Baaghi TV

Tag: حمیرا اصغر

  • عدالت نے حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

    اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت ، عدالت نے ماڈل کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہےدرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ حمیرا اصغر کا قتل ہوا ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ افراد بشمول ان کے میک اپ آرٹسٹ کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

    عدالت نے درخواست گزار کے وکیل اور پولیس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں قابل دست اندازی جرم بنتا ہے، لہٰذا حمیرا اصغر کے اہلخانہ اور ریاست کی مدعیت میں بیان ریکارڈ کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے۔

    واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی، جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان عدالت پہنچا اور عدالتی بیلف کے ذریعے دروازہ توڑا گیا،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاش ڈی کمپوز کے آخری مرحلے میں تھی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ کی موت تقریباً 8 ماہ قبل ہوئی۔

    چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    تفتیشی حکام کے مطابق حمیرا اصغر مالی مشکلات کا شکار تھیں اور انہوں نے ستمبر 2024 میں آخری کمرشل شوٹ کیا تھا، جب کہ اکتوبر 2024 میں کام سے متعلق رابطے جاری تھےعلاوہ ازیں اداکارہ کے فلیٹ سے جمع کیے گئے سیمپلز کی کیمیکل رپورٹس میں انکشاف ہوا تھا کہ جمی ہوئی اشیا میں موجود پانچ نمونوں کا تعلق سمندری نمک سے تھا، جو عموماً بدبو کم کرنے اور کیڑوں کو بھگانے کے لیے استعمال ہوتا ہے، جب کہ باورچی خانے سے ملنے والا نمک اس سے مختلف پایا گیا۔
    مزید تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ اداکارہ کا فون اکتوبر 2024 تک استعمال میں رہا، تاہم میک اپ آرٹسٹ کے فون کالز کے باوجود کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور واٹس ایپ کی پروفائل تصویر بھی حذف کر دی گئی تھی،عدالت کے حکم کے بعد پولیس اب حمیرا اصغر کے اہلخانہ کے ساتھ مل کر مکمل تحقیقات کرے گی اور متعلقہ افراد کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔

    دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ،الرٹ جاری

  • غزالہ جاوید نے مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کی والدہ کو کھری کھری سنادیں

    غزالہ جاوید نے مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کی والدہ کو کھری کھری سنادیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کی والدہ کو کھری کھری سنادیں۔

    غزالہ جاوید حال ہی میں ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے ان سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی،ایک سوال کے جواب میں غزالہ جاوید نے بتایا کہ حمیرا کی والدہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کراچی کے لوگ اچھے نہیں ہوتے، نہ جانے یہ کس قسم کے لوگ ہیں؟میں حمیرا کی والدہ سے بس اتنا ہی کہنا چاہوں گی کہ آپ کراچی یا کسی بھی قسم کے لوگوں کو چھوڑیں، آپ یہ بتائیں کہ آپ خود کس قسم کی ماں ہیں؟ آپ کی بیٹی کے انتقال کو 2 عیدیں گزر گئیں لیکن آپ کو اس کا پتہ نہیں چلا‘ ۔

    غزالہ جاوید کا کہنا تھاکہ ’میری بھی بیٹیاں ہیں، اگر میری شادی شدہ بیٹی کو بخار بھی آجائے تو مجھے نیند نہیں آتی کیوں کہ ایک ماں اپنے بچے کی تکلیف جان لیتی ہے، حمیر ا بہت اچھی لڑکی تھی، اگر میری بیٹی حمیرا جیسی ہوتی تو میں اس پر فخر کرتی،’حمیر ا 7 سال سے اکیلے رہائش پذیر تھی لیکن اس کے باوجود اس نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا، اگر وہ غلط کام کرتی، نشے کرتی ، بوائے فرینڈز بناتی تو اس کے پاس گھر اپنی گاڑی ہوتی، اس کے ساتھ کام نہ ملنے یا پیسے نہ ہونے جیسے الفاظ بھی نہ جوڑے جاتے، وہ جتنی ٹیلنٹڈ تھی اتنی ہی جلدی چلی گئی اور اس کے چلے جانے پر مجھے اس کے والدین پر افسوس ہے، میرے نزدیک دنیا میں سب سے بدقسمت وہ بچے ہیں جن کی ماں ان کے ساتھ نہیں-

