Baaghi TV

Tag: خاور مانیکا

  • بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کو رہا کرنے کا حکم

    بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کو رہا کرنے کا حکم

    لاہور: ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،زمین پر قبضے اور ناجائز تعمیرات سے متعلق کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے کی، جس میں عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوے خاور مانیکا کی رہائی کا حکم دے دیا، عدالت نے درخواست گزار کوایک لاکھ روپے کے مچلکے بطور ضمانت داخل کرانے کی ہدایت کر دی ۔

    عدالت کے روبرو ایڈشنل پراسیکوٹر جنرل عبدالصمد پیش ہوئے اور درخواست ضمانت کی مخالف کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ تفتیش میں درخواست گزار گناہ گار ہےپراسیکیوٹر نے کہا کہ اوقاف ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری تھی کہ وہ اراضی کو تحویل میں لے لیتی۔

    قوم کو اعتماد میں لیے بغیر سینکڑوں دہشت گردوں کو چھوڑ دیا گیا،اسحاق ڈار

    درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ اینٹی کرپشن حکام نے خاور فرید مانیکا کو قبرستان کی زمین پر قبضہ میں گرفتار کر رکھا ہے، ان پر قبرستان کی زمین پرناجائز تعمیرات کا الزام ہے اینٹی کرپشن حکام نےخاور فرید مانیکا کو 25 ستمبر کو گرفتار کیا،عدالت رہائی کی درخوا ست ضمانت منظور کرے۔

    بعد ازاں عدالت نے خاور مانیکا کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ان کی رہائی کا حکم دے دیا، عدالت نے درخواست گزارکو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

    القادر ٹرسٹ،توشہ خانہ کیس میں نیب کا عمران خان کو گرفتارکرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ خاوید فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی جانب سے اینٹی کرپشن میں رواں سال جون میں ایک فوجداری ریفرنس دائر کیا گیا تھا ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ خاور فرید مانیکا وغیرہ نے محکمہ اوقاف کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور اس پر شادی ہال اور دکانیں تعمیر کی ہوئی ہیں خاور فرید مانیکا نے شادی ہال اور دکانوں کا حکومت کو ٹیکس دیا نہ محکمہ اوقات کو کوئی معاوضہ دیا جس کی مالیت لاکھوں میں ہے اینٹی کرپشن نے اس ریفرنس پر خاور فرید مانیکا کو گرفتار کیا ہے، ان پر سرکاری خزانے 13 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے خاور مانیکا 25 ستمبر 2023 کو لاہور سے امارات ائیر لائن کے ذریعے دبئی جا رہے تھے کہ انہیں ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام شامل ہونے کی بنا پر روکا گیا۔

    خیبرپختونخوا کی نئی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    اینٹی کرپشن پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ خاور مانیکا کو ناجائز تعمیرات کے الزام پر ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے،خاور فرید مانیکا نے قبرستان کی جگہ پر غیر قانونی شادی ہال اور 26 دکانیں تعمیر کیں جب کہ وہ یک عرصے سے پیر اسلام قبرستان حویلی لکھا کی زمین پر ناجائز قابض بھی ہیں، شادی ہال بغیر منظوری نقشہ قبرستان کی 4 کنال اراضی پر بنایا گیا۔

    ایئر بالٹک نے 30 ایئر بس A220-300 کا آرڈر دے دیا

  • فرح گوگی نے کیسے مال بنایا؟کرپشن کی ہوشرباء داستان

    فرح گوگی نے کیسے مال بنایا؟کرپشن کی ہوشرباء داستان

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی ، کرپشن کی ماسٹر مائنڈ، تحریک انصاف دور حکومت میں کرپشن کے کیا کیا ریکارڈ بنائے؟ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد ہر آنے والے دن نئی کہانی سامنے آ رہی ہے، فرح گوگی کے خلاف پاکستان میں مقدمات چل رہے، لیکن وہ پیش نہیں ہو رہیں، فرح گوگی کے بچوں کے نام پی سی ایل میں ہیں جن کو نکالنے کے لئے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے

