Baaghi TV

Tag: حیدرآباد

  • سندھ حکومت کا سکھرمیں پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان

    سندھ حکومت کا سکھرمیں پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان

    سندھ حکومت نے سکھر میں 17 فروری سے پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی ، لاڑکانہ اور حیدرآباد میں پیپلز بس سروس چل رہی ہے، 20 فروری سے کراچی میں پنک بس کے مزید تین روٹس شروع ہوں گے۔

    ننکانہ:میونسپل کمیٹی افسران کی شاہ خرچیاں جاری، 76ریٹائرڈ ملازم 2 ماہ کی پنشن سے محروم

    وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سکھر میں 17 فروری سے پیپلز بس سروس جبکہ 18 فروری سے حیدرآباد میں پیپلز پنک بس سروس بھی شروع ہوجائے گی۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ صوبے بھر کے 23 اضلاع میں 22 لاکھ گھر بنا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے اہلیان سکھر کی سہولت کیلئے پیپلز بس سروس کا آزمائشی بنیاد پر آغاز کیا گیا تھا جبکہ کراچی میں خصوصی طور پر خواتین کیلئے یکم فروری سے پنک بس سروس شروع کی گئی۔

    ٹھٹھہ : ترک اور شامی عوام کی مدد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،ڈپٹی کمشنر کی عوام سے اپیل

    پیپلز پارٹی کے رہنما کمیل شاہ نے بتایا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے سکھر کیلئے گیارہ بسیں دی گئی ہیں اور ان بسوں کے روٹ کا حتمی تعین کرنے کیلئے کام کیا جا رہا ہے سکھر کو ملنے والی ان 11 بسوں میں سے چار بسیں روہڑی سنگرار، پنوعاقل، اور صالح پٹ کے روٹ کور کریں گی۔

  • کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں عروج پر

    کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں عروج پر

    کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں،حیدرآباد کی 4 تحصیلیں اور 9 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں تقسیم ہو گئے-

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن حکام کے مطابق حیدرآباد میں ڈھائی ہزار سے زائد امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جس کے لیے 733 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

    روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب پاک بزنس ایکسپریس کو حادثہ

    حیدرآباد ضلع کی 4 تحصیلیں اور 9 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں تقسیم کردیئے گئے ہیں جبکہ 9 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں 160 یونین کمیٹیز اور 640 وارڈز بنائے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کردی تھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا تھا جس میں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی کی درخواست منظور کی تھی-

    ایبٹ اور پی آئی اے کے درمیان بہتر غذائیت کے ذریعے بچوں کی نشوونما میں معاونت کے…

    الیکشن کمیشن نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہوں گے الیکشن کمیشن میں ایم کیوایم کا مؤقف تھا کہ الیکشن میں دوہری ووٹر فہرستیں استعمال ہورہی ہیں اس لیے بلدیاتی الیکشن نئی ووٹر فہرست پر کرائے جائیں۔

    الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کا 15 جنوری کو انعقاد یقنیی بنایا جائے۔

    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ

  • کراچی اور حیدار آباد میں  بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہوں گے،تیاریاں مکمل

    کراچی اور حیدار آباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہوں گے،تیاریاں مکمل

    الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو کرانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لیں۔

    باغی ٹی وی :ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں بینچ کا محفوظ کیا گیا فیصلہ کل سنایا جائے گا اورکراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

    بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں،حافظ نعیم الرحمان

    ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدر آباد میں الیکشن کی تیاری مکمل کرلی ہے اور الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی جانب سے دوہری لسٹوں کا الزام رد کر دیا ہے کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی الیکشن پرانی ووٹر لسٹوں پر ہی ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کراچی اور حیدرآباد کے الیکشن کا شیڈول تبدیل نہیں ہوا صرف تاریخ ملتوی ہوئی، 29 اپریل کو بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے پرکوئی نئی لسٹ نہیں تھی، نئی یونین کونسل اور وارڈ بنانا صوبائی حکومت کی اتھارٹی ہے، نئے وارڈ اور یونین کونسل بننے کے بعد حلقہ بندیاں ہوتی ہیں۔