    رواں سال مون سون طویل ہونے کی پیشگوئی

    انڈیگو کی پرواز میں مسلم نوجوان کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

    یمن کا اسرائیلی ایئرپورٹ پر میزائل حملہ

  • حمیرا اصغر کیس: پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

    حمیرا اصغر کیس: پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

    کراچی: پولیس نے حمیرا اصغر کیس میں اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

    پولیس نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں حمیرا اصغر کیس کی رپورٹ جمع کرائی،پولیس رپورٹ کے مطابق حمیرہ کے گھر والوں سے رابطہ ہوا ہے، لاش کا پوسٹ مارٹم ہوچکا ہے، حتمی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے،عدالت کا کہنا ہے کہ گھر والوں سے پوچھیں وہ مقدمہ درج کرانا چاہتے ہیں یا نہیں، بعد ازاں عدالت نے 16 اگست کو کیس کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

    درخواست معروف وکیل شاہ زیب سہیل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ حمیرہ اصغر کو قتل کیا گیا ہے، لہٰذا مقدمہ درج کر کے مکمل تحقیقات کی جائیں۔

    درخواست گزار کے وکیل بدالا احد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ حمیرااصغر کی موت 7 اکتوبر کو ہوئی، لیکن ان کا موبائل فون فروری 2025 تک استعمال ہوتا رہا۔ وکیل کے مطابق فون کھلا ہوا تھا لیکن میک اپ آرٹسٹ کی فون کالز اٹینڈ نہیں کی گئیں، بعد ازاں حمیرا کے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے ڈی پی بھی ڈیلیٹ کر دی گئی۔

    وکیل نے مزید استدعا کی کہ میک اپ آرٹسٹ کو طلب کیا جائے، حمیرا کے بھائی اور دیگر اہلخانہ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا جائے، اور پولیس رپورٹ میں ذکر کیے گئے خون کے نمونوں کی بنیاد پر کیس کی نوعیت کو قتل قرار دیا جائے۔

    پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اگر ٹھوس شواہد سامنے آئے تو پولیس خود مقدمہ درج کرے گی۔

    درخواست میں ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بنایا گیا ہے عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

    اس سے قبل پولیس کو حمیرا کے فلیٹ میں 3 سے 4 جگہ پر مٹی کے برتن میں رکھا سفید پاؤڈر ملا جس کے بعد پولیس نے اس پاؤڈر کو کیمیکل تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیجنے کا فیصلہ کیا تھاپولیس ذرائع کے مطابق بظاہر اتنی جگہوں پر سفید پاؤڈر رکھنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔

    واضح رہے کہ حمیرا اصغر کے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے اداکارہ کی گمشدگی اور موت سے متعلق نئے تہلکہ خیز انکشافات کردیئے جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    حمیرا اصغر کے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کے فون پر 5 فروری 2025 کے بعد سرگرمیاں ریکارڈ کی گئیں۔ دانش مقصود کے مطابق حمیرا سے ان کی آخری گفتگو 2 اکتوبر 2024 کو ہوئی تھی، جبکہ ان کا واٹس ایپ لاسٹ سین 7 اکتوبر کو دیکھا گیا تھا۔