    صحافی غریدہ فاروقی نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فرح گوگی کی کرپشن کو بے نقاب کیا ہے، غریدہ فاروقی کہتی ہیں کہ پی ٹی آئی کی تین سالہ حکومت کے دوران عجب کرپشن کی غضب کہانی
    •عمران خان کی فرنٹ پرسن کے طور پر کام کرنے والی فرح گوگی کی کرپشن کی ہوشرباء داستان۔
    •چیئرمین پی ٹی آئی کے نام نہاد ایمانداری کے بیانیے کی اصل حقیقت آشکار۔
    •فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے ظاہری اور غیرظاہری اثاثوں میں2017 سے2020 تک 4520 ملین روپے کا حیرت انگیز اضافہ۔
    •فرح گوگی 2020 میں 950 ملین روپے کے اثاثوں کو خود تسلیم کرتی ہیں جبکہ اس کے علاوہ ان کے غیر ظاہری مگر ملکیتی اثاثے 3825 ملین روپے ہیں۔•صرف تین سالوں میں ظاہری اثاثوں میں 420 فیصد جبکہ غیر ظاہری اثاثوں میں 15300 فیصد اضافہ ہوا۔•یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ اثاثے فرح گوگی کی ذاتی ملکیت ہیں جبکہ احسن جمیل گجر اور باقی رشتہ داروں اور حصہ داروں کے اثاثے اس کے علاوہ ہیں۔

    •ایس ای سی پی(SECP) کے ریکارڈ کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی کی فرنٹ پرسن فرح گوگی مندرجہ ذیل کمپنیوں میں حصے دار ہیں۔
    – غوثیہ بلڈرز(ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ)
    -البراق ہاوسنگ پرائیویٹ لمیٹڈ
    – البراق فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ
    – المعز ڈیری اینڈ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ
    – المعز پراپرٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ
    – دیان پراپرٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ
    – ڈاکٹرز کلینکل کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ
    – سینا ٹوریا ہاسپٹل مینجمنٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ

    •3 دسمبر 2019 کو ایک مشہور پراپرٹی ٹائیکون سے آوٹ آف کورٹ معاہدے کے تحت UK کی نیشنل کرائم ایجنسی نے 190 ملین پاؤنڈز پی ٹی آئی کی حکومت کو واپس کئے۔•چیئر مین پی ٹی آئی کی فرنٹ پرسن فرح گوگی نے اس واردات کے عوض 19 جولائی 2021 کو معروف پراپرٹی ٹائیکون سے ان کی ہاؤسنگ سکیم میں 240 کنال زمین اپنے نام کروائی۔یہ 240 کنال کی قیمتی زمین فرنٹ پرسن فرح گوگی کورشوت کے طور پر منتقل کی گئی۔اس رشوت کے عوض پی ٹی آئی کی حکومت نے 460 بلین روپے کے ہرجانے کے کیس کی پیروی سے اجتناب کیا۔چیئر مین پی ٹی آئی کی معاونت سے فرح گوگی نے 2018 میں اعلان کی گئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا بھی بھر پور فائدہ اٹھایا۔489 ملین روپے سے زائد کالا دھن، جو مختلف پوسٹنگ اور ٹرانسفر اور اپنی کمپنیوں کےلیے سرکاری ٹھیکوں کی مد میں بطور رشوت وصول کیا گیا، کو ریگولائز کروایا گیا۔اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والے چیئر مین پی ٹی آئی کے کئی اور ساتھی بھی شامل ہیں۔

