Baaghi TV

Tag: حیدر اباد

  • ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 2 طالبات جاں بحق

    ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 2 طالبات جاں بحق

    حیدر آباد: حیدر آباد میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 2 طالبات جاں بحق ہو گئیں۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق حیدر آباد کے علاقے آٹوبھان روڈ پر واقع بابن شاہ ریلوے ٹریک پر افسوس ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو طا لبا ت، جو ایک نجی انسٹی ٹیوٹ میں زیر تعلیم تھیں، ریلوے ٹریک پر چڑھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھیں کہ ٹر ین کی زد میں آ گئیں-

    جاں بحق ہونے والی طالبات کی شناخت 22 سالہ سونی دختر کشن لعل اور 25 سالہ رشنا دختر محمد قاسم کے نام سے ہوئی ہے دونوں طالبات کا تعلق گاؤں وانکی وسی سے بتایا گیا ہے۔

    جوڈیشل کمیشن اجلاس: آئینی بینچ میں دو نئے ججز کا اضافہ

    حادثے کے فوراً بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیں، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے جب کہ شہری حلقوں نے سوشل میڈیا کے محفوظ اور ذمے دارانہ استعمال پر زور دیا ہے تاکہ اس قسم کے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

    ملک اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چل پڑا ہے،وزیراعظم

  • ملیر ندی میں ڈوبنے والی گاڑی مل گئی،4 بچوں سمیت 7 افراد لاپتہ

    ملیر ندی میں ڈوبنے والی گاڑی مل گئی،4 بچوں سمیت 7 افراد لاپتہ

    کراچی: ملیر ندی میں ڈوبنے والی گاڑی مل گئی، لیکن اس میں سوار 7 افراد لا پتا ہیں لواحقین کے مطابق گاڑی میں ڈرائیور اور 4 بچوں سمیت 7 افراد سوار تھے۔

    باغی ٹی وی : کراچی کے علاقے ملیر میں لنک روڈ پر ندی میں ڈوبنے والی سفید رنگ کی کار ریسکیو نے تلاش کر لی لیکن گاڑی میں کسی شخص کی لاش موجود نہیں تھی گزشتہ رات ہونے والی بارش کے بعد ایم نائن لنک روڈ پر ملیر ندی کا سیلابی پانی آ گیا تھا سیلابی پانی کو پار کرنے کے دوران گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ کر ندی میں جا گری تھی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق کار میں میاں بیوی اور ان کے 4 بچوں سمیت ڈرائیور بھی سوار تھا، کار سوار افراد کی لاشیں پانی کے بہاؤ سے آگے بہہ گئی ہوں گی، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے-

    واقعے کو تقریباً 12 گھنٹے ہو چکے ہیں، آدھی رات کو اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا، صبح ہوتے ہی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا، اور اس دوران ط گاڑی تو مل گئی لیکن اندر کوئی موجود نہیں تھا۔

    ایدھی ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار خاندان کا تعلق حیدر آباد سے ہے کراچی سے حیدر آباد جا رہے تھے۔

    لنک روڈ پر حادثے کا شکار ہونے والی مذکورہ کار کے ڈرائیور کے بھائی حافظ عبدالحئی نے کہا کہ میرا بھائی حیدر آباد آ رہا تھا کہ ایک فیملی نے کہا کہ ہمیں بھی لے جائیں قائد آباد سے میاں بیوی اور ان کے 4 بچوں کو لے کر بھائی حیدر آباد آ رہا تھا، تاہم شام 6 بجے کے بعد بھائی سے دوبارہ رابطہ نہیں ہوا۔

    دوسری جانب ملیر ندی میں پانی کی سطح کم ہونے کے بعد ایم نائن لنک روڈ پر ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے سپر ہائی وے سے نیشنل ہائی وے تک ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت بحال ہو گئی ہے کئی گھنٹے سڑک بند ہونے کے باعث لنک روڈ پر ٹریفک کا دباؤ ہے۔

    ادھر کراچی میں جاری حالیہ بارشوں کے باعث کورنگی کاز وے اور کراسنگ روڈ پر سیلابی صورت حال ہے، ایک بڑا ریلا روڈ پر گزر رہا ہے، جس سے قریبی آبادی مہران ٹاؤن میں پانی داخل ہونے کا خدشہ ہے۔