    بجلی کی پیداوار کے لیے درآمدی ایندھن خریدنے کے لیے فنڈز دستیاب نہیں،چئیرمین نیپرا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت کے دوران کہا تھا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات مزید التوا کا شکار نہیں ہو سکتے، بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

  • ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن روکنے کیلئے درخواست دائر کر دی

    ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن روکنے کیلئے درخواست دائر کر دی

    ایم کیوایم پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن روکنے کے لیے درخواست دائر کر دی۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں بلدیاتی پہلے ہی تاخیر کا شکار ہیں تاہم اب مزید تاخیر کیلئے ایم کیو ایم پاکستان نے درخواست دائر کر دی ہے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ بلدیاتی انتخابات سے قبل قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لینا ضروری ہے، ہمیں بھی فریق بنا کر سنا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں جرائم کنٹرول کرنے کا حکم،دو ہفتے میں رپورٹ طلب

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قانون سازی کے بغیر بلدیاتی ادارے بااختیار نہیں ہو سکتے، بلدیاتی قوانین میں ترامیم تک بلدیاتی الیکشن نہ کروائے جائیں کیس کا فیصلہ کرنے سے پہلے ہمارا مؤقف بھی سنا جائے۔

    یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں اور عدالت نے الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور آئی جی سندھ سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

    ودوسری جانب کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان ہے سندھ کابینہ نے مزید 90 روزکی تاخیر سے الیکشن کرانے کی تجویزمنظور کرلی اور اس حوالے سے سندھ حکومت نے خط لکھ دیا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ سندھ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے 90 روز تاخیر کی تجویز کی منظوری دی سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن مزید تین ماہ تاخیر کرانے کی تجویز کابینہ نے منظور کی ہے سندھ کابینہ نے بلدیاتی ایکٹ 2013 کے اختیارات کے تحت منظوری دی ہے۔

    ریگولیٹری فریم ورک سے تجارتی مسائل حل کریں گے،گورنر اسٹیٹ بینک کی چیئرمین ایف بی آر کو یقین دہانی

    قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ نے بار بار الیکشن ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ بہت ہو گیا اب کراچی اور حیدرآباد میں الیکشن کروائیں۔

    چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ریمارکس دیے کہ سکیورٹی کا مسئلہ ہے، کراچی اور حیدرآباد میں الیکشن کیوں نہیں کروا رہے؟ الیکشن کرانا آپ کی ذمہ داری ہے۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا تھا کہ آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کی رپورٹس کہاں ہیں؟ چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ سیلاب میں کون سی پولیس جاتی ہے؟ بتائیں سیلاب زدگان کے پاس پولیس کیا کر رہی ہے؟ کون سی ڈیوٹی ہے پولیس کی؟

    جسٹس احمدعلی ایم شیخ نے کہا تھا کہ کوئی ایک گاؤں بتا دیں جہاں پولیس نے سیلاب متاثرین کے لیے آپریشن کیا ہو، کتنی مجموعی نفری ہے سندھ میں؟ بتائیں پولیس کہاں کہاں تعینات ہے؟

    اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کی غیرقانونی سرگرمیاں روکنےکیلئےوسل بلوئنگ فورم متعارف کرادیا

    ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں مزید مہلت کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ہم زیادہ وقت نہیں دیں گے، ہمیں فوری رپورٹ چاہیے۔

    عدالت نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو اہلکاروں کی مجموعی تعداد کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ خود پیش ہوں یا سینئر افسر کو تعینات کریں۔

    وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا اجلاس ہو جائے پھر سماعت رکھی جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں اجلاس سے کچھ لینا دینا نہیں، آپ کراچی اور حیدرآباد میں الیکشن کرائیں۔

    سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی تھی-

    وزیراعظم شہباز شریف کی لندن سے پاکستان روانگی موخر

  • حیدر آباد:پلازہ کی چھت سے 6 سالہ بچی کی تشدد شدہ لاش برآمد

    حیدر آباد:پلازہ کی چھت سے 6 سالہ بچی کی تشدد شدہ لاش برآمد

    بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی تشدد کے واقعات میں رک نہ سکے ،حیدرآباد کے علاقے ہیرآباد میں پلازہ کی چھت سے 6 سالہ بچی کی لاش ملی ہے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق بچی کے گلے اور جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات ہیں، بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے بچی کے ساتھ مبینہ طور زیادتی کی کوشش کی گئی تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد واضح پتا چل سکے گا کہ بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یا نہیں۔

