Baaghi TV

Tag: خارکیف

  • روس کا خارکیف پر بڑا حملہ، ڈرون، میزائل اور بمباری سے 3 افراد ہلاک، 22 زخمی

    روس کا خارکیف پر بڑا حملہ، ڈرون، میزائل اور بمباری سے 3 افراد ہلاک، 22 زخمی

    روس نے یوکرین کے شہر خارکیف پر ڈرون، میزائل اور گائیڈڈ فضائی بموں سے شدید حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور ایک ڈیڑھ ماہ کے شیر خوار سمیت 22 افراد زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خارکیف، جو یوکرین کے بڑے شہروں میں شامل ہے اور روسی سرحد سے چند درجن کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جنگ کے آغاز سے اب تک مسلسل روسی حملوں کا نشانہ بنا ہوا ہے۔شہر کے میئر ایہور تیریخوف نے ٹیلیگرام پر جاری بیان میں کہا کہ مکمل جنگ کے آغاز کے بعد خارکیف کو اس وقت سب سے طاقتور حملے کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رات بھر درجنوں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور روس نے بیک وقت میزائل، ڈرون اور گائیڈڈ بموں سے حملہ کیا۔

    ایہور تیریخوف کے مطابق رہائشی عمارتیں، تعلیمی ادارے اور بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات حملوں کی زد میں آئیں۔خارکیو کے گورنر اولیح سینیہوبوف نے کہا کہ شہر کے ایک صنعتی انفرا اسٹرکچر پر 40 ڈرونز، ایک میزائل اور چار گائیڈڈ بم برسائے گئے، جس سے شدید آگ بھڑک اٹھی، اور ملبے تلے اب بھی لوگ موجود ہو سکتے ہیں۔

    یوکرینی فوج کے مطابق روس نے رات بھر یوکرین پر 206 ڈرون، 2 بیلسٹک اور 7 دیگر میزائل داغے۔ فضائی دفاعی نظام نے 87 ڈرونز مار گرائے جبکہ 80 دیگر ضائع ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق دس مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

    وفاقی بجٹ 10 اور سندھ کا بجٹ 13 جون کو پیش ہوگا

    عیدالاضحی پر پنجاب کلین اپ آپریشن شروع، آلائشوں کی فوری تلفی اور جدید نگرانی کا نظام فعال

    ایران اور افغان طالبان کی امریکی سفری پابندیوں کی مذمت، فیصلے کو نسل پرستانہ قرار دے دیا

  • خارکیف میں  روسی فوج کی بمباری،6 افراد ہلاک 18 زخمی

    خارکیف میں روسی فوج کی بمباری،6 افراد ہلاک 18 زخمی

    یوکرین کے شہر خارکیف میں روسی فوج کی شیلنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بدھ کے روز یوکرین کےدوسرے شہرخارکیف میں روسی بمباری میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے، جبکہ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس حملے کو "شرمناک” قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    یوکرین روس تنازعہ:دنیا ایٹمی جنگ کے دھانے پر:کسی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے

    خارکیف کے میئر ایگور تیریخوف کےمطابق روسی بمباری کے نتیجے میں روسی بمباری کا نشانہ بننے والی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی تھی جبکہ 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں-

    تاہم علاقائی گورنر اولیگ سینیگوپوف نے ہلاکتوں کی تعداد چھ بتائی ہے جبکہ سولہ زخمی ہیں گورنر نے کہا یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بمباری کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

    امریکہ دنیا میں جان بوجھ کرجنگوں کوہوادے رہا ہے،یوکرین جنگ کو بھی طول دے رہا…

    درایں اثنا یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بمباری کے نتیجے میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کی "مکمل تباہی” کی مذمت کی کہا کہ بدھ اور جمعرات کی رات حملے میں روسی فوج نے فلیٹس کے ایک بلاک کو نشانہ بنایا اور اسے مکمل طور پر تباہ کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ روس کا شہریوں پرشرمناک حملہ ہے جس کا کوئی جواز نہیں ہے یہ ایک جارح ملک کی بزدلانہ حرکت ہے اور ہم اسے معاف نہیں کریں گے یہ حملہ روس کی بے بسی کو ظاہر کرتا ہے، جلد اس کا بدلہ لیں گے۔

    روس کی اتحادی ممالک کوجدید ترین ہتھیاردینے کی پیشکش

  • یوکرین روس جنگ:ماریوپول میں 16 سو ہلاکتوں کا دعویٰ:روسی پیشقدمی جاری:نیٹوپرخوف طاری

    یوکرین روس جنگ:ماریوپول میں 16 سو ہلاکتوں کا دعویٰ:روسی پیشقدمی جاری:نیٹوپرخوف طاری

    خارکیف:یوکرین روس جنگ:ماریوپول میں 16 سو ہلاکتوں کا دعویٰ:روسی پیشقدمی جاری:نیٹوپرخوف طاری ،اطلاعات کے مطابق یوکرین جنگ 18 ویں دن میں داخل ہو چکی ہے۔ یوکرین نے ماریوپول شہر میں 16 سو کے قریب شہری ہلاکتوں کا دعویٰ کیا ہے۔

    یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے کہا ہے کہ ماریوپول پر 12 دنوں میں روسی فوج کے حملوں میں 1582 شہری جان سے جا چکے ہیں۔