    دانش کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے بعد انہوں نے متعدد بار اداکارہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، مگر نہ کالز کا جواب ملا اور نہ ہی بھیجے گئے پیغامات پڑھے گئے۔ جب طویل عرصے تک اداکارہ کی کوئی اطلاع موصول نہ ہوئی، تو انہوں نے 5 فروری 2025 کو سوشل میڈیا پر حمیرا کی گمشدگی سے متعلق پوسٹ کی 6 فروری کو جب دوبارہ رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو واٹس ایپ پر اداکارہ کی ڈی پی غائب تھی اور لاسٹ سین بھی بند ہو چکا تھا جو کہ مشکوک ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے تصدیق کی ہے کہ پولیس نے دانش مقصود سے رابطہ کر کے اسکرین شاٹس حاصل کر لیے ہیں اور تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 8 جولائی کو اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے ملی تھی اور وہ گزشتہ 7 سال سے اس فلیٹ میں مقیم تھیں۔

  • موت کیسے ہوئیَ؟ حمیرا اصغر کی لاش کے نمونوں کی کیمیکل جانچ رپورٹ آگئی

    موت کیسے ہوئیَ؟ حمیرا اصغر کی لاش کے نمونوں کی کیمیکل جانچ رپورٹ آگئی

    اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کے نمونوں کی کیمیکل جانچ رپورٹ آگئی جس میں ان کی موت کو طبعی قرار دیا گیا ہے۔

    کراچی ڈیفنس میں فلیٹ سے مردہ پائی جانے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے پوسٹ مارٹم کے دوران لاش سے نمونوں حاصل کیے گئے تھےپولیس ذرائع کے مطابق اداکارہ کی لاش کے نمونوں کی کیمیکل رپورٹس موصول ہوگئیں ہیں جن میں اداکارہ کی موت کو طبعی عوامل کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے اداکارہ کے پوسٹ مارٹم کے دوران کئی ٹیسٹس کے لیے نمونے حاصل کیے گئے تھے جنہیں جامعہ کراچی کی فرانزک لیبارٹری ارسال کیا گیا تھا، مزید رپورٹس آنا باقی ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی کئی ماہ پرانی لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی مکان مالک کی شکایت پر عدالت نے پولیس کو کرایہ ادا نہ کرنے پر فلیٹ خالی کرانے کا حکم دیا تھا، جس کے دوران اداکارہ کی لاش جو ڈی کمپوزیشن کے آخری مراحل میں تھی برآمد کی گئی،ابتدائی طور پر بتایا جا رہا تھا کہ لاش ایک ماہ پرانی ہے، لیکن بعد ازاں ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ لاش 8 سے 10 ماہ پرانی ہے۔

    ججز سنیارٹی کیس :عمران خان نے سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی

    دوسری جانب حمیرا اصغر کے بھائی نوید اصغر نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے واقعے پر شدید شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اُن کی بہن کی موت حادثاتی نہیں بلکہ ایک منصوبہ بندی کے تحت کی گئی واردات ہے ، پولیس افسران نے مجھے بتایا ہے کہ جب فلیٹ کا دروازہ توڑا گیا تو پچھلا دروازہ پہلے سے کھلا ہوا تھا جبکہ چھت کی کھڑکی بھی مسلسل کھلی رہی جس کی وجہ سے بدبو نہیں پھیلی، یہ سب ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا قتل لگتا ہے اور ہمیں 90 فیصد یقین ہے کہ یہ قتل ہے، میرے خیال میں اس واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، مکان مالک کا مکمل ڈیٹا، اس کا کال ڈیٹیل ریکارڈ حاصل کیا جائے اور یہ بھی معلوم کیا جائے کہ وہ کتنے عرصے سے کراچی میں رہ رہا ہے اور کہیں اس کا لاہور سے بھی کوئی تعلق تو نہیں۔

    اقدامِ قتل کیس: موسیٰ مانیکا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    بھائی نے مطالبہ کیا کہ حمیرا کی ٹریول ہسٹری کی بھی مکمل چھان بین کی جائے، یہ دیکھنا ضروری ہے کہ وہ تنہا سفر کرتی تھیں یا کسی کے ساتھ، کیونکہ اس پہلو سے بھی کئی سوالات جنم لیتے ہیں، حمیرا کے آخری پروجیکٹس میں شامل ساتھی فنکار و عملہ بھی مکمل تعاون نہیں کر رہا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ان کے ساتھی کھل کر بات کیوں نہیں کر رہے؟ کیا وہ کسی سے ڈر رہے ہیں؟ اگر وہ بے گناہ ہیں تو تعاون کریں تاکہ حقیقت سامنے آ سکے

