Baaghi TV

Tag: حکم

  • گم شدہ عورت کی تلاش کے لئے ہائیکورٹ کا حکم

    گم شدہ عورت کی تلاش کے لئے ہائیکورٹ کا حکم

    قصور
    مغوی،گم شدہ 35 سالہ عورت کی تلاش جاری،تھانہ صدر قصور نے ڈی پی او قصور و ہائیکورٹ لاہور کے حکم پہ تلاش کا عمل تیز کر دیا

    تفصیلات کے مطابق مورخہ 10/10/22 کو سعید آباد کالونی پیرو والہ روڈ قصور پہ عارضی سکونت اختیار کئے مہوش بی بی دختر غلام میراں لاپتہ ہوئی جس کی تلاش کی گئی مگر پتہ نا چلا کہ مذکورہ عورت اغواء ہوئی ہے کہ گم
    مذکورہ عورت کوٹ عبدالمالک ضلع شیخوپورہ کی رہائشی ہے اور قصور میں عارضی مقیم تھی ورثا نے ہائیکورٹ لاہور میں کیس دائر کیا جس کے تحت لاہور ہائیکورٹ نے ڈی پی او قصور و تھانہ صدر قصور کو تحریری حکم جاری کیا کہ تمام ریکارڈ چیک کئے جائیں اور عورت کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے
    تھانہ صدر قصور نے مذکورہ عورت کی تلاش شروع کر دی ہے

  • کوہ سلیمان میں بارشوں کا نیا سلسلہ،پرویز الٰہی نے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا

    کوہ سلیمان میں بارشوں کا نیا سلسلہ،پرویز الٰہی نے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا

    کوہ سلیمان میں بارشوں کا نیا سلسلہ، وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا.

    وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہنگامی حالات میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122 اور پی ڈی ایم اے کوآرڈینیشن کے ساتھ تمام ضروری اقدامات کریں۔ راجن پور اور ڈی جی خان میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے
    ۔

    چودھری پرویزالٰہی کا مذید کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے امدادی کیمپس کی تعداد بڑھانے کی بھی ہدایت کی.

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ متاثرہ علاقوں میں ادویات۔ کھانے اور مویشیوں کے لئے چارے کی فراہمی تسلسل کے ساتھ یقینی بنائی جائے۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے۔

  • جیسے ہی مجھے وہاں سے حکم ملا۔۔عمران خان کو کس کے حکم کا انتظار؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے بعد عمران خان اسلام آباد کی جانب مارچ کر رہے ہیں ۔ڈی چوک پر کارکنان پہنچ چکے ہیں سارا دن علاقوں میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس میں آنکھ مچولی جاری رہی ۔کارکںاں گرفتار ہوئے تو عدالتی حکم پر رہائی ہوئی۔ عمران خان پشاور سے صوابی آیے اور مارچ کی قیادت کرتے ہویے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں

     

     

    عمران خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ایک سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ مجھے جیسے ہی وہاں سے حکم ملا ۔مین وہاں سے رابطے میں ہوں ۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کچھ کھا بھی رہے ہیں

    عمران خان کو کون حکم دے رہا ہے عمران خان کس کے ساتھ رابطے میں ہیں ؟ اس پر چہ میگوئیاں جاری ہیں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی نے دھرنے کے لیے محفوظ راستہ مانگا حکومت کی جانب سے انکار کر دیا گیا اور اسکے بعد پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کیا ہے ۔ بحرحال عمران خان کو کس کے حکم کا انتظار ہے وہ لانگ مارچ کس کے حکم پر کر رہے ہیں یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا

  • افغان حکومت کا دکانداروں کولباس آویزاں کرنے والی پلاسٹک ڈمیز کےسرقلم کرنے کاحکم

    افغان حکومت کا دکانداروں کولباس آویزاں کرنے والی پلاسٹک ڈمیز کےسرقلم کرنے کاحکم

    کابل :افغان حکومت کا دکانداروں کولباس آویزاں کرنے والی پلاسٹک ڈمیز کےسرقلم کرنے کاحکم ،اطلاعات کے مطابق افغآن طالبان نے کپڑوں کی دکانوں میں رکھی خواتین کی پلاسٹک کی ڈمیز کا سر قلم کرنے کا حکم دیدیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے ایک حکم جاری کیا ہے جس میں تصویر کی ممانعت اور بت تراشی کا حوالہ دیتے ہوئے دکانداروں کو کپڑوں کی دکانوں میں رکھیں ڈمیز کا سر قلم کرنے کا حکم دیدیا۔

