Baaghi TV

Tag: خرم شیر زمان

  • کراچی میں پی ٹی آئی رہنما کا ریسٹورنٹ سیل کر دیا

    کراچی میں پی ٹی آئی رہنما کا ریسٹورنٹ سیل کر دیا

    سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے علاقے صدر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا ریسٹورنٹ سیل کر دیا۔

    سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ صفائی ستھرائی کی ناقص صورت حال اور غیر معیاری خوراک کی فراہمی کی وجہ سے سیل کیا گیا اس کے علاوہ کراچی کے ضلع جنوبی میں مزید دو ریسٹورنٹ بھی سیل کیے گئے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی گرفتار

    خرم شیر زمان نے اپنے ریسٹورنٹ کی بندش کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی نقصان کے ساتھ کاروباری نقصان پہنچانے پر اتر آئی ہے انہوں نے درخواست کی کہ انسانی حقوق کمیشن سندھ حکومت کی فسطائیت کا نوٹس لے۔

    ٹک ٹاک کا نیا فیچرجو ایپ کو گوگل کے لیے زیادہ بڑا خطرہ بنادے گا

    واضح رہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے علاقے صدر میں واقع خرم شیرزمان کا ریسٹورنٹ سیل کیا ہے جس سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ صفائی ستھرائی کی ناقص صورت حال اور غیر معیاری خوراک کی فراہمی کی وجہ سے سیل کیا گیا۔

    پاکستان میں موجود ترک شہریوں نے اردوان کو ووٹ دیکر برتری دلوادی

  • نئی نسل کوضمیرفروشی کا سبق دے رہےہیں‌:شریفان سیاست:خرم شیرزمان نے حقیقت بتادی

    نئی نسل کوضمیرفروشی کا سبق دے رہےہیں‌:شریفان سیاست:خرم شیرزمان نے حقیقت بتادی

    کراچی :نئی نسل کوضمیرفروشی کا سبق دے رہےہیں‌:شریفان سیاست:خرم شیرزمان نے حقیقت بتا کرسب کوحیران کردیا، اطلاعات کے مطابق خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ نواز اور شہباز بدکردار، بدبودار اور غلیظ سوچ کے مالک ہیں۔

    پاکستان میں چھانگا مانگا اور سندھ ہاوس کا کلچردینے والوں کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف کو بنی گالہ میں عمران خان کے کچن کے حالات کا علم ہے مگر مقصود چپڑاسی اور پاپڑ والے کے اکاؤنٹ میں اربوں کیسے آئے یہ انہیں نہیں معلوم۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں ن لیگ نے محترمہ بے نظیر کے خلاف گھٹیا حرکات سازشیں کیں، انٹرویو میں کی گئی شہباز شریف کی غیر اخلاقی گفتگو کی مزمت کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف بدکردار، بدبودار اور غلیظ سوچ کے مالک ہیں، ایک گرے ہوئے شخص سے گری ہوئی بات کی توقع کی جاسکتی ہے، 25 مارچ 1992 آج ہی عمران خان نے ورلڈ کپ جیتا قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

    خرم شیر زمان نے کہا کہ اسی مارچ کے مہینے میں آل ڈاکو موومنٹ سے عوام کی جان چھڑائیں گے، عمران خان کسی کو وکٹ کے دو طرف نہیں کھیلنے دیں گے۔

     

     

    پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ سر دھڑ کی بازی لگانے والوں کو آخر میں رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

    سینیٹر شیری رحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اکثریت دکھانے سے کیوں بھاگ رہے ہیں، اندھیری رات ختم ہونے والی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت بار بار راہِ فرار اختیار کررہی ہے، گالی گلوچ کے کلچر کو ختم کرکے مہذب معاشرے کی طرف جائیں، وزیراعظم پارلیمان میں اکثریت دکھائیں۔

    شیری رحمان نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ حکومت اپنا مینڈیٹ کھو چکی ہے، حکومت کے دن پورے ہوچکے ہیں، اقتدار سے چپکنے کیلئے حکومت کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔

  • 28 تاریخ پاکستان کی تاریخ کا بڑا دن ہوگا، خرم شیر زمان

    28 تاریخ پاکستان کی تاریخ کا بڑا دن ہوگا، خرم شیر زمان

    کراچی: پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ہمارے مذہب کیلئے جو وزیر اعظم نے اپنا اقدام کیا ہے اسے جتنا سراہا یا جائے کم ہے-

    باغی ٹی وی : خرم شیر زمان کی سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اہم قرارداد اسمبلی میں جمع کروائی ہے،وزیر اعظم اعمران خان کی بہت سے کاوشیں ہیں ہمارے مذہب کیلئے جو وزیر اعظم نے اپنا اقدام کیا ہے اسے جتنا سراہا یا جائے کم ہے-