    •کرپشن کی اس ہوشر باء داستان میں بہاولپور اور گجرانوالہ میں زرعی زمین، اسلام آباد اور لاہور میں رہائشی اور کمرشل جائیدادیں اور چکری میں 200 کنال زرعی زمین بھی شامل ہیں۔یہ تمام جائیدادیں ملکیتی مگر غیر ظاہر شدہ ہیں۔فرح گوگی کرپشن کی داستان صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی کی فرنٹ پرسن منی لانڈرنگ جیسے گھناؤنے جرائم کی بھی مرتکب ہوئیں۔فرح گوگی اور ان کے شوہر برطانیہ میں بطور جعلی ڈاکٹر گولڈ سٹار یورو پرائیویٹ لمیٹڈ میں بطور ڈائریکٹر کام کرتے رہے ۔گولڈ سٹار یورو پرائیویٹ لمیٹڈ ایک شیل کمپنی کے طور پر منظر عام پر آئی۔یکم فروری 2022 کو یہ کمپنی تحلیل کر دی گئی جبکہ 11 فروری 2022 کو مانیکا پرائیویٹ لمیٹڈ کاقیام عمل میں لایا گیا۔فرح گوگی کے پاکستان میں موجود بینک اکاؤنٹس کی تعداد میں 2019 سے 2021 تک مسلسل اضافہ دیکھا گیا ۔ 426 ملین روپے کا بھاری سرمایہ صرف ایک بینک اکاونٹ میں 2018 سے 2022 تک 47 مختلف ٹرانزیکشن کے ذریعے ڈیپازٹ کروایا گیا۔ اس کی بھی مکمل تفصیلات موجود ہیں۔

    •اس کے علاوہ فرح گوگی، احسن جمیل گجر اور ان کے پارٹنرز کے ملک بھر میں 102 بینک اکاونٹس سامنے آئے ہیں۔ان کی کل مالیت ساڑھے 14 ارب روپے ہے۔ یہ اس پیسے کا حصہ ہے جو چیئر مین پی ٹی آئی کی فرنٹ پرسن کے طور پر لیا گیا۔علاوہ ازیں، دستاویزی اور تکنیکی شواہد فرح گوگی کی ہوشرباء رشوت اور کرپشن کی داستان کے منہ بولتے ثبوت ہیں۔عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ اس بھیانک واردات کے مرکزی کردار فرح گوگی کا ملک سے فرار ہوجانا ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے۔

    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

    طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح گوگی کےاکاؤنٹس میں ایک سال کے دوران کتنی رقم جمع کرائی گئی،رپورٹ منظرعام پر

    فرح گوگی کی پنجاب میں لوٹ مار،بزدار بھی تھے ساتھ، اہم تفصیلات

    عدم اعتماد کے ووٹ کی کامیابی کے بعد عمران خان کی حکومت کے تحلیل ہونے کے ایک دن بعد فرح گوگی نے پاکستان چھوڑ دیا. وہ ملک سے فرار ہونے والی پہلی ہائی پروفائل شخصیت بن گئیں کیونکہ یہ قیاس آرائیاں پہلے ہی بڑھ چکی تھیں کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ معاملات میں ان کے کردار کے ساتھ ساتھ حکومتی امور چلانے میں ان کے براہ راست کردار کے لیے انہیں گرفتار کر لیا جائے گا

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

  • خاور مانیکا کی ضمانت کی درخواست،مقدمہ کا ریکارڈ طلب

    خاور مانیکا کی ضمانت کی درخواست،مقدمہ کا ریکارڈ طلب

    لاہور ہائیکورٹ: بشری بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کی گرفتاری کا معاملہ ،خاور فرید مانیکا کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی ،عدالت نے مقدمہ کا ریکارڈاور دستاویزات طلب کر لیں ،عدالت کے روبرو ایڈشنل پراسیکوٹر جنرل عبدالصمد رخصت پر ہونے کی بنا پر پیش نہ ہوئے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر اینٹی کرپشن بنیامین اقبال نے مدعی کی حیثیت سے مقدمہ درج کرایا،جسٹس علی باقر نجفی نے خاور فرید مانیکا کی درخواست پر سماعت کی

    درخواست میں ریاست سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے.وکیل درخواست گزار نے کہا کہ انٹی کرپشن حکام نے خاور فرید مانیکا کو قبرستان کی زمین پر قبضہ میں گرفتار کر رکھا ہے۔خاور فرید مانیکا پر قبرستان کی زمین پر ناجائز تعمیرات کا الزام ہے۔انٹی کرپشن حکام نے خاور فرید مانیکا کو 25 ستمبر کو گرفتار کیا ۔عدالت رہائی کی درخواست ضمانت منظور کرے ،

