Baaghi TV

Tag: خاتون

  • صفائی کا کام کرنیوالی خاتون نے خود پڑھ کر ماسٹر ڈگری میں داخلہ لے لیا

    صفائی کا کام کرنیوالی خاتون نے خود پڑھ کر ماسٹر ڈگری میں داخلہ لے لیا

    یونیورسٹی میں صفائی کا کام کرنے والی ایک خاتون نے ایک سال تک خود پڑھائی کرکے ماسٹر پروگرام میں داخلہ لے لیا-

    33 سالہ لی جیا کا تعلق چین کے صوبے سیچوان کے علاقے چینگڈو سے ہے اور وہ چینگڈو یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں کل وقتی کلینر کے طور پر کام کرتی ہیں وہ اور ان کے شوہر ماضی میں یونیورسٹی کیمپس کے قریب ایک ریسٹورینٹ چلاتے تھے مگر مالی مشکلات کے باعث اسے بند کرنا پڑا اس کے بعد خاتون نے یونیورسٹی میں صفائی کا کام شروع کر دیا، جس کی وجہ گھر کے قریب ہونا اور کام کے لچکدار اوقات تھے، جس سے انہیں بچوں کا خیال رکھنے میں مدد ملتی تھی۔

    صفائی کے کام کے دوران وہ اکثر چین کے نیشنل ایگزم کے وینیو بھی جاتی تھیں اور ملک بھر سے آنے والے طالبعلموں سے ملتی تھیں انہوں نے بتایا کہ کچھ طالبعلم اسٹریٹ لائٹس کی روشنی میں پڑھتے تھے جبکہ کچھ ایسے تھے جن کے بالوں میں سفیدی آچکی تھی اور پھر بھی امتحان دے رہے ہوتے تھےیہ ناممکن تھا کہ میں اس طرح کے مناظر سے متاثر نہ ہوں۔

    دوستانہ فطرت کی مالک لی جیا ایسے متعدد طالبعلموں سے انٹرنیٹ کے ذریعے رابطے میں رہیں اور ہر سال امتحانات کے موقع پر ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ان افراد کی پوسٹس سے بھر جاتا ان طالبعلموں سے متاثر ہوکر خاتون اپنے بچوں کے لیے ایک مثال بننا چاہتی تھیں اور اسی لیے انہوں نے ماسٹر ڈگری کے داخلہ امتحان میں شرکت کا فیصلہ کیا مگر ان کے لیے یہ امتحان کافی مشکل ثابت ہوا۔

    انہوں نے ایک ووکیشنل اسکول سے تعلیم حاصل کی تھی اور گریجویشن ڈگری سے محروم تھیں اور ماسٹر ڈگری میں داخلے کے لیے انہیں 2 اضافی مضامین کے امتحانات دینا تھے ان کے پاس محض 8 ماہ تھے جس کے بعد ابتدائی امتحانات ہونا تھے اور ان پر کام کا دباؤ بھی تھاتو وہ صبح 6 بجے یونیورسٹی آتیں، سیا ست اور انگلش کے لیکچر ہیڈفونز سے سنتے ہوئے صفائی کرتیں ان کے شوہر نے بھی لی جیا کو مکمل تعاون فراہم کیا اور اپریل 2026 میں لی جیا کو 3 سالہ ماسٹر پروگرام میں داخلہ مل گیا۔

  • خاتون کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

    خاتون کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور نازیبا ویڈیوز بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم صابر ولد قادر کے خلاف تھانہ بلدیہ میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہےملزم نے 29 مئی کو خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے کی کوشش کی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم باتھ روم کے روشن دان سے خاتون کی ویڈیو بنا رہا تھا واقعے کے دوران خاتون نے اہل خانہ کی موجودگی میں شور مچایا، جس پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

    پولیس کے مطابق واقعے کے فوری بعد ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ بعد ازاں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