    سندھ ہاوس کے خلاف آپریشن کیا گیا تو غیرقانونی عمل ہوگا،گیلانی

    خرم شیر زمان نے کہا کہ جن جن ممالک میں اسلام اور نبی پاک کے گستاخانہ خاکوں کے خالف ایک دن منایا جائے گا انہوں نے کہا کہ مولانا افضل نے کا بھی اس کیلئے آواز نہیں اٹھائی-

    فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کو دیا الیکشن کمیشن نے بڑا جھٹکا

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں وزیر اعظم کو خارج تحسین پیش کرتے ہیں دنیا بھر میں 15 مارچ کو آگاہی کا دن منایا جائے گا کانفرنسسز کی جائے گی سیکریٹری سندھ اسیمبلی کوخط لکھ دیا ہے 26 ایم پی ایزکوسندھ ہاؤس میں کمرے دیئے جائیں-

    انہوں نے کہا کہ 25 سے 28 تاریخ تک کمرے چاہیئے 28 تاریخ پاکستان کی تاریخ کا بڑا دن ہوگا اپوزیشن جماعتوں کوشکست ہوگی-

    وزیراعظم عمران خان پرچوہدری شجاعت کی سورہ حجرات والی نصحیت اثرکرگئی

  • مراد علی شاہ سےبہترکوئی عورت اس وزارت کو بہترچلالے          گی،خرم شیرزمان کا وزیرداخلہ شیخ رشید کوخط

    مراد علی شاہ سےبہترکوئی عورت اس وزارت کو بہترچلالے گی،خرم شیرزمان کا وزیرداخلہ شیخ رشید کوخط

    کراچی :مراد علی شاہ سے بہتر کوئی عورت اس وزارت کو بہتر چلا لے گی، خرم شیر زمان نے وزیرداخلہ شیخ رشید کو خط لکھ دیا،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ سے بہتر کوئی عورت اس وزارت کو بہتر چلا لے گی۔

    خرم شیر زمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کے بعد اب صحافیوں کو مارا جارہا ہے، اس کا ذمہ دار نالائق اعلیٰ مراد علی شاہ ہیں، صوبے کا وزیر اعلیٰ تمام محکموں میں ناکام ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرپشن اور لوٹ مار بڑھ چکی ہے، حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا، 18 ویں ترمیم کے بعد بلاول زرداری کی حکومت جوابدہ ہے، ہم نے ہائی کورٹ میں 3 ماہ پہلے پٹیشن دائر کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں ہم نے تحریک التوا جمع کروائی ہے، ہم نے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھا، وزیر اعلیٰ ہاؤس کے دروازے پر ہم گئے، آج وزیر داخلہ شیخ رشید کو خط لکھا ہے، اب پانی سر سے اوپر نکل گیا ہے، اب کراچی کے حالات کا وفاق نوٹس لے۔

    خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی تو صرف مارچ نکالنے کے لیے ہے، 80 ہزار کیسز 2021 میں کرائم کے پیش آئے، سندھ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے، ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ 8 ہزار کرمنلز بیل پر رہا ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ اطہر متین کو بے گناہ مار دیا گیا، شہر میں روز کئی اطہر متین مارے جارہے ہیں، سندھ حکومت کا نام گنیز بک میں شامل ہونا چاہیے، رینجرز کو مکمل اختیار دیئے جائیں، یا پھر عوام کو مکمل اختیار دیئے جائیں، سیف سٹی پروجیکٹ ابھی تک شروع نہیں ہوسکا۔

    پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ نالائق سیاسی جماعت سیف سٹی پروجیکٹ مکمل نہیں کرسکی، ہم سب کی جانیں خطرے میں ہیں، سندھ کا مستقل وزیر داخلہ لگایا جائے، مراد علی شاہ سے بہتر کوئی عورت اس وزارت کو بہتر چلا لے گی۔

  • لینڈ مافیا کی شامت:  پنجاب کے بعد سندھ کی باری

    لینڈ مافیا کی شامت: پنجاب کے بعد سندھ کی باری

    خرم شیر زمان سینئر رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بعد سندھ کے لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی ہوگی۔ سندھ میں سرکاری زمینوں اور اداروں پر قابض مافیا کے خلاف کارروائی ہوگی۔ سندھ میں قبضہ مافیا پی پی کی گود میں پل رہی ہے۔

    پی پی نے ملیر اور جنگلات کی زمین کو خاندانی میراث سمجھ کر قبضہ کیا۔ سندھ میں موجود سرکاری سرپرستی والے گلو بٹوں سے سندھ کی زمین کو آزاد کرائیں گے۔قبضہ اور بھتہ مافیا نے ن لیگ اور پی پی کا شیلٹر لیا ہوا ہے۔سرکاری اور عام آدمی کی زمینوں پر قبضہ پی پی کے وزراء کا ہے۔ سندھ میں سرکاری سرپرستی میں قبضوں کی رپورٹ وزیراعظم کو بھجیں گے۔لینڈ گریبنگ اور چائنا کٹنگ کا سنگ بنیاد پی پی کے دور میں پڑا۔منظور کاکا اور اویس ٹپی جیسے لوگ پی پی کی پہچان ہیں۔
    شہر کراچی سمیت سندھ بھر اب قبضہ مافیا سے پاک ہوگا۔

  • پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی زیر صدارت اراکین اسمبلی اور تنظیمی رہنماؤں کا اہم اجلاس.

    پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی زیر صدارت اراکین اسمبلی اور تنظیمی رہنماؤں کا اہم اجلاس.

    اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں جاکر مارکیٹ ایسوسی ایشن سے رابطے اور ملاقاتیں کریں. دنیا بھر میں کاروبار کھولے جارہے ہیں اٹلی میں سب سے زیادہ اموات ہوئی وہاں پر بھی سوشل ڈسٹینس کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال کی جارہی ہے. سندھ حکومت کے پاس لاک ڈاؤن کی کوئی پالیسی نہیں عوام کو لاک ڈاؤن کے متعلق کچھ نہیں بتایا جارہا ہے، لاک ڈاؤن کی کوئی پلاننگ نہیں عوام روڈوں پر ہے صرف معاشی سرگرمیاں جان بوجھ کر بند کی گئی ہیں اور سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن بھی ان کے راشن تقسیم کرنے جیسا ہے. وزیر اطلاعات اور وزیر تعلیم دونوں وزیر صحت کا کام کررہے ہیں. سندھ حکومت نے ہر کام وفاق کی ضد میں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، صوبے میں لاک ڈاؤن کسی سیاسی جماعت کا نہیں پر صوبے کی عوام کا ہے. سندھ حکومت تعصب اور لسانیت پر اتر آئی ہے، ہم سندھ کے تمام دکاندار تاجدار برادری اور مارکیٹ ایسوسی ایشنز کے ساتھ کھڑے ہیں. تاجر برادری جو فیصلہ کرے گی ہم ان کے ساتھ ہیں، خرم شیرزمان

  • سندھ میں گندم کی بوریاں کون غائب کررہا ہے: خرم شیر زمان نے پردہ فاش کردیا

    سندھ میں گندم کی بوریاں کون غائب کررہا ہے: خرم شیر زمان نے پردہ فاش کردیا

    کراچی: سندھ کی گندم غائب، سندھ کا مال چوری ہورہاہے، ، بوریوں میں گندم کی جگہ کچھ اور بھرا ہوتا ہے ، پھر ہمیں کہا جاتا ہےکہ بولتے کیوں‌ ہو، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے آج سندھ اسمبلی میں‌ تقریر کرتے ہوئے کیا

    دولت کی حرص، 6 قتل کرکے بھی دل ٹھنڈا نہ ہوسکا،یہ بے رحم خاتون کون ہے ؟دردناک کہانی

    ذرائع کے مطابق آج خرم شیر زمان نے سندھ اسمبلی میں گندم کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک التوا پیش کی، انھوں نے کہا گندم کی بوریاں غائب کی گئیں جس کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوا۔نفرتیں پھیلانے کے لیے اسمبلی کو استعمال کیا جاتا ہے، سندھ کا مال چوری ہوتا ہے تو وزیر اعظم کو خط نہیں لکھا جاتا، سب بتا رہے ہیں کہ گندم کی بوریوں میں بجری بھری ہوئی ہے۔

    سیلفی کیا لی کہ دلہن سمیت تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

    سندھ اسمبلی میں‌دھواں دار تقریر کرتے ہوئےپی ٹی آئی رہنما نے کہا مارچ میں گندم کی قیمت 3200 تھی، گندم کی بوریوں میں بجری بھر کر کرپشن کی جا رہی ہے، جب گندم چوری ہوتی ہے وزیر اعظم کو خط نہیں لکھا جاتا، ایوان میں بیٹھ کر سندھ کا درد اور تکلیف دکھائی جاتی ہے۔

    مولانا فضل الرحمن کا ملین مارچ ، اربوں روپے کہاں سے آئے ، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

     

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اسمبلی میں لاکھڑا کول مائنز سے کوئلے کی غیر قانونی فروخت پر بھی تحریک التوا پیش کی، کہا یومیہ ہزاروں ٹن کوئلہ نکال کر بغیر ٹینڈر کے اوپن مارکیٹ میں غیر قانونی فروخت ہو رہا ہے، اربوں روپے کا معاملہ ہے، ایوان میں زیر بحث آنا چاہیے۔