد نے پولیس پر فائرنگ کی جبکہ پولیس نے بتایا تھا کہ ایس ایچ او تھانا متنی عمران الدین دائیں ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
    فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
    علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی
    ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری
    شہر یار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
    یاد رہے کہ اس میں فائرنگ سے مشکوک افراد کا ایک ساتھی بھی زخمی ہوا تھا زخمی ملزم سلمان اور ایک ساتھی نورعلی شاہ کو گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ باقی افراد فرار ہوگئے تھے

  • زندگی،موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ،سراج الحق،حملہ کا مقدمہ درج

    زندگی،موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ،سراج الحق،حملہ کا مقدمہ درج

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کوئٹہ پہنچ گئے ہیں،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ الحمدللہ آج ژوب سے بخیریت کوئٹہ واپسی ہو گئی ہے، اللہ نے بہت کرم کا معاملہ فرمایا اور اس کی خاص عنایت سے ایک بڑے سانحے سے محفوظ رہے،قومی سیاسی قیادت سمیت اظہاریکجہتی اور دعائیں کرنے والے ہر فرد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اور ہم سب نے لوٹ کر اس کی طرف جانا ہے،

    دوسری جانب بلوچستان کے علاقے ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پرخودکش حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مقدمہ انسداد دہشت گردی، اقدام قتل اورایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر حملہ کرنے والے خود کش حملہ آورکے ڈی این اے کے لئے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں،خود کش حملہ آورکی شناخت کیلیے نادرا سے بھی رابطہ کیا گیا ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے ژوب میں سراج الحق کے قافلے کے قریب خودکش دھماکا ہوا تھا امیر جماعت اسلامی معجزانہ طور پر حملے میں محفوظ رہے، بعد میں انہوں نے وہاں جلسہ سے بھی خطاب کیا

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟،

  • کوئٹہ،فائرنگ، منظور کاکڑ کے بھائی زخمی،چیئرمین سینیٹ کی مذمت

    کوئٹہ،فائرنگ، منظور کاکڑ کے بھائی زخمی،چیئرمین سینیٹ کی مذمت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر فائرنگ کے دوران سینیٹر منظور کاکڑ کے بھائی نصیر کاکڑ زخمی ہو گئے ہیں

    اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے نصیر کاکڑ پر حملہ کیا، گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں نصیر کاکڑ سمیت دو افراد زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سینیٹر منظور کاکڑ کا کہنا ہے کہ انکے بھائی نصیر گھر جا رہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کی، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

    چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نےسینیٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈرسینیٹرمنظور احمد کاکڑکے بھائی نصیر کاکڑ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے- انہوں نے سینیٹر منظوراحمد کاکڑ سے رابطہ اور ہمدردی کا اظہارکیا ہے-انہوں نے کہا ہےکہ واقعے میں ملوث شرپسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا-ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی سینیٹر منظور کاکڑ کے بھائی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

  • بکھنگم پیلس پر حملے کی کوشش،نامعلوم شخص گرفتار

    بکھنگم پیلس پر حملے کی کوشش،نامعلوم شخص گرفتار

    برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی سے 4 روز پہلے بکھنگم پیلس پر حملہ کرنے کی کوشش کے الزام میں ایک نامعلوم شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی: "بی بی سی ” کےمطابق بکنگھم پیلس کے باہر کنٹرولڈ دھماکا کیا گیا، پولیس کی جانب سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا جس سے چاقو برآمد ہو اہے واقعہ میں گولیاں چلنے یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

    5 مئی کو "سائے کی طرح کا”جزوی چاند گرہن دیکھا جاسکے گا، سعودی ماہر فلکیات

    رپورٹس میں بتایا گیا کہ ملزم پر شارٹ گن کارٹرجز برطانیہ کے شاہی محل کے میدان میں پھینکنے کا الزام ہے،دوسری جانب برطانیہ کی پولیس نے واقعہ کو دہشت گردی نہیں ٹھہرایا بلکہ معاملہ ذہنی صحت کا قرار دے دیا اور تاج پوشی کی تقریبات کے لئے تیاریوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوئی-

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کی تلاشی لی گئی اور ایک چاقو برآمد ہوا لیکن اس کے پاس بندوق نہیں تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ایک مشکوک بیگ بھی پایا گیا تھا اور ماہرین کے جائزے کے بعد احتیاط کے طور پر ایک کنٹرول شدہ دھماکہ کیا گیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق حملے کے وقت بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا پارکر جو قریبی کلیرنس ہاؤس میں رہتے ہیں محل میں نہیں تھے،حالانکہ بادشاہ نے منگل کو محل میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی کی میزبانی کی تھی مشتبہ شخص کئی روز سے محل کے باہر قیام کیے ہوئے تھا،برطانوی میڈیا کے مطابق لوگوں نے مشتبہ شخص کو کہتے سنا تھا کہ ‘ میں بادشاہ کو قتل کر دوں گا’۔