    اُنہوں نے ٹویٹ کیا کہ روسی فوج کے مختلف یونٹ نے شہر کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور وہاں بمباری بھی جاری ہے۔ محصور شہر ماریوپول اس وقت کرہ ارض پر بدترین انسانی تباہی کا سامنا کر رہا ہے۔ 12 دنوں میں 1582 افراد ہلاک ہوئے ہیں جنہیں اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا ہے۔

    وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے روسی فوج پر شہر میں انسانی امداد کو روکنے کا الزام بھی عائد کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ روس کی افواج کو روکنے کے لیے لڑاکا طیاروں کی ضرورت ہے۔

    یوکرین کے حکام کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ روس نے دارالحکومت کیف کے قریب واسلکیو میں فوجی ایئر بیس کے علاقے پر کم از کم 6 میزائل داغے ہیں۔اِس حملے کے نتیجے میں ایک آئل ڈپو اور گولہ بارود کے ڈپو تباہ ہوگئے۔

    یوکرینی نائب وزیراعظم ارینا ویریشوک نے بتایا ہے کہ کیف، سومی، ماریوپول اور پولوگی کے شہروں میں شہریوں کے انخلا کے لیے راہداریاں کھول دی گئی ہیں۔

    نائب وزیراعظم ویریشوک نے واضح کیا کہ اگرچہ روسی فوجیوں نے گزشتہ روز انخلا کی راہداریوں کو بند کر دیا تھا لیکن انردوگر، بوچا، گوستومیل اور کوزاروچی نامی شہروں سے 7 ہزار 144 شہریوں کو نکال لیا گیا ہے۔

    یوکرینی نائب وزیراعظم نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز محفوظ راستوں کی مدد سے تقریباً 13 ہزار شہریوں کو نکالا گیا ہے جبکہ جمعہ کے روز اس سے دگنی تعداد میں لوگوں کا انخلا ہوا تھا۔

    اس سے قبل روس نے یوکرینی افواج پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے جان بوجھ کر ماریوپول میں شہریوں کو بطور ڈھال روک رکھا ہے۔روسی وزارت دفاع نے یہ بھی بتایا ہے کہ یوکرین میں کُل 3 ہزار 346 فوجی تنصیبات کو تباہ کیا گیا ہے۔

    روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ روسی مسلح افواج اور دونباس میں علیحدگی پسند انتظامیہ یوکرین میں پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

  • روسی فوج یوکرین کے دوسرے بڑے شہرخارکیف میں داخل ہو گئی

    روسی فوج یوکرین کے دوسرے بڑے شہرخارکیف میں داخل ہو گئی

    روسی فوج یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہو گئی ہے۔

    باغی ٹی وی :خارکیف کی علاقائی انتظامیہ کے چیئرمین نے کہا کہ روسی فوج ملک کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہو گئی ہے اور لڑائی جا رہی ہے۔

    یوکرین پرحملہ روس کے لیے گلے کی ہڈی بن گیا:سخت مزاحمت سے روسی فوج کے حوصلے ڈگمگانے لگے

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روسی وزیر دفاع کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیرسن اور برڈیانسک کو روسی فوج نے مکمل بلاک کر دیا ہے۔

    اس سے قبل یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی افواج نے خارکیف میں ایک گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جبکہ دارالحکومت کیف کے ایک ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

    یوکرین پرروسی حملہ:روس سے سلامتی کونسل کی مستقل ممبرشپ واپس لینے کی منصوبہ بندیاں

    یوکرین کی سرکاری مواصلاتی سروس نے کہا ہے کہ دارالحکومت سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر تیل کے ایک ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ تیل ڈپو سے اٹھنے والے دھوئیں سے ماحولیاتی تباہی پیدا ہو سکتی ہے اور شہریوں کو زہریلی دھوئیں سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔

    یوکرینی صدرکو زندہ یا مردہ پکڑنے کےلیے جانے والا چیچن کمانڈرساتھیوں سمیت ماراگیا ،روس کی جانب سے مورچہ سنبھالنے والے خونخوار کمانڈو دستہ کا یوکرین کے میزائیل حملے میں صفایا ہونے کی خبر ہے۔

    یہ کمانڈو چیچنیا کے صدرر قادروف رمضان نے بھیجے تھے جن کا نشانہ یوکرین کے صدر اور ان کا خاندان تھا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو قتل کرنے کے لیے بھیجے گئے خونخوار چیچن اسپیشل فورسز کے ایک بڑے گروپ کی ہلاکت نے بڑی حد تک روس کے کھیل کو خراب کردیا ہے۔

    اسکواڈرن کو جو اپنے وحشیانہ تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے بدنام تھا 56 ٹینکوں کے قافلے کے ساتھ یوکرین کے میزائل نے تباہ کر دیا گیا۔

    امریکا نے افغانستان کے ساتھ لین دین کی اجازت دے دی،نئے قواعد جاری

    دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا تھا کہ یوکرین کی فوج کی جانب سے سخت مزاحمت ملنے پر روس کی حملہ آور فوج کو مایوسی کا سامنا ہے جبکہ پیش قدمی سست ہونے کے باعث فوج دارالحکومت کیف میں داخل نہیں ہو سکی۔

    پینٹاگون کے مطابق روسی افواج دارالحکومت کیئف سے تقریباً 30 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔

    کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک مارکیٹ سے پھیلا ،تحقیق