  • جعلی چیئرپرسن بن کر سرکاری پروٹوکول لینے کی کوشش،خاتون ساتھی سمیت گرفتار

    جعلی چیئرپرسن بن کر سرکاری پروٹوکول لینے کی کوشش،خاتون ساتھی سمیت گرفتار

    جہلم میں وزیراعلیٰ شکایات سیل کی جعلی چیئرپرسن بن کر سرکاری پروٹوکول اور سہولیات حاصل کرنے کی کوشش کرنے والی ایک خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے-

    جہلم پولیس نے ایک کارروائی کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل کی جعلی چیئرپرسن بننے والی خاتون مہناز سعید کو گرفتار کر لیا ہےملزمہ نے جہلم سٹی پولیس کو خود کو وزیراعلیٰ شکایات سیل کی چیئرپرسن کے طور پر تعارف کرایا اور سرکاری پروٹوکول و خصوصی سہولیات کا مطالبہ کیا، ملزمہ کے دعوے پر شک ہونے پر متعلقہ وزیراعلیٰ شکایات سیل سے رابطہ کیا گیاجہاں سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ مہناز سعید کا اس عہدے سے کوئی تعلق نہیں اور وہ خود کو جعلی طور پر ظاہر کر رہی تھیں۔

    پولیس کے مطابق جعلسازی ثابت ہونے پر ملزمہ کو اس کے ایک ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران ان کی گاڑی سے مبینہ طور پر شراب بھی برآمد ہوئی ہے، جس پر مزید قانونی کارروائی جاری ہے ملزمہ نے پولیس سے سرکاری پروٹوکول اور سہولیات کی ڈیمانڈ بھی کی تھی، جس سے اس کے دعوؤں پر مزید شبہات پیدا ہوئے۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمہ کا تعلق مظفرگڑھ سے بتایا جا رہا ہے اور بعض ذرائع کے مطابق اس کا سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف سے بھی تعلق ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے باضابطہ تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • برٹش ایئرویز کی پرواز  میں خاتون کی موت،پائلٹ نے 13 گھنٹوں پر محیط پرواز جاری رکھی

    برٹش ایئرویز کی پرواز میں خاتون کی موت،پائلٹ نے 13 گھنٹوں پر محیط پرواز جاری رکھی

    ہانگ کانگ سے لندن جانے والی برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے 32 میں ایک 60 سالہ خاتون کی دورانِ پرواز موت ہوگئی، تاہم طیارے کو واپس اتارنے کے بجائے مسافروں نے لاش کے ساتھ ساڑھے 13 گھنٹے کا طویل سفر طے کیا۔

    یہ واقعہ ہانگ کانگ سے اڑان بھرنے کے محض ایک گھنٹے بعد پیش آیا جہاز کے عملے نے خاتون کی موت کے باوجود پرواز کو واپس ہانگ کانگ کرنے یا کسی اور ہوائی اڈے پر اترنے کا فیصلہ نہیں کیا کیونکہ ہوا بازی کے قوانین کے تحت کسی مسافر کی موت کو ’میڈیکل ایمرجنسی‘ تصور نہیں کیا جاتا جس کی بنا پر طیارے کا رخ موڑا جائے یا اسے ہنگامی طور پر اتارا جائے، اسی تکنیکی بنیاد پر پائلٹ نے سفر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور جہاز کو براہِ راست لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہی لینڈ کروایا۔

    ابتدائی طور پر عملے نے مردہ جسم کو راہداری میں رکھنے کا سوچا، لیکن بعد میں اس خیال کو ترک کر دیا گیا، آخر کار جسم کو کپڑے میں لپیٹ کر جہاز کے پچھلے حصے میں رکھا گیا مسافروں کے مطابق گیلری کا فرش گرم ہونے کی وجہ سے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میت سے تعفن اٹھنے لگا، جس پر کئی مسافروں نے لندن پہنچ کر سخت احتجاج ریکارڈ کروایا۔ طیارے میں سوار 331 مسافروں کے لیے یہ سفر کسی اذیت سے کم نہ تھا۔