    کام سے واپس آنیوالی لڑکی کو اغوا کر کے پارک میں کی گئی اجتماعی زیادتی

    دوسری جانب اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچی شام چھ بجے گھر سے چیز لینے باہر نکلی تھی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے-

    قبل ازیں شہر قائد کراچی میں کام سے گھر واپس لوٹنے کے دوران لڑکی کو اغوا کر کے پارک میں کی گئی اجتماعی زیادتی کی گئی بعد ازاں ایس پی گلشن اقبال ڈویژن سلیم شاہ کی زیر نگرانی تھانہ نیوٹاؤن کے ایس ایچ او نے ہمراہ پولیس پارٹی بڑی کاروائی کی، پولیس نے کاروائی کے دوران متاثرہ لڑکی کو اغوا کرکے زنا کرنے والے دو ملزمان کو بروقت گرفتار کرلیا-

    راولپنڈی؛ سرکاری اسکول میں طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنے پر استاد گرفتار

    متاثرہ لڑکی سویرا امتیاز دختر امتیاز احمد عمر 18سالہ نے بتایا کے دو لڑکےارسلان اور دانش موٹر سائیکل پر آئے اور میرے منہ پر رومال ڈال کر مجھے بے ہوش کر دیا اور مجھے نامعلوم پارک میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا بروقت بچی اور اس کے بھائی کی نشاندہی پر ذیل ملزمان کو گرفتار کیا گیا-

    سکول میں گیس کا اخراج، کمسن طلبا و طالبات بہوش

  • حیدر آباد: بینک سے 13 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹنے والے چار ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

    حیدر آباد: بینک سے 13 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹنے والے چار ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

    حیدر آباد میں بینک کی کیش وین سے 13 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹنے والے چار ملزمان مبینہ طور پر ایک مقابلے میں ہلاک ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

    باغی ٹی وی : سینیئرسپرنٹنڈنٹ پولیس حیدرآباد امجد شیخ کے مطابق حیدرآباد پولیس نے تھانہ ہٹڑی کے علاقے میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو پولیس مقابلہ ہوگیا دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئےجبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

    https://twitter.com/DMCSindhPolice/status/1582072325134225414?s=20&t=o_njgfEUfahlXmh02q-ZTQ
    امجد شیخ کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے 5 کروڑ 40 لاکھ روپے کی رقم برآمد ہوئی ہے ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ مارے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    ایس پی امجد شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان حیدرآباد میں چند روز قبل بینک کی کیش وین سے 13 کروڑوں روپے لوٹنے کی واردات میں ملوث تھے۔

    ایس ایچ او حیدرآباد سٹی عمران رشید کے مطابق پولیس مقابلے کے دوران ان کے تھانے کا پولیس اہلکار کانسٹیبل اسد چنا زخمی ہوا۔ زخمی اہلکار کی ٹانگ میں گولی لگی ہے جسے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    قبل ازیں شہر قائد کراچی میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی تھی جس کے دوران سی ٹی ڈی سندھ نے نورس چورنگی کے قریب سے دو دہشت گرد گرفتار کئے سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گرد قتل اقدام قتل میں مطلوب تھے ملزمان کی شناخت انس زاہد اور دانیال علی کے طور پر ہوئی-

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے گزشتہ دنوں گلبہار کے علاقے میں بلڈر کاشف عرف للو کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھاواردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی چلتی رہی ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ گلبہار تھانے میں درج ہے-

  • بھارت: حیدرآباد میں میونسپل اتھارٹیز کے عملے نے رات گئے مسجد کو شہید کردیا

    بھارت: حیدرآباد میں میونسپل اتھارٹیز کے عملے نے رات گئے مسجد کو شہید کردیا

    بھارتی شہر حیدرآباد کے علاقے شمشاد آباد میں میونسپل اتھارٹیز کے عملے نے رات گئے مسجد کو شہید کردیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کےمطابق حیدرآباد شہر کی میونسپل اتھارٹیز نےرات کی تاریکی میں مسجد خواجہ محمود کو پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں شہید کیا، جب فجر کی نماز کے لیےنمازی مسجد پہنچے تو وہ مسجد کو منہدم دیکھ کر شدید غم و غصے میں آگئے۔

