Baaghi TV

Tag: حوثی ملیشیا

  • حوثی ملیشیا کے میزائل حملے، اسرائیل کے کئی علاقوں میں سائرن بج گئے

    حوثی ملیشیا کے میزائل حملے، اسرائیل کے کئی علاقوں میں سائرن بج گئے

    یمن سے میزائلکے خطرے کے پیش نظر یروشلم شہر سمیت جنوبی اسرائیل کے کئی علاقوں میں سائرن بج گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے یمن سے میزائل داغے جانے کی نشاندہی کے بعد یروشلم ارگرد کے علاقوں کے ساتھ ساتھ جنوبی اسرائیل میں سائرن بجنے کے کچھ دیر بعد اطلاع دی گئی کہ میزائل کو فضائی دفاعی نظام نے کامیابی کے ساتھ مار گرایا ہے۔ یمن سے فائر کئے گئے میزائل کی وجہ سے اسرائیل کے کئی شہروں اور قصبوں میں لوگ بم سے بچنے کی پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور ہو گئے اور زندگی کے معمولات مین ایک گھنٹے کے لئے خلل پرا۔

    کل جمعہ کے وقت بھی یمن سے اسرائیل پر میزائل فائر کیا گیا تھا جسے راستے مین انترسیپٹ کر لیا گیا تاہم اس میزائل کی وجہ سے بھی یروشلم اور کئی دوسرے علاقوں میں سائرن بج گئے تھے۔ واضح رہے کہ یمن کے ایک حصے پر قابض حوثی ملیشیا کئی ہفتوں سے امریکہ کے مسلسل حملوں کی زد میں ہے۔

    حوثی ملیشیا کے میزائلوں کے ذخیرے امریکی طیاروں کی بمباری کا خاص ٹارگٹ ہیں، ان حملوں کے جواب میں یمن کی حوثی ملیشیا بحیرہ احمر میں موجود امریکی بحری جہاز اور دوسری تنصیبات کو بھی نقصان پہنچانے کے لئے حملے کرتی ہے اور ایک آدھ میزائل اسرائیل پر بھی فائر کر دیتی ہے جو عموماً راستے میں ہی انٹرسیپٹ ہو جاتا ہے۔

    بھارتی فوج کے سربراہ کا اہم خط لیک ، اعلیٰ عسکری تقرریوں پر تحفظات کا اظہار

    پی ایس ایل 10،اسلام آباد کی کوئٹہ کیخلاف بیٹنگ جاری

  • حوثی باغیوں کا  بحیرہ احمر میں بھارتی تیل بردار جہاز پر ڈرون حملہ

    حوثی باغیوں کا بحیرہ احمر میں بھارتی تیل بردار جہاز پر ڈرون حملہ

    بحیرہ احمر میں بھارتی تیل بردار جہاز ایم وی سائی بابا پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے جسے خطے میں تعینات امریکی بحری افواج کی سینٹرل کمانڈ کے جہازوں نے حملہ ناکام بنادیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی بحریہ کی سینٹرل کمانڈ نے ایکس پر ایک بیان میں بتایا کہ بحیرہ احمر سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر یمن کی حوثی ملیشیا کے ڈرون حملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں چار ڈرون ایک امریکی جنگی جہاز کی طرف بڑھے تو انہیں تباہ کردیا گیا ایک ڈرون بھارتی پرچم بردار جہاز کو بھی لگا تاہم قابلِ ذکر نقصان نہیں ہوا اس حملے میں ناروے کی ملکیت والا اور اس کا پرچم بردار آئل اینڈ کیمیکل ٹینکر بال بال بچ گیا۔

    حوثی باغیوں نے یمن میں اپنے زیر تصرف علاقوں سے دو ڈرون حملے جنوبی بحیرہ احمر سے گزرنے والے جہاز کی طرف بھی روانہ کئے اس حملے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا،ڈرون حملوں کا نشانہ بننے والے دو جہازوں سے امریکی بحریہ کی سینٹرل کمانڈ کو امداد کے لیے کال بھی کی گئی تھی۔

    شہری کو پارک سے ملنے والا شیشے کا ٹکڑا 4.87 قیراط کا ہیرا نکلا

    واضح رہے کہ ایرانی حمایت یافتہ یمنی حوثی ملیشیا نے ہفتوں تک بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو مشکلات سے دوچار کیا ہے حوثی ملیشیا ان حملوں کو غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا جواب کہتی ہے بحیرہ تیل کی ترسیل کے حوالے سے ایک اہم گزر گاہ ہے۔ دنیا بھر کے تیل بردار جہاز ان راستوں سے گزرتے ہیں۔

    اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ایک تجارتی بحری جہاز پر ڈرون حملہ

    گزشتہ روز بھارت کے مغربی ساحلی علاقے میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز پر ڈرون حملہ کیا گیا ہےبرطانوی میری ٹائم کمپنی کے مطابق جہاز پر ڈرون حملہ بحیرہ عرب میں بھارتی گجرات کے ساحلی علاقے میں ہوا، ڈرون حملے کے بعد جہاز پر آگ لگ گئی تاہم عملہ محفوظ رہا۔ جہاز پر لائبیریا کا جھنڈا لگا تھابھارتی بحریہ نے جہاز سے مدد کی درخواست پر جواب دینے کی تصدیق کر دی، بھارتی حکام کا کہنا ہے جہاز سعودی عرب سے خام تیل لے کر بھارتی بندرگاہ جا رہا تھا، جہاز کے عملے میں 20 بھارتی موجود تھے۔

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت نےماضی کی جنگوں کی اموات کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

  • یمنی ماڈل خاتون کوانتہائی خوفناک تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قید تنہائی میں بھی بھیج دیا گیا

