Baaghi TV

Tag: خاوند

  • اولاد نہ ہونے پر دوسری شادی کے خواہشمند نے پہلی بیوی کو قتل کروا دیا

    اولاد نہ ہونے پر دوسری شادی کے خواہشمند نے پہلی بیوی کو قتل کروا دیا

    اپنی بیوی لاریب کوقتل کروانے والاشوہر شیراز کزن سمیت گرفتار، آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،ملزم شیراز علی دوسری شادی کرنا چاہتا تھا،پہلی بیوی لاریب کو راستے سے ہٹانے کے لیے اس کے قتل کا منصوبہ بنایا،ملزم نے لاریب سے لومیرج کی تھی لیکن اس سے کوئی اولاد نہ تھی،ملزم نے دوبئی سے آئے ہوئے کزن زین علی کو رقم کا لالچ دیا اور اپنی بیوی کو اندھی گولی لگنے کا ڈرامہ رچایا، ملزم شوہر نے اپنی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ کروایا، ملزم کی بیوی چند روز ہسپتال میں رہنے کے بعد دم توڑ گئی، ملزم ڈاکٹروں کو چکما دے کر نعش لے کر فرار ہو گیا اور دفنا دیا،دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا کہ اس نے اپنے کزن زین علی کو پیسوں کا لالچ دے کربیوی کو قتل کروایا۔ملزمان کی نشاندھی پر آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا،

    دوسری جانب گوالمنڈی واردات کی منصوبہ بندی ناکام دو مسلح سٹریٹ کریمنل گرفتار کر لئے گئے، گوالمنڈی پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گرفتار کئے گئے،سرغنہ عدنان اپنے ساتھی عمر فاروق کے ہمراہ واردات کے لیے گوالمنڈی پہنچا،ملزمان کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا،ملزمان گلی محلوں اور میں موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کرتے،ملزمان واردات کے بعد مال مسروقہ آپس میں تقسیم کرتے مقدمات درج تفتیش جاری ہے.

    21سال سے کم عمر افراد کو ای سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی

    ای سگریٹ سے نوجوان نسل کو روکنا ہو گا، کرومیٹک

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    ” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین

     اگر کھلے مقام پر کوئی سگریٹ پی رہا ہو تو اسکو "گھوریں”

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

  • اوکاڑہ :خاوند نے بیوی کو زہر دے کرقتل کردیا

    اوکاڑہ :خاوند نے بیوی کو زہر دے کرقتل کردیا

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)خاوند نے بیوی کو زہر دے کرقتل کردیا
    تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کی حدود 4L /1 ون فور ایل میں خاوند نے بیوی کو زہر دے کر ہلاک کردیا .ورثاء نعش کو لے کر تھا نہ صدر اوکاڑہ لے آئے ، ماہ نور کو اس کے خاوند طارق نے تشدد کے بعد زہر دے کر ہلاک کر دیا.،ماہ نور کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی گریلو ناچاقی کی بنا پر اکثر گھر میں جھگڑا رہتا تھا،پولیس تھانہ صدر نے کارروائی کا آغاز کردیا،پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر رہی ہے،ولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا،ورثاء کی جانب سے ماہ نور کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

  • تھانے میں برہنہ کرکے تشدد اور ویڈیو بنائی گئی:سوشل میڈیا کی کہانی ،بدنصیب کی زبانی

    تھانے میں برہنہ کرکے تشدد اور ویڈیو بنائی گئی:سوشل میڈیا کی کہانی ،بدنصیب کی زبانی

    کراچی :تھانے میں برہنہ کرکے تشدد اور ویڈیو بنائی گئی:سوشل میڈیا کی کہانی ،بدنصیب کی زبانی ،اطلاعات کے مطابق انسٹاگرام کی دوستی پر آشنا سے مل کر شوہر کو قتل کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والی گرفتار ملزمہ عرین جنت نے کراچی کے تھانے میں برہنہ کرکے تشدد کرنے اور ویڈیو بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو منگل کو پولیس ریمانڈ ختم ہونے پر جیل بھیج دیا گیا، جیل روانگی سے قبل ملزمہ نے ایک ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا جس میں عرین جنت نے مقدمے کے مدعی اور خاتون ایس ایچ او پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