    واضح رہے کہ خاوید فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے اینٹی کرپشن میں رواں سال جون میں ایک فوجداری ریفرنس دائر کیا گیا تھاریفرنس میں کہا گیا تھا کہ خاور فرید مانیکا وغیرہ نے محکمہ اوقاف کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور اس پر شادی ہال اور دکانیں تعمیر کی ہوئی ہیں خاور فرید مانیکا نے شادی ہال اور دکانوں کا حکومت کو ٹیکس دیا نہ محکمہ اوقات کو کوئی معاوضہ دیا جس کی مالیت لاکھوں میں ہے اینٹی کرپشن نے اس ریفرنس پر خاور فرید مانیکا کو گرفتار کیا، اور بتایا کہ ان پر سرکاری خزانے کو 13 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

  • جیل جاتے ہی بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے دل میں تکلیف

    جیل جاتے ہی بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے دل میں تکلیف

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکاکی طبعیت ناساز ہو گئی، وہ جیل میں جوڈیشیل ریمانڈ پر ہیںَ خاو رمانیکا کے دل میں تکلیف کے بعد طبی عملے نے انہیں فوری پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے کی ہدایت کر دی

    کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر سجاد نے خاور مانیکا کا پنجاب کے شہر اوکاڑہ کی جیل میں طبی معائنہ کیا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاور مانیکا کو دل میں شدید تکلیف ہے، خاور مانیکا بلڈ پریشر ، دل کی تکلیف اور دمہ کے مریض ہیں.

    کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے کی تجویز دی تاہم خاور مانیکا کو منتقل نہیں کیا گیا،

    اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے زمینوں پر قبضے کے مقدمے میں خاور مانیکا کو لاہور سے گرفتار کیا تھا,عدا لت نے پراسکیو شن کی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اور مانیکا کو جیل بھجوا دیا۔

    واضح رہے کہ خاوید فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے اینٹی کرپشن میں رواں سال جون میں ایک فوجداری ریفرنس دائر کیا گیا تھاریفرنس میں کہا گیا تھا کہ خاور فرید مانیکا وغیرہ نے محکمہ اوقاف کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور اس پر شادی ہال اور دکانیں تعمیر کی ہوئی ہیں خاور فرید مانیکا نے شادی ہال اور دکانوں کا حکومت کو ٹیکس دیا نہ محکمہ اوقات کو کوئی معاوضہ دیا جس کی مالیت لاکھوں میں ہے اینٹی کرپشن نے اس ریفرنس پر خاور فرید مانیکا کو گرفتار کیا، اور بتایا کہ ان پر سرکاری خزانے کو 13 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

  • اینٹی کرپشن  مقدمے میں خاور مانیکا کو جیل بھجوا دیا گیا

    اینٹی کرپشن مقدمے میں خاور مانیکا کو جیل بھجوا دیا گیا

    اوکاڑہ کی عدالت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں پراسیکیوشن کی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے خاور مانیکا کو جیل بھجوا دیا۔

    باغی ٹی وی: سینئر سول جج ابرارعلی خان نے خاور مانیکا کےوکیل اور اینٹی کرپشن کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کچھ دیر قبل فیصلہ محفوظ کیا تھاخاورمانیکا کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں اینٹی کرپشن کے وکلاء کی جانب سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدا لت نے پراسکیو شن کی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اور مانیکا کو جیل بھجوا دیا۔

    واضح رہے کہ خاوید فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے اینٹی کرپشن میں رواں سال جون میں ایک فوجداری ریفرنس دائر کیا گیا تھاریفرنس میں کہا گیا تھا کہ خاور فرید مانیکا وغیرہ نے محکمہ اوقاف کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور اس پر شادی ہال اور دکانیں تعمیر کی ہوئی ہیں خاور فرید مانیکا نے شادی ہال اور دکانوں کا حکومت کو ٹیکس دیا نہ محکمہ اوقات کو کوئی معاوضہ دیا جس کی مالیت لاکھوں میں ہے اینٹی کرپشن نے اس ریفرنس پر خاور فرید مانیکا کو گرفتار کیا، اور بتایا کہ ان پر سرکاری خزانے کو 13 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