  • حمیرا اصغر کیس:پولیس کا دو شناختی کارڈز کے استعمال کا انکشاف

    حمیرا اصغر کیس:پولیس کا دو شناختی کارڈز کے استعمال کا انکشاف

    اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ دو شناختی کارڈز استعمال کرتی تھیں، جن میں ایک میں تاریخِ پیدائش تبدیل کی گئی تھی۔

    8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ایک فلیٹ سے حمیرا اصغر کی کئی ماہ پرانی لاش برآمد ہوئی،مکان مالک کی جانب سے کرایہ نہ ملنے کی شکایت پر عدالت نے پولیس کو فلیٹ خالی کرانے کا حکم دیا تھا، فلیٹ خالی کراتے وقت پولیس کو اداکارہ کی لاش ملی، جو ڈی کمپوزیشن کے آخری مراحل میں تھی، ابتد ائی طور پر لاش ایک ماہ پرانی سمجھی جا رہی تھی، تاہم بعد ازاں پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ لاش 8 سے 10 ماہ پرانی ہے۔

    اداکارہ کی موت کی ممکنہ وجہ جاننے کے لیے پولیس نے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے، جو یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ موت طبعی تھی، قتل تھا یا خودکشی،گزشتہ روز میزبان اقرار الحسن نے انکشاف کیا کہ اداکارہ نے موت سے قبل 7 اکتوبر کو 10 افراد سے رابطہ کر نے کی کوشش کی تھی، جن میں ان کا بھائی بھی شامل تھا، لیکن کسی نے بھی ان کے پیغام کا جواب نہیں دیا۔

    ماں نے بچے کو بس میں جنم دے کر کھڑکی سے باہر پھینک دیا

    تحقیقات کرنے والی پولیس ٹیم نے یہ انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ دو شناختی کارڈز استعمال کر رہی تھیں حمیرا اصغر نے اصل شناختی کارڈ میں ٹیمپرنگ کرکے اپنی تاریخِ پیدائش تبدیل کی تھی اصل شناختی کارڈ میں ان کی تاریخ پیدائش 10 اکتوبر 1983 درج ہے، جب کہ ٹیمپرڈ شناختی کارڈ میں تاریخ پیدائش 10 اکتوبر 1997 لکھی گئی ہے، اداکارہ شوبز کی دنیا میں ٹیمپرڈ شناختی کارڈ استعمال کیا کرتی تھیں۔

    اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر زبردست تیزی

  • اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

    اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

    کراچی: ڈیفنس کے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

    تفتیشی حکام کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ کی موت 7 اکتوبر2024 کو ہوئی تھی اور حمیرا اصغر نے اپنا فون آخری بار 7 اکتوبر کو شام 5 بجے تک استعمال کیا حمیرا نے 7 اکتوبر 2024کو 14 افراد سے موبائل پر رابطہ کیا، ان کے فلیٹ سے 3 موبائل فونز، ٹیبلیٹ، ڈائری اور ڈاکیو مینٹس ملے ہیں،اداکارہ کےنام پر 3 سمز تھیں اور تینوں فون میں لگی ہوئی تھیں جب کہ حمیرا اصغر کے 2 موبائل فونز پر کوئی پاسورڈ نہیں تھا، ان کے تینوں موبائل فونز میں 2 ہزار سے زائد نمبرز ہیں جب کہ اداکارہ کے 75 نمبروں سے مسلسل رابطے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

    واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی لاش کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاش ڈی کمپوز کے آخری اسٹیج پر ہے جسے دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی موت تقریباً 8 ماہ پرانی ہے۔

  • حمیرا اصغر کی موت کیسےہوئی ؟پولیس کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

