Baaghi TV

Tag: خاتون جج دھمکی کیس

  • خاتون جج دھمکی کیس:عمران خان کی پروڈکشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    خاتون جج دھمکی کیس:عمران خان کی پروڈکشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کی پروڈکشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سول جج مرید عباس نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت کی دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کےوکیل خالد یوسف چوہدری نےکہا سابق چیئرمین پی ٹی آئی ریاست کی حراست میں ہیں انہیں پیش کیا جائے۔

    جج مرید عباس نے استفسار کیا کہ آپ کی پہلی درخواست تھی انہیں سیکیورٹی خدشات ہیں پیش نہیں ہو سکتے، جس پر وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ وہ گرفتاری سے قبل تھی تب شدید خطرات تھے،جج مرید عباس نے کہا کہ پھر آپ کی پہلی درخواست پر فیصلہ کر کے عمران خان کو سمن کر دیتے ہیں، وکیل خالد یوسف نے کہا کہ اب انہیں پیش کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے وہ انہیں پیش کریں۔

    پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک سکے کے دو رخ ہیں،پی ٹی آئی سینیٹر

    بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پروڈکشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ برس 20 اگست کو ایف نائن پارک میں احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر مبینہ تشدد کیخلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پر کیس کرنے کا اعلان کیا تھا دوران خطاب عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ زیبا چوہدری کو نام لے کر دھمکی بھی دی تھی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد ہم تم کو نہیں چھوڑیں گے، تم پر کیس کریں گے مجسٹریٹ زیبا چوہدری آپ کو بھی ہم نے نہیں چھوڑنا، کیس کرنا ہے تم پر بھی، مجسٹریٹ کو پتہ تھا کہ شہباز پرتشدد ہوا پھر بھی ریمانڈ دے دیا۔

    قطر میں سزا پانیوالے بھارتی سابق نیول افسران کو شاہ رخ خان نے رہا کرایا، …

  • خاتون جج دھکمی کیس: دلائل نہیں دیں گے تو اپیل خارج کردیں گے،عدالت

    خاتون جج دھکمی کیس: دلائل نہیں دیں گے تو اپیل خارج کردیں گے،عدالت

    اسلام آباد کی مقامی عدالت میں خاتون جج دھمکی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جاری نوٹس کے خلاف اپیل پر کل دلائل طلب کرلیے۔

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہرعباس سپرا نے خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کو جاری نوٹس کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی دوران سماعت جج نے عمران خان کو جاری نوٹس کے خلاف اپیل پر کل دلائل طلب کرلیے۔

    پریکٹس اینڈ‌پروسیجر بل کیس:موجودہ کیس آئینی ترامیم کا نہیں ہےججز پر الزام لگے تو ٹرائل …

    عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے سماعت بغیر کارروائی جمعے تک ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ اپیل پر دلائل عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دینے ہیں، جو آج لاہورہائیکورٹ پیش ہوں گے جج طاہرعباس سپرا نے کہا کہ سلمان صفدرمصروف ہیں تو ہر کیس میں وکالت نامہ کیوں جمع کروایا ہے، اپیل آپ نے دائر کی، دلائل نہیں دیں گے تو اپیل خارج کردوں گا۔

    جسٹس مسرت ہلالی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات

    وکیل نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ سیاسی نوعیت کے کیسزختم ہونے میں خاتون جج دھمکی کیس بھی ختم ہوسکتا ہے، اپیل کو ابھی ایک ماہ نہیں ہوا، التواء پر کوئی اعتراض نہیں، بعدازاں عدالت نے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت کل بروز منگل تک ملتوی کردی۔

  • خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کے وارنٹ معطلی میں توسیع

    خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کے وارنٹ معطلی میں توسیع

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خاتون جج کو دھمکی کے کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی معطلی میں 24 مارچ تک توسیع کر دی گئی

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی عدالت میں خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کے جونیئر وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ سینئر وکیل لاہور سے آرہے ہیں سماعت میں وقفہ کیا جائے جس پر عدالتی عملے نے سماعت کے لیے 11 بجے کا وقت دے دیا ،بعد ازاں سماعت شروع ہوئی تو دونوں طرف سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا اور ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدرگیلانی کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی اور عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی معطلی میں 24 مارچ تک توسیع ہوگئی