    ملزمہ عرین جنت کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ مدعی مقدمہ رضوان تفتیشی افسر کے پاس تھانے آتا تھا اور میرے پاؤں پر پاؤں رکھ کر سگریٹ پیتا رہتا تھا، مدعی رضوان شیخ اقرار جرم کا کہتا تھا، رضوان کہتا رہا کہ ایک دفعہ بول دو میں تمہیں معاف کر دوں گا۔

    ملزمہ عرین جنت نے لیاقت آباد میں واقع ویمن ویسٹ زون تھانے میں بھی بدسلوکی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ویمن پولیس اسٹیشن میں انہیں مدعی کے سامنے آنکھوں پر پٹی باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    عرین جنت کے مطابق 2 پولیس والیاں دوپٹہ اتار کر آنکھوں پر پٹی باندھ کر مجھے رضوان کے پاس لے گئیں، تھانے میں کپڑے اتار کر تشدد کیا گیااور برہنہ ویڈیو بھی بنائی جاتی رہی۔

    ملزمہ عرین جنت کے مطابق رضوان کہتا تھا کہ میں اپنی بیوی کو بھی لے کر آتا ہوں وہ بھی اسے مارے گی، رضوان کے کہنے پر مارا پیٹا گیا۔دوسری جانب ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت کے حکم پر ملزمہ عرین جنت کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ ملزمہ عرین جنت پر انسٹاگرام سے دوست بننے والے سلمان سے زہر منگوا کر شوہر کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں آشنا سے مل کر اپنے شوہر کو جوس میں زہر ملا کر قتل کرنے والی ملزمہ کو انویسٹی گیشن ایسٹ پولیس نے آشنا سمیت گرفتار کر لیا۔

    سینیئر سپرٹنڈنٹ ایسٹ انویسٹی گیشن الطاف حسین کے مطابق گزشتہ سال 29 جون کو گلشن اقبال تھانے میں رضوان نامی شہری نے مقدمہ نمبر 828/2021 زیر دفعہ 302/337J درج کرایا تھا۔

    مدعی مقدمہ رضوان کے مطابق 27 جون کو ان کے بیٹے یوشاہ اپنی اہلیہ وی آرین جنت کے ہمراہ گلشن اقبال کے جوس سینٹر میں جوس پینے کیلئے گئے تھے جہاں پر جوس پینے کے بعد یوشاہ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس پر اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

    ایف آئی آر میں مدعی نے اپنے بیٹے کو زہر دے کر قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔ تفتیشی افسر کے مطابق دوران تفتیش اس کیس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے۔

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ متوفی حالات و واقعات کے مطابق یوشاہ کی بیوی آرین جنت کی لاہور کے رہائشی سلمان سے ڈیڑھ سال قبل انسٹاگرام پر دوستی ہوئی تھی جو آہستہ آہستہ عشق میں تبدیل ہوگئی اور دونوں نے ایک ہونے کیلئے یوشاہ کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔

    پولیس تفتیش کے مطابق منصوبے پر عمل درآمد کیلئے ملزم نے لاہور سے بذریعہ کوریئر سروس چاکلیٹ اور ایک عدد لیڈیز سینڈل ملزمہ کو کراچی بھجوائی، ملزم نے محبوبہ کو گفٹ کیے گئے سینڈل کی ہیل کے اندر زہر چھپا کر بھیجا۔

    ملزمہ کے بیان کے مطابق وقوعہ کے روز متوفی یوشاہ کی بیوی چالاکی سے اپنے شوہر کو فریش جوس پلانے گلشن اقبال میں واقع گرینو جوس سینٹر لے گئی اور دھوکے سے اس کے جوس میں آشنا کا بھیجا گیا زہر ملا دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

    ایس ایس پی الطاف حسین کے مطابق تفتیش کے دوران تمام شواہد جمع کیے گئے جن کی بنیاد پر انسپکٹر حاجی امتیاز اور ان کی ٹیم نے ملزم سلمان اور متوفی کی بیوی آرین جنت کو گرفتار کرلیا۔