    حمیرا اصغر کی موت کیسےہوئی ؟پولیس کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

    اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش برآمد ہونے کے واقعے کی تحقیقات کا عمل جاری ہے، وہ گزشتہ 7 سال سے اس کرائے کے فلیٹ میں مقیم تھیں ایس ایس پی ساؤتھ نے واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس پی کلفٹن کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    تحقیقاتی کمیٹی اس بات کا تعین کرے گی کہ آیا اداکارہ کی موت طبعی تھی، حادثاتی، خود کشی کا نتیجہ تھی یا یہ کوئی قتل کا واقعہ ہے کمیٹی شواہد جمع کرکے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہےتحقیقاتی ٹیم میں ایس ڈی پی او ڈیفنس، اے ایس پی ندا جنید، ایس ایچ او گزری فاروق سنجرانی، سب انسپکٹر محمد امجد اور آئی ٹی برانچ سے پولیس کانسٹیبل محمد عدیل شامل ہیں،ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر حکام کو تفتیش سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کرے۔

    پاکستان میں 2025 اور اس کے بعد مزید ترقی کی توقع ہے،آئی ایم ایف

    ذرائع کے مطابق، پولیس نے حمیرا اصغر کے زیر استعمال تین موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے جنہیں تفتیش کے لیے کھول دیا گیا ہے،تحقیقاتی ٹیم نے اب تک دو افراد کے بیانات قلمبند کرلیے گئے ہیں، جبکہ مزید دو افراد کو طلب کیا گیا ہےپولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے قبل تمام شواہد کا مکمل تجزیہ ضروری ہے۔

    تاجک سوشل میڈیا اسٹار کی چوری کے الزام میں دبئی ائیرپورٹ پر گرفتاری و رہائی

  • اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    اداکارہ حمیرا اصغر کی میت گھر کے بجائے سیدھا قبرستان لائی گئی وہیں نماز جنازہ ادا ہوئی اور تدفین کردی گئی۔

    اطلاعات کے مطابق مرحومہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ بعد نماز عصر قبرستان میں ہی ادا کی گئی اور تدفین کردی گئی، ان کی میت گھر نہیں لائی گئی بلکہ براہ راست قبرستان لائی گئی،اداکارہ کی آخری آرام گاہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کے کیو بلاک کے قبرستان میں بنائی گئی جہاں تدفین ہوئی اس موقع پر خاندان کے قریبی افراد، عزیز و اقارب اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے چند قریبی ساتھیوں نے شرکت کی۔

    اداکارہ کی اچانک اور پُراسرار موت سے ان کے مداح اور ساتھی فنکار شدید رنج و غم میں مبتلا ہیں اداکارہ کی وفات پر فنکاروں کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کی لاش ایک یا دو ماہ نہیں بلکہ 8 سے 10 ماہ پرانی ہے اور بالکل گل سڑ چکی ہے ان کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں ملی جبکہ کسی قسم کے تشدد یا زیادتی کے نشانات بھی نہیں پائے گئے، لاش مکمل طور پر ڈی کمپوزیشن کے آخری مراحل میں تھی اور چہرے سمیت جسم کے کئی حصے پٹھوں سے خالی تھے۔

    ریلوے کے تمام گیسٹ ہاؤسز کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ چند دن قبل اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی،ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی سید اسد رضا نے بتایا تھا کہ پولیس ٹیم نے جب فلیٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا تو اندر سے کوئی جواب نہیں ملا، جس کے بعد دروازہ توڑ کر داخل ہونے پر اداکارہ کی لاش ملی تھی۔

    پوسٹ مارٹم کرنے والی پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق لاش گلنے سڑنے کے انتہائی مرحلے میں داخل ہو چکی تھی اور اس قدر مسخ ہو گئی تھی کہ فوری طور پر موت کی وجہ بیان کرنا ممکن نہیں،پولیس اداکارہ کی موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے-

    نعمان اعجاز کا حمیرا اصغر کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیے جانے پر افسوس کا اظہار

  • نعمان اعجاز کا حمیرا اصغر کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیے جانے پر افسوس کا اظہار

    نعمان اعجاز کا حمیرا اصغر کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیے جانے پر افسوس کا اظہار

    اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی افسوسناک موت کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز کے وائرل ہونے پر سینئر اداکار نعمان اعجاز نے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی بوسیدہ لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ لاش تقریباً 8 سے 10 ماہ پرانی ہے، یہ واقعہ ہر شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو غمزدہ کر گیا ہے۔

    حال ہی میں سوشل میڈیا پر اداکارہ کی لاش اور فلیٹ کی کئی ایسی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جو انتہائی دردناک اور دل دہلا دینے والی ہیں، نعمان اعجاز نے اداکارہ حمیرا اصغر کی موت پر ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ براہِ کرم اداکارہ حمیرا اصغر علی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنا بند کریں وہ چھ ماہ تک تکلیف میں رہیں اور کسی کے آنے اور انہیں پہچاننے کا انتظار کرتی رہیں، تاکہ انہیں ’مٹی کا سکون‘ مل سکے اور آپ سب ان کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرکے ان کے گناہوں اور تکلیف میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔

    نعمان اعجاز نے لکھا کہ انہوں نے خود دیکھا کہ کس طرح چھیپا کے ڈرائیور نے ان کی میت کی ویڈیو شیئر کی،لوگ کتنے بے حس ہو گئے ہیں؟ اب وہ خود کے لیے بول بھی نہیں سکتیں، اسی لیے یہ پاگل پن بند کریں اور براہِ کرم ان کے لیے دعا کریں۔

  • حمیرا اصغر کو قتل کیا گیا ، شہری نے اندراج مقدمہ کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

    حمیرا اصغر کو قتل کیا گیا ، شہری نے اندراج مقدمہ کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

    اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کو قتل قرار دیتے ہوئے شہری نے اندراج مقدمہ کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

    اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش گھر سے ملنے کے واقعے کا مقدمہ درج کروانے کے لیے شہری نے سٹی کورٹ میں درخواست دائر کردی، شہری شاہز یب سہیل نے درخواست میں کہا ہے کہ حمیرا اصغر علی کی موت طبعی نہیں بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے، پولیس نے بھی واقعے کو تشویش ناک بتایا ہےحمیرا اصغر شوبز سے وابستہ بااثر شخصیت تھیں، اس واقعے کی وجہ سے لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے، اور وقوعہ کی ویڈیو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسا ان کا قتل کیا گیا ہو ، اداکارہ کے خاندان کا ان سے قطع تعلق بھی حیرت میں مبتلا کرتا ہے۔

    درخواست گزار کے مطابق عدالت سے استدعا ہے کہ مقدمے میں مرحومہ کے خاندان کو بھی نامزد کرکے تحقیقات کرائی جائیں،شہری شاہزیب سہیل نے درخواست میں ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بنایا ۔

    لیاری میں غیر محفوظ عمارتوں کو خالی کروانے کا کام جاری ہے، شرجیل میمن

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے اُس وقت ملی تھی، جب پولیس عدالتی حکم پر مکان مالک کی شکایت پر فلیٹ خالی کرانے پہنچی تھی ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی سید اسد رضا نے بتایا تھا کہ پولیس ٹیم نے جب فلیٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا تو اندر سے کوئی جواب نہیں ملا، جس کے بعد دروازہ توڑ کر داخل ہونے پر اداکارہ کی لاش ملی تھی۔

    پوسٹ مارٹم کرنے والی پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کے مطابق لاش گلنے سڑنے کے انتہائی مرحلے میں داخل ہو چکی تھی اور اس قدر مسخ ہو گئی تھی کہ فوری طور پر موت کی وجہ بیان کرنا ممکن نہیں، پولیس اداکارہ کی موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

    خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دینے کی تقریب