    برطانیہ نے عنقریب سیاسی پناہ کے متلاشیوں کیلئے ہوٹلز کو بند کرنے کا عندیہ دیدیا

    آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

    کراچی: انصاف ہاؤس کے باہر سیکیورٹی پرتعینات اہلکاروں پر نامعلوم افراد کا حملہ

  • بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر   خاور مانیکا کی جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست خارج

    بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کی جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست خارج

    اوکاڑہ: عدالت نے بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کی جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست خارج کردی۔

    باغی ٹی وی:محکمہ اوقاف کی زمین پر ناجائز قبضے کے الزام میں گرفتار خاور مانیکا کو اوکاڑہ کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اینٹی کرپشن کیس میں 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف خاور مانیکا کی درخواست پر سماعت ہوئی ایڈیشنل اینڈ سیشن اوکاڑہ کے جج نعیم شوکت نے کیس کی سماعت کی دوران سماعت جج نےخاور مانیکا کی جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست خارج کردی-

    خاور مانیکا نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے، وہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پنجاب کی حراست میں ہیں،30 ستمبر کو خاور مانیکا کے جسمانی ریمانڈ کے 8 روزہ خلاف درخواست بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی تھی، سماعت جج نعیم شوکت کے چھٹی پر ہونے کے باعث ملتوی کی گئی اور درخواست 2 اکتوبر کودوبارہ سماعت کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔

    نوازشریف کی لندن سے پاکستان واپسی کے لیے ٹکٹ بک

    واضح رہے کہ خاوید فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے اینٹی کرپشن میں رواں سال جون میں ایک فوجداری ریفرنس دائر کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ خاور فرید مانیکا وغیرہ نے محکمہ اوقاف کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور اس پر شادی ہال اور دکانیں تعمیر کی ہوئی ہیں خاور فرید مانیکا نے شادی ہال اور دکانوں کا حکومت کو ٹیکس دیا نہ محکمہ اوقات کو کوئی معاوضہ دیا جس کی مالیت لاکھوں میں ہےاینٹی کرپشن نے اس ریفرنس پر خاور فرید مانیکا کو گرفتار کیا، اور بتایا کہ ان پر سرکاری خزانے کو 13 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے-

    پولیس کو ایک ہفتے میں شیخ رشید کو پیش کرنے کا حکم

  • خاور مانیکا کا بیٹا موسی شراب کیس میں گرفتار

    خاور مانیکا کا بیٹا موسی شراب کیس میں گرفتار

    خاور مانیکا کے بیٹے محمد موسیٰ اور اس کے دو دوستوں کے خلاف لاہور پولیس نے گزشتہ رات شراب لے جانے اور پینے پر مقدمہ درج کیا تھا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق خاور مانیکا کے بیٹے محمد موسیٰ اور اس کے دو دوستوں کے خلاف لاہور پولیس نے گزشتہ رات شراب لے جانے اور پینے پر مقدمہ درج کیا ان کی گاڑی سے "مون اوریجنل وہسکی” کی ایک بوتل اور مری ملینیم بیئر کے دو کین برآمد ہوئے۔

    تھانہ غالب مارکیٹ لاہور میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق پی ایس ایل کرکٹ میچ ظہور الہی روڈ کے چوک میں بلیو وارڈ ناکہ بندی کے دوران گاڑی نمبر ایل ای 5646 ماڈل ہنڈا سوک 2021 برنگ گرے کی چینکنگ کی گئی جس میں خاور مانیکا کے بیٹے موسی خاور سمیت تین افراد موجود تھے –

    ایف آئی آر کے مطابق گاڑی سے ایک عدد شاپر میں ایک شراب کی بوتل مون اوریجنل وسکی برنگ براون اور دو عدد بئیر کین مارکہ مری ملینئیم بلیو برآمد ہوئی جبکہ وہ شراب کے نشے میں بھی تھے شراب کو پولیس نے قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف ارتکاب جًرم پی ایچ ای او 3/4 اور 11/4/79 کا کیا گیا –

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ خاور مانیکا وزیراعظم عمران خان کی موجودہ اہلیہ کے سابق شوہر ہیں-