Baaghi TV

Tag: حنا بیات

  • حنا بیات کی کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی بدترین صورتحال پر حکومت پر تنقید

    حنا بیات کی کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی بدترین صورتحال پر حکومت پر تنقید

    پاکستان کی سینئر اداکارہ حنا بیات نے کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی بدترین صورتحال پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا کہاکہ،بےحس اور نااہل لوگ کئی دہائیوں سے کراچی شہر پر حکمرانی کررہے ہیں وہ بھول گئے ہیں ان کا منصب خدمت کا ہے۔

    سینئر اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ نے کراچی کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک بارش نے ثابت کردیا عذاب صرف آسمان سے نہیں برستا کچھ لوگ اس کا ذریعہ بھی بن جاتے ہیں، وہ بےحس اور نااہل لوگ کئی دہائیوں سے کراچی شہر پر حکمرانی کررہے ہیں وہ بھول گئے ہیں ان کا منصب خدمت کا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر میں سڑکیں نہیں بنائیں اور نہ ہی پانی کی نکاسی کا کوئی نظام بنایا ہے، شہر میں ہر جگہ پانی ہے لیکن وہ پینے کا نہیں ہےکیونکہ اس کیلئے ٹینکر مافیا نے اپنی کمائی کرنی ہے، یہ کرپٹ سسٹم ایسا ہے یہاں آپ کسی کے ٹھیلے تو ہٹا دیتے ہیں لیکن اس کی جگہ غیر قانونی عمارتیں بنادیتے ہیں، نالے اور گٹر بند کرتے ہیں اور پھر بارش ختم ہونے کے بعد ہمدردی کرنے نکل جاتے ہیں، میئر صاحب اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

    اداکارہ نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو بھی کہا کہ گورنر صاحب آپ گوچی کی ٹوپی پہن کر باہر آئے تھے یہ ہمارے زخموں پر نمک چھڑک رہا تھا، آپ کو بارش سے پہلے کام کرنا چاہیے تھا، ہمدردیاں نہیں جتائیں، بارش کی وجہ سے آپ کا کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا اس لیے آپ سکون سے بیٹھے ہیں،ہمیں حکومت سے جواب چاہیے ، کراچی شہر کو سندھ کی طرح بنا دیا ہے، بھوک، غربت، تکلیف اور پریشانی میں رہو لیکن آواز نہیں اٹھا سکو، احتساب کا وقت آگیا ہے، بس اب بہت ہوگیا ہے-

  • شرمیلا فاروقی کا حنا بیات کو سخت جواب،خواتین کے لباس پر تنقید بند کریں

    شرمیلا فاروقی کا حنا بیات کو سخت جواب،خواتین کے لباس پر تنقید بند کریں

    گزشتہ دنوں پاکستانی اداکارائیں ہانیہ عامر اور یشما گِل اپنی دوست کی شادی کی مہندی میں دھوم مچاتی نظر آئیں۔

    دونوں نے مختصر لباس پہنے اور اپنی دلکش حرکات و سکنات سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔مہندی کی تقریب میں ہانیہ، یشما اور دنانیر کی ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جنہیں مداحوں نے خوب پسند کیا۔لیکن جیسے ہی ویڈیوز نے مقبولیت حاصل کی، کچھ لوگوں نے ہانیہ اور یشما کے لباس پر تنقید شروع کر دی۔ اداکارہ حنا خواجہ بیات نے بھی تنقیدی تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "کیا لوگوں کو قمیض نام کی چیز بھول گئی ہی”پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے حنا خواجہ بیات کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا، "خواتین کے لباس کی بنیاد پر ان کا فیصلہ کرنا بند کریں۔ اگر ایسا ہے تو تمام مردوں کو شیروانی پہننی چاہیے، نہ کہ سوٹ۔”شرمیلا نے مزید کہا کہ یہ 2025 ہے، خواتین کو خود مختار رہنے دیں اور وہی پہننے دیں جو انہیں پر اعتماد اور آرام دہ محسوس ہو۔

    کینیڈین وزیراعظم نےمستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا