Baaghi TV

Tag: خانیوال

  • مریم نواز کے عوام دوست کاؤنٹر کی کہانی،کہیں پٹواری تو ذمہ دار نہیں؟

    مریم نواز کے عوام دوست کاؤنٹر کی کہانی،کہیں پٹواری تو ذمہ دار نہیں؟

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عوام دوست کاؤنٹر،مانگ کر سامان رکھا گیا، اے سی کے دورے کے بعد گدھا گاڑی پر سامان دکانداروں کو واپس لوٹا دیا گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے عوام دوست کاؤنٹر لگایا گیا اس دوران خاتون افسر نے عوام دوست کا ؤنٹر کا دورہ کیا،جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون افسرنے عوام دوست کاؤنٹر کا دورہ کیا، تصاویر بنائی گئیں اور ویڈیو بنائی گئیں اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی ان کے ہمراہ تھی،عوام دوست کاؤنٹر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کاؤنٹر پر چیزیں مانگ کر رکھی گئی تھیں جونہی میڈم کا دورہ مکمل ہوا سبزیوں اور فروٹ کی پیٹیاں وہاں سے اٹھا کر ان دکانوں کو واپس کر دی گئیں جہاں سے اٹھا کر عوام دوست کاؤنٹر بنایا گیا تھا، اطلاعات کے مطابق عوام دوست کاؤنٹر پر کچھ پیٹیاں خالی تھی، میڈم کے دورے کے بعد عوام دوست کاؤنٹر سے سارا سامان اٹھا کر گدھا ریڑھی پر رکھ کر دکانوں کو واپس بھجوا دیا گیا

    سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ عوام دوست کاؤنٹر کی ذمہ داری جن حکام کی لگائی گئی ہے انکے خلاف کاروائی ہونی چاہئے، ایسے لگتا ہے کہ عوام دوست کاؤنٹر کے انتظامات پٹواریوں کو دے دیئے گئے ہیں اور انہوں نے مریم نواز کو اس طرح ہر شہر کی رپورٹ بھجوا کر سب اوکے کہہ دیا ہو گا ،اس میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا بلکہ یہ عوام دشمنی ہے ،پٹواری عموما ایسا کرتے ہیں کہ کام نہ کرتے ہوئے بھی سب اچھا کی رپورٹ دے دیتے ہیں،دیہی علاقوں میں اسی طرح کا نظام چلتا ہے، اگر مریم نواز واقعی عوام دوست کاؤنٹر بنا کر عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہیں تو پھر انہیں بیوروکریسی خصوصا پٹواریوں پر نظر رکھنا ہو گی.

    ویڈیو وائرل ہونے کےبعد راشد نصراللہ کا کہنا ہے کہ جس عوام دوست کاؤنٹر کے خلاف پی ٹی آئی کا پروپگنڈا بریگیڈ جھوٹ پھیلا رہا ہے، وہ ابھی بھی لگا ہوا ہے، لوکیشن ٹائم تاریخ درج ہے۔ ہر اچھے کام سے کیڑے نکالنا کسی طور عوامی مفاد میں نہیں

    ڈاکٹر عثمان نامی صارف کہتے ہیں کہ حکومت پنجاب کی طرف سے عوام دوست کاؤنٹر مختلف دکانداروں سے چیزیں مانگ کر کاؤنٹر پہ سجائی گئی محترمہ کے جاتے ہی دکاندار اپنی چیزیں لے اڑے واہ پنجاب حکومت اور وزیراعلی محترمہ ایک نظر ادھر بھی

    https://twitter.com/MedleneUSA/status/1819653103668584846

    پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے کہا گیا کہ پنجاب کی ٹک ٹاکر سرکار ایکسپوز:فوٹو شوٹ کروانے کے بعد عوام دوست کاؤنٹر اکھاڑ دیا گیا، کاونٹر پر تمام اشیاء کرائے کی نکلی، ایک مقامی شہری نے مینڈیٹ چور ٹک ٹاکر وزیراعلٰی مریم نواز کے عوام دوست منصوبے کا سارا پول کھول دیا!