    جہاز پر موجود ایک ذریعے نے بتایا کہ خاتون کے ساتھ سفر کرنے والے لوگ بہت افسردہ تھے اور عملہ بھی اس واقعے سے پریشان تھا۔ کئی مسافروں نے پرواز کو واپس کرنے کی خواہش ظاہر کی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایک مسافر کی موت کو ایمرجنسی نہیں سمجھا جاتا،لندن میں لینڈ کرنے کے بعد پولیس نے مسا فر وں کو اپنی نشستوں پر بٹھایا اور تقریباً 45 منٹ تک تحقیقات کیں اور تمام مسافروں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد انہیں جانے کی اجازت دی۔

    برٹش ایئرویز نے اپنے بیان میں واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عملے نے تمام مقررہ طریقہ کار پر عمل کیا یہ بہت افسوسناک واقعہ ہے اور وہ مرحومہ کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں ایئرلائن نے عملے کی مکمل حمایت کا بھی یقین دلایا۔

    انٹرنیشنل ایئرکرافٹ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق، دوران پرواز موت کی صورت میں مردہ جسم کو عام طور پر باڈی بیگ یا کمبل میں لپیٹ کر رکھا جاتا ہے جہاں ممکن ہو، جسم کو جہاز کے کم حرکت والے حصے میں رکھا جاتا ہے اگر تمام سیٹیں بھری ہوں، تو جسم کو اسی سیٹ پر رکھا جا سکتا ہے جس پر مسافر بیٹھا تھا۔

    نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن کی 2013 کی تحقیق کے مطابق دوران پرواز اموات بہت کم ہوتی ہیں، صرف 0.3 فیصد میڈیکل ایمرجنسیز میں موت واقع ہوتی ہے۔

  • راولپنڈی: نجی کالج کے قریب 35 سالہ خاتون کی لاش برآمد

    راولپنڈی: نجی کالج کے قریب 35 سالہ خاتون کی لاش برآمد

    اولپنڈی:تھانہ گوجرخان کے علاقے میں نجی کالج کے قریب سڑک سے 35 سالہ خاتون کی لاش ملی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خاتون کی تاحال شناخت میں نہیں ہو سکی اور بظاہر جسم پر زخم کا نشان بھی نہیں، پولیس اور فرانزک ماہرین موقع پر پہنچ گئے،ایس ایچ او طیب ظہیر بیگ کے مطابق شواہد اکھٹے کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

    نوشہرو فیروز میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، فتنہ الہندوستان کے تین دہشت گرد گرفتار

    قصور میں شدید دھند،ٹریفک حادثہ میں بہن جانبحق ،بھائی شدید زخمی

  • 71 سالہ خاتون کو کبوتروں کو دانہ ڈالنا مہنگا پڑ گیا

    71 سالہ خاتون کو کبوتروں کو دانہ ڈالنا مہنگا پڑ گیا

    سنگاپور میں 71 سالہ خاتون کو کبوتروں کو دانہ ڈالنے پر عدالت کی طرف سے بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    عالمی میڈیا کے مطابق عدالت نے سانموگامناتھن شملہ خاتون کو چار الزامات میں جرم قبول کرنے پر 3,200 سنگاپورین ڈالرز (تقریباً 7 لاکھ 4 ہزار روپے) جرمانہ عائد کیا گذشتہ سال مئی میں بھی شملہ خاتون کو اسی جرم میں اور کبوتروں کو پکڑنے کی مہم میں مداخلت کے سبب 1,200 سنگاپورین ڈالرز جرمانہ ہوا تھا، اور اس وقت انہوں نے عدالت کو یقین دلایا تھا کہ وہ دوبارہ ایسا نہیں کریں گی، مگر صرف ایک ماہ بعد ہی دوبارہ کبوتروں کو اناج اور روٹی کھلانے لگیں۔