    ٹریفک پولیس نے کورنگی کازوے اور کراسنگ مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیے ہیں، جب کہ مہران ٹاؤن میں حفاظتی اقدامات کے لیے انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا ہے۔

  • حیدر آباد : گھر میں گیس لیکیج کے سبب خوفناک آتشزدگی،5 افردا جاں بحق،4 بچے زخمی

    حیدر آباد : گھر میں گیس لیکیج کے سبب خوفناک آتشزدگی،5 افردا جاں بحق،4 بچے زخمی

    حیدر آباد میں گھر کے اندر گیس لیکیج کے سبب خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جھلس کر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق حیدر آباد کے علاقے غریب آباد میں واقع ایک گھر کے اندر گیس لیکیج کے سبب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس سے دو خواتین، ایک بچی اور ایک مرد جاں بحق جبکہ چار بچے زخمی ہوگئے۔

    پولیس موبائل پرفائرنگ،اے ایس آئی شہید

    پولیس کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج چار میں سے تین بچوں کی حالت تشویش ناک ہے، آگ سول اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری روی تنبولی کے گھر میں لگی آتشزدگی میں جاں بحق افراد میں روی تنبولی کے والدین، بہن، بھابھی اور کمسن بھتیجی شامل ہے-

    کراچی: خاتون سمیت 7 مسلح ملزمان گھر سے 56 لاکھ روپے نقد، 28 تولہ سونا،4 موبائل فونزلوٹ کر فرار

    دوسری جانب ساہیوال میں اغوا ہونے والی 15 سالہ خانہ بدوش لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ساہیوال پولیس کے مطابق 15 سالہ اقرا ایک روز قبل اپنے والدین کے ساتھ قبرستان سے واپس جھگیوں میں آئی تو غائب ہوگئی، اگلے روز مزدور پلی کے قریب سے لڑکی تشویشناک حالت میں ملی جو اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی۔

    مردان میں شادی والے گھر میں چھت گرنے سے دو بچے اور خاتون جاں بحق

    ڈی پی او ساہیوال کا کہنا ہے کہ لڑکی کو نشہ آور چیز کھلا کر قتل کیا گیا، لڑکی کے ساتھ زیادتی ہوئی یا نہیں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایک رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپےجاری ہے۔

    نشتر اسپتال ملتان میں غیر ملکی ڈاکٹر نےخود کشی کر لی

  • حیدرآباد،پی ٹی آئی کارکنوں کی پیپلز پارٹی کے کارکن کی گاڑی کو آگ لگانے کی کوشش

    حیدرآباد،پی ٹی آئی کارکنوں کی پیپلز پارٹی کے کارکن کی گاڑی کو آگ لگانے کی کوشش

    حیدرآباد میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنان کے درمیان تصادم، پی ٹی آئی کارکنوں نے پیپلز پارٹی کے کارکن کی گاڑی کا گھیراؤ کر کے پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جہاں حیدرآباد کے حیدرچوک پر پیپلز پارٹی کے کارکنان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پی ٹی آئی کی شکست اور حمزہ شہباز کی کامیابی پر جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کیں اور آصف زرداری کے حق میں نعرے لگائے۔

    وہیں تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی حیدر چوک پر وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا اور آصف زرداری کے خلاف نعرے بازی کی۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں نے پیپلزپارٹی کے کارکن کی گاڑی کا گھیراؤ کرتے ہوئے نعرے بازی کی جس کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم ہو گیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کرتصادم کرنے والے افراد کو لاٹھی چارج کرکے منتشر کیا۔

    پولیس کے مطابق دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو منتشر کرکے حیدر چوک، قاضی عبدالقیوم روڈ اور اسٹیشن روڈ پر پولیس موبائل کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پرتحریک انصاف کےکارکنوں کی جانب سےلاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی ، کوئٹہ، گجرات، گوجرانوالہ، پشاور اوردیگر شہروں میں احتجاج کیا گیا، گجرات میں کارکنوں نے چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا۔

    تحریک انصاف کراچی کے کارکنان کا نرسری پر احتجاج، شارع فیصل کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ کارکنان کی بڑی تعداد احتجاج میں شرکت کے لیے پہنچ گئی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ کارکنان نے پنجاب اسمبلی میں وزاعلی کے انتخاب کے معاملے پر خوب نعرے بازی کی۔

    احتجاج میں تحریک کے اراکین اسمبلی اور مقامی قیادت بھی شریک ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت ملنے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