  • جیب میں پیسے کم کیوں؟ ڈاکو سگریٹ لے کر فرار

    جیب میں پیسے کم کیوں؟ ڈاکو سگریٹ لے کر فرار

    جیب میں پیسے کم کیوں؟ ڈاکو سگریٹ لے کر فرار ہو گئے، شہری مقدمہ درج کروانے تھانے پہنچ گیا

    واقعہ پنجاب کے شہر خانیوال میں پیش آیا، پیسے جیب میں کم کیوں رکھے ڈاکو شہری کو گالیاں دیتے فرار ہو گئے، نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے 600 روپے نقدی لے اڑے،شہری تھانے گیا اور درخواست دیتے ہوئے کہا کہ میری جیب میں پیسے کم تھے، ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر مجھے لوٹا، میری جیب سے 600 روہے نقد لئے،اسلحہ دکھا کر جیب سے سگریٹ بھی نکالی اور چلتے بنے،پیسے کم ہونے کی وجہ سے ڈاکو ؤں نے گالیاں بھی دیں، مجھے سگریٹ اور نقدی واپس دلوائی جائے۔ واقعہ تحصیل کبیروالا کے علاقے اڈا 12 میل میں رپورٹ ہوا.

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    ” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین

     اگر کھلے مقام پر کوئی سگریٹ پی رہا ہو تو اسکو "گھوریں”

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

  • پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا. آرمی چیف

    پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا. آرمی چیف

    خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاک فوج کے سپاہ سالار نے شرکاءِ تقریب سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے کیونکہ فوج عوام سے ہے اور عوام فوج سے ہے، آرمی چیف سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گا.

    فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستانی غیرت مند ، غیور اور باصلاحیت قوم ہے لہذا تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہر اُٹھاکر پھینکنا ہے کیونکہ اللہ تعالٰی نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے اور ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی جبکہ انشاءاللہ پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا.

    آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اس ماڈل فارم کی طرز کے جدید فارم بنائیں گے جس سے چھوٹے کسان کو فائدہ ہوگا اور گرین انیشیٹووکا یہ دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا ، ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے ، عوام اور ریاست کا رشتہ محبت اور احترام کا ہے ، سیکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے ،
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
    عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
    ان کے مطابق سیکیورٹی کے بغیر معیشت اور معیشت کے بغیر سیکیورٹی نا گزیر ہے خیال رہے کہ آرمی چیف نے شرکاءِ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے علامہ اقبال کا شعر پڑھ کر ملک و ملت کے ہر فرد کی ملکی ترقی میں اہمیت پر زور دیا جبکہ آرمی چیف نے علامہ اقبال کا یہ شعر پڑھا کہ :
    افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
    ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ

  • پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا پارٹی سے علیحدگی کا سلسلہ تاحال جاری

    پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا پارٹی سے علیحدگی کا سلسلہ تاحال جاری

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کا پارٹی سے علیحدگی کا سلسلہ تاحال جاری ہے-

    باغی ٹی وی : خانیوال سے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے عمران پرویز دھول نے سابق سٹی صدر خانیوال مبارک علی اور لودھراں سے جنرل سیکرٹری شہزاد انور کے ہمراہ 9 مئی کے واقعات کے مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا ہے-

    علی محمد خان اور شہریار آفریدی رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار

    ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق ایم پی اے عمران پرویز دھول کا کہنا تھا کہ میں 2013 میں پی ٹی آئی میں شامل ہوا تھا، پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے میں نے بہت محنت کی، لیکن 9 مئی کے دلخراش واقعات نے تڑپا کر رکھ دیا، ادارے ملک کی سلامتی کا باعث ہوتے ہیں۔

    علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر اور سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے کزن اور جہلم سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر فوق شیر باز نے پارٹی سے راہیں جدا کرلی ہیں انہوں نے9مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ پارٹی ٹکٹ واپس کررہا ہوں، جب کہ مستقبل کا فیصلہ ساتھیوں کی مشاورت سے کروں گا۔

    روسی تیل آنے کے بعد بھی قیمتیں کم ہوں گی یا نہیں؟ وزیر مملکت برائے …

    دوسری جانب صدر پی ٹی آئی چکوال پیر وقار حسین، نائب صدر سردارعامرعباس اور صدر پی ٹی آئی چوآ سیدن شاہ راجہ ذوالفقار اسلم نے بھی تحریک انصاف کو خیرآباد کہہ دیا کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف چھوڑنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا تاہم آزاد حیثیت سے اپنی سیاست جاری رکھوں گا۔

    پی ٹی آئی ضلع مانسہرہ کے رہنما سید احمد حسین شاہ نے بھی تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں۔ انھوں نے مانسہرہ پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان ائیرفورس اور پاکستان نیوی میں 18 سال بطور لیفٹینیٹ کمانڈر ملازمت کی، پاک فوج کے افسران اور جوان ہر وقت ملک کی حفاظت کے لئے تیار رہتے ہیں۔

    اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    انھوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں 9 مئی کو لاہور کور کمانڈر کے گھر پر جو حملہ ہوا، کور کمانڈر پشاور کے گھر کا گھیراؤ اور جی ایچ کیو پر جو حملہ ہوا اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے فورسز پر حملے پاکستان پر حملے ہیں، اس لئے میں پی ٹی آئی کو الوداع کہتا ہوں، آئندہ کا لائے عمل مشاورت سے کیا جائے گا۔

  • خانیوال میں فائرنگ، سی ٹی ڈی کے 2 افسران جاں بحق

    خانیوال میں فائرنگ، سی ٹی ڈی کے 2 افسران جاں بحق

    خانیوال:خانیوال میں موٹر سائیکل ملزمان کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے 2 افسران جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق پولیس کے مطابق خانیوال میں ہوٹل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے 2 افسران جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت ایڈیشنل ڈائریکٹر نوید سیال اور انسپکٹر ناصر عباس کے ناموں سے ہوئی ہے۔

     

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین خانیوال کے قریب ہوٹل میں کھانا کھارہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ایڈیشنل آئی جی صاحبزادہ سلطان جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

     

    ایڈیشنل آئی جی کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا ہے اور ٹارگٹ کرکے افسران کو نشانہ بنایا گیا، ایک ساتھی نے بھاگ کر جان بچائی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    پولیس اہلکاروں پر ہونے والی فائرنگ کا مقدمہ درج

     

    2 اکتوبر2022کونصیر آباد میں سی ٹی ڈی کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔یہ افسوسناک واقعہ نصیر آباد میں نوتال کے قریب پیش آیا، جہاں سی ٹی ڈی پولیس اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ سی ٹی ڈی پولیس کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

     

    چند دن پہلے پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے بنوں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مرکز پرحملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا ہے

    فرانسیسی بحریہ کی بحیرہ عرب میں کاروائی،5 کروڑ 32 لاکھ ڈالر سے زائد کی منشیات پکڑ…

     

     

    دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نےخانیوال کے قریب فائرنگ سے شہید ہونے والے افسروں کی قربانی کو خراج عقیدت کیاہے اور ساتھ ہی وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نےشہید افسروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت بھی کیا

    ڈی جی خان، پرویز الہی قبضہ مافیا کے سرپرست نکلے، عدالتی حکم بھی ہوا میں اڑا دیا…

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے، اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کے ذمہ دار عناصر کو جلد قانون کی گرفت میں لایاجائے۔

     

     

    وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم دیا ہے کہ تمام ضروری وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے،فائرنگ کے و اقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے گا،شہید ہونے والے افسروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

     

     

     

    چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ شہید ہونے والے افسر دھرتی کے بہادر سپوت تھے۔ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کےخاندانوں کے ساتھ ہیں۔دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • ہماری بیگمات کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،دو بھائیوں نے سگے بھائی کا گلا کاٹ دیا

    ہماری بیگمات کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،دو بھائیوں نے سگے بھائی کا گلا کاٹ دیا

    ہماری بیگمات کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،دو بھائیوں نے سگے بھائی کا گلا کاٹ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    خانیوال میں پیسوں کے لالچ میں رشتوں کی پہچان ختم ہو گئی تھانہ سٹی کی حدود سے چند روز قبل ملنے والی گلا کٹی لاش کا معمہ حل ہوگیا تھانہ سٹی پولیس نے چند روز میں اندھے قتل کا سراغ لگا لیا مقتول عثمان کے قاتل اس کے حقیقی بھائی نکلے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور انفارمیشن کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا،ڈی پی او نعیم عزیز سندھو کی کمانڈ میں سپیشل ٹیم نے 15 دن میں عثمان کے قاتلوں کو گرفتار کیاملزمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا ملزمان اپنے بھائی عثمان کو بہوش کرکے موٹر سائیکل پر درمیان میں بیٹھا کر بائی پاس روڈ لے گئے ملزمان نے تیز دھار آلہ سے عثمان کا گلا کاٹ کر نعش کو جہانیاں بائی پاس روڑ پر پھینک دیا،قاتل ایک بھائی ایف آئی آر کا مدعی اور دوسرا گواہ بن گیا تھا

    ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ مقتول کے ہماری بیگمات کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اس لئے قتل کیا، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ وراثتی جگہ بیچی تھی اور دونوں بھائی مقتول کا حصہ ہتھیانا چاہتے تھے اس لئے قتل کیا .،ڈی پی او نعیم عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