    استغاثہ کے مطابق جولائی 2025 سے جنوری 2026 کے دوران شملہ نے کم از کم نو بار کبوتروں کو خوراک دی عدالت میں پیش کی گئی ویڈیوز میں شملہ کو سنگا پور کےٹوآپایوہ علاقے میں کبوتروں کےجھنڈ کے درمیان دانہ ڈالتے ہوئے دیکھا گیا،عدالت کو بتایا گیا کہ شملہ خاتون نےاپنے حلقے کے رکن پار لیمنٹ سے ملاقات کر کے ندامت کا اظہاربھی کیا تھا، مگر صرف تین دن بعد دوبارہ پرندوں کو خوراک دیتے ہوئے پکڑی گئیں استغاثہ نے کہا کہ یہ مسلسل خلاف ورزی کا مظاہرہ ہے اور اس کے لیے مؤثر جرمانہ ضروری ہے۔

    خاتون نے عدالت سے درخواست کی کہ جرمانہ کم کیا جائے اور اس کے بدلے کمیونٹی سروس کی اجازت دی جائے، کیونکہ وہ بے روزگار ہیں اور ان کے پاس میڈیکل انشورنس بھی نہیں ہے اس پر عدالت نے 3 ہزار 200 ڈالر جرمانہ عائد کیا، جسے شملہ نے فوری طور پر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

  • خاتون کی برہنہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والاملزم گرفتار

    خاتون کی برہنہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والاملزم گرفتار

    نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے خاتون کو قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جی ایٹ 2 اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے دانیال خان پر الزام ہے کہ اس نے بدنیتی پر مبنی مقاصد کے تحت متاثرہ خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز غیر قانونی طور اپنے پاس محفوظ رکھیں اور بعدازاں اس کے واٹس ایپ نمبر پر دھمکی آمیز وائس میسج کے ساتھ بھجوا کر ہراساں کرتے ہوئے بلیک میل کیا، متاثرہ خاتون سمیت اس کے اہل خانہ کی عزت اور وقار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور پھر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ملزم کے قبضے سے موبائل فون ضبط کر کے ٹیکنکل تجزیہ کرایا گیا تو اس میں سے قابل اعتراض مواد برآمد ہوا۔حکام کا کہنا تھا کہ انسپکٹر محمد توصیف کی سربراہی میں تفتیش جاری ہے، جس کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔

  • سفاک خاتون نے اپناراستہ کاٹنے والی بلی کو زندہ جلا دیا

    سفاک خاتون نے اپناراستہ کاٹنے والی بلی کو زندہ جلا دیا

    مراد آباد: بھارت میں ایک ظالم خاتون نے سڑک پار کرنے والی بلی کو تشدد کے بعد زندہ جلا دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے دوستوں کے ہمراہ بے زبان جانور سے بدسلوکی کی خاتون موٹر سائیکل پر اپنے دوستوں کے ہمراہ جارہی تھی کہ اسی دوران بلی ان کے آگے آگئی اور وہ سڑک پار کرنے کی کوشش کرنے لگی جس پر خاتون غصے میں آگئی اور اس نے بلی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زندہ جلادیا۔

    رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے حوالے سے وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو کو ویڈیو کے ساتھ ایک ای میل کرکے آگاہ کیا گیا جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان پر وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 1972 کے تحت فرد جرم عائد کی گئی،ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کو کیمرے پر اس حرکت کو فلماتے ہوئے بھی دیکھا گیا جس کی مدد سے حکام نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹریس کرلیا۔