    گزشتہ سماعت پر ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدرگیلانی نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے تھے اور انہیں آج 20 مارچ تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا کیس میں 13 مارچ کو سول جج ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ رانا مجاہد رحیم نےعمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے عدالت نے عدم پیشی پر عمران خان کو 29 مارچ تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا ،14 مارچ کو ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدرگیلانی نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 16مارچ تک معطل کردیے تھے،16 مارچ کو عدالت نے پھر وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے 20 مارچ تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

  • خاتون جج دھمکی کیس:عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کردیا

    خاتون جج دھمکی کیس:عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کردیا

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کردیا۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز اسلام آباد کے سول جج نے خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے-

    توہین الیکشن کمیشن،عمران خان کو نوٹس جاری،کل ہو گی سماعت

    چیئرمین پی ٹی آئی نے سول جج کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو سیشن جج کی عدالت میں چیلنج کیا تاہم سیشن جج طاہر محمود کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج سکندر خان کی عدالت میں درخواست دائرکی گئی۔

    ڈیوٹی جج سکندر خان نے درخواست ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کو مارک کردی۔

    عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد،ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    واضح رہےکہ عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے پر اسلام آباد پولیس کل بذریعہ ہیلی کاپٹر عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پہنچی تھی لیکن ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد کی ہی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال کردیئے ہیں۔

    ظل شاہ کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے درخواست دائر

  • عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد،ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد،ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    خاتون جج کو دھمکانے کاکیس،عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی گئی،عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے.عدالت نےعمران خان کو 29 مارچ کوگرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا، سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج مجاہد رحیم نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج نے عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ آج اگر عمران خان عدالت نہیں آتے تو ان کے وارنٹ جاری کر دوں گا۔

    باغی ٹی وی: عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی دورانِ سماعت سول جج رانا مجاہد رحیم کی عدالت میں عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ پیش ہوئے جنہوں نے عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ہے۔جج نے کہا کہ اگر عمران خان آج عدالتی اوقات میں نہ آئے تو ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کروں گا۔اس کے بعد عدالت نے سماعت میں ساڑھے 12 بجے تک وقفہ کر دیا۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی۔سول جج رانا مجاہد رحیم نے اس موقع پر عمران خان کے پیش ہونے کے لیے وقت ایک بار پھر بڑھا دیا اور کہا کہ عمران خان کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر ہے، عدالتی وقت ختم ہونے تک انتظار کر لیتے ہیں، اگر عمران خان نہ آئے تو ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیں گے۔

    سول جج نے کہا کہ عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کررہا ہوں۔عمران خان کے وکلاء کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کر دی گئی۔جج نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کو فردِ جرم کی کارروائی آگے بڑھانے کے لیے آج طلب کیا ہے، فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب نہیں کیا، ابھی کاپیاں فراہم کرنے کے لیے کیا ہے۔وکیلِ صفائی انتظار پنجوتھا نے استدعا کی کہ عمران خان کے خلاف کیس کی کاپیاں وصول کرنا چاہتے ہیں جج نے ریمارکس میں کہا کہ کاپیاں تو دے دیں گے لیکن عمران خان ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔وکیل انتظار پنجوتھا نے دلائل میں کہا کہ عمران خان سابق وزیرِ اعظم ہیں، وزیر آباد میں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا، ابھی تک وہ مکمل صحت یاب بھی نہیں ہوئے، وزیر آباد قاتلانہ حملے کے ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے، سابق وزیرِ اعظم کے کچھ سیکیورٹی انتظامات ہوتے ہیں-وکیل نے مزید کہا کہ دستاویزات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم کو سیکیورٹی مہیا کی جاتی ہے، مگر عمران خان کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، اس وقت ان کی کوئی سیکیورٹی نہیں، عمران خان کی سیکیورٹی کی واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروائی ہے، عمران خان پر دوبارہ قاتلانہ حملہ ہو سکتا ہے، وہ عدالتوں سے نہیں بھاگ رہے، کوئی بہانہ بھی نہیں کر رہے، وہ عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا چاہتے ہیں-

    واضح رہے کہ عمران خان کو کیس کی کاپیاں دینے کے لیے عدالت نے آج طلب کر رکھا ہے۔