    بعد ازاں مسلمانوں اور مختلف جماعتوں کی جانب سے میونسپل آفس کے باہر شدید احتجاج کیا گیا احتجاج کرنے والے مسلم جماعت کے مقامی رہنما سمیت درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس نے کہا کہ مسجد کے اطراف میں موجود رہائشیوں نے اس کی تعمیر کے خلاف شکایت درج کی تھی جس کا مقدمہ درج کیا جانا تھا تاہم میونسپل حکام نے مسجد کو مسمار کردیا مقامی مسلم رہنما نے پولیس کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے سوال اُٹھایا کہ اگر ایسا تھا تو متعلقہ ادارے کو پہلے نوٹس دینا چاہیئے تھا۔ کارروائی منہ اندھیرے اور چھپ کر کیوں گئی-

    سری لنکا: صدارتی محل سے پرچم چرانے والا شخص گرفتار

    نام نہاد سیکولر ملک کی پولیس نے مذہبی آزادی کو یقنینی بنانے کے بجائے الٹا مظاہرین کو ہی حراست میں لے لیا اور علاقے میں جگہ جگہ نفری تعینات کردی گئی علاقہ مکینوں نے مسجد کی دوبارہ تعمیر اور زیر حراست افراد کی گرفتاری نہ ہونے کی صورت میں پہلے مرحلے میں ریاست بھر اور پھر دارالحکومت تک احتجاج بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

    بھارت میں مجلس بچاؤ تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہید کی گئی مسجد کو 3 سال قبل تعمیر کیا گیا تھا جہاں ہر روز بشمول جمعہ 5 وقت کی نماز باجماعت ادا کی جاتی تھی ۔

    دوسری جانب آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے پریس نوٹ میں مسجد شہید کرنے کے عمل کو نہایت افسوس ناک اور مسلمانوں کے لیے ناقابل برداشت عمل قرار دیا۔

    لبنان میں خوراک کا بحران سنگین،مشتعل مظاہرین نے بیکریوں اورپیسٹریوں کی دکانوں…

  • کراچی:مردوں اور خواتین کی باکسنگ ٹیم کے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

    کراچی:مردوں اور خواتین کی باکسنگ ٹیم کے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

    کراچی : سندھ اسپورٹس بورڈ اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر کراچی اور حیدرآباد میں 22 جون سے 24 جون تک ہونے والی بین الصوبائی پیپلز کپ باکسنگ چیمپئن شپ کے لیے سندھ گرین اور سندھ مہرون کی مردوں اور خواتین کی باکسنگ ٹیم کے اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیا ہے۔

    فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹبال استعمال ہو گا

    باغی ٹی وی : سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالرزاق کے مطابق سندھ گرین باکسنگ (مرد اور خواتین) ٹیم کے ٹرائلز 22 جون کو استاد عبداللہ بلوچ باکسنگ اسٹیڈیم، پیپلز اسپورٹس کمپلیکس، لیاری میں ہوں گے۔ مردوں کی 48 سے 80 کلوگرام اور خواتین کی 48 سے 57 کلوگرام کیٹیگری کے ٹرائلز ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن نے صوبائی و قومی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں فوج سے مدد طلب کرلی

    اس سے قبل ویٹ اور ڈراز 21 جون کو شام 4 بجے سے شام 6 بجے تک پاکستان نیشنل باکسنگ کلب لیاری میں ہوں گے۔ پکا قلعہ حیدرآباد میں شیڈول ہے جبکہ ویٹ اور قرعہ اندازی 24 جون کو صبح 8 سے 10 بجے تک حیدرآباد اسپورٹس کلب نزد نیاز اسٹیڈیم میں ہوگی۔

    حیدرآباد، میرپور خاص، بے نظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کے باکسرز کے ٹرائلز حیدرآباد میں دیں گے۔

    مصطفی کمال مفتی منیب الرحمن سے معافی مانگیں ورنہ۔۔۔تنظیمات اہلسنت کا بڑا اعلان

  • حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کا معاملہ،حیسکو پر 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد

    حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کا معاملہ،حیسکو پر 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد

    اسلام آباد: نیپرا نے حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے 3 افراد کے ہلاک ہونے پرحیسکو پر 1 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے اسلام آباد چوک پر ٹرانسفارمر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے تھے، نیپرا نےہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے 2 ممبران پر مشتمل کمیٹی بنا لی تھی تاہم اب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حیسکو کو سوگوار خاندانوں کو 35 لاکھ روپے فی کس معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی۔

    بلاول کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو 30روز میں فیصلے کا حکم

    نیپرا نے حیسکو کو معاوضے کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حیسکو سوگوار خاندانوں کو ملازمت بھی دے۔

    قبل ازیں نیپرا نے ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے 2 ارکان پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی، جس متاثرین کےبیانات ریکارڈ اور جائے وقوع سے شواہد بھی اکھٹے تھےنیپرا اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے متاثرین کے بیانات قلم بند کیے، اور جائے وقوع سے شواہد بھی اکٹھے کیے، ٹیم نے حیسکو حکام سے بھی پوچھ گچھ کی، اورمتاثرہ ٹرانسفارمربنانے والی کمپنی کا بھی دورہ کیا-

    چائے دو کی بجائے ایک پیالی پی لیا کریں، احسن اقبال کا مشورہ،ویڈیو

    اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی ٹیم ن تفتیش مکمل کرنے کے بعد اتھارٹی کو رپورٹ پیش کی تھی، جس کے بعد اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت حیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور سماعت کا موقع بھی دیا نیپرا اعلامیے کے مطابق حیسکوضابطہ اخلاق اورحفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے قانونی ذمے داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہا۔

    خیبر پختونخوا محکمہ ٹرانسپورٹ کا پرانی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی، بھاری مقدار میں بم تیار کرنے کا سامان برآمد

    سی ٹی ڈی کی کاروائی، بھاری مقدار میں بم تیار کرنے کا سامان برآمد

    حیدرآباد: سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں بم تیار کرنے کا سامان برآمد کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے سامان میں نٹ بولڈ، بال بیرنگ، وائر اور بم بلاسٹ کرنے والا ریموٹ شامل ہے کارروائی صدر کراچی دھماکے کے ہلاک مبینہ دہشت گرد کے سہولت کارکی نشاندہی پر کی گئی ہے۔

    دس کروڑ تاوان کیلیے اغوا کیا گیا بچہ پولیس نے کروایا بازیاب

    سی ٹی ڈی حکام نے اس ضمن میں تفتیش کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار مبینہ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    گرفتارمبینہ دہشت گرد کےحوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ریلوے ٹریک اور بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن دھماکوں میں ملوث تھا گرفتارمبینہ دہشت گرد کو گزشتہ ہفتے حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا، مبینہ دہشت گردکے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔

    واضح رہے کہ کاروباری علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج تھانہ سی ٹی ڈی میں کیا گیا تھا جب کہ مقدمے کے مدعی ایس ایچ او تھانہ پریڈی سجاد خان تھے مقدمے میں قتل، اقدام قتل،انسداد دہشت گردی،ایکسپلوسیوایکٹ اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ کالعدم تنظیم کے نامعلوم کارندوں کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

    خواتین پر چوری کا الزام لگا کر تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

    درج مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مددگار ون فائیو پردھماکے کی اطلاع ملی، پولیس پہنچی تو9 گاڑیاں، 4 موٹر سائیکلیں اور10 افراد متاثرتھےبم ڈسپوزل اسکواڈ،کرائم سین یونٹ اوردیگرپولیس موبائلز کو طلب کیا گیا، حملہ ڈھائی کلوبارودی مواد سے کیا گیا۔

    ایس ایچ او پریڈی کی مدعیت میں درج کیے جانے والے مقدمے میں کہا گیا تھا کہ ٹائم ڈیوائس ٹیکنک کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں نے سائیکل میں بم نصب کیا تھا، دھماکےکے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دس زخمی ہوئے انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاع ملی کہ سوشل میڈیا پر کالعدم علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم نے قبول کی۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