    کراچی:پارک کی کھدائی کے دوران اسلحے کی بوریاں برآمد

    اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

    نعیم حیدر پنجوتھہ نے عمران خان سے علیمہ خان کی شکایت کردی

  • لاہور،گھر میں ڈکیتی،خاتون کو یرغمال بنا کر 82 لاکھ  کا سامان لوٹ لیا

    لاہور،گھر میں ڈکیتی،خاتون کو یرغمال بنا کر 82 لاکھ کا سامان لوٹ لیا

    لاہور: شہر کے پوش علاقے ڈیفنس میں تین مسلح ڈاکوؤں نے ایک گھر میں گھس کر ماں اور بیٹے کو یرغمال بنا لیا اور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس میں درج ایف آئی آر کے مطابق، متاثرہ شہری عامر زیدی اپنی والدہ کے ساتھ گھر میں موجود تھا جب تین نقاب پوش ڈاکو زبردستی اندر داخل ہوگئے۔ ملزمان نے اسلحے کے زور پر ماں اور بیٹے کو یرغمال بنایا اور ایک کمرے میں بند کر دیا۔ڈاکو گھر کی الماریوں سے 25 تولے سونے کے زیورات، جن کی مالیت تقریباً 80 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے، اور 2 لاکھ 20 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق، ملزمان نے واردات سے قبل گھر کی ریکی کی تھی اور گاڑی میں بیٹھ کر حالات کا جائزہ لیا تھا۔ پولیس نے فوٹیج حاصل کر لی ہے اور ڈاکوؤں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مختلف شواہد کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم اور زیورات برآمد کر لیے جائیں گے۔یہ واقعہ شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کی ایک اور مثال ہے، جس نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • پیار ہو تو ایسا،شادی شدہ خاتون چھ بچے چھوڑ کر بھکاری کے ساتھ رفوچکر

    پیار ہو تو ایسا،شادی شدہ خاتون چھ بچے چھوڑ کر بھکاری کے ساتھ رفوچکر

    پیار ہو تو ایسا،اتر پردیش کے ضلع ہرپال پور میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 36 سالہ خاتون اپنے شوہر راجو اور 6 بچوں کو چھوڑ کر ایک بھکاری کے ساتھ فرار ہو گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق راجو نامی شہری نے اپنی بیوی کے بھکاری کے ساتھ بھاگ جانے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق راجو، جو کہ 45 سال کا ہے، نے اپنی شکایت میں بتایا کہ وہ اپنی بیوی راجیشوری اور 6 بچوں کے ساتھ ہرپال پور کے علاقے میں رہتا تھا۔ اس دوران محلے میں 45 سالہ ننھے پنڈت نامی شخص آ کر بھیک مانگتا تھا اور کبھی کبھار راجیشوری سے بات کرتا تھا۔ راجو کا کہنا تھا کہ اس بھکاری کے ساتھ بیوی کی فون پر بھی بات چیت ہوتی تھی، جس سے اسے شک ہونے لگا تھا۔راجو نے بتایا کہ 3 جنوری 2025 کی دوپہر تقریباً 2 بجے اس کی بیوی نے اپنی بیٹی خوشبو کو بتایا کہ وہ کپڑے اور سبزی خریدنے بازار جا رہی ہے، مگر اس کے بعد وہ واپس نہیں آئی۔ راجو نے اس کے بعد اپنی بیوی کو ہر جگہ تلاش کیا، مگر وہ کہیں بھی نہیں ملی۔ راجو کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتا ہے کہ اس کی بیوی بھکاری ننھے پنڈت کے ساتھ بھاگ گئی ہے۔

    راجو نے مزید کہا کہ اس نے ایک بھینس بیچ کر جو رقم حاصل کی تھی، وہ بھی اس کی بیوی اپنے ساتھ لے گئی۔ اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فرار ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ تھا۔پولیس نے راجو کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بھارتی پولیس کے مطابق، ننھے پنڈت اور خاتون کی تلاش کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔راجو کی شکایت کے مطابق، اس کی بیوی کا بھکاری کے ساتھ یہ تعلق طویل عرصے سے تھا اور پولیس کو شک ہے کہ یہ فرار کسی پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت کیا گیا ہے۔

    اس واقعے نے علاقے میں سنسنی پھیلادی ہے اور مقامی افراد میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ کچھ لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ ایک غیر متوقع اور جذباتی فیصلہ تھا، جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ اس میں کچھ خفیہ وجوہات ہو سکتی ہیں، جن کے بارے میں ابھی تک معلومات نہیں مل سکیں۔پولیس کی تفتیش ابھی جاری ہے اور جب تک دونوں ملزمان گرفتار نہیں ہوتے، یہ واقعہ علاقہ میں موضوع بحث بنا رہے گا۔ تاہم، راجو نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی بیوی اور بچوں کو واپس لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

    پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز سامنے آگئیں

    ٹک ٹاکر بسمہ بی بی پر شوہر کے قتل کا الزام ثابت، عدالت نے سزا سنا دی