وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈپلومیٹک انکلیو میں "کیس کیڈ” پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا ہے
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سفارتکاروں اور غیر ملکی شہریوں کے لئے جدید سہولتوں سے آراستہ خدمت مرکز کے قیام کی تعریف کی،وزیراعظم نے پولیس خدمت مرکز کے قیام کے لئے وزیر داخلہ محسن نقوی کے اقدام کو سراہا، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سفارتی برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے مطابق اور دور حاضر کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کیس کیڈ خدمت مرکز کا قیام لائق تحسین ہے، خدمت مرکز میں سفارتی برادری اور غیر ملکی شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء و تجدید، کریکٹر سرٹیفکیٹ ، جنرل پولیس ویریفکیشن، گمشدگی رپورٹ ، کرایہ داروں کی رجسٹریشن، فارنرز رجسٹریشن، گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن، والنٹئیرز رجسٹریشن، گاڑیوں کی ویریفکیشن اورایف آئی آر کی کاپی کے حصول جیسی خدمات مہیا کی جائیں گی،آئی جی اسلام آباد پولیس نے وزیراعظم کو سفارتی برادری اور غیر ملکی شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے متعلق بریفنگ دی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ہمراہ تھے
Tag: خدمت مرکز

سفارتی برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، وزیراعظم

اپنی نوعیت کے پہلے خدمت مرکز کا سنگ بنیاد کل رکھا جائے گا
قصور
مرکزی مسلم لیگ پاکستان کے زیر اہتمام اپنی نوعیت کے پہلے خدمت ہاؤس کا سنگ بنیاد 10 نومبر کو رکھا جائے گاتفصیلات کے مطابق قصور میں مرکزی مسلم لیگ پاکستان کی جانب سے اپنے خدمت انسانیت کے سلسلے کو مذید بڑھاتے ہوئے ایک شاندار اور اپنی نوعیت کے اعتبار سے بہت اعلیٰ منصوبے کا آغاز کرنے جا رہی ہے
اس منصوبے کا نام مرکز معصب بن عمیر و خدمت ہاؤس رکھا گیا ہے جس کا سنگ بنیاد ڈاکٹر حافظ عبدالرحمن کل بروز جمعہ 10 نومبر کو المدینہ سٹی قصور روڈ الہ آباد میں رکھیں گے
اس مرکز کیلئے 4 کنال جگہ خریدی گئی ہے
اس مرکز میں یتیم،بے سہارا اور غریب لوگوں کو ٹھہرایا جائے گا اور ایک جدید ہسپتال بنایا جائے گا جس میں مرکز میں ٹھہرے لوگوں کیساتھ اہلیان علاقہ کو بھی مفت طبی سہولیات مہیا کی جائیں گیں
اس مرکز کے یتیم سنٹر میں علاقے کے یتیم بچوں کی کفالت، رہن سہن اور ان کی پڑھائی لکھائی کے ساتھ ساتھ ان کو ہنر بھی سکھایا جائے گا تاکہ بڑے ھو کر جب عہ یہاں سے نکلیں تو در در کی ٹھوکریں کھانے کی بجائے اپنا ہنر آزمائیں اور عزت کی روٹی کما سکیں اور معاشرے کے عزت مند فرد بن سکیں
نیز اس مرکز میں ایک سلائی سینٹر بھی بنایا جائے گا جس میں امیر غریب کی بیٹی فری سلائی سیکھ سکے گے
نیز وہ جوان مرد و خواتین و بوڑھے لوگ جو بے گھر کر دئیے گئے ہیں گھروں سے نکال دیئے گئے ان کے لئے مختول شیر کے نام سے اولڈ ھوم بنایا جائے گا جہاں ان کے رہن سہن کیساتھ ان کے کھانے پینے کا اچھا انتظام ھو گا تاکہ ان کو گھر کی کمی نا محسوس ہو
اسی مرکز میں ایک کمیونٹی سنٹر بنایا جائے گا جس میں لوگوں کے مسائل سنیں بھی جائیں گے اور ان شاءاللہ حل بھی کئیے جائیں گے
نیز فری ایمبولینس سروس بھی ھو گی جس می گھر سے قبرستان تک میت کی منتقلی کیلئے ایک گاڑی کا انتظام ھو گا
اس خدمت مرکز کی پہلی برانچ قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر الہ آباد میں بنائی جا رہی ہے تاہم بعد میں ایسے مراکز پورے پاکستان میں بنائے جائینگے