    12 سال بعد کوئی ملک غریب نہیں ہوگا. بل گیٹس کا دعویٰ

    یہ گرفتاری بادشاہ کی تاجپوشی کی تقریبات سے صرف چار دن پہلے ہوئی ہے جس میں دنیا بھر سے عالمی رہنما اور شاہی خاندان کے دیگر افراد شرکت کریں گےچیف سپرنٹنڈنٹ جوزف میکڈونلڈ نے کہا کہ افسروں نے اس شخص کو حراست میں لینے کے لیے فوری طور پر کام کیا اور اسے پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا ہے کسی بھی گولی چلنے، یا افسران یا عوام کے ارکان کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے افسران جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔”

    بی بی سی کی شاہی پروڈیوسر سارہ پیرش بکنگھم پیلس کے باہر براڈکاسٹ کمپاؤنڈ میں تھیں جب انہیں باہر جانے اور انتظار کرنے کو کہا گیااس نے بی بی سی نیوز چینل کو بتایا کہ جن لوگوں کو وہاں سے نکالا گیا تھا انہوں نے "کنٹرولڈ دھماکے کی آواز سنی اور پھر ہمیں دوبارہ اندر جانے کی اجازت دی گئی۔”

    مشتبہ شاٹ گن کے کارتوس برآمد کر لیے گئے ہیں اور ماہرین سے ان کی جانچ کی جائے گی۔ علاقے کی سڑکیں اب دوبارہ کھول دی گئی ہیں اور گھیرا ہٹا دیا گیا ہےبکنگھم پیلس نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    چاند کی مٹی سے آکسیجن حاصل کرنا ممکن ہے،ناسا

    تاجپوشی کی ریہرسلوں میں بدھ کی صبح سویرے پیلے اور سرخ رنگ کی وردیوں میں ملبوس سپاہیوں کو محل اور مال کے ساتھ ساتھ فائل کرتے دیکھا گیا پریڈ میں گھوڑوں کی پیٹھ پر سوار سپاہی اور ڈائمنڈ جوبلی اسٹیٹ کوچ بھی شامل تھے، جو بادشاہ اور ملکہ کو محل سے ویسٹ منسٹر ایبی لے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ برطانوی باد شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی بروز ہفتے کے روز ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوگی، تاج پوشی سے پہلے ہی لندن سیاحوں سے بھر گیا، تاج پوشی کی تقریب کی وجہ سے ویک اینڈ پر سینٹرل لندن کی متعدد سڑکیں بند ہوں گی تاج پوشی کی تقریب میں 2 ہزار افراد کو مدعو کیا گیا ہے، پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔

    یاد رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد شاہ چارلس سوم برطانیہ کے بادشاہ بنے ہیں۔

    میٹا کی واٹس ایپ میں گوگل ڈرائیو کی متبادل ٹرانسفر کی آزمائش

  • امریکا میں نامعلوم شخص کا نماز فجر کے دوران امام مسجد پر چاقو حملہ

    امریکا میں نامعلوم شخص کا نماز فجر کے دوران امام مسجد پر چاقو حملہ

    واشنگٹن: امریکی ریاست نیوجرسی کی ایک مسجد کے امام چاقو کے حملے میں زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست نیو جرسی کے علاقے پیٹر سن کی ایک مسجد میں فجر کی نماز ادا کی جا رہی تھی کہ ایک شخص نے امام مسجد سید النقیب پر چاقو سے حملہ کردیا۔

    انتخابات نہ کروانے کے حوالے سے تنقیدی تبصرہ، جرمن سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم


    سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو نمازیوں کے درمیان سے دوڑ کرنکلتے اور امام مسجد پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم نے امام مسجد کی گردن اور پیٹ پر وار کیے زخمی امام مسجد کو اسپتال منتقل کیا گیا امام مسجد کی حالت اب خطرے سے باہر ہے-

    نمازیوں نے امام مسجد پر چاقو کے وار کرنے والے شخص کی فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ حملے کے وقت مسجد میں 200 نمازی موجود تھے۔

    ایرانی حکومت کا بےحجاب خواتین کی نگرانی کرنے کیلئے کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

    پولیس حکام نے حملہ آور کے بارے میں تفصیلات جاری کیے بغیر بیان میں کہا کہ حملہ آور کی عمر 32 سال ہے اور حملہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں،البتہ اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔

    دوسری جانب کینیڈا کے شہر مارکھم میں مسجد کےاحاطے میں گاڑی سے نمازی کو کچلنے کی کوشش کی گئی 28 سال کے ملزم شیرن کیرونا کیرن کو ٹورنٹو سے گرفتار کرکے اس پر نفرت انگیز جرم کا الزام عائد کیا گیا ہےکینیڈا کی وفاقی اورصوبائی حکومت نے واقعے کی مذمت کی ہے ۔

    قونصل خانے کی دوبارہ بحالی کیلئےسعودی تکنیکی وفد ایران پہنچ گیا