Baaghi TV

Tag: حکومت مخالف مظاہرہ

  • لندن میں ایرانی سفارتخانے کے باہر تصادم، دو زخمی، آٹھ گرفتار

    لندن میں ایرانی سفارتخانے کے باہر تصادم، دو زخمی، آٹھ گرفتار

    برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع ایرانی سفارتخانے کے باہر حکومت مخالف اور حامی مظاہرین کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی اور آٹھ کو حراست میں لے لیا گیا۔

    واقعہ اس وقت پیش آیا جب حکومت مخالف مظاہرہ جاری تھا کہ ایرانی حکومت کے حامی افراد بھی موقع پر پہنچ گئے۔ دونوں گروپوں میں پہلے نعرے بازی ہوئی، جو بعد میں ہاتھا پائی اور شدید جھگڑے میں بدل گئی۔عینی شاہدین کے مطابق، مظاہرین نے ایک دوسرے پر ڈنڈے اور جھنڈے برسائے، جس سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ میٹروپولیٹن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حالات قابو میں کر لیے۔

    واقعے کے بعد پولیس نے ایرانی سفارتخانے کے باہر 22 جون تک ہر قسم کے احتجاج پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ آئندہ کسی قسم کا تصادم روکا جا سکے۔

    کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری، اب تک 49 جھٹکے ریکارڈ

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، ایران سے یکجہتی کا اظہار

    بھارت نے سندھو پر میلی نظر ڈالی تو جنگ ہوگی، بلاول بھٹو کی وارننگ

    اسرائیل کی حیفہ پورٹ کو بڑا دھچکا، بڑی شپنگ کمپنی کا سفر معطل کرنے کا اعلان

  • مہنگائی کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

    مہنگائی کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

    قصور، پاکستان فلاح پارٹی کا مہنگائی کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

    تفصیلات کے مطابق قصور پریس کلب کے باہر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں سیاسی و مذہبی جماعتوں طلبا و تاجر تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی، مظاہرین نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے

    مظاہرے سے سابقہ کونسلر چوہدری مظفروارثی ، جنرل سیکرٹری فیصل حبیب خاں ایڈووکیٹ قصور سٹی کے صدر چوہدری محمود الہی چشتی نائب صدر ڈاکٹرجمیل نصیروی سنئیرنائب صدر ڈاکٹرنعیم شیخ جنرل سیکرٹری ڈاکٹرلیاقت علی ڈاکٹرشفاقت ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ایف پی عطاءمحمد قصوری نے خطاب کیا جبکہ مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیاء آٹا چینی گھئی سبزیوں سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی میں بدترین مہنگائی کی ہے حکومت عوام دشمن پالیسی بند کرے اور غریب آدمی کیلئے اشیاء ضروریات زندگی سستا کرے

    یہ حکومت مہنگائی روکنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے جبکہ حکومت کی نااہلی کے باعث عام آدمی سے لے کر سفید پوش طبقہ بھی شدید اضطراب کا شکار ہے جب کہ نااہل حکمران سب اچھا کی رٹ لگا رہے ہیں