Baaghi TV

Tag: خامنہ ای

  • خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، اسرائیلی وزیر دفاع

    خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، اسرائیلی وزیر دفاع

    اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی اہلکاروں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی بہت کوشش کی، مگر کوئی موقع نہیں مل سکا۔

    ’روئٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پبلک ٹی وی چینل ’کان‘ کو انٹرویو دیتے ہوئےاسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اگر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای تک رسائی ممکن ہوتی تو اسرائیل 12 روزہ جنگ کے دوران انہیں شہید کر دیتامیرا اندازہ ہے کہ اگر خامنہ ای ہمارے نشانے پر آ جاتے، تو ہم انہیں ختم کر دیتے‘ لیکن خامنہ ای کو اس بات کا اندازہ ہو گیا تھااسی لیے وہ بہت گہرائی میں زیر زمین چلے گئے اور ان کمانڈروں سے بھی رابطے ختم کر دیے جنہیں شہید کیے گئے کمانڈروں کی جگہ تعینات کیا گیا تھا، اس لیے یہ عملی طور پر ممکن نہ رہا‘۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل، جنگ بندی کے باوجود خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوششیں جاری رکھ سکتا ہے، ایران اور اسرائیل کے درمیان اس وقت ایک نازک جنگ بندی قائم ہے۔

    محرم الحرام میں نفرت انگیز مواد، اور اشتعال انگیزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    اسرائیلی ٹی وی چینل 13 سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا کہ انہیں ایسا کوئی منظر نظر نہیں آتا جس میں ایران اپنی جوہری تنصیبات کو دوبارہ مکمل طور پر بحال کر سکے امریکا اور اسرائیلی حملوں نے تہران کی ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

    ایرانی وزیر خارجہ نے صدر ٹرمپ کے مذاکراتی دعوے کو مسترد کردیا

  • علی خامنہ ای کا عبرانی زبان میں ایکس اکاؤنٹ بنتے ہی ایک دن بعد معطل

    علی خامنہ ای کا عبرانی زبان میں ایکس اکاؤنٹ بنتے ہی ایک دن بعد معطل

    ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عبرانی زبان کا اکاؤنٹ کھولا گیا جسے ایک دن بعد معطل کر دیا گیا۔مذکورہ اکاؤنٹ اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں کھولا گیا تھا-

    باغی ٹی وی : اس اکاؤنٹ پر خامنہ ای نے ایران پر حالیہ اسرائیلی حملے کا بدلہ لینے کی دھمکی دیتے ہوئے لکھا کہ صیہونی حکومت نے غلطی کی، ہم اسے سمجھائیں گے کہ ایرانی قوم کے پاس کس قسم کی طاقت، صلاحیت، اور کیا ارادہ ہے۔

    انہوں نے عبرانی زبان میں لکھا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے دو روز قبل کیے گئے حملے کو نظر انداز یا بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کیا جانا چاہیے، صہیونی ریاست ایران کے بارے میں غلط اندازے لگا رہی ہے، وہ ایران کو نہیں جانتے، کیونکہ وہ تہران کی قابلیت، صلاحیت اور اس کے لوگوں کے عزم کو ٹھیک طرح سمجھے ہی نہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ انہیں اس بارے میں اچھی طرح سمجھا دیا جائے۔

    خامنہ ای نے اس اکاؤنٹ کو اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے جواب میں کھولا تھا، جس میں اسرائیل نے تہران اور آس پاس کے فوجی مقامات کو نشانہ بنایا۔

    معطل ہونے کے بعد اکاؤنٹ پر ظاہر کیا گیا کہ یہ ایکس کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر بند کیا گیا ہے، تاہم، خامنہ ای کا مرکزی اکاؤنٹ اب بھی فعال ہے، جہاں وہ انگریزی اور عربی میں بھی پوسٹس کرتے ہیں۔

    دوسری جانب نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای شدید بیماری میں مبتلا ہیں، جس کے بعد ان کی جانشینی کے حوالے سے قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں امنہ ای کے دوسرے بیٹے، مجتبیٰ خامنہ ای، کو ممکنہ طور پر جانشین مقرر کیا جا سکتا ہے۔

    نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران کی اہم عسکری تنظیم پاسداران انقلاب کور کو سپریم لیڈر کے جانشین کے تقرر کے عمل میں مشاورتی کردار حاصل ہےیہ بھی ممکن ہے کہ سپریم لیڈر کے جانشین کے معاملے پر پاسداران انقلاب کی رائے کو اہمیت دی جائے ایران میں پاسداران انقلاب ایک مضبوط ادارے کی حیثیت رکھتا ہے-

    رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار کی تیاری کے قریب پہنچ چکا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کی جانب سے یورینیم کی مطلوبہ مقدار کو افزودہ کرنے کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے، جس سے ایران کو چند ہفتوں میں بم بنانے کی صلا حیت حاصل ہو سکتی ہے اس پیشرفت کے باعث عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے اور مختلف ممالک ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے سخت موقف اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں –

  • حزب اللہ کے اہم کمانڈروں کی شہادت ،آیت اللہ علی خامنہ ای محفوظ مقام پر منتقل

    حزب اللہ کے اہم کمانڈروں کی شہادت ،آیت اللہ علی خامنہ ای محفوظ مقام پر منتقل

    تہران: لبنان پر اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے اہم کمانڈروں کی شہادت کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے بعد ایران اگلے لائحہ عمل کے لیے حزب اللہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔

    واضح رہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہفتے کے دوران 700 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، جبکہ اسرائیلی آرمی چیف نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے بھی بیروت پر حملے میں شہید ہونے کا دعویٰ کیا ہے،سرائیل کے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر گزشتہ روز کیے گئے حملے میں حسن نصراللہ کی بیٹی زینب نصراللہ کے شہید ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں تاہم ان کی بھی اب تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ اسرائیل کے حملے میں 6 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے تھے۔

    اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ گزشتہ روز بیروت حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔ حزب اللہ کے اہم کمانڈر علی کرکی بھی حملے میں شہید ہوئے۔ حزب اللہ یا لبنانی حکام نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

    اسرائیلی فورسز کا مزید کہنا ہے کہ بیروت میں حزب اللہ کے راکٹ لانچر اور اسلحہ رکھنے والے ٹھکانوں پر متعدد حملے کیے گئے ہیں۔ لبنان سے فائر کیے گئے راکٹ مغربی کنارے میں فضا میں پھٹ گئے۔ راکٹ حملوں کے بعد مغربی کنارے میں سائرن بجائے گئے۔

  • ایرانی سپریم لیڈر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

    ایرانی سپریم لیڈر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

    تہران: میٹا کمپنی نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیئے=

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق میٹا کمپنی نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کےفیس بُک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کردیے، آیت اللّٰہ خامنہ ای کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اب ویب سائٹ پر موجود نہیں ہیں جس کا مطلب ہے کہ انہیں مستقل طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔

    ترجمان میٹا نے اس حوالے سے امریکی میڈیا کو تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اکاؤنٹس کو مسلسل پالیسی کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔

    حلقہ این اے 64 سے چودھری سالک حسین کی جیت برقرار،قیصرہ الہی کو شکست

    صدر مملکت عارف علوی نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے؟

    بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

  • ایران کا سرکاری ٹی وی ہیک،روحانی پیشوا خامنہ ای کی پھانسی کا مطالبہ

    ایران کا سرکاری ٹی وی ہیک،روحانی پیشوا خامنہ ای کی پھانسی کا مطالبہ

    تہران: ایران کے سرکاری براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے ٹیلی وژن چینل کو ہیک کرکے مخالف رہنماؤں کی تصاویر نشرکرنے کے ساتھ ساتھ روحانی پیشوا خامنہ ای کی پھانسی کا مطالبہ کیا گیا۔

    باغی ٹی وی :"ٹائمز آف اسرائیل "کے مطابق ایران کے سرکاری ٹیلی وژن پر اچانک حکومت مخالف عوامی مجاہدین گروپ کے رہنما مسعود رضوی اور ان کی اہلیہ مریم رضوی کی تصاویر نشر کی گئیں اسی دوران سرکاری چینل میں ایک کارٹون بھی دکھایا گیا جس میں روحانی پیشوا خامنہ ای کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا جب کہ پس پردہ ایک شخص کی آواز بھی سنائی دیتی ہے جو مسعود رضوی زندہ باد اور خامنہ ای مردہ باد کے نعرے لگا رہا ہے۔

    مجاہدینِ خلق تحریک نے سرکاری ٹیلی وژن ہیک ہونے اور اپنے رہنما کی تصویر نشر ہونے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ سے ہیکرز نے ایرانی سرکاری ٹی وی کو ہیک کرنے کا اعتراف کیا گیا۔

    پیرس میں مقیم” ایم ای کے” کے ترجمان، شاہین گوبادی نے دی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا: "ہمیں، آپ کی طرح، صرف اس مسئلے کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا انہوں نے براہ راست ذمہ داری قبول کیے بغیر کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ یہ MEK کے حامیوں اور حکومت کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن اسٹیشنوں میں مزاحمتی یونٹوں نے کیا ہے انہوں نے اپنے دعوے کی تائید کے لیے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

    یوکرین امریکہ اور نیٹو کے ہاتھ کا کھلونا بن گیا:روس : :خطے میں جنگ ہوئی تو…

    ہیکر نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کی ایک بڑی خلاف ورزی کی نمائندگی کی، طویل عرصے سے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ وہ اسلامی جمہوریہ کی انٹیلی جنس شاخوں، خاص طور پر اس کے سخت گیر پاسداران انقلاب کے ارکان کے زیر کنٹرول اور آپریٹ ہیں۔ ایسا واقعہ برسوں سے پیش نہیں آیا۔


    ادھر ایران کے سرکاری چینل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چینل کو 10 سیکنڈ کے لیے ہیک کیا گیا سخت سیکیورٹی اور بروقت ردعمل کے باعث فوری طور پر چینل کا کنٹرول حاصل کرلیا گیا۔

    امریکہ نے اپنے شہریوں کو متحدہ عرب امارات کا سفرکرنے سے روک دیا