  • میاں چنوں کے قریب جنگی تربیتی طیارہ گر کر تباہ

    میاں چنوں کے قریب جنگی تربیتی طیارہ گر کر تباہ

    لاہور: خانیوال کے ضلع میاں چنوں میں بائی پاس کے قریب جنگی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق میاں چنوں میں بائی پاس کے کولڈ اسٹوریج کے گوادم کے قریب جنگی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ ریسکیو 1122 اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں موقع کیجانب روانہ ہوگئیں ہیں۔


    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آسمان سے گرنے والی چیز سے دھماکہ ہوا کچھ پتہ نہیں چل رہا ہے کہ کیا گرا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی تاہم ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

  • میان چنوں میں پیپلز پارٹی کے مارچ پر عوامی پتھراؤ

    میان چنوں میں پیپلز پارٹی کے مارچ پر عوامی پتھراؤ

    میاں چنوں:میان چنوں میں پیپلز پارٹی کے مارچ پر عوامی پتھراؤ،اطلاعات ہیں کہ آج جونہی پییلزپارٹی کا جلوس میان چنوں‌ شہر میں‌داخل ہوا تو بڑی تعداد میں میاں چنوی کی عوام نے پی پی جلوس کا پتھروں سے استقبال کیا اور شدید پتھراو کرکے راستہ روک دیا

    اس پتھراو کی تصدیق پی پی نے بھی کی ہے اور کہا ہےکہ واقعی میاں چنوں میں‌عوام کی طرف سے پتھراو کیا گیا ہے، اس پتھراو کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ پُرامن جلوس پرپتھراو کیا گیا اور پی پی نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ اس کے پیچھے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی لوگ شامل ہیں ،

     

    پی پی کی طرف سے کہاگیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے بزدلانہ حملوں سے خوفزدہ نہیں ہونگے اور نہ ہی اس قسم کے حملے جیالوں کا راستہ روک سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی چھوٹی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری ڈرون کیمرا ٹکرانے سے زخمی ہوگئیں۔خانیوال کے مقام پر عوامی مارچ کے کنٹینر پر کھڑی آصفہ سے ڈرون کیمرا ٹکرایا تھا جس سے وہ زخمی ہوئیں۔

    ڈرون لگنے کے بعد آصفہ اور بلاول دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے تھے جبکہ بلاول نے اپنی اجرک بہن کے زخم پر رکھ دی تھی آصفہ کو فوری طور پر طبی امداد کیلئےاسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق آصفہ کے ماتھے پر 3 سے 4 سینٹی میٹر کا زخم تھا اور ماتھے پر 5 ٹانکے لگے ہیں۔

  • آصفہ بھٹوڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہیں،دعا ہےکہ اللہ تعالیٰ جلد صحت کاملہ عطافرمائیں:مبشرلقمان

    آصفہ بھٹوڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہیں،دعا ہےکہ اللہ تعالیٰ جلد صحت کاملہ عطافرمائیں:مبشرلقمان

    لاہور:آصفہ بھٹوڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہیں،دعا ہےکہ اللہ تعالیٰ جلد صحت کاملہ عطافرمائیں،اطلاعات کے مطابق سینیئر صحافی مبشرلقمان نے پی پی رہنما صابق صدر آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو کوخانیوال جلسے میں ڈرون کیمرہ لگنے کی وجہ سے پہنچنے والی تکلیف پردُکھ کا اظہارکیا ہے اور ان کی مکمل اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے

    مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی ابھی آصفہ بھٹوزرداری کے بارے میں‌ سُنا ہے کہ وہ خانیوال میں جلسے میں ڈرون کیمرہ لگنے سےزخمی ہیں ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا تو مشورہ یہ ہےکہ اس قسم کی رپورٹنگ سے پرہیز کی کیا جانا چاہیے جس میں احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا جاتا ہے

     

    سینیئر صحافی مبشرلقمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں اچھے انداز اپنانے چاہیں کہ جس سے اس قسم کے ایونٹ کے دوران خطرات کے خدشات سے محفوظ رہیں‌

    یاد رہے کہ آج خانیوال میں کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو زرداری سے ڈرون کیمرہ ٹکرا گیا ہے۔ ڈرون کیمرہ کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو زرداری کے چہرے سے ٹکرایا، ڈرون ٹکرانے کے بعد آصفہ اور بلاول کنٹینر کے اندر چلے گئے۔اس کے علاوہ بلاول بھٹو کی سیکیورٹی نے ڈرون آپریٹر کو پکڑ لیا ہے۔

    آصفہ بھٹو کو ڈرون لگنے سے انکا خون بہا ہے، وہ زخمی ہیں ان کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔آصفہ بھٹو زرداری کو جلوس سے روانہ کردیا گیا ہے جبکہ جلوس کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور ڈرون اڑانے سے منع کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ آصفہ بی بی کے چہرے پر ڈرون کیمرہ لگنے کا افسوس ہے- اُمید ہے کہ وہ خیریت سے ہونگی۔

    اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد تحریک میں کامیابی کے بعد عبوری سیٹ اپ کے لیے وزیراعظم ن لیگ سے ہوگا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ہمارا مشن کامیاب ہوگا، ہمارا ہدف اس وزیراعظم کو ہٹانا ہے، عبوری سیٹ اپ کے دوران ہدف انتخابی اصلاحات کرنا ہوگا، انتخابی اصلاحات کا مقصد صاف و شفاف انتخابات کرانا ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی مارچ کے باعث عمران خان خوف میں ہے، جیالوں کے خوف سے عمران خان حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کردی، پشاور دھماکے کی مذمت کرتا ہوں۔

    آصفہ بھٹو زرداری کو جلوس سے روانہ کردیا گیا ہے جبکہ جلوس کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور ڈرون اڑانے سے منع کردیا گیا ہے۔

  • واقعی پی ٹی آئی کوپی ٹی آئی نے ہرایا :وزیراعظم کورپورٹ پیش:خانیوال میں شکست کے اسباب بھی شامل

    واقعی پی ٹی آئی کوپی ٹی آئی نے ہرایا :وزیراعظم کورپورٹ پیش:خانیوال میں شکست کے اسباب بھی شامل

    پشاور:واقعی پی ٹی آئی کوپی ٹی آئی نے ہرایا :وزیراعظم کورپورٹ پیش ،اطلاعات کے مطابق وزہراعظم کو رپورٹ پیش کردی گئی ہے جس میں یہ چیز سامنے آئی ہیں کہ ملک میں پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ہی ہرا رہی ہے ، بنیادی طور پر یہ رپورٹ کے پی کے انتخابات سے متعلق تھی ، اس رپورٹ میں خانیوال میں ہارکے اسباب بھی شامل ہیں‌

    ذرائع کے مطابق موروثی سیاست پر تنقید کرنے والے عمران خان کی پارٹی میں گورنر، وزرا، ایم پی ایز اور ایم این ایز کے رشتے داروں اور ان کے حمایت یافتہ امیدواروں کو ٹکٹ دیے گئے، ان میں سے کئی امیدوار شکست کھا گئے جس کا اعتراف خود پارٹی کے وزراء نے بھی کیا۔

    خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان کے بھائی احتشام خان کو پی ٹی آئی کی جانب سے پشاور کی تحصیل متھرا کی چیئرمین شپ کے لیے ٹکٹ دیا گیا مگر ہار ان کا مقدر بنی۔

    تحصیل شاہ عالم کی میئرشپ کے لیے ٹکٹ ایم پی اے ارباب جہانداد کے بھانجے ارباب وقاص خان کو ملا مگر وہ بھی ناکام ثابت ہوئے۔

    اسی طرح صوابی کی تحصیل رزڑ کے لیے صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے کزن بلند اقبال کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا مگر وہ اے این پی کے امیدوار سے 22 ہزار ووٹوں سے شکست کھا گئے ۔

    وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خٹک کو تحصیل نوشہرہ کے چیئرمین اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کزن عطا اللہ کو صوابی سے چیئرمین شپ کا ٹکٹ دیا گیا جو دونوں کامیاب ہوئے۔

    وزیراعظم عمران خان کو موصول ہونے والی رپورٹ میں بھی اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ٹکٹ اراکین اسمبلی کے رشتے داروں اور منظور نظر افراد کو دیے گئے۔

    خانیوال کے حوالے سے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جیتنے والے رانا سلیم جو کہ پی ٹی آئی کے پرانے ورکروں اور ساتھیوں میں سے تھے اور انہوں نے 2018 کا الیکشن بھی پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے لڑا تھا اس مرتبہ رانا سلیم کو ٹکٹ نہ دے کراورن لیگ سے بے وفائی کرنے والے نشاط ڈاہا مرحوم کی بیوہ کوٹکٹ ہی شکست کا سبب بنا

    رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو اس بات سے اختلاف تھا کہ ایک نظریاتی اورپرانے ساتھی کو چھوڑ کر ایک منحرف سابق رکن اسمبلی کی بیوہ کوٹکٹ کیوں دیا جارہا ہے ، یہی وجہ ہے کہ خانیوال کے اس الیکشن میں رانا سلیم کوپی ٹی آئی کے 90 فیصد ورکروں نے ووٹ دے کرعثمان بزدار کے غلط فیصلے کودریائے سندھ میں ڈبو دیا