     

    وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے مقامی سربراہ عزیز رحمان نے کہا ہے کہ یہ اسلامی قوانین کے خلاف ہیں اس لیے مجسموں کے سر کاٹ دیئے جائیں، جس کے بعد سے افغان صوبے ہرات میں اس حکم پر عمل درآمد بھی شروع کردیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان اہلکار دکانوں میں رکھیں ڈمیز کا سرقلم کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے بیوٹی پارلرز سے خواتین کے اشتہار والے بینرز اور بورڈز ہٹانے کا حکم بھی دیا تھا اور ان کے ایک شہر سے دوسرے شہر بغیر محرم کے سفر پر پابندی عائد کردی تھی۔

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے افغان طالبان نے بازاروں میں لگی خواتین کی قدرآورتصاویر بھی اتارنے کا حکم دیا تھا اور کہا کہ تھا کاروبار کریں لیکن خواتین کے جسم کی تجازت نہیں

  • وزیراعظم کے حکم پر قبضہ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈاون،کتنے سرغنہ گرفتار

    وزیراعظم کے حکم پر قبضہ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈاون،کتنے سرغنہ گرفتار

    اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان کے حکم پر قبضہ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈائون شروع ، میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں سرگرم قبضہ مافیا کے5بڑے سرغنہ گرفتار کرلیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جن ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں غوری کے مالک  راجہ عبدالرحمان، راجہ رضا سمیت 5اہم افراد شامل ہیں، ان بااثر شخصیات کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتارافراد کوتھری ایم پی او کے تحت90دن تک حراست میں رکھا جاسکتا ہے، اس حوالے سے 30کے قریب شخصیات کی فہرست مرتب کی گئی ہے۔کریک ڈائون کے دوران ان کا اسلحہ اور گاڑیاں بھی ضبط کی جارہی ہیں، کریک ڈائون وفاقی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کی زیر نگرانی کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رات گئے مزید اہم گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق مذکورہ کمیٹی سرکاری اراضی پر قبضے کو فوری واگزار کروا کر قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔قبضہ مافیا کے منظم گروہ اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا کر انہیں عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔دوسری جانب آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایات پر اسلام آباد پولیس کا قبضہ مافیا کے خلافکریک ڈائون جاری اس سلسلے میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے ناجائز تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف مشترکہ کاروائیاں کرتے ہوئے تقریبا 1557ملین روپے مالیت کی 1257کینال اراضی واگزار کروا کے ان میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے 25ملزمانکوگرفتار کر لیا گیا، جن تھانوں کی حدود میں اراضی واگزار کروائی گئی ان میں تھانہ گولڑہ کے علاقے شاہ اللہ دتہ سے 50کینال ،تھانہ نون کی حدو د سیکٹرI-15سے 1000کینال ،تھانہ سبزی منڈی کی حدودI-11/4 منڈی موڑ سے 150کینال،تھانہ گولڑہ کے علاقے سیکٹر Gـ14سے 57کینال اراضی واگزار کروائی،اس کے علاوہ تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں واقع شٹل سروس بلڈنگ پر قبضہ کرنے والے ملزمان کو گرفتا ر کرکے ان سے بلڈنگ سے قبضہ چھڑوایا ،قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں اسلام آباد پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے تین ایم پی او کے تحت کارروائی کرتے ھوئے 7 افراد کے خلاف تین ایم پی او کے تحت کارروائی کی گئی۔کارروائی جن افراد کے خلاف کی گئی ان میں راجہ رضی الرحمان، ریاض الحسین، فرحان اللہ، محمد نازک،راجہ فاروق، چوہدری عبدالرحمن،عنصر محمود گوندل شامل ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق مزید کارروائیاں تین ایم پی او کے تحت جاری رکھی جائیں گی