    یمنی ماڈل خاتون کوانتہائی خوفناک تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قید تنہائی میں بھی بھیج دیا گیا

    یمن کی ایک ماڈل خاتون انتصار الحمادی کو ایرانی حمایت حوثی ملیشیا قید تہنائی میں بھیج دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماڈل انتصار الحمادی کو گذشتہ سال حوثیوں نے گرفتار کر کے پانچ سال قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا تھا اب اسے انتہائی خوفناک تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قید تنہائی میں بھی بھیجا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق الحمادی کو صنعا کی سنٹرل جیل میں رکھا گیا ہے ‘یمن فیوچر’ نام کی ویب سائٹ کے مطابق الحمادی کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے اور سخت مارپیٹ کے بعد جیل کی قید تنہائی والی کوٹھڑی میں بند کیا گیا ہے۔

    جیل میں موجود ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ الحمادی کو جیل وارڈن نے الیکٹرک شاکس لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا کہا گیا ہے کہ اس نے جیل میں اپنے لیے مختص کیے گئے سیل کے باہر لگے ہوئے ایک پودے کے پتے چبائے تھے، کھاٹ نامی اس پودے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے نشہ کرنے والے استعمال کرتے ہیں۔

    ماڈل الحمادی کو پچھلے سال فروری میں گرفتار کر کے جیل میں بند کیا گیا تھا اور 8 ماہ بعد اسے پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی الحمادی پر حوثیوں نے الزام لگایا تھا قحبہ گری اور منشیات کے الزامات سمیت اسلامی اقدار کی حلاف ورزی کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا یمنی ماڈل نے ان تمام الزامات سے انکار کیا تھا-

    مئی 2021 میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رپورٹ کیا کہ الحمادی سے زبردستی تمام اعتراف جرائم کرایا گیا اورکچھ عرصہ بعد اسے سزا سنا دی گئی تھی یمنی ماڈل خاتون نےچار سال تک بطور ماڈل کام کیا ۔ اس نے 2020 میں یمنی ٹی وی کی ڈرامہ سیریز میں بھی کام کیا۔ الحمادی کا باپ ایک یمنی جبکہ اس کی والدہ ایتھوپین ہے۔

  • حوثی رہنما نےاپنے بچوں سمیت گھر کے 8 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    حوثی رہنما نےاپنے بچوں سمیت گھر کے 8 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    یمن:حوثی ملیشیا کے نگراں عہدے دار نے اپنے ہی گھر کے 8 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا-

    باغی ٹی وی : یمنی میڈیا کے مطابق یمن کے صوبے ذمار میں حوثی ملیشیا کے نگراں عہدے دار نے اپنے گھرانے کے 8 افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔ یہ واقعہ معبر شہر میں پیش آیا۔

    حوثی باغیوں کو بڑا جھٹکا،یمن کو سعودی عرب سے ملانے والے شہر کا بڑا حصہ چھن گیا

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ علاقے میں حوثی ملیشیا کے مقرر کردہ ایک نگراں رہ نما "جمال عبدالملک ہاشم الكبسی” نے اتوار کے روز پراسرار حالات میں اپنے گھرانے کے آٹھ افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا مرنے والوں میں الکبسی کی والدہ ، بیوی ، دو بیٹے ، دو بیٹیاں ، بھائی اور سوتیلی والدہ شامل ہے۔

    سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے جرائم کی وجوہات حوثی ملیشیا کے نگرانوں اور دیگر عناصر کا منشیات کا عادی ہونا ہے یہ مواد ملیشیا کی جانب سے ان افراد کو لڑائی کے محاذوں پر فراہم کیا جاتا ہے۔

    اسرائیل اور امریکا کا دفاعی میزائل ’’ آئرن ڈوم سسٹم‘‘ کی تیاری پر اتفاق

    ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ الکبسی کے ساتھ کیا ہوا اسی طرح حوثیوں کے زیر قبضہ صوبے میں سیکورٹی حکام کی جانب سے کوئی وضاحت جاری نہیں ہوئی۔

    واضح رہے کہ یمن میں عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اہم ترین شہر حرض کا بڑا حصہ آزاد کرالیا ہے یمنی فوج کی جانب سے حوثی فورسز کو علاقے سے نکالنے کے لیے کارروائی کے ایک دن بعد یمنی شہریوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ شمالی شہر حرد کی طرف جانے والی سڑکوں سے گریز کریں،یمن میں قانونی حیثیت کی بحالی کے لیے اتحاد یمنی فوج کی جانب سے اسٹریٹجک شہر کو ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا سے آزاد کرانے کی کوششوں کی حمایت کر رہا ہے۔

    یمن میں فوڈ ڈلیوری کے لیے گھوڑوں کا استعمال

    یمن کی افواج کے ترجمان برگیڈیئر جنرل عبدو عبداللہ مجیلی کے مطابق یمن کی سرکاری افواج نے عرب اتحاد کی مدد سے شمالی صوبے حجہ کے شہر حرض کے آس پاس بڑے حصے کا قبضہ واپس حاصل کرلیا ہے اور اب وہ شہر کے مرکز کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں جمعہ کے روز یمنی افواج نے حرض کا محاصرہ کرکے حوثی باغیوں سے اہم حصوں کا قبضہ حاصل کیا تھا، اس میں ایک فوجی چھاؤنی بھی شامل تھی۔ محاصرے کے بعد یمنی افواج نے حوثی باغیوں سے ہتھیار ڈالنے کا کہا لیکن انہوں نے شہر میں بارودی سرنگیں بچھادیں جن کو ہٹانے کا کام کیا جا رہا ہے-

    پیوٹن جانتے ہیں یوکرین پر حملہ بہت بڑی غلطی ہوگی،جوبائیڈن